08/09/2025
اگر ہر وقت بہت زیادہ سوچیں آتی ہوں تو اس سے کیسے بچا جائے؟
جب کسی مسئلہ کی وجہ سے انسان کا ذہن بہت زیادہ سوچنے لگتا ہے۔ اور وہ مسئلہ جلدی حل نہ ہو بلکہ کچھ وقت لے لے تو ذہن کو لگاتار سوچتے رہنے سے اس کی عادت ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد ذہن لگاتار سوچتا رہتا ہے کیونکہ اس نے ایک پیٹرن بنا لیا ہے۔ اس پیٹرن کو توڑنے کے لئے اس کے الٹ کچھ مشقیں کرنا ہوں گی جس میں سے ایک مشق میڈیٹیشن بھی ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ انسان آنکھیں بند کرکے پر سکون ہو کر بیٹھ جائے۔ اس کے بعد اپنی ہر سانس پر غور کرے کہ کس طرح ہوا اس کے ناک سے داخل ہو رہی ہے اور سانس کی نالی میں سے ہو کر پھیپھڑوں میں جا رہی ہے۔ اور پھر اسی طرح کیسے باہر آرہی ہے۔ کوشش کی جائے کہ اپنا فوکس صرف سانس کی طرف رہے کوئی اور خیال نہ آئے۔ جب یہ مشق بار بار اور لگاتار کرتے رہیں گے تو ذہن کا پیٹرن ٹوٹ جائے گا اور وہ بہت زیادہ سوچنے کی عادت ختم کر دے گا۔ اس سے آپ کی زندگی میں سکون داخل ہوگا۔