Rahimia Dawakhana

Rahimia Dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rahimia Dawakhana, Medical and health, main bazar kot addu, Kot Addu.

11/11/2025

نیچے قسط تلخ کی مکمل مفصل معلومات دی جا رہی ہے
میں نے معتبر ماخذوں سے تصدیق کی ہے تاکہ کوئی الجھن باقی نہ رہے۔
قسط تلخ کیا ہے
قسط تلخ ایک جڑی بوٹی ہے جس کی جڑ دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے
سائنس میں اس کے متعدد قریب کے نام ملتے ہیں مثلاً Saussurea lappa Saussurea costus اور Dolomiaea costus
یہ جڑ خوشبو دار اور سخت ساخت کی ہوتی ہے اور صدیوں سے روایتی طب میں قیمتی سمجھی جاتی ہے۔
کہاں پائی جاتی ہے
قسط تلخ کی اصل افزائش جنوبی ایشیا اور چین کے علاقوں میں ہے
خصوصاً کشمیر ہمالیہ کے پہاڑی علاقوں نیپا ل اور چین کے بعض حصے مشہور مقام ہیں
بازار میں ملنے والی قسط تلخ اکثر انہی علاقوں سے خشک جڑ کی صورت میں آتی ہے۔
کون سے موسم میں پائی جاتی ہے اور کب جڑ نکالی جاتی ہے
پودا عمومًا سرد یا ٹھنڈے پہاڑی علاقوں میں بڑھتا ہے
جڑیں عموماً موسم گرما کے آخر یا خزاں میں نکالی جاتی ہیں پھر خشک کر کے دوا کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
قسط تلخ کے دوسرے عام نام
قسط تلخ کو انگریزی میں Costus Root یا Indian Costus کہا جاتا ہے
روایتی زبانوں میں اسے Kushta Qust Kuth Kust یا Qust talkh بھی پکارا جاتا ہے
عربی فارسی اور سنسکرت میں بھی اس کے تاریخی نام ملتے ہیں۔
اس میں کون سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں
قسط تلخ کی روایتی کیمیائی ترکیب میں چند اہم اجزا رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی بنیاد پر درج ذیل غذائی عناصر بھی پائے جانے کی اطلاعات ہیں
وٹامن اے
وٹامن بی کمپلیکس
وٹامن سی
وٹامن ای
آئرن
کیلشیم
پوٹاشیم
میگنیشیم
زنک
فاسفورس
یہ باتیں روایتی اور ماہرین کی رپورٹس پر مبنی ہیں مگر نوٹ کریں کہ ہر نمونے میں مقدار علاقے فصل اور خشک کرنے کے طریقے کے لحاظ سے بدل سکتی ہے۔
قسط تلخ کے طبی فعال مادے
قسط تلخ کی جڑ میں resinoids essential oils alkaloids inulin fixed oil tannins اور مخصوص سسٹرائڈ کمپاؤنڈز جیسے costunolide وغیرہ پائے جاتے ہیں
یہی مادہ اس کی ضد سوزش antimicrobial اور دیگر طبی خصوصیات کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔
قسط تلخ کے فوائد اور روایتی استعمال
یہ سانس کے امراض دمہ کھانسی اور بلغم میں مدد دیتا ہے
یہ ہاضمہ میں بہتری لاتا ہے گیس بدہضمی اور پیٹ کے انفیکشن میں مفید ہے
یہ جگر کے امراض خون کی صفائی جلدی مسائل اور زخموں کے علاج میں روایتی طور پر استعمال ہوتا ہے
یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور بعض روایتی نظامات میں بانجھ پن یا ماہواری کے مسائل کے لیے بھی تجویز کیا جاتا رہا ہے
مزید جدید مطالعات میں اس کے antimicrobial anti inflammatory اور بعض صورتوں میں anticancer ممکنہ اثرات پر تحقیق ہوئی ہے مگر ہر دعوے کے لیے کلینیکل شواہد مکمل نہیں ہیں۔
قسط تلخ کا نام کیوں رکھا گیا
لفظ قسط یا قست روایتی طور پر جڑ یا خاص قسم کی جڑ کو ظاہر کرتا ہے
تلخ اس کے ذائقے کی خصوصیت ہے کیونکہ اس جڑ کا ذائقہ تلخ کڑوا یا خوشبودار تلخی مائل ہوتا ہے
اسی لیے اسے قسط تلخ کہا جاتا ہے اور اسی کے برعکس جو قسم میٹھی ہو اسے قسط شَریں کہا جاتا ہے۔
استعمال کا عام طریقہ اور احتیاطیں
عام طور پر خشک جڑ کا سفوف قہوے یا دودھ کے ساتھ لیا جاتا ہے
جڑ کا عرق یا تیل بھی بازار میں ملتا ہے جو بیرونی مالش یا خوشبو سازی میں آتا ہے
حاملہ خواتین دودھ پلانے والی مائیں بچوں اور جگر یا گردے کے شدید مریض بغیر طبی مشورے استعمال نہ کریں
کچھ افراد میں الرجی یا حساسیت ہو سکتی ہے اس لئے کم مقدار سے آغاز کریں اور اگر کوئی نقصان محسوس ہو تو روک دیں۔
میں نے وہی تمام نکات شامل کیے ہیں جو آپ نے مانگا تھا
اگر آپ چاہیں تو میں اب آپ کو قسط تلخ کی جڑ کی تصویریں دکھا دوں یا اس کی خوراک کی مخصوص گھریلو ترکیب فوری طور پر لکھ دوں

یہ گاؤ زبان کا پودا ہے
18/02/2025

یہ گاؤ زبان کا پودا ہے

04/02/2025
16/01/2025

مکئی کے ریشمی بالوں کی افادیت

مکی کے اس بال کو اردو میں مکی کے ریشمی بال انگریزی میں corn silk اور بلتی زبان میں مکی اپو کہتے ہیں
اس کا سائنسی نامstigma maydis ہے
مکی کے اس بال میں زیادہ مقدار میں پوٹاشیم کیلشیم اور وٹامنز B ,K وغیرہ موجود ہیں

مکی کے ریشمی بالوں کی افادیت درج ذیل ہیں
1۔ مکی کے بال کا قہوہ پینے سے پیشاب کی نالی کے زخم ٹھیک ہو جاتا ہے
2۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے پروسٹیٹ غدود کے بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہوتے ہیں
3۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے گردے کی پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے نکال لی جاتی ہیں
4۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے بسترے میں پیشاب ہونے والے مریضوں کو شفا ملتی ہے
5۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے
6۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
8۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے
9۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے تھکاوٹ دور کرتا ہے
10۔ مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ پینے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور کرتا ہے

طریقہ استعمال
مکی کے ریشمی بالوں کا قہوہ جس میں 400 سے 450 ملی گرام ریشمی بالوں کا پاؤڈر یا تازہ بال دن میں دو دفعہ استعمال کریں
نوٹ بہت سے بہن، بھائی سوال پوچھتے ہیں کمینٹ میں کہ اس پر کوئی تجربہ کیا ہے ۔
بالکل ی ہم نے تجربہ اور تحقیق کرکے پوسٹ کیا ہے باقی شفاء اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
تمام ناظرین سے گزارش ہے اس نسخے کو بنانے پر صرف 0 پیسہ خرچ ہوتا ہے تجربہ کرکے دیکھ لے ان شاءاللہ کامیابی ہوگی

سردیوں میں لگاتار 7 دنوں تک دودھ کے ساتھ انجیر کا استعمال کرنے کےزبردست فائدے جوآپ کی جنسی زندگی بدل کر رکھ دےانجیر کو ج...
05/12/2024

سردیوں میں لگاتار 7 دنوں تک دودھ کے ساتھ انجیر کا استعمال کرنے کےزبردست فائدے جوآپ کی جنسی زندگی بدل کر رکھ دے

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے . قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین) . یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے .ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے . چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے .انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے . پھگوڑی انجیر کو بنگالی میں آنجیر ، عربی میں تین اور انگلش میں فِگ ، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں . اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے . عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا . فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے .اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے . اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو . اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے .

عرب ممالک میں خاص طور پر اسے پسند کیا جاتا ہے . ہمارے ہاں بھی بکثرت دستیاب ہے اور اسے ڈوری میں ہار کی شکل میں پرو کر مارکیٹ میں لاتے ہیں . یہ بنیادی طور پر مشرقی وسطی اور ایشیائے کو چک کا پھل ہے . اگرچہ یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے . مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتا .اس لئے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کو چک سے منگول اور مغل اسے یہاں لائے . انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں . دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں . وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں .ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوگا . انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے . یہ قابل ہضم ہے اور فضلات کو خارج کرتا ہے . مواد کو باہر نکال کر شدت حرارت میں کمی کرتا ہے .جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتاہے . انجیر کی بہترین قسم سفید ہے . یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے . زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے . انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتاہوتو اس کا گود ہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے .اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے .اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں .
▪انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں .
▪ انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں . چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتی ہے .
▪خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا . اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے .
▪سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے . ۔
▪ انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے .
▪کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے .
▪انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے .
▪ کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے . ،
▪ کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے .
▪انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے .
▪انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے .
▪ انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں. ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے .
▪ انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے .
▪ تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں .
▪انجیر پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے .
▪ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ' ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے .
▪انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے .
▪جن لوگوں کی ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں ، پھر سات دانے بادام ، ایک اخروٹ کا مغز ' ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں .
▪کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے .
▪بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے . اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
▪ میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملاکر کھانے سے کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے .
▪ انجیر تازہ اور نرم لینی چاہیے . کالی اور سوکھی انجیر میں بعض اوقات سفید کیڑے نظر آتے ہیں . ایسی انجیر بہت نقصان دہ وہوتی ہے..

لدا بوٹی
19/11/2024

لدا بوٹی

یہ باپچی کا پودا ہے
29/10/2024

یہ باپچی کا پودا ہے

یہ کھٹکل بوٹی ہے
23/10/2024

یہ کھٹکل بوٹی ہے

یہ کاکڑا سنگی کا پودا ہے
17/10/2024

یہ کاکڑا سنگی کا پودا ہے

یہ دھتورا سیاہ کا پودا ہے اس کے پتے کٹ دار  ہوتے ہیں
27/09/2024

یہ دھتورا سیاہ کا پودا ہے اس کے پتے کٹ دار ہوتے ہیں

بوٹی اس کے تخم کو تخم سر والی کہتے ہیں
26/09/2024

بوٹی اس کے تخم کو تخم سر والی کہتے ہیں

Address

Main Bazar Kot Addu
Kot Addu
22000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahimia Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram