29/10/2020
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
اجتماع راۓونڈ 8,7,6 نومبر 2020 میں آنے کے لحاظ سے مزید تفصیلات وقیودات۔
8 علاقوں سے آنے والے افراد کی تعداد،
کراچی» 9600
پشاور» 9600
لاھور» 6000
سوات» 6000
ملتان» 6000
ڈیرہ اسماعیل خان»6000
بلوچستان» 6000
فیصل آباد» 4800
،راۓونڈ سے ایک خاص پرچہ مذکورہ علاقوں والوں کو ملیگا اس پر 12 پرانے ساتھیوں کے نام بمع شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اجتماع میں آئیں گے۔
، اور ہر ساتھی کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ پاس ہوگا اور ماسک لگایا ہوگا تو اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی ورنہ نہیں۔
اور جماعت کے بغیر انفرادی طور پر کسی کو اجتماع گاہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
،اور اجتماع گاہ کی چار دیواری کے اندر ہی تمام ضروریات کا انتظام ہوگا۔
،لھذا ایک دفع اندر جانے کے بعد دعاء سے پہلے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
،اور اجتماع گاہ میں ٹہرنے اور سونے کی ترتیب یہ ہوگی کہ دو بستر کی بیچ میں ایک بستر کے بقدر فاصلہ رکھیں گے۔
،بیانات میں بھی مناسب فاصلہ سے بیٹھیں گے۔
،چونکہ جماعتوں کا خروج محدود یے یعنی ایک ساتھ نکلنا منع ہے۔
اسلۓ اجتماع سے جماعتوں کا خروج نہیں ہوگا بلکہ حسب ترتیب اپنے اپنے علاقوں اور مراکز سے جماعتیں نکلیں گی۔
،البتہ اندرون سال کیلۓ اجتماع سے نقد نکلنے والے حضرات کو اجتماع میں آنے کی اجازت یے۔
اندرون سال والی جماعتیں مرکزی تشکیل کی جگہ مذکورہ شرائط کے ساتھ ٹہریں گی۔
جو احباب پارکنگ،پہرہ وغیرہ کی خدمت کے عنوان سے آئنگے انکا قیام پنڈال سے باہر ہوگا۔
،بیرون ملک سے مہمان اجتماع میں نہیں آئنگے۔
،اور جو اسٹوڈنٹ باہر ملکوں کے پاکستان میں پڑھ رہے ہیں انکو بھی اجتماع میں نہیں بلایا۔
، مطلب یہ کہ بیرون والوں کیلۓ پنڈال میں جگہ ہی نہیں بنائی۔
،اجتماع گاہ کے اندر کھانے کی چار کنٹینیں ہونگی اس سے کھانہ لیکر وہاں بیٹھ کر نہیں کھائیں گے بلکہ اپنی جگہ جاکر کھائیں گے۔
یہ اس سال موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر اجتماع کی تھوڑی سی محتاط تفصیل یے۔