11/01/2026
🌿 سفوفِ معدہ — ہربل جڑی بوٹیوں سے تیار طاقتور نسخہ 🌿
سفوفِ معدہ خالص ہربل جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا نسخہ ہے۔
اس کے استعمال سے آنتوں کا بگڑا ہوا نظام بہتر ہونے لگتا ہے۔
یہ سفوف تیزابیت، گیس، سینے کی جلن، بدہضمی اور قبض جیسی عام شکایات میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
معدہ کو ہلکا، صاف اور مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
چند ہفتوں کے باقاعدہ استعمال سے معدہ کی پرانی کمزوریوں میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔
کھانے کے بعد بوجھل پن اور بے چینی میں کمی آتی ہے۔
🍀 معروف نسخہ حاضر خدمت 🍀
مگھاں
انار دانہ
سونٹھ
فلفل سیاہ
فلفل سفید
دھنیا خشک
زیرہ سفید
اجوائن دیسی
چہار نمک
نوشادر
ریوند خطائی
ریوند چینی
کلونجی
تر پھلا
ہر ایک: 50 گرام
🌿 ستیں 🌿
ست اجوائن — 10 گرام
ست پودینہ — 10 گرام
ست لیموں — 10 گرام
سونف — 100 گرام
🧂 ترکیب تیاری 🧂
تمام جڑی بوٹیوں کو باریک سفوف بنا لیں۔
آخر میں تمام ستیں اچھی طرح مکس کر دیں۔
سفوف کو کسی مضبوط بند برتن میں محفوظ کریں تاکہ خوشبو اور تاثیر قائم رہے۔
🥄 طریقہ استعمال 🥄
چوتھائی چمچ
صبح اور شام
کھانے کے آدھے گھنٹے بعد
سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
✨ خاص بات ✨
یہ ایک آزمودہ ہربل نسخہ ہے۔
باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے معدہ کے نظام میں بہتری محسوس کی جا سکتی ہے۔