Zohan Health Centre

Zohan Health Centre Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zohan Health Centre, Medical and health, Man singh Road, Kot Radha Kishan.
(4)

اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے (القرآن)
ہمارے پاس مختلف امراض کیلیے ادویات بہت ہی پریمیم کوالٹی کی تیار کی جاتی ہے جو کہ پوری دنیا میں بھیجی جاتی ہے ماہر امراض سپرم و سیمن مردانہ بانج پن میڈیسن منگوانے اور مشورہ کیلیے رابطہ کریں
03704007258

🔴معجون خاص ۔ 🟢 جن حضرات کو مباشرت کے دوران عضو خاص میں سختی نہیں ہوتی اور صرف چند قطرے نکلنے کے بعد انتشار ٹوٹ جاتا ہے. ...
23/09/2025

🔴معجون خاص ۔ 🟢 جن حضرات کو مباشرت کے دوران عضو خاص میں سختی نہیں ہوتی اور صرف چند قطرے نکلنے کے بعد انتشار ٹوٹ جاتا ہے. عضو مخصوص ڈھیلا پڑ جاتاہے. اس دوا کو ایک بار ضرور آزمائیں. اس کے استعمال سے بہترین عضو خاص میں سختی بے حد پیدا ہوجاتی ہے اور نفس آئرن راڈ کی مانند سخت ہوجاتاہیں فل انتشاری میں آجاتا ہے. اس کے علاوہ ٹائمنگ میں خوب اضافہ کرتا ہے کمر درد اور مہروں کا درد پٹھوں کا گنٹھیا وغیرہ یورک ایسڈ اور مشت زنی والے ضرور استعمال کریں ۔ Zohan Health Centre کے سنہری نسخہ جات

زعفران ایرانی 5گرام
ثعلب مصری 10 گرام
مغز پنبہ دانہ 10 گرام
موصلی سفید 10 گرام
ثعلب پنج 10 گرام
ستاور 10 گرام
بیج بند 10 گرام
شقاقل مصری 10 گرام
بہمن سرخ 10 گرام
کمرکس 10 گرام
بہمن سفید 10 گرام
اسگند ناگوری 10 گرام
کونچ کے بیج 10 گرام مدبر شدہ
مغز پستہ 20 گرام
مغز بادام 20 گرام
برہمی بوٹی 30 گرام
تالمکھانہ 10 گرام
اسبغول کا چھلکا 10 گرام
کوزہ مصری 150 گرام
سونٹھ 30گرام
خالص دیسی جنگلی شہد 🍯

ترکیب تیاری

🏷سب ادویات کو باریک پیس کر رکھیں بس تیار ہے. آپس میں مکس کر کے اس میں شہد خالص ملا کر معجون خاص بنا لیں. نہ زیادہ پتلا ہو اور نہ ہی زیادہ گاڑھا ہو بس مناسب شہد ملا کر معجون تیار کرلیں.

فوائد.
مردانہ طاقت کا خزانہ ہے ایک انمول تحفہ ہے جراثیم پیدا کرتا ہے بھوک بڑھاتا ہے چہرے پر چھائیاں ختم کر کے نکھار لاتا ہے اور پٹھوں کی کمزوری کے لئے موثر طریقہ علاج ہے.

مشت زنی سے زائل شدہ طاقت و جوانی واپس لانے کے لئے اکسیر اعظم نسخہ ہے.

جریان اح**ام سرعت انزال ذکاوت حس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا اور وقت خاص میں پوری قوت پیدا کرتا ہے.
استعمال

رات کو ہمراہ نیم گرم دودھ سے کھائیں کھانے کے بعد ایک چنے برابر انشاء اللہ تعالیٰ اس کے استعمال سے برباد ہوئی طاقت جوانی واپس لوٹ آئے گی.

👬 خواہش مند حضرات دواخانے سے بزریعہ ڈاک کے ذریعے لے سکتے ہیں.

اللہ پاک ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ہمیں تندرستی والی زندگی عطا کرے ۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔
*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں ۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

نوجوان لڑکے لڑکیاں ، طالب علم اور دیگر کئی امراض کے لیے بہترین نتائج کا حامل نسخہ یہ دوا خون بکثرت پیدا کرتی ھے یرقان جر...
23/09/2025

نوجوان لڑکے لڑکیاں ، طالب علم اور دیگر کئی امراض کے لیے بہترین نتائج کا حامل نسخہ
یہ دوا خون بکثرت پیدا کرتی ھے یرقان جریان اح**ام سیلان الرحم کو ختم کرتی ھے دبلے پتلے کمزور جسم کو فربہ اور طاقتور بناتی ھے چہرہ کو خوشنما اور رنگت کو نکھارتی ھے بہترین اور عمدہ ٹانک ھے
دبلے پتلے کمزور جسم کیلیئے ٹانک
*** ھوالشافی*** مربہ آملہ مربہ ھریڑ مربہ بہی مربہ گاجر مربہ سیب ھر ایک بغیر شیرہ کے پاؤ پاؤ پانی میں اچھی طرح دھو کر کپڑے سے خشک کر لیں اور گٹھلیاں نکال کر مربوں کو اچھی طرح کوٹ کر اک پاؤ گلقند ملا کر یکجان کر لیں اب عود ھندی (اگر) 20 گرام سبز الائچی 20 گرام مصطگی رومی 10 گرام طباشیر 10 گرام کشتہ فولاد در جامن 3 گرام کشتہ قلعی 6 گرام کشتہ بیضہ مرغ 6 گرام نباتات ک و کوٹ چھان کر کشتہ جات ملا لیں اور مربہ جات میں شامل کر کے یکجان کر لیں پھر ورق نقرہ اک دفتری کلاں ایک ایک ورق ملاتے اور کھرل کرتے جائیں جب سب کچھ یکجان ھو جائے تو تیار ھے ایک بڑی چمچ نہار منہہ ھمراہ شیر گاؤ نیم گرم کے کھائیں نصاب ایک ماہ
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

-🌹 پرانا بخار ‘ معدے کی گرمی اور ٹائیفائیڈ کا علاج🌹Zohan Health Centre  کے سنہری نسخہ جاتپرانے بخار‘ معدے کی گرمی‘ معدے ...
23/09/2025

-🌹 پرانا بخار ‘ معدے کی گرمی اور ٹائیفائیڈ کا علاج🌹
Zohan Health Centre کے سنہری نسخہ جات
پرانے بخار‘ معدے کی گرمی‘ معدے کا السر اور جن کو بھوک نہ لگتی ہو ، جس کو ہر سال ٹائیفائیڈ ہو‘ یا ہر دس پندرہ دن بعد بخار ہواس کیلئے آزمودہ نسخہ حاضر خدمت ہے۔

آدھ پاؤ اجوائن رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح گرائنڈر میں پانی سمیت پیس کر کپڑے سےاچھی طرح چھان کر پانی نکالیں اتنا پانی نکالیں کہ ڈیڑھ لیٹر والی بوتل بھر جائے‘ اس میں ایک پاؤ شکر یا گڑ ملا کر میٹھا کر کے فریج میں رکھیں اور صبح نہار منہ آدھاکپ استعمال کریں۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ، اور فالو تو لازمی کرلیں پھر ہی اچھی اچھی پوسٹ ملیں گی شکریہ
22/09/2025

پوسٹ کو صدقہ جاریہ سمجھ کے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں ، اور فالو تو لازمی کرلیں پھر ہی اچھی اچھی پوسٹ ملیں گی شکریہ

پھیپھڑوں کو صاف کریں۔ سینہ پھیپھڑوں میں جمی بلغم۔ پھیپھڑے کا سکڑ جانا جس کی وجہ سے سانس چھوٹا چھوٹا، جما ہوا بلغم نکالنے...
22/09/2025

پھیپھڑوں کو صاف کریں۔
سینہ پھیپھڑوں میں جمی بلغم۔ پھیپھڑے کا سکڑ جانا جس کی وجہ سے سانس چھوٹا چھوٹا، جما ہوا بلغم نکالنے کے لیے

ھوالشافی۔۔۔منقی (دھریک) 12 عدد ( منقی سے دانے نکال کر استعمال کریں)
میتھی دانہ 25-20 عدد دانے۔
دونوں چیزوں کو ایک پاؤ پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں اور باہر کپڑا رکھ کر بحفاظت رکھیں ۔ صبح خالی پیٹ اجزاء کو آہستہ چبا چبا کر کھائیں اور پانی بعد میں پی لیں ۔
20 دن روزآنہ متواتر استعمال کرو۔ ان شاءاللہ تعالیٰ پھیپھڑے صاف ہو جائیں گے ۔ ہوا کی نالیں بلغم سے صاف اور کھل جائیں گی ۔ سانس لینے میں بہتری ہوگی بلغم مواد پھیپھڑوں سے باہر نکل آئے گا۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

جسم میں خون پیدا کرنا:نسخہ:ٹماٹر 4 کلو، کشمش 1/2 کلو، ادرک 100 گرام، سرکہ 1 لیٹر، گُڑ 2 کلو، نمک و مرچ حسبِ ضرورت۔ٹماٹر ...
21/09/2025

جسم میں خون پیدا کرنا:

نسخہ:

ٹماٹر 4 کلو، کشمش 1/2 کلو، ادرک 100 گرام، سرکہ 1 لیٹر، گُڑ 2 کلو، نمک و مرچ حسبِ ضرورت۔

ٹماٹر کاٹ کر مٹی کی ہانڈی میں پکائیں جب گل جائیں تو ٹماٹر کے بیج اور چھلکے دُور کر کے اس میں گُڑ، سرکا، ادرک اور کشمش شامل کر کے گاڑھا قوام بنائیں اور محفوظ کریں۔

خوراک: ہر کھانا کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ بعد دو چمچ ہمراہ پانی لیں۔

فوائد:

دل، دماغ اور معدہ اور جسم کو طاقت دیتا ہے، خون پیدا کرتا ہے، دماغ کی رطوبتیں چھانتا ہے اور بھوک خوب لگتی ہے۔

Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

اکثر ہاتھوں یا پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے؟Zohan Health Centre  کے سنہری نسخہ جاتپیروں میں سوئیاں چبھنے یا ج...
21/09/2025

اکثر ہاتھوں یا پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے؟
Zohan Health Centre کے سنہری نسخہ جات
پیروں میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا تجربہ اکثر افراد کو ہوتا ہے، خصوصاً جب پیر سن ہونے کے بعد اسے حرکت دی جائے۔

عام حالات میں یہ کسی پوزیشن میں بہت دیر تک پیر کو رکھنے کے باعث اعصابی دباﺅ کے باعث ہوتا ہے، جو کہ جسم کو حرکت دینے پر ختم ہوجاتا ہے۔

تاہم اگر یہ تجربہ بار بار ہونے لگے تو پھر یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر یہ احساس پیروں کو حرکت دینے کے باوجود بہت دیر تک طاری رہے جبکہ تکلیف بھی ہو۔

ایسا ہونے کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں، تاہم اس تجربے پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کیا جانا چاہئے۔

ذیابیطس

ذیابیطس میں اکثر مریض کو پیر میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا حساس ہوتا ہے، اس کی وجہ ہائی بلڈ شوگر کے نتیجے میں اعضاب کو پہنچنے والا نقصان ہوتا ہے۔ ذیابیطس کی دیگر علامات یہ ہیں، پیشاب زیادہ آنا، بہت زیادہ پیاس لگنا، خشک منہ، جلد میں خارش، سانس سے پھلوں جیسی بو آنا، پیروں اور ہاتھوں میں درد یا سن ہونا، بھوک بڑھنا، جسمانی وزن میں اچانک کمی اور زخم کا جلد ٹھیک نہ ہونا۔

وٹامن بی 12 کی کمی

اس وٹامن کی کمی اعصابی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ مستقل نشانہ بنانے لگتی ہے۔ اس وٹامن کی کمی ریڑھ کی ہڈی، عصبی خلیات اور دیگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور کمر جھک جاتی ہے۔

دوران خون کے مسائل

جب اعضاء کو مناسب مقدار میں خون نہیں ملا تو ہاتھوں یا پیروں میں ٹھنڈک یا سن ہونے کا احساس ہوسکتا ہے، اگر جلد کی رنگت ہلکی ہے تو ٹانگوں پر نیلاہٹ کی جھلک نظر آسکتی ہے۔ اسی طرح ناقص سرکولیشن جلد کو خشک کرسکتی ہے جس کے نتیجے میں ناخن بھربھرے ہوجاتے ہیں جبکہ بال گرنے لگتے ہیں، خصوصاً پیروں کے۔ اگر ذیابیطس کے شکار ہوں تو زخم بھرنے کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے۔

گردے فیل ہونا

گردے فیل ہونے کی علامات میں بھی سوئیاں چبھنے کا احساس بھی شامل ہے، ویسے تو گردے فیل ہونے کی متعدد وجوہات ہیں، تاہم سب سے عام ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر ہے۔ سوئیاں چبھنے کے ساتھ ساتھ گردے فیل ہونے کی دیگر علامات یہ ہیں، پیروں میں تکلیف اور ان کا سن ہونا، مسلز کا اکڑنا، پٹھوں کی کمزوری۔

آٹو امیون امراض

آٹوامیون امراض یعنی ایسی بیماریاں جن میں ہماری جسمانی مدافعتی نظام یا جسمانی خلیات کسی غلط فہمی کی بناءپر صحت مند خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور اکثر آٹو امیون امراض سے پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے۔

انجری

اعصاب کسی حادثے سے متاثر ہوسکتے ہیں یا بہت زیادہ وزن اٹھاتے ہوئے آنے والا جھٹکا ان پھاری پڑسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں کو اس تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

انفیکشن

مختلف اقسام کے انفیکشن اعصاب میں ورم کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، ایسے انفیکشن والے امراض لمفی امراض، ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی ایڈز وغیرہ۔

مخصوص ادویات،

کچھ مخصوص ادویات بھی پیروں میں اس احساس کا باعث بنتی ہیں، عام طور پر کینسر (کیمو تھراپی)، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کے نتیجے میں یہ اثر ہوتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال کرنے والوں کو پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

ہلدی کے قیمتی فوائد اور اکسیری نسخہ جات٬قدرت کا انمول تحفہ علی رضا جالندھری ہلدی: سائنسی نام (Curcuma longa, Cur¬cuma do...
21/09/2025

ہلدی کے قیمتی فوائد اور اکسیری نسخہ جات
٬قدرت کا انمول تحفہ
علی رضا جالندھری

ہلدی: سائنسی نام (Curcuma longa, Cur¬cuma domestica) انگریزی: Turmeric،عربی: عروق الصفر، فارسی: زرد چوب

ہلدی ، "خاندانادرک" کا ایک پودا ہے جس کی سرخی مائل زرد نباتاتی جڑیں بطور مصالہ اور دوا کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں ۔یہ جنوب مغربی ہند کا مقامی پودا ہے۔یہ سدابہار پودا ان علاقوں میں خوب پرورش پاتا ہے جہاں سالانہ کافی معقول بارش ہوتی ہے اور درجہ حرارت 20 تا 30 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے ۔ سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ کاشتکار باغات و الی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کر کے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کی فی ایکڑ شرح بیج12 سے 15 من تک ہوتی ہے ۔

اس کا پودا ایک میٹر تک بلند ایستادہ پودا ہے جس کے پتے 50 سے 115 ملی میٹر لمبے اور 38 سے 45 ملی میٹر چوڑے کسی حد تک بیضوی شکل لئے ہوئے لمبوترے ہوتے ہیں اور ان کا آخری سرا قدرے نوکیلا ہوتا ہے۔ دسمبر کے آخر میں جب ہلدی کے پتے سوکھنے لگتے ہیں تو ہلدی کے کھیت کو ہلکا پانی لگا کر تین ، چار روز کے بعد فصل کو اکھاڑ لیا جاتاہے ۔ اور وتر (نمی)حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرکے ہلدی کی گنڈیوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی میں ایک گھنٹہ تک ابالا جاتا ہے اس کے بعد پانی سے نکال کر دھوپ میں سوکھایا جاتا ہے یہ گنڈیاں آٹھ سے دس دن میں خشک ہو جاتی ہیں ۔ابر آلودموسم میں ہلدی کی گنڈیوں کو صاف کر کے سرسوں کا تیل لگا کر دانے بھوننے والی بھٹیوں میں آٹھ سے دس منٹ تک بھونا جاتا ہے۔ اس طرح یہ گنڈیاں دو سے تین دن میں خشک ہو جاتی ہیں ۔ ہلدی کو پالش کر نے کیلئے خشک کی ہوئی گنڈیوں کو ایسے ڈرم میں جس میں چھوٹی چھوٹی چھریاں لگی ہوئی ہوں گھمایا جاتا ہے جس سے گنڈیوں کا اوپر وا لا چھلکا اتر جا تا ہے اور ہلدی چمکدار اور خوبصورت دکھا ئی دیتی ہے۔ پالش کی ہوئی ہلدی بو ریوں میں بندکرکے صاف ستھرے اورہوادار کمر ے میں سٹورکرلی جاتی ہے ۔ان کی زرد سے مالٹائی رنگ کی خوشبودار جڑیں کافی شاخدار اور گول ہوتی ہیں۔ ان کا ذائقہ واضح طور پر پھیکا ، ہلکاتلخ اورتھوڑا چٹپٹاہوتا ہے جس میں سے رائی جیسی بو آتی ہے ۔ان خشک جڑوں کا سفوف کھانوں اوردواؤں میں استعمال ہوتا ہے ۔ ہلدی جنوبی ایشیائی کھانوں کا ایک اہم جزو ہے اور اسے عموماً کھانے کو خوش رنگ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ویدک طب میں اسےبطور دوا ہزاروں سالوں سےاستعمال کیا جا رہا ہے ۔ ہلدی کا استعمال بطور دوا توبعد میں شروع ہوا ، ابتدا میں اسے رنگ کے طور پر ہی استعمال کیا جاتا تھا ۔قرون وسطیٰ میں یورپ میں اسے زعفران کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا ۔ہلدی کا استعمال صرف دواؤں اور کھانوں میں ہی نہیں بلکہ کیک ، مٹھائیوں اور پھلوں کے جوس اور دیگر کئی اشیا ء تیاری میں کیا جاتا ہے ۔کیمیائی تجزیہ کے مطابق ہلدی میں پوٹاشیم، کیشیم، فاسفورس ، فولاد، ،سوڈیم کے علاوہ وٹامن "اے" ، "بی" اور "سی" بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہےاور اس میں شامل آئرن خون کے سر خ خلیوں کو بڑھاتا ہے۔خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے۔

ہلدی بھارت اور پاکستان میں عام کاشت کی جاتی ہے ۔ ہلدی کی سب سے زیادہ پیداوار بھارتی ریاست " آندرا پردیش" میں ہوتی ہے۔اس ریاست کا شہر "ناظم آباد" ہلدی کی تجارت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کا ضلع قصورہلدی کی پیداوار کے حوالے سے کافی شہرت رکھتا ہے۔میتھی کی طرح قصور کی ہلدی بھی ورائٹی اور معیارمیں دنیا بھرمیں اپنی شناخت رکھتی ہے۔اپریل سے مئی کا مہینہ اس کی کاشت کے لئے موزوں ہیں ۔

ہلدی دافع عفونت (اینٹی سیپٹک)ہے۔اس میں اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔ اس لئے متعدی امراض میں فائدہ مند ہے اور اسی وجہ سے چوٹ ، درد اور اندرونی سوزش (انفیکشن) میں ہلدی کا بیرونی اور اندرونی استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے ۔جلے ہوئے اور عام زخموں کے علاج کے لئے اسے تیل (زیتون یا سرسوں یا السی یا ناریل)میں ملا کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ اللہ کریم نے ہلدی میں بہت شفا رکھی ہے، کیسا بھی زخم ہو اس پیسٹ کو لگانے سے ہفتہ دس دن میں خشک ہوکر بھر جاتا ہے۔یہ آشوب چشم میں بھی استعمال ہوتی ہے -یہ خون کو پتلا کرتی ہے ،خون کی روانی کو بہتر بناتی ہےاور رگوں میں خون کا انجماد روکنے میں مفید ہیں۔

ہلدی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔تیزابیت کے ازالہ کی مخصوص دوا ہے۔ اسی لئے اسے معدہ و امعاء کے زخموں (السر)،گلے کی سوزش ، جوڑوں کی سوزش اور درد (گھٹیا)کے لئے فائدہ مند ہے۔ محافظ جگر ادویہ میں اسے ممتاز مقام حاصل ہے ، جگر کی سوزش (ہیپاٹائٹس) اور یرقان میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہے ۔ یرقان میں دہی اور لسی بڑی مفید رہتی ہے لیکن اگر یرقان میں دہی میں ہلدی ملا کر کھائی جائے تو زیادہ فائدہ ہو تا ہے۔

مصفی خون خصوصیت کی حامل ہونے کی وجہ سے اسے پھوڑے پھنسیوں ، خارش اور دیگر جلدی امراض میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔جلد کی حفاظت، اس کی خوبصورتی بڑھانے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ابٹنوں میں اس کا استعمال عام ہے ۔ شادی بیاہ کے موقع پر جلد کی تابانی میں اضافہ کے لئے بھی اسے دودھ میں ملا کرخوب استعمال کیا جاتاہے ۔پیشاب کی جلن ، سوزش اور سوزاک کے علاج میں استعمال ہونے والے بہت سے نسخوں کا جزو اعظم ہے۔

نئی سائنسی تحقیق کے مطابق ہلدی یاداشت کی کمزوری کے عارضہ (الزائمر) اور دل کے امراض سے بچاؤ میں بھی مدد دیتی ہے۔یہ دماغ کی آکسیجن کے حصول کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے ۔جس کی وجہ سے دماغی افعال میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔ ہلدی میں قدرتی طورپر موجود اہم جزو کرکومین (curcumin) دماغی انحطاط کے باعث لاحق ہونے والےمرض الزائمر جوعموماً معمر افراد کو لاحق ہوتا ہے ، کے علاج میں کافی فائدہ مند ہے ۔ اس مرض کی ابتدا میں یاداشت کمزور ہوتی ہے پھر وقت گزرنے کے ساتھ مریض اپنے قریبی عزیزوں کی پہچان تک کھو بیٹھتا ہے اور اپنے روزمرہ کے معمولات ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہتا۔اس بیماری کی وجہ دماغی خلیوں میں پروٹین کا انجماد ہے، جس سے خلیوں کے درمیان برقی رابطوں میں تعطل پیدا ہونے لگتا ہے۔جب کہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض میں دماغ کے متاثرہ خلیے اپنا کام چھوڑ دیتے ہیں۔سائنسدانوںکا کہناہے کہ ہلدی ، دماغ میں نئے اعصابی ریشوں کے بننے کا عمل تیز کردیتی ہے ، جس سے دماغی انحطاط کی رفتار سست پڑ جاتی ہے اس طرح یہ دماغی کمزوری دور ہوکریاداشت بہتر ہوجاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق ہلدی فالج کے علاج میں بے حد معاون ہے۔ فالج کے بعد دماغ کے خلیوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔ہلدی سے تیارکی جانیوالی دوا دماغ کے خلیوں تک پہنچ کر پٹھوں اور دماغی مسائل کو حل کرتی ہے۔

ہلدی نہ صرف الزائمراور فالج میں مفید ہے بلکہ یہ بے خوابی کا بھی عمدہ علاج ہے۔یہ خوف اور دیگرکئی نفسیاتی بیماریوں میں بھی مؤثر ہے۔ ماہرین نفسیات کی ایک تحقیق کے مطابق ہلدی نہ صرف دماغ میں موجود کسی بھی قسم کےنفسیاتی خوف کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ بلکہ ہلدی ذہن میں پیدا ہونے والے نئے خوف کو بھی روکتی ہے۔ جو لوگ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر اور دیگر نفسیاتی عدم توازن کا شکار ہوکر خوف میں مبتلا ہوں تو ایسے افراد کے لیے ہلدی سے تیارکردہ غذائیں انتہائی مفید ہیں۔علاوہ ازیں ہلدی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے دماغ سے برے واقعات کو بھلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سٹی یونیورسٹی نیو یارک میں کی گئی تحقیق میں یہ پتہ چلا ہے کہ ہلدی برے واقعات کو دماغ سے مٹا سکتی ہے۔

ہلدی نفسیاتی و ذہنی بیماریوں کے علاج کے لئے مارکیٹ میں موجودبیشتر انگریزی ادویات سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہےمثلا ً ذہنی دباؤ ( ڈپریشن) کے علاج میں استعمال ہونے والی انگریزی دوا "پروزک" کی نسبت ہلدی کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔تحقیقی نتائج کے مطابق صرف "پروزک" Fluoxetine (Prozac) لینے والوں میں 64.7فیصد ، صرف ہلدی کا سفوف استعمال کرنے والوں میں 62.5 فیصد اور "ہلدی اور پروزک" کا مرکب اکٹھا لینے والوں میں 77.8فیصدبہتری آئی ۔ ان نتائج کے مطابق ہلدی فائدہ مند ہونے کا فیصدی تناسب "پروزک" سے تھوڑا کم ہے لیکن اس کے باوجود محققین ہلدی کو زیادہ فائدہ مند قرار دیتے ہیں کیونکہ "پروزک" کے برعکس، ہلدی کے استعمال سے کوئی ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹ)ظاہرنہیں ہوتے ہیں ۔

علاوہ ازیں ہلدی دیگر کئی امراض میں استعمال ہونے بہت سی انگریزی ادویات سے بہتر نتائج دیتی ہے۔ مثلا ًً
• خون پتلا کر نے والی ادویات مثلا ً ایسپرین (Aspirin)
• جوڑوں کے درد کی ادویات
• دافع درد ادویات
• دافع سوزش ادویات
• دافع ڈیپریشن مثلا ً پروزک (Prozac)
• دافع ذیابیطس مثلا ً میٹ فورمن (Metformin)
• کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات مثلا ً لیپیٹر (Lipitor)
• سٹیرائڈز (Steroids)

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہلدی مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے اس میں شامل پوٹاشیم بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس طرح ہلدی کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔بائی پاس سرجری کے دوران خون کے بہاؤ میں طویل کمی کی وجہ سی دِل کے پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے مریض کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔سرجری سےکچھ دن پہلے ہلدی کا استعمال سرجری کے دوران دل کے دورے کے خدشے کو 65 فیصدتک کم کردیتا ہے۔

ایک اور سائنسی تحقیق سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ ہلدی کینسر کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے۔یہ سرطانی خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ یہ بہت سے کینسرز مثلا ًچھاتی ، گلے ، پھیپھڑوں ، پراسٹیٹ ، جگر کے سرطان کے علاوہ خون کے سرطان(لیوکیمیا)کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ہے۔سائنسدانوں کے مطابق ہلدی میں قدرتی طور پر پایا جانیوالا کیمیائی مادہ’’کرکیومن‘‘کینسر زدہ خلیات کی افزائش کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ مناعتی نظام (IMMUNE SYSTEM) کو مضبوط کرکے کینسرکے علاج میں معاون ہوتاہے ۔کرکیومن اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی میوٹاجن اور اینٹی کارسینو جن خصوصیات کا حامل ہے۔میوٹاجن وہ کیمیکل مادے ہیں جو جسم کے خلیات میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں اور ان ابنارمل خلیات کی وجہ سے کینسر جیسی بیماریاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ تمباکو نوشی میں بھی میوٹاجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے ہلدی کا روزانہ استعمال میوٹاجن کی مقدار کو نمایاں طور پرکم کرتا ہے ۔اس طرح ہلدی ایک ایسے مؤثر اینٹی میوٹاجن کے طور پر سامنے آئی ہے جو کینسر( جگر، پراسٹیٹ، چھاتی، پھیپھڑوں اور گلے کے کینسر) کے علاج ، اس سے تحفظ اور تمباکونوشی کے مضر اثرات کے لئے زائل کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔محققین کے مطابق ہلدی ان ہارمونز کے اثرات کو مسدود کر دیتی ہے جو سرطان کی گلٹیاں بننے میں مدد کرتے ہیں ۔کیموتھراپی کے دوران اس کے مضر اثرات کے ازالہ میں اس کا استعمال مفیدہے ۔اس کے استعمال سے کینسر زدہ خلیات پر کیموتھراپی زیادہ مؤثرہوتی ہے

ہلدی ذیابیطس میں بھی مفید ہے یہ جگر میں گلوکوز کی پیداوار کو کم کرکے خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرتی ہے ۔ اور انسولین مقدار کو اعتدال پر لاتی ہے ۔ذیابیطس میں استعمال ہونے والی ادویات کے اثر کو بڑھا دیتی ہے ۔ یہ معروف انگریزی دوا Metformin سے 400 گناسے زیادہ مؤثر ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں میں یہ اینٹی ذیابیطس اور اینٹی اوکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے ۔اس مقصد کے لئے گرم دودھ میں کچی ہلدی ابال کر یا ہلدی کا سفوف ایک چمچ ملا کر پینے سے فائدہ ملتا ہے۔ یہی دودھ اندرونی چوٹوں،ہڈیوں کے بھر بھرے پن ، نزلہ ، زکام اور کھانسی میں بھی مفید ہے ۔نزلہ ،زکام اور کھانسی کے لئے اس دودھ میں ایک چمچ دیسی گھی کا شامل کرلیں۔ہلدی چونکہ قدرتی اینٹی سیپٹک دوا ہے اس لئے ذیابیطسی زخموں میں اس کے اندرونی (ہلدی ملا دودھ)اور بیرونی (ہلدی تیل کا پیسٹ) استعمال سے زخم جلد بھرتے ہیں۔شوگر کی وجہ سے دانتوں‘ مسوڑھوں میں بہت سوزش اورورم کی وجہ سےکھانے پینے سے شدید تکلیف ہورہی ہو تو زیتون کا تیل ہلکا سا گرم کریں اور اس میں ہاف ٹی سپون ہلدی ڈال کر صاف ستھری روئی (سٹرلائزڈ کاٹن)کا ٹکڑا ہلدی اور زیتون سے لتھڑ کر مسوڑھوں کے آس پاس منہ میں رکھ لیں‘ بہت پانی نکلے گا اور یہ عمل دن میں تین چار بار کریں ۔ بہت زود اثر ٹوٹکہ ہے ۔ہلدی نمک اور سرسوں کا تیل ملاکر اس سے روزانہ دانت صاف کرنے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں ۔دمہ متاثرین کے لئے نصف چمچ شہد میں ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی ملا کر کھانے سے فائدہ ملتا ہے۔

نسخہ جات :
(1)کینسر میں ہلدی اور دھماسہ ہم وزن کا سفوف صبح دوپہر اور شام ہمراہ تازہ پانی استعمال کر یں ۔ اسے کیپسول ہیں ڈال کربھی استعمال کرسکتے ہیں۔بفضل ربی انتہائی مفید ہے ۔گرم مزاج شوگر کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔خون میں شوگرکی سطح کو نارمل رکھتا ہے ۔ مسلسل استعمال کريں ۔

(2)سرطان جگر (جگر کا کینسر)چھاتی ، منہ اور ہڈیوں کے سرطان میں یہ نسخہ استعمال کریں
ہلدی ، سملو اور کشتہ سنکھ تینوں ہم وزن ، ایک ماشہ (ڈبل زیرو کا کیپسول) صبح ، دوپہر اور شام کھانے کے بعد دودھ کے ساتھ تین ماہ تک استعمال کریں ۔ سرطان جگر کے علاوہ یہ چھاتی ، منہ ، ہڈیوں کے سرطان(کینسر)کے لئے بھی فائدہ مند ہے اس کے علاوہ یہ اٹھراہ ، سیرم ٹرائی گلیسرائڈک میں بھی نفع بخش ہے اٹھرا کے لئے اسے6 ماہ تک استعمال کریں۔

نوٹ : کینسر میں دونوں نسخے اکھٹے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔ علی رضا جالندھری

(3) سوزاک میں ہلدی اور آملہ کا ہم وزن سفوف ایک ماشہ کی مقدار ہیں دن میں تین دفعہ استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ 100 گرام ہلدی کو ایک کلو روغن زیتون میں ملاکر جلا لیں ۔ یہ تیل چوتھائی چمچ (20 قطرے)مذکورہ نسخہ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ تیل کینسر کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہیں۔

(4)ہلدی کا ایک بنیادی نسخہ جو مضمون میں بیا ن کئے گئے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے ، درج ذیل ہے ۔
ہلدی ، ملٹھی اور سونف تینوں ہم وزن ، سفوف بنا لیں ۔درج ذیل امراض میں ایک ماشہ دن میں 3 دفعہ استعمال ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔

• معدہ امعاء (انتڑیوں) کے زخموں (السر) میں اس میں چوتا جزو گوند کیکر ڈال کر ایک ماشہ کی مقدار میں خالی پیٹ ہرکھانے سے پندرہ منٹ پہلے استعمال کریں ۔
• گردوں اور مثانہ کی انفیکشن ، پیشاب میں خون اور پیپ آتی ہو ، ڈایالائسس ، پیشاب میں جلن ہو اور سوزاک کا مرض لاحق ہو تو بنیادی نسخہ میں چوتھا جزو گوکھرو(بکھڑا) شامل کرکے ایک ماشہ کی مقدار میں صبح ،دوپہر اور شام ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں۔اس کے استعمال سے ڈایا لائسس کے وقفے میں کمی آتی ہے ۔سوزاک میں اس کے ساتھ اوپر مذکور روغن ہلدی بھی استعمال کریں۔
• ہیپاٹائٹس میں بنیادی نسخہ میں چوتھا جزو تخم کاسنی شامل کریں اور ایک ماشہ کی مقدار میں دن میں چار مرتبہ عرق مکو اور کاسنی اور شربت دینار کے ہمراہ استعمال کریں یا اس قہوہ کے ساتھ استعمال کریں۔ مکوہ 2 تولہ‘ کاسین کے بیج 1 تولہ ‘ سونف 1 تولہ ‘ شربت دینار 2 چمچ۔ ایک کلو پانی لیں اوپر کی تینوں چیزیں ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار کر شربت دینار مکس کرکے نیم گرم پی لیں۔

(5)ہلدی کا ایک اورمفید نسخہ
ہلدی50گرام اور کچور 50 گرام لیں ، دونوں چیزیں پہلے سے پسی ہوئی نہ ہوں ، خود سفوف بنائیں ۔ یہ سفوف آدھا چمچ اور ایک سے آدھا چمچ دیسی گھی، ایک کپ گرم میٹھے یا پھیکے دودھ میں ملا کر صبح ، دوپہر اور شام یا صرف صبح و شام چسکی چسکی پیئیں یا آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا دودھ کے ساتھ ویسے ہی استعمال کریں۔

یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رہتے ہیں اور ان کا جسم ہر وقت جکڑا رہتا ہے ، کندھے کھچے ہوئے ، گردن کھچی ہوئی ، اعصاب کھچے ہوئے، ٹانگوں میں درد ، جی چاہے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ہوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ہے ۔حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ہفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔ پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ہو ،معدہ کے پرانے مریض ،جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ہو ، بہت زیادہ شراب پینے والے، باہر کے کھانے کھاکر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مندہے۔
علی رضا جالندھری

(6) ہلدی کی خوش ذائقہ چائے یا قہوہ بھی درج ذیل طریقے سے بناکر استعمال کیاجا سکتا ہے ۔

• ایک کپ کوکونٹ ملک ، ایک کپ پانی ، ایک ٹیبل سپون دیسی گھی ، ایک ٹیبل سپون شہد اور ایک ٹیبل سپون ہلدی کا سفوف ۔ کوکونٹ ملک اور پانی کو 2 منٹ تک ابالیں پھر اس میں شہد ، دیسی گھی اور ہلدی ڈال کر مزید دو منٹ اور ابالیں اور چسکیاں لے کر پیئیں ۔کوکونٹ ملک نہ ملے تو عام دودھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
• ہلدی کا دودھ بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پہلے گھی میں ہلدی ڈال کر گرم کریں پھر فورا ہی اس میں دودھ اور شہد ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔اس میں کالی مرچ کے تین چار دانے بھی ڈالے جاسکتے ہیں ۔ اسی طرح شہد میسر نہ ہو تو چینی ڈال لیں ۔ شوگر کے مریض چینی کے بغیر استعمال کریں۔

(7)ہلدی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے یہ حلوہ بھی استعمال کر سکتے ہیں

کچی ہلدی کا حلوہ(شوگر کے مریض استعمال نہ کریں)

کچی ہلدی : آدھا کلو، بیسن : آدھا کلو،چینی : آدھا کلو،دیسی گھی : آدھا کلو، کھویا : آدھا کلو،سونف :50 گرام، پستہ: 100 گرام، بادام: 100 گرام، گوندکنی: 100 گرام،
کاجو: 100 گرام،کمرکس: آدھا چائے کا چمچ، دودھ: ایک پاؤ

ترکیب:
کچی ہلدی کو چاپر میں پیس لیں۔ کڑاہی میں ہلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ہلکی آنچ پر بھون کر نکالیں۔ ایک الگ کڑاہی میں گھی گرم کریں اور اس میں" گوند کنی" فرائی کر کے نکال لیں۔ ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔ پھر اس میں کاجو، پستہ اور بادام ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کرلیں۔ ساتھ ہی چنی ، دودھ اور الائچی دانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اب اس میں الائچی دانہ گوند کنی اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں۔ با دام، پستہ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

(8) سردیوں قوت مدافعت کی مضبوطی ، نزلہ زکام اور کھانی وغیرہ میں درج ذیل قہوہ استعمال کریں ۔
اجزا: ہلدی 1/2 چھوٹا چمچ --- ادرک 1چھوٹا ٹکڑا --- چائے کی پتی 1/2چمچ --- شہد 1 چھوٹا چمچ
ان تمام اشیا کو ایک ڈیڑھ کپ تیز گرم پانی میں ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ہلائیں اور ادرک کا ٹکڑا نکال کر ایک کپ دن میں ایک یا دو بار پینے سے آپ سردی اور اس میں ہونے والی الرجی سے بچے رہیں گے ۔

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

مردوں اور عورتوں کے مختلف امراض کیلیے مختلف نسخہ جات مکمل پڑھیں ۔ بہت ہی مفید معلومات ایک ہی پوسٹ میںپستان پر چوٹ لگنایہ...
21/09/2025

مردوں اور عورتوں کے مختلف امراض کیلیے مختلف نسخہ جات مکمل پڑھیں ۔ بہت ہی مفید معلومات ایک ہی پوسٹ میں
پستان پر چوٹ لگنا
یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اگر چوٹ لگتے ہی اس کا علاج کر لیا جائے توفوراًتکلیف دور ہوجاتی ہے لیکن علاج میں کوتاہی اور غفلت کرنا بسا اوقات بیماری کے بڑھ جانے کا باعث بن جاتا ہے
مغز بادام ایک تولہ ( جوکہ چھیل لیے ہوں) کشمش ایک تولہ ،منقیٰ ایک تولہ تینوں چیزوں کو پانی کی مدد سے خوب گھوٹ کر ذرا نیم گرم کرکے دن میں تین مرتبہ لیپ کریں ۔انشاء اللہ تین دن میں شرطیہ فائدہ ہوجائے گا بارہا مرتبہ کا تجربہ شدہ نسخہ ہے ۔

سرعت انزال
کیکر (ببول ) کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہو لے کر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں اور اس سفوف کے ہموزن مصری ملالیں صبح وشام ۶ماشہ دودھ کے ہمراہ لیں کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں

حیض کا جاری کرانا
بنولہ تین چار تولہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا سیر پانی میں جوش دیں آدھا پاؤ پانی رہنے پر اتار لیں اورصاف کر کے چینی ملا لیں تین روز پلائیں خون حیض جاری ہوجائے گا خواہ کتنی دیر سے رکا ہوا

پستانوں کا لٹک جانا
پو ست انار ( ناسپال) ایک سیر، مازوآدھا پاؤ دونوں کو نیم کوب کر کے چار گناپانی میں جوش دیں جب ایک سیر پانی باقی رہے تو تلوں کا تیل ایک سیرڈال کر پکائیں جب ایک سیر پانی جل کر صرف تیل باقی رہے جائے تواس کو صاف کرکے رکھیں اور پستانوں پر روزانہ صبح وشام لگائیں

خارش اندام نہانی
گندھک آملہ سار ۲۵ گرام ،گھی دیسی ۵تولہ دونوں کو کڑچھی میں ڈال کر نرم آگ پر رکھیں جب ساری کڑچھی جھاگ بن جائے گی تب اتار لیں اور سر د ہونے پر گھی اور گندھک علیحٰدہ علیحٰدہ
کرلیں
اس گھی کو اندام نہانی میں لگائیں اور گندھک ۴رتی دودھ سے دن میں ایک بار کھلائیں بفضلہ آرام آجائے گا اور قیمتی سے قیمتی نسخے فیل ہوجائیں گے
نروس سسٹم کو طاقت دینے والی بوٹی
چار سے چھ ماشہ ملٹھی کا سفوف دودھ کے ساتھ دوچار ماہ تک استعمال کریں اور قدرت کا تماشہ دیکھیں

موٹا ہونے کے لئے
اسگندھ ناگوری اور بدھارا ہموزن سفوف بنا لیں اور ان کے ہم وزن مصری ملا لیں
چھ ماشہ روزانہ صبح وشام دودھ سے کھاتے رہیں ایک دو ماہ میں دبلے پتلے انسان موٹے تازے بن جاتے ہیں
اس کے علاہ جریان اح**ام، سرعت انزال جیسے امراض بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں کمر درد اور جوڑوں کے درد بھی دور ہوجاتے ہیں اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ دو ا قبض کشا ہے

پرسوت کے لئے
ہڑتال ورقیہ ایک تولہ زاج۵تولہ شیر مدار تولہ سب کو سفوف بنا کر گل حکمت کرکے پانچ سیر کی آگ دیں سر د ہونے پر نکال کر پیس لیں او ر محفوظ کرلیں
ایک رتی خوراک ہر قسم کے بخار کے لئے نیا ہو یا پرانا ۔کھانسی اور امراض اوجاع کو بھی مفید ہے اور پرسوت کے لئے بے نظیر ہے

سرعت انزال اور نامردی
سوا سیر کچلوں کا سفوف لیں اور ایک کڑاہی میںآدھا ڈال کر درمیان میں ۵تولہ شنگرف کی ڈلی رکھ کر اوپر ڈھائی سیر گھی اور باقی سفوف کچلہ ڈال دیں جل جانے پر اتار کرشنگرف پیس لیں ۔۲چاول خوراک ہمراہ مکھن استعمال کریں ۔ممسک ہونے کے علاوہ نامرد کے لئے بھی عجیب چیز ہے

نسیان( بھول جانا)
دارچینی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جیب میں رکھیں اور دن میں تین چار ٹکڑے چبا کر ان کا رس چوستے رہا کریں ۔چند روز بعد قوت حافظہ غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گی

منہ کی بد بو
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے اچھا بھلا خوش شکل اور مجلسی آدمی احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے اور لوگ اس کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنے لگتے ہیں ۔ ایسے اشخاص کو چاہیے کہ دن میں ایک دو مرتبہ سونف چبایاکریں اس سے منہ کی بدبو دور ہو جائے گی
نوٹ :پسینہ کی بدبو کو دور کے لئے بھی یہ نسخہ مجرب ہے دن میں تین بار استعمال کریں

آواز بیٹھ جانا
صرف سونف کو منہ میں ڈال کر چباتے رہنے سے آواز کھل جاتی ہے اور حلق کی خشکی دور ہوجاتی ہے

خناق( گلا گھٹنا)
اصطلاح طب میں ایک شدید ورم کو خناق کہتے ہیں جو کہ اعضائے حلق میں واقع ہوتا ہے جس سے مریض کو کھانے پینے بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے
اسباب
نزلہ وزکام بگڑ جانے یا کسی خلط کی زیادتی سے یہ مرض وقوع پزیر ہوتا ہے
علامات
مریض کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حلق میں کچھ اٹکا ہوا ہے
بعض دفعہ آواز بھی بند ہوجاتی ہے درد ہو کر بار بارکھانسی اٹھتی ہے
املتاس ۴تولہ کو آدھا سیردودھ میں جوش دے کر مریض کو غرغرے کرائیں
انشاء اللہ آدھے گھنٹے کے اندر مریض روبصحت ہوگا ،مجرب ہے
نوٹ اگر حلق سے اندر بھی اتر جائے تو کوئی نقصان نہیں

پیٹ کا درد
معدہ بدن انسانی میں وہ بہترین عضو ہے جس میں غذا جیسی ضروری چیز پکتی ہے
معدہ کا کسی مرض میں مبتلا ہوجانا گویا تمام بدن کے بیمارہونے کے ہم معنی ہیں ۔کیونکہ جو نقص معدہ میں ہوگا وہ غذا کے ذریعے تمام بدن میں پہنچ کر خراب اثر پیدا کرے گا
لہٰذا معدہ میں اگر ذرا سا بھی نقص ہو تو اس کو معمولی سمجھ کر خاموش نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے علاج کا فکر کرنا چاہیے
آک کے پھولوں کے لونگ حسب ضرورت لے کر اس کے برابر وزن نمک سیاہ یا عام نمک جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور مرچ سیاہ تینوں چیزیں ہموزن لے کر کوٹ لیں اور رتی رتی کی گولیاں بنا لیں
یہ اکسیر گولیاں بفضلہٖ تعالیٰ پیٹ درد ،بھوک نہ لگنا ہیضہ ،کھٹے ڈکار آنا ،کھانسی وغیرہ کے لئے لاجواب ہیں

قبض
یہ بیماری آج کل بے انتہا پھیل رہی ہے جس شخص کو دیکھو قبض میں مبتلانظر آتا ہے اس کو معمولی بیماری نہ خیال کریں بلکہ یہ تمام بیماریوں کی ماں ہے
اس سے سردرد بواسیر جوڑوں کا درد گھبراہٹ ، بے چینی بھوک نہ لگنا کھانا ہضم نہ ہونا وغیرہ وغیرہ بے شمار بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں لہٰذا جب قبض کی شکایت معلوم ہو تو فوراً اس کا تدارک کرنا چاہیے
رات کو سوتے وقت روغن بادام یا گھی ( تین چمچ) آدھا کلو دودھ میں ملا کر چند روز تک استعمال کریں

جگر کی بیماریاں
وجود انسانی میں جگر بہت اہم عضو ہے اس میں خون پیدا ہوتا ہے جس سے تمام بدن کی پرورش ہوتی ہے۔جگر کی بیماریاں تو بہت سی ہیں لیکن ہم یہاں صرف ایک بیماری جس کو طب یونانی والے یرقان اور عام لوگ پیلیا کہتے ہیں کا علاج تحریر کررہے ہیں
مولی کے سبز پتے لے کر عرق نکال لیں جوان آدمی کے لئے آدھا سیر عرق روزانہ کافی ہے اس میں موٹی شکر ( چینی یا مصری) اس قدر ملا لیں کہ کافی میٹھا ہوجائے
اب اس کو باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور پھر پلائیں
بس پلاتے ہی مریض کو اس قدر فرحت ہوگی کہ وہ خود کہہ اٹھے گا کہ مجھے اب فائدہ ہوگیا ہے
بھوک خوب اچھی طرح لگے گی دست بھی آئیں گے مرض دن بدن گھٹتا جائے گا یہاں تک کہ سات روز میں بفضلہ تعالیٰ مرض یرقان ( ہیپا ٹائٹس )کا نام ونشان بھی باقی نہ رہے گا
زرد گاجر کا پانی نکال لیں دس تولہ ہو اس میں ایک تولہ مصری ملا لیں روزانہ صبح وشام پلائیں

حیض کا زیادہ آنا
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو مستورات کو بے حد تکلیف دیتی ہے مریضہ روز بروز کمزور ہوتی جاتی ہے
دھنیا ۶ماشہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا سیر پانی میں جوش دیں جب پاؤبھرپانی جل جائے تو اتار کر سرد کرلیں اور نیم گرم حالت میں مصری ملا کر پلائیں روزانہ جب تک مرض ختم نہ ہو
پرہیز
تمام گرم غذاؤں سے لازمی ہے مثلاً گوشت ،سرخ مرچ ، گرم مصالحہ بیگن وغیرہ
غذا
کدو خرفہ تور، مونگ کی دال چپاتی انگور دلیاوغیرہ کھائیں

پرانا بخار
ملیریا بخار بڑاخونخوار اور تکلیف دہ مرض ہے ۔یہ عموماً ہر سال باقاعدہ آتا ہے بکثرت مریضوں کو قضا کی گود میں سلا دیتا ہے
جب یہ پرانا ہوجاتا ہے توبڑی مشکل سے قابو آتا ہے ڈھیروں گولیاں کیپسول اور انجکشن دینے پر بھی اکثر پیچھا نہیں چھوڑتا ۔مرض بڑھتا گیا جوں جوں دو ا کی یہ کہاوت اس پر صادق ثابت ہوتی ہے
ایسی مایوس کن حالت میں ذیل کا ایک بالکل معمولی سا نسخہ اس مرض کو بیخ وین سے اکھاڑ پھینکتا ہے
بڑی بڑی نامی دواؤں سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور معا لجیں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے اکثر بوڑھوں کو ا س کا علم ہے لیکن نئی نسل کے وید اور حکیم اس سے عموماً نا آشنا ہیں یہ بیش قیمت نسخہ کہیں نا پید نہ ہوجائے محض اس لئے اسے صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے
اجوائن دیسی ۶ماشہ مغز بادام ۵ عدد کالی مرچ ۵ عدد،تازہ گلو لمبائی میں ایک بالشت بھررات کو بھگو دیں اور صبح کو(کالا یا سفید) نمک حسب ذائقہ ملا کر ان تمام ادویہ کو چٹنی کی طرح رگڑ لیں اور پھر آدھا پاؤپانی ملا کر کپڑے سے چھان لیں اور صبح نہار منہ پلائیں ایک ہفتہ میں پرانے سے پرانا بخار دور ہوجاتا ہے بھوک چمک اٹھتی ہے۔

درد شقیقہ ( تریا ق عصابہ)
اسطوخودوس ۶ ماشہ مرچ سیاہ ۶ ماشہ کشنیز ۶ ماشہ
سب کو علی الصبح سورج نکلنے سے پہلے مثل سردائی کے گھوٹ کر پلائیں نہایت ہی مجرب ہے

بوا سیر
سفوف مغز کرنجوہ ۶ ماشہ۔شکر سفید ( چینی) ۶ماشہ باہم ملا کر سفوف بنا لیں یہ ایک خوراک کا نسخہ ہے ضرورت کے مطابق زیاہ بنالیں
بو اسیر خونی وبادی کے مفید ہے اس دوا سے ہمیشہ کے لئے بواسیرسے نجات مل جاتی ہے
ایک تولہ یہ خوارک روزانہ نہار منہ ہمراہ ٹھنڈے پانی سے استعمال کریں اور غذا میں گھی کا استعمال زیادہ رکھیں
سفوف رسائن بدن
یہ نسخہ نہ صرف جریان کو مفید ہے بلکہ سرعت انزال اح**ام کمر کا درد پیشاب کابار با آنا دل کی دھڑکن سانس کا پھولنا نظر کی کمزوری وغیرہ بے شمار بیماریوں کے لئے اکسیر صفت ہے
اسگندھ ناگوری کا سفوف بنا لیں اور ہم وزن مصری ملا لیں چھ ماشہ صبح وشام دودھ کے ساتھ کم از کم چالیس روز استعمال کریں عجیب چیز ہے

درد رحم
ریوند خطائی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں اور اس کے ہم وزن مصری ملا لیں بس دوائے رحم تیار ہے
چھ چھ ماشہ کی مقدار میں استعمال کرائیں دن میں دوبار ۔درد رحم خواہ کسی وجہ سے ہورہاخواہ ماہواری ایام کی دقت سے ہورہاہو ۔یا وضع حمل اس کا باعث ہو
شربت حسن افزاء
شنگرف ایک تولہ ،ٹاٹری ایک تولہ ہر دو کو باہم ملا کر ۱۲گھنٹہ خوب زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں پھر ایک سیر مصری کا قوام تیارکرکے کے یہ سفوف شامل کردیں ٹھنڈا ہونے پر ست الائچی تین ماشہ ،ست پودینہ ڈیڑھ ماشہ شامل کردیں بس شربت حسن افزاء تیار ہے دوتولہ پانی میں ملا کر نوش فرمالیا کریں دن میں ایک بار ۔ اس دوران دودھ گھی خوب استعمال کریں۔
مقوی باہ مقوی جگر اور قلب ہے رقت منی اورجریان کے ازالہ کے لئے مفید ہے چونکہ اس کے استعمال سے خون وافر مقدار میں پیداہوتاہے اس لئے رنگ ورخسار کو نکھارتا ہے اور جسم وجان میں طاقت اور توانائی پیدا کرتا ہے۔

اکسیر دمہ

شنگرف رومی ایک تولہ فلفل سیاہ ایک تولہ مگھاں ۶ماشہ مصری ایک تولہ
پہلے شنگرف اور فلفل کو باریک میدہ کی طرح کرلیں پھر مصری اورمگھاں ملا کر غبار بنا لیں بس اکسیر تیار ہے دو دو رتی کی خوراک آب نیم گرم سے صبح وشام لیں ۔لیسدار، اشیاء سے پرہیز کریں ۔ دمہ اور بلغمی کھانسی کے لئے اپنا سحر کار اثر دکھا کر مریض کو آرام کر دیتی ہے
گرمی کا اثر
رتن جوت ۶ ماشہ روز مرہ مثل سردائی گھوٹ کر چھان کر ۲تولہ مصری ملاکر پلائیں ۔گرمی سے جن کا تالو جلتا رہتاہوں یا پیشاب میں جلن ہو یا سوزاک ہو اس کے مفید ہے
جو شاندہ مخرج بلغم
زوفا۵ماشہ انجیر ۴عدد،ملٹھی مقشر ۶ماشہ ،گل بنفشہ ۳ماشہ ہر چہار ادویہ کو مناسب مقدار پانی میں ڈال کر جو ش دیں اور دن میں دو یا تین مرتبہ پلائیں
تمام جوشاندے کے تین حصہ کر لیں اور ایک ایک حصہ پلائیں۔یہ جو شاندہ بلغمی کھانسی میں جب کہ سینہ میں بلغم بہت زیادہ جم رہی ہو اور نہ نکلے اس جمی ہوئی بلغم کو بآسانی خارج کرتا ہے اور بلغمی بخار جو کہ اکثر شام کو ہوا کرتا ہے اس کے لئے بھی مجرب ہے
پیام شفا
عمدہ گلقند ۵تولہ زیرہ سفید ۲تولہ زیرہ کو باریک سفوف بنا کر گلقند میں ملا لیں صبح وشام کھانا کھانے کے بعد ایک تولہ کھلائیں
کھانا کھاتے ہی قے کا آجانا ترش ڈکاریں بدہضمی اپھارہ بھوک نہ لگنا وغیرہ امراض شکم میں مجرب ہے
کشتہ سنکھیا یا شنگرف یا ہڑتال ورقیہ،
ایک تولہ کوئی سی بھی ایک چیز لے کر ۲تولہ آک کے دودھ میں خوب کھرل کر لے گولی بنا لیں جب یہ گولی خشک ہوجائے تو مٹی کی پیالیوں میں لب بہ لب بند کرکے دو بڑے بڑے دو اوپلوں میں رکھ کر ہوا سے بچا کر آگ دیں سرد ہونے پر نکال لیں
ایک چاول سے دو چاول تک مکھن سے کھلائیں نامردی ،کمزوری اعصاب اور بلغمی امراض کے واسطے مثل تریاق ہے
جنسی قوت کا خزانہ
آدھا سیر موصلی سفید ہموزن دودھ میں پکائیں۔ جب تمام دودھ خشک ہو جائے تو سائے میں رکھ کر سکھالیں
سفوف بنا کر ایک تولہ جائفل اور ایک تولہ جاوتری ملا دیں اور شہد کے ہمراہ جنگلی بیر جتنی بڑی گولیاں بنالیں روزانہ ایک گولی رات کو دودھ سے لیں ۔قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے اور منی کو گاڑھا کرتی ہے
مقوی باہ معجون
زردی بیضہ مرغ ۴۰عدد ۔مالکنگنی ایک سیر لونگ ۔جائفل۔مغز اخروٹ موصلی سفید ہر ایک سوا تولہ مرچ سیاہ ایک تولہ پرانا گڑ ایک سیر
سب چیزوں کوکوٹ کر آپس میں ملا لیں ۶ماشہ سے ۲تولہ تک صبح وشام استعمال کریں
اس سے قوت حافظہ غضب کی ہوجاتی ہے یہ بہت حیرت انگیز طور پر مقوی باہ ہے اگر بلغم پیدا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کیاجائے تو اس کی مداومت سے جوانی کے دنوں میں سفید شدہ بال بھی از سر نو سیاہ ہوجاتے ہیں اور بدن کندن کی طرح چمکدار ہوجاتا ہے
مردوں کے لئے
ایک ہلیلہ کابلی کو باریک سفوف بنا کر ہموزن شہد ملا کر چالیس روز تک ایک عدد کے حساب سے روز کھائیں
پھر تماشا دیکھیں
سفوف اکسیربرائے جریان اح**ام۔سرعت انزال
اسگندھ ناگوری ،بدھارا، ستاور ہموزن لیں اور ان کے ہموزن مصری ملا کر سفوف بنالیں ایک تولہ صبح وشام دودھ سے لیں
جسم میں طاقت کے لئے مجرب دوا
بھلاوہ۵تولہ کالے تل ۱۰تولہ زردی مرغ۱۲عدد، سم الفار ۶ماشہ شنگرف ایک تولہ ۔پہلے شنگرف اور سم الفار کو سفوف بنا کر انڈوں کی زردی میں کھرل کر لیں پھر تل اور بھلاوہ کوٹ کر ملا لیں اب اس میں ۵تولہ دیسی گھی ڈا ل کر پتال جنتر سے تیل نکال لیں
یہ تیل۴رتی خوارک مکھن سے دیں
یہ نسخہ جناب حکیم شیخ محمد عابد انصاری سیوہانی رحمۃاللہ علیہ شاہی طبیب یمن کا ہے موصوف نے ۱۸۴۱ء میں مدینہ منورہ میں وفات پائی
سفوف مفرح
دھنیا خشک اور زیرہ سفید ہموزن کا سفوف بنا لیں
۶ماشہ ہمراہ قہوہ سونف وگل سرخ کے لیں کھاتے ہی جسم سے تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے جلن ،گھبراہٹ اماس جسم عظم قلب بوجہ تحلیل کے لئے بے حد مفید ہے اور سوزاک کے لئے بھی اعلیٰ درجے کی دواہے
غدی اعصابی ملّین
نوشادر ٹھیکری ۴تولہ سونٹھ۴تولہ کالی مرچ ۲ تولہ ریوند خطائی ۶تولہ، سنا مکی ۶تولہ سب کو سفوف بنا کر بڑے چنے کے بر ابر گولیاں بنالیں ( یا ایک ماشہ کا کیپسول بھر لیں ) ایک تا دوگولی تین مرتبہ دن میں ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے دیں ۔ترش وتیزاب سے ہونے والی علامات کے لئے بے حد مفید ہے
کینسر ،تپ دق اور یرقان کو دور کرنے لئے اعلیٰ درجہ کی دوا ہے
دافع ملیریا (نوبتی بخار ۔تپ لرزہ)
ہڑتال ورقیہ ایک تولہ۔پھٹکڑی سفید ۲تولہ
دونوں کو پیس کر ملا لیں اور توے پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں جب بریاں ہوجائے تو اتا رکرپیس لیں
سبزی مائل ( برنگ زرد سنہری) ہوگا ملیریا کے لئے اکسیر اور تریاق ہے۔ ایک رتی سے تین رتی تک خوراک تین مرتبہ دن میں کسی بھی شربت سے دیں
عرق النساء ۔وجع المفاصل اور ہرا یک درد کے لئے
ستاور سونٹھ۔ سگندھ ناگوری مصبر۔ہرایک تولہ تولہ سب کا سفوف بنا کر گھیگوار کے دو تولہ رس میں چنے کے برابر گولیاں بنا لیں
صبح وشام ایک ایک گولی پانی سے لیں کوڑیوں کی دوا سے موتیوں کے فوائد دیکھیں
نزلہ و زکام
بھنے ہوئے چنے سات عدد اور مرچ سیاہ ایک عدد نہار منہ چبا لیں۔چار یوم کے بعد نخود بریاں چودہ عدد اور دو عدد مرچ سیاہ شروع کریں ۔ ایک ہفتہ کے بعد نخود بریاں اکیس عدد فلفل سیاہ تین عدد۔ دو ہفتہ تک اسی طرح اس عمل کو کرتے رہیں انشاء اللہ خد ا کے فضل سے دو تین ہفتہ کے عرصہ میں مدت کا نزلہ وزکام کافور ہوگا
نوٹ
جو فضلہ حلق کی طرف آئے اس کو نزلہ کہتے ہیں اورجوناک کے راستہ خارج ہو اس کو زکام کے نام سے موسوم کرتے ہیں نزلہ زکام سے زیادہ تکلیف دِہ اور خطرناک ہوتاہے کیونکہ اس کا زہریلا مادہ اند ر گرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا کرتا ہے
پتھری مثانہ
ریوند چینی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں دوماشہ سے چار ماشہ تک پانی کے ہمراہ دیا کریں بڑی مجرب ہے
ممسک
سم الفار سفید اور طباشیر ہموزن کو سولہ پہر (۳۱گھنٹے) کھرل کر کے محفوظ رکھیں عصر کے وقت ایک چاول کے بقدر بتاشہ میں ڈال کر کھا لیں اوپر سے دودھ جنتا دل چاہے پی لیں بے حد امساک پید اکرتا ہے
مقوی باہ
بلادر ایک عدد کو ۲تولہ گھی میں جلائیں جب جل جائے تو بلادر کو نکال لیں اس گھی میں ایک انڈہ مرغ بریاں کریں ہر روز ایک انڈہ کھائیں ۔گھی کااستعمال زیادہ کریں ۔ایک ہی ہفتہ میں ناقابل ضبط قوت باہ پیدا ہو جائے گا
کشتہ اذراقی
کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر آب گھیگوار اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دوانگل اوپرآجائے
پھر سائے میں محفوظ رکھیں ۔جب پانی خشک ہوجائے تو اسی طریق پر آب ادرک سے دو مرتبہ خشک وتر کرلیں
پھر ہاون دستہ میں باریک کر لیں نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے
دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا
ہاضم وقبض کشا ہے
دورتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔پٹھوں کے کل امراض مثلاًلقوہ۔فالج وجع المفاصل دردریحی ضعف باہ ۔ضعف اعصاب کے لئے مفید ہے
روغن ریم اور کان درد
کیکر کے پھول ۲تولہ ۔روغن سرسوں۵تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کر لیں ۔چار قطرے کان میں ڈالیں ۔سردی کا موسم ہوتو نیم گرم کر لیں
کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہوتو اس روغن سے فی الفور آرام آجاتا ہے
دانتوں کو صاف کرنے والا منجن
ھوالشافی۔
پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفوف بنا لیں
برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں
یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتاہے اور دانتوں کا خون بند کرتا ہے
سفوف مقوی معدہ
مصطگی رومی دانہ الائچی خورد طباشیر
ہرا یک تین ماشہ مصری ۹ماشہ
ان سب کا سفوف بنالیں
تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں ۔حددرجہ مقوی معدہ ہے ۔بھوک بڑھاتاہے او ر اسہال معدی کے لئے بھی مفید ہے ۔۔
پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں
ہر قسم ک زنانہ مردانہ امراض اور علاج کیلئیے رابطہ کریں – شکریہ

*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

Address

Man Singh Road
Kot Radha Kishan
55180

Website

https://www.zohan.site/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohan Health Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram