Dr.Taskeen Iqbal

Dr.Taskeen Iqbal MBBS 23{RMP}.your partner in Health' with a passion for delivering exceptional patient care! 💊

27/08/2025

*ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب*
لاہور 27 اگست:

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال

*وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے اہم فیصلے*

*لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی امداد کیلئے فوج طلب*

*سول انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی گئی*

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی فرنٹ لائن پر اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں

پنجاب کے 6 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی

بروقت فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی امداد اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے کیا گیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا

لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کیلئے فوج کو طلب کیا جا رہا ہے

ان 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہو گی

سیلابی علاقوں میں ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے

*حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر ریے ہیں*

*عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروقت اٹھائے جا رہے ہیں*

*ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب*

27/08/2025

18/08/2025

Why pt still goes to quacks
عطائیوں میں ایک خوبی ہوتی ہے مریض کی ہاں میں ہاں ملانے کی جب کہ ڈاکٹر اپنا علم جھاڑتا نظر آ تا ہے۔۔۔۔۔
عطائی ہر کام مریض کے مشورے سے کرتا ہے کوئی مرض
لاعلاج نہیں بتاتا۔۔۔۔۔کوئی بیڈ بریکینگ نیوز نہیں ۔۔۔
کمزوری کا ایک ہی حل۔۔۔۔ڈرپ۔۔۔۔
کلینک کے شروع میں میں نے یہ کئی بار مریض کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ڈرپ کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔مگر پاکستان میں مریض ایک مائنڈ سیٹ سے آ تا ہے کہ اسے انجکشن یا ڈرپ سے ہی آ رام آتا ہے ۔۔۔۔اپ نہیں لگائیں گے تو وہ عطائی کے پاس چلا جائے گا۔۔۔۔۔
لیکن کم از کم آپ سٹیرائیڈز سے بھری نقصان دہ ڈرپ تو نہیں لگائیں گے۔۔۔۔۔۔
بہتر ہے پہلے مریض کو اپنا پکا پیشنٹ بنائیں پھر آ ہستہ آہستہ ان چیزوں کی عادت ختم کرائیں۔۔۔۔
عطائی بہت سوشل ہوتا ہے علاقے کی ہر خوشی غمی میں پایا جاتا ہے ۔۔۔اور اکثر قلوں کی دیگ تک دے دیتا ہے۔۔۔۔اور گھر جا کر مفت مریض تک دیکھ لیتا ہے۔۔۔۔جو کہ ڈاکٹر عموماً نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔
تو بھائیو۔۔۔۔۔اپ کی قابلیت اپنی جگہ ۔۔۔ عطائیوں سے مقابلہ کرنا ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھانی ہے تو عارضی طور پر ان کی کچھ خوبیاں اپنانے میں کوئی ہرج نہیں۔۔۔باقی اس حکومت سے عطائیت کے خاتمے کی توقع فضول ہے۔۔۔۔۔اللہ آ پ کا حامی و ناصر ہو۔۔

باجوڑ سے بونیر تک، بٹگرام سے مانسہرہ تک، قدرت کے قہر نے گھروں، زندگیوں اور ذریعہ معاش سب نگل لیا ۔ان سوگواران کے لیے، دو...
17/08/2025

باجوڑ سے بونیر تک، بٹگرام سے مانسہرہ تک، قدرت کے قہر نے گھروں، زندگیوں اور ذریعہ معاش سب نگل لیا ۔

ان سوگواران کے لیے، دوسروں کی بچانے والے بہادر، اور ہر بے گھر اور متاثرہ فرد۔۔۔ ہم آپ کے ساتھ غمزدہ ہیں، اور ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم دعا کرتے ہیں مرحومین کو سکون ملے، زخمی جلد صحت یاب ہوں، اور لواحقین کو صبر ملے۔

یہ صرف ایک علاقائی المیہ نہیں ہے بلکہ یہ حساب کا قومی لمحہ ہے۔ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے اب بھی بیدار نہ ہوئے
تو کب ہونگے؟ ۔

