Ruhani-dunya

Ruhani-dunya ruhoon ki duniya kia hei, marne ke baad life kia he, kia ruhain is dunya mein aa kar apne piyaron ke pass aa kar dekhti hei?duhani

31/12/2022
03/10/2022
Assalamu Alaikum world.
21/12/2021

Assalamu Alaikum world.

ruhoon ki duniya kia hei, marne ke baad life kia he, kia ruhain is dunya mein aa kar apne piyaron ke

11/12/2021

کیا ارواح باہم ملاقات ومذاکرات کرتی ہیں ؟
روحوں کی دو اقسام ہیں :
١. سجین والی روحیں -
٢. علیین والی روحیں -
سجین والی روحیں تو عذاب میں ماخوذ ہیں - انھیں ہلنے جلنے کی فرصت کہاں -
جو راحت والی اور آزاد ارواح ہیں وہ باہم ملتی جلتی ہیں اور دنیا میں ان پر جو واقعات گزرے ہیں انھیں یاد کرتی ہیں - اور ان واقعات پر بھی بات کرتی ہیں جو اہل دنیا کو پیش آتے رہتے ہیں -
ہر روح اپنی رفیق اور ہم مثل عمل والی روح کے ساتھ ملتی جلتی ہے -
اسی لیے پیغمبر اسلام علیہ الصلوٰۃ والسلام کی روح رفیق اعلیٰ میں ہے -
فرمایا : ومن یطع الله و رسولہ: اور جو الله کی اور رسول کی اطاعت کریگا وہ ان کے ساتھ ہوگا جن پر الله کا انعام ہے -
یعنی انبیاء ، صدیق ، شہداء اور نیک حضرات کے ساتھ اور وہ بہترین رفیق ہیں -
مل جل کر رہنا دنیا میں بھی پایا جاتا ہے اور عالم برزخ و آخرت میں بھی پایا جائیگا -
ان تینوں گھروں میں انسان اپنے رفقاء کے ساتھ رہتا ہے -

مسروق رحمتہ الله علیہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضوان الله اجمعین نے رحمتہ اللعالمین صلی الله علیہ وسلم سے کہا :
ہم کو دنیا میں ایک ثانیے کے لیے بھی آپ سے الگ ہونا گوارا نہیں -

لیکن دنیا سے رخصت ہونے کے بعد آپ کا مقام ہم سے اونچا ہوگا -
اور ہم آپ کو دیکھنے کو ترسیں گے
اس پر آیت مذکورہ اتری :
امام شعبی رحمتہ الله علیہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری روتے ہوئے رحمتہ اللعالمین صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے !
آپ نے پوچھا کیوں رو رہے ہو ؟
بولے یا رسول الله صلی الله علیہ وسلم اس کی قسم جس کے سوا کوئی حقدار عبادت نہیں آپ مجھے میرے اہل و عیال ، مال و منال ، سے بھی زیادہ محبوب ہیں -
الله کی قسم ! آپ مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں
جب آپ مجھے گھر میں یاد آتے ہیں تو آپ کو دیکھے بغیر مجھے چین نہیں آتا -
پھر مجھے جب اپنی اور آپ کی موت یاد آتی ہے تو پھر میں سوچتا ہوں مجھے دنیا میں ہی آپ کا ساتھ نصیب ہے ، پھر تو آپ کی انبیاء کے درمیان اٹھا لیا جائیگا -
اور مجھے اگر میں بہشت میں گیا تو آپ کے مقام سے نیچے والا مقام ملے گا -
اس پر آپ نے کچھ جواب نہیں دیا -
یہاں تک کہ مذکورہ بالا آیت اتری :
یا ایتھا النفس المطمئنتھ اے اطمینان والی روح !
شاداں و فرحاں اپنے رب کی طرف لوٹ جا -
رب بھی تجھ سے راضی ہے اور تو بھی رب سے راضی ہے ، اور میرے بندوں اور میری بہشت میں داخل ہو جا اور انہی کے ساتھ مل جل کر رہ -
یہ موت کے وقت روح سے کہا جاتا ہے
از امام ابن القیم کتاب الروح صفحہ ٣٨

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ruhani-dunya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ruhani-dunya:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram