
07/07/2024
سب سے پہلی بات یہ کہ نسخہ مانگنے کے لئے میسج نا کیا کریں۔ تھوڑی تلاش کر لیا کریں۔ آپ کو سوشل میڈیا پر بہت ھی زبردست اور ایک سے بڑھ کر ایک نسخہ مل جائے گا۔
چالیس پینتالیس سال سے اوپر کے مرد حضرات میں #تناؤ میں کمی کا مسئلہ یعنی کہ عمومآ دیکھنے میں نظر آتا ھے۔ آج کے دور میں یہ مسئلہ جوان عمر کے مرد حضرات میں بھی دیکھنے کو ملتا ھے۔ جس کی بہت سی وجوھات ھیں مگر ان میں سے ایک اھم وجہ خون میں #ٹیسٹوسٹیران نامی #ھارمون کی کمی بھی ھے۔ یہ ھارمون مردوں میں تمام مردانہ خصائل کی وجہ ھوتی ھے۔ مردوں میں مسلز سائز کا بڑھنا، جسم کی مضبوط گروتھ، دلیری، بہادری، قوت وغیرہ وغیرہ سب اسی کے دائرہ کار میں آتے ھیں۔ جب اس کا خون میں لیول کم ھو جاتا ھے تو جسم کمزور، دل میں بزدلی پیدا ھونا، کمزوری، تھکن، غرضیکہ اچھا خاصا مرد بھیگی بلی بن کے رہ جاتا ھے۔
خون میں اس کا لیول بڑھانے کے لئے جہاں بہت سے مہنگے اور مشکل نسخہ جات موجود ھیں وھیں پر قدرت نے ھمارے لئے ایک بہت ہی سستی، سہل اور زود اثر چیز پیدا کر رکھی ھے جو کہ ملنے میں بھی آسان اور استعمال میں بھی آسان، اس کا نام ھے پھل برگد۔ جسے عام طور پر "بوہڑ کی گول" یا "بوہڑ دیاں گولاں" کے نام سے یاد کیا جاتا ھے۔ یہ دکھنے میں عام سی چیز اپنے اندر بے پناہ فوائد لئے ھوتی ھے۔ اس کا کچھ عرصہ متواتر استعمال مردوں میں ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ مرد کو حقیقی مرد بناتا ھے ۔
اب بعض لوگ کہیں گے کہ یہ اتنا پر اثر نہیں ھے جتنا آپ نے لکھا ھے۔ تو پیارے بھائی عرض ھے کہ پھل کو پکنے پر اکھٹا کیا جائے۔ چیک کیا جائے کہ سب پھل صحت مند ھی ھیں۔ ان کو سائے میں خشک کیا جائے۔ مشین کی بجائے کونڈی ڈنڈے کی مدد سے اس کو باریک سفوف کر کے استعمال کیجئے اور ہھر بٹائیے گا کہ یہ معمولی دکھنے والی چیز کیسا رزلٹ دیتی ھے۔
ھوالشافی۔
تازہ پھل برگد حسب ضرورت لے کر سائے میں خشک کر لیں۔ بعد ازاں بارک سفوف کر لیں۔
مقدار خوراک ایک تا دو گرام صبح و شام ھمراہ دودھ۔
پرھیز۔ تیز نمک مرچ مصالحہ جات، فاسٹ فوڈ و کولڈ ڈرک ہمہ قسم۔
اس دوران اگر ج**ع سے پرھیز کر لیا جائے تو بہت ھی اچھا ھو گا۔