YDA Children Hospital & Institute of Child Health Lahore

YDA Children Hospital & Institute of Child Health Lahore Represent doctors of Children hospital Lahore under banner of YDA Punjab.

Corruption is intolerable. CEO should be changed
22/11/2025

Corruption is intolerable. CEO should be changed

مریم نواز صاحبہ کے مشن کو ہر صورت ناکام کرنے پر تلا ھوا کرپشن کنگ ۔

سی ایم مریم نواز صاحبہ جنہوں نے خزانے کا منہ ھیلتھ کے لیے کھولا ہوا ہے ۔ اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے اور میو ھسپتال کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔

کمیٹی پر کمیٹی ۔

کرپشن کرنے والے ہر شخص کو بچایا جائے گا ۔

چاہے جو بھی ہو کرپشن کنگ اپنے فرنٹ مین کو بچائے گا ۔ اور وائے ڈی

اے میو اسے چھوڑے گی نہی ۔

سیکٹریٹ آخر کب تک آنکھیں بند کرے گا ۔

سی ایم مریم نواز صاحبہ کے مشن کو ناکام کرنے والے کرپشن کنگ کو ہر فورم پر ایکسپوز کیا جائے گا۔

Full sport from yda children hospital and cabinet to yda Punjab
22/11/2025

Full sport from yda children hospital and cabinet to yda Punjab

Full support to yda Mayo . Long live YDA Punjab
21/11/2025

Full support to yda Mayo . Long live YDA Punjab

Full support to YDA Mayo
21/11/2025

Full support to YDA Mayo

کرپشن کنگ اور اس کے حواریوں کے لیے

اور سیکٹریڑیٹ کے لیے ایک ثبوت پیش کیا جاتا ہے ۔

ھم حواریوں سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ایمانداری کا راگ الاپنے کی بجائے اس مقدمہ کا پتہ کریں ۔ اور اگر انُ سے نہ ہو پائے تو شام کو وہ بھی ثبوت پیش کر دیے جائیں گئے ۔

Full support to yda mayo
20/11/2025

Full support to yda mayo

Shameful shameful . He should be changed from Mayo hospital Lahore
20/11/2025

Shameful shameful . He should be changed from Mayo hospital Lahore

Full support to YDA MAYO
18/11/2025

Full support to YDA MAYO

Full support from Every chapter of YDA
17/11/2025

Full support from Every chapter of YDA

پریس ریلیز — YDA پنجاب

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، چیئرمین ڈاکٹر مدثر اشرفی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسیب تھند اور مرکزی و جنرل کونسل نے حکومتِ پنجاب اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ Central Induction Policy January 2026 کو شدید تشویش، گہری مایوسی اور مکمل عدم اعتماد کے ساتھ یکسر مسترد کر دیا ہے۔
وائی ڈی اے پنجاب کے مطابق یہ پالیسی اپنی موجودہ صورت میں غیر منطقی، غیر منصفانہ اور ڈاکٹر برادری کے حقوق، کیریئر اسٹرکچر اور پوسٹ گریجوئیٹ ٹریننگ کے پورے نظام پر براہِ راست حملہ ہے۔ اچانک نفاذ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پالیسی سازی کے بنیادی تقاضوں — مشاورت، شفافیت اور زمینی حقائق — کو یکسر نظرانداز کیا گیا۔

وائی ڈی اے پنجاب نے اس بات پر بھی شدید اعتراض اٹھایا کہ راتوں رات پالیسی تبدیل کرنا اور صرف ایک ماہ بعد اسے نافذ کر دینا کسی بھی قانونی، انتظامی یا اصولی ضابطے میں نہیں آتا۔ دنیا بھر میں اصول یہ ہے کہ کسی بھی پالیسی پر عملدرآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، ایک واضح ٹائم لائن دی جائے، اور ایک یکساں (uniform) پالیسی وضع کی جائے۔ اگر موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی درکار تھی، تو اسے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈسکس کیا جاتا، اور پھر انہیں پیشگی اور بروقت اطلاع دی جاتی کہ — “آج سے دو سال بعد یا تین سال بعد یہ نئی پالیسی نافذ ہو گی۔” اس طرح کا پری انفارمڈ، ساختہ طریقہ ہی کسی بھی نظام کو مضبوط اور شفاف بناتا ہے۔

صدر ڈاکٹر شعیب خان نیازی نے واضح کیا کہ تجربہ مارکس کا مکمل خاتمہ, وہ بھی بغیر کسی ٹرانزیشن پیریڈ کے, پورے سروس اسٹرکچر اور ادارہ جاتی ہائرارکی کو غیر مستحکم کرنے والا فیصلہ ہے۔ وہ ڈاکٹرز جنہوں نے موجودہ پالیسی پر اعتماد کرتے ہوئے BHUs، RHCs، THQs، DHQs، PESSI، Jail Hospitals اور دیگر اداروں میں انتہائی مشکل حالات میں خدمات انجام دیں، آج خود کو شدید دھوکا دیا گیا محسوس کر رہے ہیں۔ اس اچانک تبدیلی نے ان کی برسوں کی محنت، سروس اور قربانیوں کو عملاً بے قیمت بنا دیا ہے، جو نہ انتظامی اصولوں کے مطابق ہے اور نہ اخلاقی معیار کے۔

وائی ڈی اے پنجاب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کسی بھی نئی پالیسی کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار عملدرآمد، واضح ٹائم لائن اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہِ راست مشاورت بنیادی تقاضے ہیں۔ لیکن موجودہ فیصلہ “عدم مشاورت، بدانتظامی اور غیر ذمہ دارانہ حکمتِ عملی” کی واضح مثال ہے۔ ایسے اقدامات اداروں میں بے اعتمادی پیدا کرتے ہیں اور پورے ہیلتھ کیئر نظام کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔

تنظیمی عہدیداران نے کہا کہ یہ پالیسی نہ سرکاری گریجوئیٹس کے لیے قابلِ قبول ہے، نہ پرائیویٹ گریجوئیٹس اس کو مانتے ہیں، اور نہ ہی وہ ڈاکٹرز جو مستقبل میں پوسٹ گریجوئیٹ ٹریننگ کے خواہشمند ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ پالیسی پوری میڈیکل کمیونٹی کے لیے غیر واضح، غیر منصفانہ اور نقصان دہ ہے، جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں بے چینی، اضطراب اور نظام پر عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔

آخر میں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے اس پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ:
• حکومت فوری طور پر اس غیر منصفانہ فیصلے پر نظرثانی کرے
• تجربہ مارکس فوری بحال کیے جائیں
• اور کسی بھی نئی پالیسی کے لیے واضح ٹائم لائن، مشاورت اور ٹرانزیشن اسٹرکچر فراہم کیا جائے

اگر حکومت نے ڈاکٹر برادری کے اس جائز مطالبے کو نظرانداز کیا تو YDA پنجاب صوبے بھر کے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد اپنا آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، جس کی مکمل ذمہ داری محکمہ صحت پنجاب پر عائد ہو گی۔



متحد رہیں
مضبوط رہیں
وائ ڈی اے پنجاب

Long live yda mayo
15/11/2025

Long live yda mayo

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Children Hospital & Institute of Child Health Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category