
25/07/2025
نیویارک، امریکہ
مغرب کی نماز کے بعد مسجد میں ایک اجنبی سیاہ فام نوجوان داخل ہوا — آنکھوں میں سکون، چہرے پر خاموشی، لبوں پر سلام۔
نماز کے بعد امام سے اجازت لی، مائیکروفون تھاما، اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت شروع کی — آواز مدھم، تلفظ کمزور، مگر دل خالص۔
دو رکعت ادا کیں اور خاموشی سے چل دیا۔
امام صاحب نے حیرت سے پوچھا:
"نہ تلاوت خوش الحان، نہ تجوید درست، پھر ایسا کیوں؟"
نوجوان نے عاجزی سے جواب دیا:
"میں سابق مشہور امریکی Hip-Hop ریپر، 'LOON' ہوں۔
دو دن پہلے اسلام قبول کیا ہے، اب میرا نام جنید ہے۔ نبی ﷺ کی حدیث پڑھی: ’میری طرف سے ایک آیت بھی پہنچاؤ‘ — مجھے سات آیتیں یاد ہیں، سو میں نے پہنچا دیں…"
تقریباً 2008 کے بعد اسلام قبول کیا:
آج وہی جنید ہزاروں دلوں کو اسلام کی روشنی میں لا چکا ہے۔
یہ تصویر گواہ ہے — بائیں طرف ایک دنیاوی ریپر، دائیں طرف ایک روشن دل کا مبلغ( داعی)۔💝📖🌹