Udk Herbal clinic

Udk Herbal clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Udk Herbal clinic, Sex Therapist, Virk Street, Kot Radha Kishan.

27/05/2023

ماں کی دعا وقت تو کیا
نصیب بھی بدل دیتی ہے

30/04/2023

جن کاچہرہ دیکھ کر مصرکی عورتوں نےانگلیاں کاٹ لی وہ یوسف ہیں اورجنکی انگلیاں دیکھ کرچاند دو ٹکرے ہو جائے وہ حضرت محمد (ص) ہیں ♥️

25/04/2023

یہ آنکھیں جو اس وقت پوسٹ پڑھ رہی ہے خدا کرے ان آنکھوں کو مکہ اور مدینہ کی زیارت نصیب ہو جائے
آمین🥰🤲

18/04/2023

‏ایک دن آئے گا جب ہم اپنے نبیؐ کے ہاتھوں سے جام کوثر پی کر جنت میں داخل ہوں گے- انشاءاللّٰہ

10/04/2023

یا الله ہمیں اتنا حلال وسيع رزق عطافرما کہ ہم تیرے سوا کسی اور کے محتاج نہ رہیں . آمین 🤲

25/03/2023

*{اللّٰہ تعالیٰ کی اپنے بندے سےحیاہ}*

*سیدنا سلمان فارسی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’جب بندہ اللّٰہ تعالیٰ سے سوال کرنے کے لیے اس کے سامنے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دیتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اس (بندے) سے شرماتا ہے کہ اس کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دے۔“ [مسند احمد 5590]*

*(حدیثِ رسول اللّٰہ ﷺ کو آگے بھیج کر صدقۂ جاریہ سلسلہ کا حصہ بنیں۔)*

11/03/2023

*ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے ‏قران پاک کے 100 مختصر مگر انتہائی موثر پیغامات*


*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83

*2 غصے کو قابو میں رکھو*
سورۃ آل عمران ، آیت نمبر 134

*3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*
سورۃ القصص، آیت نمبر 77

*4 تکبر نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 23

*5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 22

*6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*
سورۃ لقمان، آیت نمبر 19

*8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11

*9 والدین کی خدمت کیا کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*‏10 والدین سے اف تک نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23

*11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 58

*12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282

*13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36

*14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280

*15 سود نہ کھاؤ،*
سورۃ البقرة ، آیت نمبر 278

*16 رشوت نہ لو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42

*17 وعدہ نہ توڑو،*
سورۃ الرعد، آیت نمبر 20

*‏18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42

*20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،*
سورۃ ص، آیت نمبر 26

*21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 8

*23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 7

*24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 2

*‏25 یتیموں کی حفاظت کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 127

*26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 6

*27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10

*28 بدگمانی سے بچو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*29 غیبت نہ کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*30 جاسوسی نہ کرو،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*31 خیرات کیا کرو،*
سورۃ البقرة، آیت نمبر 271

*32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو*
سورة المدثر، آیت نمبر 44

*33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،*
سورة البقرۃ، آیت نمبر 273

*34 فضول خرچی نہ کیا کرو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67

*‏35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*
سورة البقرۃ، آیت 262

*36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،*
سورۃ الذاريات، آیت نمبر 24-27

*37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44

*38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،*
سورۃ العنكبوت، آیت نمبر 36

*39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 114

*40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 190

*‏42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،*
سورة الأنفال، آیت نمبر 15

*43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورة البقرة، آیت نمبر 256

*44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 150

*45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،*
سورة البقرة، آیت نمبر، 222

*46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،*
سورة البقرة، آیت نمبر، 233

*47 جنسی بدکاری سے بچو،*
سورة الأسراء، آیت نمبر 32

*48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247

*49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،*
سورة البقرة، آیت نمبر 286

*50 منافقت سے بچو،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16

*‏51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،*
سورة آل عمران، آیت نمبر 190

*52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،*
سورة آل عمران، آیت نمبر 195

*53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 23

*54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 34

*55 بخیل نہ بنو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 37

*56 حسد نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 54

*57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 29

*58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 135

*‏59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2

*61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100

*62 صحیح راستے پر رہو،*
سورۃ الانعام، آیت نمبر 153

*63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38

*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،*
سورۃ الانفال، آیت نمبر 39

*65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3

*‏66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*67 جوا نہ کھیلو،*
سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90

*68 ہیرا پھیری نہ کرو،*
سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70

*69 چغلی نہ کھاؤ،*
سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1

*70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،*
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،*
سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31

*72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،*
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6

*73 طہارت قائم رکھو،*
سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108

*74 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*
سورۃ الحجر، آیت نمبر 56

*‏75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 17

*76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 125

*77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*
سورۃ فاطر، آیت نمبر 18

*78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 31

*79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*
سورۃ النحل، آیت نمبر 36

*‏80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12

*81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،*
سورۃ النور، آیت نمبر 27

*82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،*
سورۃ یونس، آیت نمبر 103

*83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،*
سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63

*84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اللہ، اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔*
سورة توبہ، آیت نمبر 105

*85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،*
سورۃ الکہف، آیت نمبر 110

*‏86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،*
سورۃ النمل، آیت نمبر 55

*‏87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،*
سورۃ توبہ، آیت نمبر 119

*88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*
سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37

*89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،*
سورۃ النور، آیت نمبر 31

*90 اللّٰه شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 48

*91 اللّٰه کی رحمت سے مایوس نہ ہو،*
سورۃ زمر، آیت نمبر 53

*92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،*
سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34

*93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،*
سورۃ الشوری، آیت نمبر 38

*‏94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،*
سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13