17/08/2025

یہی تو قیامت ہے۔۔۔

بونیر کی فضا آج اعلانوں سے لرز رہی ہے۔
پہلا اعلان — قریبی گاؤں کے لوگ آؤ، قبریں کھودنے والے ہاتھ کم پڑ گئے ہیں۔
دوسرا اعلان — کفن ختم ہوگئے ہیں، جو میسر ہوں وہ پہنچاؤ تاکہ کم از کم لاشیں تنہا نہ رہیں۔
تیسرا اعلان — مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہے۔ اے بستی کی بیٹیو! غسل دینے کے لیے ہسپتال پہنچو۔
چوتھا اعلان — Aziz Khan کی صدا، بونیر کے نوجوان ختم ہوگئے ہیں، صوابی اور مردان والو! اپنے جگر کے ٹکڑے دو، ہمارے کندھوں کو سہارا دو، ہماری قبروں کو مٹی دو۔
یہ مناظر، یہ اعلان۔۔۔ کسی سانحے کی نہیں بلکہ قیامت کے اتر آنے کی گواہی دیتے ہیں۔😥😥

AZAADI MUBARAk🇵🇰Democracy  talking last breath.Religious fanatiasm on peak.Terrorism ferelled by state sponsorship threa...
14/08/2025

AZAADI MUBARAk🇵🇰
Democracy talking last breath.Religious fanatiasm on peak.Terrorism ferelled by state sponsorship threatiening to tear pakistan apart.
MEAN WHILE PAKISTANI.
Hum zinda qoum hen.marka e haq.india ko shikaat e fash

What’s Happening Here: • C7 Nerve Root: This nerve exits the spinal cord at the 7th cervical vertebra (C7), which is par...
22/07/2025

What’s Happening Here:
• C7 Nerve Root: This nerve exits the spinal cord at the 7th cervical vertebra (C7), which is part of the neck.
• Pathway: The nerve travels from the neck, down through the shoulder, and continues along the back of the upper arm, forearm, and sometimes into the middle finger.
• Red Area: The shaded red region in the image represents the pain pathway or distribution of symptoms (pain, numbness, tingling, or weakness) when the C7 nerve is compressed or irritated — often referred to as radiculopathy.

Common Causes of a Pinched C7 Nerve:
• Herniated disc
• Degenerative disc disease
• Bone spurs (osteophytes)
• Spinal stenosis
• Trauma or poor posture

Symptoms of C7 Radiculopathy:
• Pain that radiates from the neck to the back of the arm and into the middle finger
• Triceps weakness
• Decreased triceps reflex
• Possible numbness/tingling in the middle finger

اگر آپ ایک چیک بُک کے لیے  مہینوں انتظار کر سکتے ہیں...اگر نئی گاڑی کی مکمل قیمت ادا کر کے بھی اس کی ڈیلیوری کے لیے صبر ...
22/07/2025

اگر آپ ایک چیک بُک کے لیے مہینوں انتظار کر سکتے ہیں...
اگر نئی گاڑی کی مکمل قیمت ادا کر کے بھی اس کی ڈیلیوری کے لیے صبر سے مہینے گزار دیتے ہیں...
اگر آپ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ویزا کی درخواست دے کر ہفتوں بے چینی سے اس کے مکمل ہونے کا انتظار کرتے ہیں...
اور اگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ٹوکن لے کر خاموشی سے باری کا انتظار کر سکتے ہیں...

تو پھر اسپتال کے آؤٹ ڈور میں، جہاں روزانہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مریض آتے ہیں،
وہاں صبر سے اپنی باری کا انتظار کرنا ذلت نہیں، شعور اور تہذیب کی علامت ہے۔

ھم ڈاکٹرز ہر مریض کو وقت دینا چاہتے ہیں سننا چاہتے ہیں، مگر ہمارے ہاتھ بھی محدود ہیں اور وقت بھی۔ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایک فرد کو اس کا حق ملے۔

مگر جب کوئی سفارش سے، جان پہچان سے یا غصے سے نظام توڑتا ہے، تو وہ کسی ایسے مریض کا حق چھین لیتا ہے جو خاموشی سے، عزت کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوتا ہے۔

اسپتال کا بیڈ، آپریشن کی تاریخ، یا ڈاکٹر کا وقت — یہ سب کسی کی زندگی کا سوال بن سکتے ہیں۔
انہیں "سہولت" نہ سمجھیں، یہ "امانت" ہیں۔

خدارا، اسپتالوں میں بھی وہی صبر اور شعور دکھائیے جو آپ بینک، شو روم یا امیگریشن آفس میں دکھاتے ہیں۔

شاید میری یہ بات آپ کے دل میں اُتر جائے۔۔۔۔۔۔۔

22/07/2025

I dont understand that
Since one month govt is issuing alerts about rains and floods
We all are educted
Despite of knowing all these things and previous reports on incidents why people go northern in these red alret days
Copied

آپ سرکاری ہسپتالوں میں آئندہ کچھ سالوں میں بدترین حالات دیکھیں گے ۔ 15 سے 20 ادویات دے کر ڈاکٹروں کو تمام علاج اسی میں س...
14/07/2025

آپ سرکاری ہسپتالوں میں آئندہ کچھ سالوں میں بدترین حالات دیکھیں گے ۔ 15 سے 20 ادویات دے کر ڈاکٹروں کو تمام علاج اسی میں سے کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا نیا بیانیہ یہ بنتا جا رہا ہے کہ مریض ٹھیک ہو نہ ہو ہم صرف اس کی اینٹری ڈال کر جو گنی چنی ایک دو ادویات ہیں ہاتھ میں تھما کر بس مریض کو بھیج دیں، ہمیں کیا پڑی ہے کہ مریض کی صحت یابی کے لیے۔ کیوں کہ باہر کی دوائ لکھیں گے تو یہ چیز اس ڈاکٹر کے اپنے ہی گلے پڑ جائے بعد میں۔
سادہ الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے کہ اگر ہسپتال میں پیٹ خراب کی دوا موجود ہے تو چاہے سر درد ہو جوڑوں کا درد ہو مثانے کا انفیکشن ہو یا پھر گردن توڑ بخار سب میں ڈاکٹر وہی دوائی دے کر اپنے سر سے مریض اتارے گا کیونکہ جو دوا چاہیے وہ تو سرکاری کھاتے میں موجود نہیں اور باہر کی لکھنے سے اس کی اپنی ہی نوکری کو خطرہ ہے۔
ڈاکٹر ڈیوٹی ٹائم پورا کرے گا اس کو مریض کی صحت یابی سے زیادہ اپنی نوکری کی فکر ہو گی۔
اگر مریض "حقیقی علاج " کروانا چاہے گا تو اسے پرائیویٹ کلینکس آنا پڑے گا تاکہ وہاں پر اس کو صحیح دوا تجویز کی جا سکے۔

اب اس سے ہوگا کیا؟
مریض تین چار دن ذلیل ہونے کے بعد بھی جب ٹھیک نہیں ہوگا تو اس کو مجبورا پھر کسی پرائیویٹ ہسپتال میں ہی جانا پڑے گا، وہی ڈاکٹر یا پھر کوئی اور ڈاکٹر مریض کو بغیر کسی ڈر کے وہ دوا تجویز کر سکے گا جو اس کے لیے ضروری ہے۔ مگر وہ غریب جو غربت کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتال کے اندر بھی نہیں گھس سکتا وہ کدھر جائے گا؟

سرکار محکمہ صحت کے بارے میں بھی اتنی ہی سچائ ہے جتنا مہنگائی کم کرنے ،دوسرے کسی بھی محکمے میں کرپشن ختم کرنے ،آزاد عدلیہ اور قابل بیوروکریٹس کے معاملے میں سچی ہے۔
اپنی نااہلی کا نزلہ ڈاکٹرز پر گرا کر میڈیا
کمپین کے ذریعے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان ایک خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اور اگر کوئی اس کے خلاف صدا بلند کرتا ہے تو اس کو فوراً سزا دے کر یا نوکری سے برخاست کر کے عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔

ہم سب کو CPR آنا چاہیےکل ایک اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو دیکھی…صرف ایک خیال بار بار آتا رہا:"کاش کوئی ایک بھی شخص C...
03/07/2025

ہم سب کو CPR آنا چاہیے

کل ایک اسکول ٹیچر کی اچانک موت کی ویڈیو دیکھی…
صرف ایک خیال بار بار آتا رہا:
"کاش کوئی ایک بھی شخص CPR کرنا جانتا ہوتا!"
لیکن سب لوگ صرف دیکھتے رہے…
اور دل بند ہو گیا۔

Cardiac Arrest کیا ہوتا ہے؟

یہ وہ حالت ہے جب دل اچانک دھڑکنا بند کر دیتا ہے۔
انسان بے جان لگتا ہے،
لیکن اگر فوری CPR دی جائے،
تو زندگی واپس آ سکتی ہے۔

