15/07/2025
کلکیریا فلور
سشلر کی ایک اور زبردست دوا جو کہ ھڈیوں کے نمک کے طور پر جانی جاتی ھے
پتھر کی سی سختی خواہ وہ جسم کے کسی حصے میں پائ جاے کلکیریا فلور کو طلب کرتی ھے
جیسے غدد کا سخت ھوجانا گلٹیوں ٹانسلز کا سخت ھوجانا خواتین میں چھاتیوں کا سخت ھوجانا بوجہ گلٹیاں ۔پھوڑے سخت ھو جائیں
خون کی نالیاں سخت ھو جائیں
موتیا سفید میں کلکیریا فلور نظر آتی ھے ۔
گنٹھیا کے باعث انگلیوں کے جوڑ بڑھ جاتے ھیں گھٹنے کی سوزش
جلد سفید ھونے لگتی ھے پھٹ جاتی ھے جیسے دراڑ پڑ رھی ھو
پھٹی ھوئ ایڑھیوں میں دیکھا جاسکتا ھے
رحم کی رسولیوں میں معاون دوا کے طور پر اچھا کام کرتی ھے اسی طرح جسمانی سخت گلٹیوں میں بھی اچھا کام کرتی ھے
اس میں کمر درد ابتدائ حرکت سے بڑھ جاتا ھے مگر مسلسل حرکت سے مریض سکون محسوس کرتا ھے رھسٹاکس میں بھی اسی طرح کا درد ملتا ھے
پتھر کی مانند سختی یا پھر عضلات میں نہایت ڈھیلا پن دونوں شکلیں کلکیریا فلور کو ھی طلب کرتی ھیں