*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔*
سورۃ الحدید، آیت نمبر 27

*96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،*
سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11

*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،*
سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8

*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،*
سورۃ النساء، آیت نمبر 32

*99 اللہ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے ،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199

*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،*
سورۃ الضحی، آیت نمبر 10

*اسے لازمی پڑھیں اور دیکھیں کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ایک ڈائری بنا لیں تو ذیادہ اچھا ہے۔*
*جزاکم اللہ خیرا کثیرا*

10/03/2023

اگر اپ 35 سال سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔
1 سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں
1 پہلی: آپکا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
2 دوسری: اپکے خون میں شکر کا تناسب

2 دوسری بات
ان 6 چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا
1 پہلی: نمک
2 دوسری: چینی
3 تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
4 چوتھی: سرخ گوشت
5 پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
6 چھٹی: نشاستہ دار غذائیں
7 ساتویں: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات

3 تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
1 پہلی: سبزیاں
2 دوسری: پھل
3 تیسری: خشک میوہ جات

4 چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
1 پہلی: تیری عمر
2 دوسری: تیرا ماضی
3 تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو

5 پانچویں بات
ان چار چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا
1 پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
2 دوسری: اپنے خاندان کا خیال
3 تیسری: مثبت سوچ
4 چوتھی: مشاکل کو اپنے گھر سے دور

6 چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
1 پہلا: روزے
2 دوسرا: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
3 تیسرا: مسلسل سفر و سیاحت
4 چوتھا: جسمانی ورزش
5 پانچواں: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا

7 ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
1 پہلی: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
2 دوسری: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
3 تیسری: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
4 چوتھی: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا

8 آٹھویں اور سب سے ضروری بات
1 نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعاء ومناجات کی کثرت۔
2 نمبر دو: ذات باری سے استغفار اور آقا حبیبنا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی کثرت۔ان سے صحت ، فکر فاقے اورمال میں خیر ہوگی۔ اور دارین کی خوشیاں ملیں گی۔

ماہرین کا خیال ہے انار جیسی نعمت کو ناشتے کا لازمی جزو ہونا چاہیئے کیونکہ اس میں بے شمارمفید کیمیائی اجزا، الیکٹرولائٹس،...
01/03/2023

ماہرین کا خیال ہے انار جیسی نعمت کو ناشتے کا لازمی جزو ہونا چاہیئے کیونکہ اس میں بے شمارمفید کیمیائی اجزا، الیکٹرولائٹس، فلے وینولز اور معدنیات موجود ہیں۔ جو بڑھاپے کو روکنے سے لے کر دل کو تقویت پہنچاتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کی بنا پر اسے ’سپرفوڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں سبزچائے کے مقابلے میں تین گنا اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود ایک کیمیکل پیونی کیلگن جسم میں فری ریڈیکلز روکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اجزا دل کی دھڑکن کو باقاعدہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جلد پر جھریوں کے عمل کو روکتے ہیں اور بڑھاپے کو بریک لگاتے ہیں۔

انار کا دوسرا فائدہ یہ ہےکہ یہ ہیموگلوبن بڑھاتا ہے جو خون میں رہتے ہوئے ہرعضوتک آکسیجن پہنچاتےہیں۔ اس کا مطب یہ ہے کہ ہر عضو تک آکسیجن پہنچنے سے تمام اعضا کو فائدہ ہوگا اور اس کے افعال بہتر ہوں گے۔ جامعہ واشنگٹن نے حال ہی میں انار میں ’یورولائتھن‘ دریافت کیا ہے جو بڑھاپے کو روکنے اور جلد کو لچکدار بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ پھر اس کی مزید تصدیق 2021 میں تھائی لینڈ کے سائنسدانوں نے بھی کی ہے۔

کولیسٹرول گھٹائے

سپرفوڈ انار میں دل کےپٹھے مضبوط بنانے والے اجزا بکثرت موجود ہیں جن مین الیکٹرولائٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول گھٹاتا ہے اور دل کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے۔ بدن کی چربی گھٹانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں کہ یہ توند کم کرسکتا ہے۔ پھر اس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم نہ صرف بلڈ پریشر قابو میں رکھتے ہیں بلکہ خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔

2017 میں سینکڑوں افراد کو انار کا رس باقاعدگی سے پلایا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ انار میں موجود کئی اہم اجزا ٹائپ ٹو ذیابیطس کو قابو کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوچکے ہیں۔

انار کے لاتعداد خواص میں سے ایک حل پذیر اجزا کی طویل فہرست ہے جو فوری طور پر بدن کا جزو بن کر جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو مضبوط بناکر ہمیں امنیاتی طور پر طاقتور بناتے ہیں۔ ان میں فولیٹ، فولاد، کئی طرح کے وٹامن اور معدنی اجزا بھی شامل ہیں۔ پھر وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہمیں کئی امراض سے بچاتی ہے۔
# udkherbal

27/02/2023

یا ﷲ پاک، جو سر آپکے اگے جھکتا ہو اسے دنیا والوں کے سامنے جھکنے سے بچا, ہم سب پر اپنا کرم فرما
آمین
صبح بخیر دوستو

21/02/2023

"رزق اور عزت کسی انسان کـے ہاتھ میں نہیں، ﷲ پاکـــ جســے چاہــے بیشمار دیتا ھــے"❥

15/02/2023

نماز کےفائدےبتائیں تاکہ نہ پڑھنے والوں کو شوق پیداہو اور وہ پڑھنا شروع کر دیں

Address

Virk Street
Kot Radha Kishan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Udk Herbal clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Udk Herbal clinic:

Share

Category