CPR (Cardiopulmonary Resuscitation) کیا ہے؟

یہ ایک ہنگامی طبی عمل ہے جو اس شخص پر کیا جاتا ہے:

جس کا دل بند ہو جائے

جو بے ہوش ہو

جو سانس نہ لے رہا ہو

---

کیسے کیا جاتا ہے؟

1. شخص کو سخت اور سیدھی سطح پر لٹائیں

2. 30 بار سینے پر زور سے دبائیں (Chest Compressions)

ہاتھ سینے کے درمیان رکھیں، دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں جُڑی ہوں

دباؤ اتنا ہو کہ سینہ 5 سے 6 سینٹی میٹر تک نیچے جائے

3. 2 بار منہ سے سانس دیں (Rescue Breaths)

ناک بند کر کے منہ سے سانس دیں اور دیکھیں کہ سینہ اوپر جا رہا ہے یا نہیں

4. یہ عمل مسلسل جاری رکھیں
جب تک متاثرہ شخص سانس نہ لینے لگے یا طبی مدد نہ پہنچ جائے

یاد رکھیں:

CPR کرنے والا شخص ڈاکٹر نہیں ہوتا
بس ایک عام انسان ہوتا ہے جو صحیح وقت پر ہمت کرتا ہے۔

آپ کی ایک کوشش،
کسی کی آخری سانس کو نئی زندگی میں بدل سکتی ہ

ایک اپیل:

خدارا! CPR سیکھیں۔
یہ صرف 5 منٹ کا علم ہے،
لیکن کسی کا پورا جہاں بچا سکتا ہے۔

اپنے بچوں کو بھی سکھائیں،
شاید کل وہ کسی کی سانسوں کے محافظ بن جائیں۔

زندگی بچانا سیکھیں — ہیرو بنیں۔

دودھ سے الرجی سننے میں عجیب لگ سکتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سے بچوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ اس کیفیت کو "کاؤ ملک ...
03/07/2025

دودھ سے الرجی سننے میں عجیب لگ سکتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بہت سے بچوں کو یہ مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ اس کیفیت کو "کاؤ ملک پروٹین انٹولرنس" (CMPI) کہا جاتا ہے، جس میں بچے کے جسم کا مدافعتی نظام گائے کے دودھ میں موجود مخصوص پروٹینز کو برداشت نہیں کر پاتا اور مختلف علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ یہ علامات عام طور پر پیدائش کے چند ہفتوں کے اندر ظاہر ہو سکتی ہیں، خاص طور پر ان بچوں میں جو فارمولا دودھ یا گائے/بھینس کا دودھ استعمال کرتے ہیں۔

مکمل ماں کے دودھ پر موجود بچوں میں یہ علامات اس وقت سامنے آتی ہیں جب ماں کی خوراک میں دودھ یا دودھ سے بنی اشیاء شامل ہوں۔

علامات میں مسلسل قے آنا، ڈائریا، پاخانے میں خون آنا، وزن نہ بڑھنا، پیٹ میں درد یا کالک، جلد پر دانے، ایکزیما اور سانس لینے میں دقت شامل ہو سکتی ہیں۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ حالت لیکٹوز انٹولرنس نہیں ہے، کیونکہ یہاں مسئلہ شکر (لیکٹوز) سے نہیں بلکہ پروٹینز سے ہوتا ہے۔ اس کا علاج بچے کی غذائی ضروریات کو سمجھ کر کیا جاتا ہے۔ اگر ماں کا دودھ دستیاب ہو تو وہ سب سے بہتر انتخاب ہے، البتہ اگر ماں کے دودھ کے ذریعے بھی یہ پروٹین بچے تک پہنچ رہی ہو تو ماں کو اپنی خوراک سے دودھ اور اس سے بنی اشیاء کو مکمل طور پر نکالنا پڑتا ہے۔
بعض اوقات خصوصی فارمولہ دودھ (hypoallergenic formula) استعمال کروایا جاتا ہے، جس میں پروٹینز توڑ دی گئی ہوتی ہیں تاکہ بچے کا جسم انہیں قبول کر سکے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اکثر بچے ایک سال کی عمر تک اس الرجی سے باہر آ جاتے ہیں، جبکہ بعض بچوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

Address

Lahore

Telephone

+13467505857

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Taskeen Iqbal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Taskeen Iqbal:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category