ڈاکٹر نعیم میئو آفیشل

ڈاکٹر نعیم میئو آفیشل ᴍᴅ ᴄᴜʙᴀ ʟᴀᴛɪɴ-ᴀᴍᴇʀɪᴄᴀ🇨🇺
ᴾᴳᴿ ᴹᴱᴰᴵᶜᴵᴺe🩺
𝔽ℝ𝔼𝔼 𝕊𝕆𝕌𝕃🍷🍷
ₘᵤₛᵢC ₗₒᵥₑᵣ🎧
ⒻⒾⒼⒽⓉⒺⓇ⚔️
(5)

انسانیت کا زوال ❗
11/09/2025

انسانیت کا زوال ❗

خبر پڑھی تو لگا شاید سیلاب متاثرین کو بچانے والی وہ انڈیا جیسی گاڈیاں خریدی ہیں، جو خشکی و پانی دونوں پر چلتی ہیں جب تفص...
10/09/2025

خبر پڑھی تو لگا شاید سیلاب متاثرین کو بچانے والی وہ انڈیا جیسی گاڈیاں خریدی ہیں، جو خشکی و پانی دونوں پر چلتی ہیں جب تفصیل پڑھی تو دیکھا اس میں ٹیوٹا Revo ڈالے ٹیوٹا یارس جیسی لگثری گاڈیاں افسروں کے لیے خریدی ہیں سیلاب متاثرین کو وہی ٹوٹی پھوٹی کشتیوں اور پینکچر لگی ٹیوبوں سے بچایا جاوے گا۔۔۔۔

10/09/2025

نیپالی نوجوانوں پر لاٹھیاں مارنے والے اور شیلنگ کرنے والے پولیس اہلکار عوام کے ہتھے چڑھ گئے

10/09/2025

میئر کراچی برساتی نالے پر پیلی روشنی والا جادو کر کے اسے قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 🤪

09/09/2025

نیپالی فوج اور عوام آمنے سامنے ' لیکن کسی فوجی نے نا گولی چلائی نا اپنی عوام پر ٹرک چڑھائے '🫡😎

09/09/2025

چوروں نے اپنی عیاشوں اور لوٹ مار کے لیے
صرف ایک ماہ میں 1843 ارب روپے کا قرض لیا ہے۔
معیشت مزید بہتر👇😭👇

‏ایسی ہوتی ہیں قومیں اور ایسے ہوتے ہیں حکمران:جاپان میں 2011 میں سونامی آیا تو جاپانی حکمران کام پر جُت گئے، انہوں نے ای...
09/09/2025

‏ایسی ہوتی ہیں قومیں اور ایسے ہوتے ہیں حکمران:

جاپان میں 2011 میں سونامی آیا تو جاپانی حکمران کام پر جُت گئے، انہوں نے ایک اور سونامی اور پھر ایک اور سونامی کا انتظار نہیں کیا بلکہ جاپان سمندر کےساتھ قد آور دیواریں بنانے میں مصروف ہو گیا اور چند سالوں میں ہی 13 ارب ڈالرز سے 395 کلومیٹر طویل اور 41 فٹ اونچی دیواریں کھڑی کر دیں۔ دیواروں کے علاوہ Great Forest Wall Project کے نام سے کروڑوں درخت لگانے کا منصوبہ بھی شروع ہوا۔

اب آپ پاکستان کی حالت دیکھیں:

یہاں اوسطا ہر تین سال بعد سیلاب آتا ہے اور اربوں ڈالرز کی بربادی لاتا ہے، ہمارے فنکار اور اداکار حکمران اداکاری کرنے پہنچ جاتے ہیں اور جیسے ہی پانی اُترتا ہے تو کون سا سیلاب اور کیسا سیلاب؟ ان حکمرانوں کو یاد بھی نہیں رہتا کہ چند ہفتے پہلے کا پاکستان کیا تھا، اور اب ہم سر جوڑ کر بیٹھیں اور جاپانیوں کی طرح ڈیم بنانے، نہریں کھودنے، مصنوعی جھیلیں اور بیراج بانے میں جُت جائیں۔ آپ پھر دیکھیں گے کہ چند ہفتے بعد مریم نواز بھی بھول جائیں گی اور شہباز شریف بھی اور پھر ہم ایک اور خوفناک سیلاب کا انتظار کرنے لگیں گے۔ دلیل یہ ہے کہ آپ 2022, 2014, 2010 کے حالیہ تین خوفناک سیلابوں کے بعد ہی پاکستان کی حکمران اشرافیہ کا کردار دیکھ لیں۔ کیا یہ ہر سیلاب کے چند دن بعد سب بھول نہیں گئے تھے؟

09/09/2025

شیر شاہ بند پر مشینری پہنچنا شروع 1 سے 2 بجے کے درمیان توڑ دیا جائے گا 🍀

08/09/2025

سیلاب نے ہمیں 30 سال پیچھے دھکیل دیا احسن اقبال
انی دیا پہلے ہم کونسا دنیا سے 31 سال آگے تھے

ایک سردار کا بیٹا پانچویں میں فیل ہوا تو سکول والوں نے اسے چوتھی جماعت میں بٹھا دیا ، اگلے سال وہ چہارم میں بھی فیل ہوا ...
08/09/2025

ایک سردار کا بیٹا پانچویں میں فیل ہوا تو سکول والوں نے اسے چوتھی جماعت میں بٹھا دیا ، اگلے سال وہ چہارم میں بھی فیل ہوا تو تیسری جماعت میں بٹھا دیا گیا ، اسی طرح ترقی کرتے کرتے وہ پہلی جماعت میں آن پہنچا _

جس دن پہلی جماعت کا رزلٹ آیا تو سردار ہانپتا کانپتا گھر آیا اور اپنی بیوی کو پکارتے ہوئے بولا

"بلونت کورے، ناڑا گھٹ کے بن لے، او کنجر واپس آ ریا ای"

07/09/2025

Nawaz Aura 🔥

07/09/2025

ملتان سے سینئر صحافی شکیل انجم کی فیس بک وال سے۔

👇
ہیڈ تریموں سے 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹوں کےدوران ملتان پہنچنے کا امکان ہے ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ نے اب تک ہونے والی ریسکیو، ریلیف اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا ڈیٹا جاری کر دیا ۔۔ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ سے زائد افراد متاثرہوئےہیں۔۔ حالیہ سیلاب سے جنوبی پنجاب سے سب سے زیادہ شعبہ تعلیم شدید متاثرہوا ہے 2900 سے زیادہ سکول بند ہیں ۔۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے مطابق سیلاب سے 6 لاکھ 40 ہزار ایکڑ زرعی زمین بھی متاثرہوئی ہے۔ 7 لاکھ 53 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلابی صورتحال میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔ 14 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے ۔۔ 14 لاکھ 40 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 465 ریلیف کیمپ قائم کئےگئےہیں ۔۔ 450 میڈیکل کیمپوں کے ذریعے 1 لاکھ 21 ہزار مریضوں کو سہولت فراہم کی گئیں ۔۔

لیکن زمینی حقائق کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب سےہونے والی تباہی سرکاری اعدادوشمارسے کہیں زیادہ ہے ۔۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈاکٹر نعیم میئو آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category