United Madical Store Charhoi A.K

United Madical Store Charhoi A.K Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from United Madical Store Charhoi A.K, Doctor, Main Bazar Charhoi Kotli AJK, Kotli.

13/02/2024
13/02/2024
13/02/2024

For appointment contact:
03448819325

13/02/2024

ذیابطیس کی وجہ سے ہوا گردوں کا نقصان ذیابطیس نیفروپیتھی کہلاتا ہے
اس کی مختلف سٹیج ہیں آخری سٹیج گردوں کا فیل ہو جانا ہے
ذیابطیس نیفروپیتھی سے بچنے کا طریقہ شوگر اور بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں ہے
اس کی علامات میں
1۔ بہت زیادہ یا بہت کم پیشاب آنا ہے
2۔ سرمئی یا جھاگ دار پیشاب آنا ہے
3۔ شوگر اور بلڈپریشر کا بے قابو ہونا ہے کچھ افراد میں یہ لیول بہت کم کچھ میں بہت زیادہ ہو سکتے ہیں
4۔ پیٹ ، کمر میں درد
5۔ متلی الٹی کی کیفیت رہنا
6۔ بھوک ختم ہو جانا
7۔ آنکھوں پر سوجن
8۔ ہاتھوں پیروں پر سوجن
9۔ خارش
شامل ہیں
ابتدائی علامات کے ساتھ ہی فورا ڈاکٹر کے پاس رجوع کریں
اپنی شوگر اور بلڈپریشر نارمل سطح پر برقرار رکھیں
مکمل علاج کروائیں اور ڈاکٹر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
ورنہ یہ بیماری انتہائی تکلیف دہ شکل اختیار کر سکتی ہے
میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر حافظ رضا اللّٰہ سے کنسلٹیشن کے لیے آج ہی رائل کیمسٹ اینڈ میڈیکل سینٹر چڑھوئی پر تشریف لائیں شکریہ

13/02/2024

شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے تین چیزوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں
1۔ خوراک
2۔ واک / ایکسرسائز
3۔ معالج کی ہدایات کے مطابق دوا
آپ جتنی مرضی ادویات کھا لیں اگر آپ جسمانی ضروریات کے مطابق خوراک نہیں کھائیں گے آپ کی شوگر کبھی کنٹرول نہیں ہو گی
انسولین مزاحمت کو توڑنے کے لیے واک ایکسرسائز نہیں کریں آپ کی شوگر نیچے نہیں جائے گی۔
آپ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات نہیں لیں گے شوگر اوپر نیچے ہوتی رہے گی
اپنی خوراک ایکسرسائز اور ادویات کو معالج سے سیٹ کروائیں
شوگر پر قابو پائیں
میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر حافظ رضااللّٰہ سے کنسلٹیشن کے لیے آج ہی رائل کیمسٹ اینڈ میڈیکل سینٹر پر تشریف لائیں۔
For appointment contact
03448819325

13/02/2024

شوگر تاحیات ساتھ رہنے والی بیماری ہے۔ اگر کوئی کہے کہ اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو بالکل جھوٹ ہے
البتہ آپ پرہیز، لائف سٹائل اور دوا کے توازن سےاپنا HBA1C نارمل افراد کی رینج میں لا سکتے ہیں
جسے گڈ کنٹرولڈ شوگر کہا جاتا ہے۔ گڈ شوگر کنٹرول سے ایک نارمل، بہترین گزاری جا سکتی ہے

البتہ پری ذیابطیس کو ریورس کر سکتے ہیں۔

یاد رکھیں! شوگر بخار نزلے فلو جیسی بیماری نہیں کہ جڑ سے ختم ہو جائے

یہ ایک بار لگ گئی سو لگ گئی
آپ کو صحت مند روٹین ساری زندگی برقرار رکھنی ہے
آپ کا HbA1C کا رزلٹ نارمل لوگوں کی رینج میں آ گیا ہے تو بھی آپ شوگر کے مریض ہیں لیکن وہ مریض جس کا اپنی بیماری پر مکمل کنٹرول ہے۔
اپنی بیماری پر کنٹرول رکھیں
صاف ستھرا کم کھائیں
واک ایکسرسائز کریں
میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر حافظ رضااللّٰہ سے کنسلٹیشن کے لئے آج ہی رائل کیمسٹ اینڈ میڈیکل سنٹر پر تشریف لائیں مزید معلومات کے لیے دیے گے نمبر پر رابطہ کریں شکریہ

03448819325
RoYal Chemist & Medical Center Charhoi

13/02/2024

ذیابطیس 3 طریقے سے مردانہ کمزوری (Erectile Dysfunction )کا سبب بن سکتی ہے

1۔ خون کی کم سپلائی
2۔ خون کی شریانوں کو نقصان پہنچنا
3۔ اعصاب کو نقصان پہنچنا

یاد رکھیں لمبے عرصے تک بلڈ شوگر کے مستقل زیادہ رہنے سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ریورس نہیں کیا جا سکتا ۔ اس لیے اپنے شوگر لیول برقرار رکھیں

کیونکہ یہ مسئلہ آپ کی نجی زندگی اور آپ کے کانفیڈنس کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

1۔ کھانے پینے میں صحت مند عادات اپنائیں
2۔ روزانہ واک/ایکسرسائز کریں
3۔ سگریٹ نوشی ترک کر دیں
4۔ ذہنی دبائو سے بچیں۔
5۔ آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کریں۔
6۔ شوگر کے ساتھ اپنا بلڈپریشر اور کولیسٹرول لیول بھی نارمل رینج میں رکھیں
7۔ معالج کے تجویز کردہ ضروری ملٹی وٹامنز لیتے رہیں
8۔ مستند معالج سے رابطے میں رہیں

مزید معلومات کے لیے میڈیکل اسپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر حافظ رضااللّٰہ سے کنسیلٹیشن کے لیے آج ہی رائل کیمسٹ اینڈ میڈیکل سینٹرچڑھوئی پرتشریف لائیں شکریہ
RoYal Chemist & Medical Center Charhoi

04/02/2024

Ameen 🤲🏻

05/12/2023

آپ کے HBA1C کی ریڈنگ زیادہ ہی آئے گی اگر
آپ موٹے ہیں
واک ایکسرسائز نہیں کرتے
چینی چھوڑ دی لیکن شکر شہد سے توبہ نہیں کی
آپ ویسے تو پتلے ہیں پیٹ نکلا ہوا ہے
آپ دن رات روٹیاں توڑتے ہیں (زیادہ اناج کھاتے ہیں)
آپ اپنی دوا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق نہیں لیتے
آپ بہت شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں
آپ جانتے ہیں کہ HBA1C ٹیسٹ تین ماہ کی اوسط شوگر بتاتا ہے۔ آپ کی اوسط شوگر اگر 9 سے 10 تک ہے تو شوگر آہستہ آہستہ آپ کے اعضاء تباہ کرنا شروع ہو چکی ہے
اگر اس ٹیسٹ کا رزلٹ 12 سے اوپر ہے تو آپ بہت جلد ، دل ، گردے ، آنکھوں کے ڈاکٹرز کے پاس جانے والے ہیں
اپنا خیال کریں اپنی صحت پر توجہ دیں۔
میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہر ذیابیطس ڈاکٹر حافظ رضااللّٰہ سے کنسلٹیشن کے لیے آج ہی رائل کیمسٹ اینڈ میڈیکل سینٹرچڑھوئی پرتشریف لایں شکریہ۔

For Appointment contact: 03448819325

11/01/2019

Address

Main Bazar Charhoi Kotli AJK
Kotli

Telephone

03055345301

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when United Madical Store Charhoi A.K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category