
24/08/2025
"خَیْرُ النَّاسِ مَنْ یَنْفَعُ النَّاسَ"
الحمدللہ، ماں گھر اور میرا پیارا کی مشترکہ کاوش کی ایک اور کامیابی!
یہ کہانی ہے ایک معصوم بچی #ماہا کی جو گزشتہ دو برسوں سے اپنے والدین سے بچھڑی ہوئی تھی، تنہائی اور جدائی کے دکھ میں ڈسکہ #سیالکوٹ میں زندگی گزار رہی تھی۔ دوسری طرف اس کی والدہ اپنی بیٹی کی جدائی کے غم میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں اور ہر روز بیٹی کی واپسی کے انتظار میں تڑپتی رہتی تھیں۔ میرا پیارا ٹیم نے بچی سے ملاقات کی اور انٹرویو کے دوران بچی نے اپنے نام اور رشتہ داروں کے بارے میں بتایا ۔ انہی معلومات کی بنیاد پر میرا پیارا ٹیم نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا۔ اللہ کے فضل سے صرف دو گھنٹوں کے قلیل عرصے میں ہی بچی کے چچا نے یہ ویڈیو دیکھی اور ہم سے رابطہ کیا۔ مکمل تصدیق کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ بچی واقعی انہی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یوں دو سال بعد والدین اور بچی کی ملاقات ممکن ہوئی۔
یہ ہے #میراپیارا ہر گمشدہ کی گھر واپسی کا مشن
✨ Stay tuned! Maha’s emotional reunion video is coming soon…
✨