21/09/2023
آشوب چشم Pink Eye
(Conjunctivitis)
(وباء) پورے پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان دنوں ستمبر 2023 میں آشوب چشم کی وجہ آنکھیں سرخ ہو رہی ہیں اسے آنکھ کی جھلی کی سوزش بھی کہتے ہیں۔
بچوں یا بوڑھوں اور کمزور مدافعتی نظام والے مرد و خواتین اس میں زیادہ مبتلاء ہو رہے ہیں۔
کسی کی آنکھ صرف سرخ ہوتی ہے کسی کی سوج بھی جاتی ہیں۔
یہ بیماری گرمیوں کے جانے پر موسمی تبدیلی کی بنا پر ہورہی ہے۔اس بیماری کا دورانیہ دو سے چار دن ہے صرف سادہ تازہ پانی سے آنکھوں کو دھونے سے بھی آرام آجاتا ہے۔ پیچیدگی کی صورت میں معالج سے مشورہ کرکے رہنمائی لیں۔
لہذا احتیاطی تدابیر میں
جن کی آنکھیں خراب نہیں ہوئی وہ آنکھوں کو سادہ صاف پانی سے دھوئیں۔
رات کو سوتے وقت سادہ سرمہ یا اثمد سرمہ لگا کر سوئیں۔
گرم تر اور تر گرم غذائیں لیں۔ کدو ٹینڈے انگور وغیرہ۔
زیادہ خشک غذاؤں سے پرہیز کریں۔بیگن چاول وغیرہ سے پرہیز کریں۔
جو حضرات آشوب چشم میں مبتلاء ہوچکے ہیں جسکی علامات میں
آنکھ کا پنک یا سرخ ہونا ،
آنکھوں سے پیلا مواد آنا ،
آنکھوں سے پانی آنا ،
آنکھوں میں جلن ،
خارش کا ہونا ،
آنکھ کے پپوٹوں کا سوج جانا ،
روشنی میں آنکھ کا نہ کھلنا شامل ہے
اس صورت میں
آنکھوں کو صاف سادہ پانی سے دن میں پانچ چھ بار دھوئیں۔
کپڑا سادہ پانی میں بھگو کر آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔
آنکھوں کو بار بار چھونے یا رگڑنے سے گریز کریں۔
دھوپ میں کھلی آنکھ نہ نکلیں ، تیز روشنی سے آنکھوں بچائیں اور دھوپ والی عینک استعمال کریں۔
ٹی وی ، موبائل سے پرہیز کریں۔
صبح کے وقت صاف روئی یا ٹشو پیپر یا سوتی نرم ملائم کپڑے سے آنکھوں پر لگی رطوبات کو نیم گرم پانی کے ساتھ آہستگی سے بغیر دباؤ دئیے صاف کریں۔
آنکھوں میں سرمہ آنکھیں ٹھیک ہونے پر ڈالیں۔
پیچیدگی کی صورت میں آنکھوں میں آئ ڈراپس ڈالنے کے لئے کسی بھی مستند آئ سپیشلسٹ کو فزیکلی مشین پر چیک کروائیں۔ آشوب چشم تین قسم کا ہے وائرل بیکٹیریل الرجیک۔
اس وقت بہت سارے آئی ڈراپس شوشل میڈیا میں وائرل ہو رہے ہیں۔
ہمارے تجربہ میں جو ادویہ آئی ہیں جن سے الحمد للہ دو دن میں آنکھیں بہتر ہوجاتی ہیں۔ سرخی بھی زیادہ نہیں ہوتی۔
Nebra Eye Drops 5ml
ڈراپس دن میں چار بار دو سے تین قطرے
Nebra Eye Ointment 5g
رات کو ایک مرتبہ آنکھوں میں ڈالیں۔
اگر اوپر لکھی دونوں ادویہ مہنگی لگیں تو
Femicon eye drop
دن میں چار بار ڈالیں
آنکھوں میں جلن ،خارش کی صورت میں سونف اچٹکی ۔سبز الائچی 2عدد ،گلاب کی پتیاں اچٹکی اگلاس پانی میں ابال کر شکر سے میٹھا کر کے پئیں۔ یا آنٹی الرجی ڈاکٹر سے مشورہ سے لیں۔ یا قرشی کی الرجیکس لے کر استعمال کر لیں۔
قبض نہ ہونے دیں اور زود ہضم غذائیں استعمال کریں،
کوئی بھی قبض کشا دواء لے سکتے ہیں یا روغن بادام رات کو دو چمچ لے لیں یا کیسٹرائل لے لیں۔
ان شاءاللہ شفا ہوگی۔
مزید رہنمائی کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم میاں محمد عرفان شہزاد
03214287898
آشوب چشم میں روحانی علاج و شرعی احکام
آنکھ دُکھنے آجاۓ تو یہ دُعأ پڑھے
اَللّٰهُمَّ مَتِّعْنِيْ ببَصَرِيْ وَاجْعَلْهُ الْوَارِثَ مِنِّيْ وَ اَرِنِيْ فِی الْعَدُوِّ ثَارِيْ وَانْصُرْنِيْ عَلٰى مَنْ ظَلَمَنِيْ
ترجمہ:اے اللہ! میری بینائی سے مجھے نفع پہنچا، اور میرے مرتے دم تک اسے باقی رکھ۔ ۔ اور دشمن میں میرا انتقام مجھے دکھا، اور جس نے مجھ پر ظلم کیا اس کے مقابلہ میں میری مدد فرما۔
(المستدرك على الصحيحين للحاكم، 4/459، بیروت)، (حصن)
اور
ہر فرض نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ ق کی آیت:’’ فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَك فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْد‘‘اور گیارہ مرتبہ ’’ يَا نُورُ‘‘اور گیارہ مرتبہ: ’’فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًا بَصِيْرًا‘‘پڑھ کر انگلیوں پر دَم کرکے آنکھوں پر ملا کریں۔ فقط واللہ اعلم
شرعی حکم
عموما آنکھ سے بغیر کسی بیماری کے نکلنے والا پانی پاک اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا لیکن
بیماری یا آنکھوں میں زخم ہونے کی وجہ سے آنکھوں سے نکلنے والے پانی اور میل کچیل سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
آشوب چشم میں نکلنے والی پانی ایک خاص چپپاہٹ ہوتی ہے جو اس کو آنسوں سے جدا کرتی ہے اس لئے اس کو ناقص وضو کہنے مین شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=635204362125544&id=100069079584323&mibextid=Nif5oz