Anzish child care clinic and clinical labortary

Anzish child care clinic and clinical labortary state of the art children clinic with full facialities

اہلیان کوٹ سلطان کے لئے خوشخبری.اب نشتر ہسپتال ملتان کے مشہور ومعروف ایف.سی.پی.ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بچوں او...
12/03/2024

اہلیان کوٹ سلطان کے لئے خوشخبری.
اب نشتر ہسپتال ملتان کے مشہور ومعروف ایف.سی.پی.ایس اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بچوں اور جواتین کے جملہ امراض,جدید الٹراساؤنڈ,لیبارٹری اور بے اولاد جوڑوں کیلئے جدید طریقہ علاج کی سہولت موجود ہے....

Free medical camp of children n gynae was arranged n more than 150 patients examined,tested,provided medicines
10/12/2023

Free medical camp of children n gynae was arranged n more than 150 patients examined,tested,provided medicines

21/04/2023
30/01/2023

PUBLIC AWARENESS MESSAGE
ایک ایسی شکائیت جوآجکل بہت زیادہ سننے میں آتی ہے۔
وہ یہ کہ ماں کا دودھ بچے کیلئے ناکافی ہے ۔ بچہ ماں کا دودھ پی کر بھی روتا رہتا ہے۔
بچہ ماں کا دودھ نہیں پیتا۔
ماں کا دودھ خراب ہے۔
کیا واقعی ایسی کوئی بات ہے؟
ماں کا دودھ پورا نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ کچھ ٹیکنیکل مسائل کو چھوڑ کر جوکہ بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ زیادہ تروہ غلطیاں ہوتی ہیں جو مائیں ابتدائی دنوں سے کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
:پہلے یہ بات کلیئر کر لیں
ماں کے دودھ کی غذائیت اور مقدار ہمیشہ بچے کی عمر اور ضرورت کے مطابق ہوتی ہے۔اور اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ ماں کا دودھ کم ہے اور بچے کیلئے ناکافی ہے۔ورنہ جتنا دودھ بچہ پیئے گا اتنا دودھ پیدا ہوگا۔ اگر ایک بچہ ماں کا دودھ پی رھا ہے ، ایک اور بچے کو بھی ساتھ پلانا شروع کردیا جائے تو قدرت کی طرف سے جسم میں ایسی صلاحیت ہوتی ہے کہ دودھ اتنا بڑھ جائے گا کہ دوسرا بچہ بھی پیٹ بڑھ کر دودھ پینا شروع کردے گا۔۔
ماں کے دودھ کے ساتھ فیڈر کا ستعمال ماں کا دودھ کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ہمارے ہاں ایک غلط فہمی یہ بھی پائی جاتی ہے کہ ماں کا دودھ تیسرے دن اترے گا۔ اور ابتدائی دودھ جو کچھ گہرا زردی مائل پانی کی صورت میں ہوتا ہے۔جسے کلوسٹرم کہا جاتا ہے، غذائیت اور توانائی سے بھرپور ہوتا ہے ۔بلکہ اس دودھ کو بچے کا پہلا حفاظتی ٹیکہ بھی کہا جاتا ہے۔پلانے سے گریز کیا جاتا ہے۔۔ اور پہلے تین دن فیڈر پر رکھا جاتا ہے۔
بچے کے ابتدائی دس سے بارہ دن خوارک کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔بلکہ کچھ وجوہات کی بنا پر پہلے ہفتے بچے کا وزن لگ بھگ دس فیصد کم ہوجاتا ہے۔ جو کہ دوسرے ہفتے کے اختتام تک دوبارہ بحال ہوجاتا ہے لیکن بہت زیادہ متفکر مائیں بچے کی پیدائش کے بعداس کمزوری کو دودھ کی کمی سمجھ کر فیڈر کا استعمال شروع کروادیتی ہیں۔
ماں کا دودھ شروع کرنے کے ابتدائی دنوں میں بچہ بار بار پخانہ کر سکتا ہے لیکن ماں کے دودھ میں خرابی قرار دے کر یا تو دودھ روک دیا جاتا ہے یا پھر فیڈر کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
جب بچے کو فیڈر کا استعمال شروع کیا جاتاہے تو ماں کا دودھ کم پینے کی وجہ سے دودھ خود بخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اوردوسرا ماں کا دودھ نکالنے میں بچے کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ فیڈر کا دود ھ باآسانی حاصل ہوجاتا ہے۔جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بچہ رو کر اور ماں کا دودھ نہ پینے کی ضد کرکے فیڈر کے دودھ کی مقداربڑھاتا جاتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ اگر آپ باڑے جا کر دودھ لانے کے عادی ہوں۔ لیکن کوئی گوالا وہی دودھ آپ کے دروازے تک پہنچانا شروع کردے تو کس کا دل کرے گا کہ روز باڑے جا کر دودھ لانے کی تکلیف اٹھائے۔
اور یوں فیڈر کے استعمال کے بعد بچہ ماں کا دودھ کم پیتاہے تو دودھ بھی خودبخود کم ہونا شروع ہوجاتا ہے
تو کیا کرنا چاہیئے؟
۔۔۔بچے کی پیدائش کے بعد بچے کے منہ میں پہلی خواراک ماں کا دودھ ہی ہونا چاہیئے۔ حتی کے آپریشن سے پیدا ہونے والے بچے کو بھی جونہی ماں سنبھلے، بچے کو اپنا دودھ پلانا شروع کردے۔
۔۔۔بچے کو دودھ پلاتے وقت مناسب وقت دیں۔ پیٹ بڑھ کر دودھ پینے کیلئے بچہ پندرہ منٹ سے پونا گھنٹہ تک وقت لے سکتا ہے۔
۔۔۔بچے کے زیادہ رونے یا تنگ کرنے پر فیڈر کا استعمال شروع نہ کروایا جائے بلکہ اپنے قریبی بچوں کے ڈاکٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔
۔۔۔ بچے کو ہمیشہ دودھ اس وقت پلانا چاہیئے جب وہ بھوکا ہو اور صحت میں ٹھیک ہے تو اسے اچھی طرح رو لینے دیا جائے۔ تاکہ جب بھی دودھ پیئے تو اتنا دودھ پی لے کہ بار بار دودھ نہ مانگے ۔
۔۔بچے کو صحت مند بنانے کیلئے غیر ضروری ٹوٹکوں سے بچائیں ۔روایتی غیر تصدیق شدہ نسخے بچے کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہں

 #فیبرائل سیزور یا فیبرائل فٹ/تیزبخار کے دورےیہ ایسا دورہ ہے جو بچوں میں اس وقت ہوتا ہے جب انہیں تیز بخار ہوتا ہے۔  یہ 6...
21/09/2022

#فیبرائل سیزور یا فیبرائل فٹ/تیزبخار کے دورے

یہ ایسا دورہ ہے جو بچوں میں اس وقت ہوتا ہے جب انہیں تیز بخار ہوتا ہے۔ یہ 6 ماہ سے 6 سال کی عمر کے بچوں میں ہو سکتا ہے۔

یہ دورہ چند سیکنڈ یا 15 منٹ تک چل سکتا ہے اور اس کے بعد غنودگی آتی ہے۔ زیادہ تر 2 سے 3 منٹ سے بھی کم وقت تک رہتے ہیں۔

ہر 20 میں سے ایک بچے کو 100Fیا 101F سے زیادہ بخار کی تکلیف ہوگی۔ بخار سے ہونے والا دورا مرگی نہیں ہے اور دماغ کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ تقریباً 30% بچوں کو تیز بخار میں یہ مسلہ ہوتاہے ۔
اسکی پیش گوئی کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ کون متاثر ہوگا یا یہ کب ہوگا۔
* #آپ انہیں کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟*

🍏گھبرائیں نہیں۔
🍏 بچے کو صحت یاب ہونے کی پوزیشن میں رکھیں (جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر)۔
🍏 جسمانی درجہ حرارت کی ریڈنگ حاصل کریں۔
🍏 اگر بچے کا جسم گرم/بخار ہو تو فوراً بالخصوص سر، آگے اور پیچھے کا جسم اور بغل کو گیلے کپڑے سے پٹی یا پانی سے گیلا کریں۔
🍏 جسم کے وزن کے مطابق بخار کم کرنے والی دوائی دیں۔
🍏 براہ کرم دورے کی مدت ریکارڈ کریں۔
🍎 دورے عام طور پر جلدی ختم ہو جاتے ہیں (اکثریت 2-3 منٹ میں)
🍎اگر دورے 5 منٹ سے زیادہ کے لیے آتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے
🍎 ان بخارکے دوروں کی زیادہ تر اقسام بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی ہیں اگر وہ مختصر مدت کے لیے آئیں۔
🍎 بچے اس دورے کے واقعہ کے بعد غنودگی، نیند اور سستی کا شکار نظر آئیں گے۔
🍎بچے کو مزید علاج کے لیے ڈاکٹر کے معائنے کے لیے لے جائیں اور پہلی بار ہونے والے بخار کے دورے کے زیادہ تر کیسز کی نگرانی اور علاج وارڈ میں کیا جائے گا۔

امید ہے کہ یہ مختصر معلومات گھر پر ابتدائی علاج میں ہماری تھوڑی بہت مدد کرے گی۔

6th free camp of series..under supervision of seniors consultants..free of cost transportation,surgery,hospital stay n m...
20/07/2022

6th free camp of series..
under supervision of seniors consultants..
free of cost transportation,surgery,hospital stay n meals....

public awareness message...
28/04/2022

public awareness message...

Address

Kot Sultan

Opening Hours

Monday 16:00 - 19:00
Tuesday 16:00 - 19:00
Wednesday 16:00 - 19:00
Thursday 16:00 - 19:00
Friday 04:00 - 19:00
Saturday 16:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 11:00

Telephone

+923076959264

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anzish child care clinic and clinical labortary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Anzish child care clinic and clinical labortary:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram