Alnoor Poly Clinic

Alnoor Poly Clinic Alnoor Poly Clinic. (Hope lives here)
Health Care Establishment for women and children.

20/02/2025

Meningococcal vaccine (Macectra) is available now.

08/10/2024
13/03/2024

Ramazan Timings:
7:30 - 10 pm

29/05/2023

بچوں کے چہرے پر بننے والے سفید داغ دھبوں کو pityriasis alba کہا جاتا ہے۔لفظ pityriasis کے معنی ہیں چھلکے اترنا اور alba سفید یا ہلکے کو کہتے ہیں۔ pityriasis alba جلد کی سوزش کی ایک قسم ہے جو عام طور پر تین سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ چہرے پر بننے والے یہ دھبے ابتدائی طور پر گلابی رنگت کے ہلکی خارش والے حصے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔بعد میں یہ دھبے سفید نشانات میں تبدیل ہو جاتے ہیں. ان دھبوں کا سائز cm 3-4 تک ہوسکتا ہے اور یہ تعداد میں دو سے بیس تک ہوتے ہیں۔
چہرے کے داغ دھبے کیوں بنتے ہیں؟
اگرچہ بچوں کے گالوں پر بننے والے ان سفید دھبوں کی یقینی وجہ کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ دھبے کسی بھی ایسی حالت کے نتیجے میں بن سکتے ہیں جو جلد کی سوزش کی وجہ بنے۔سوزش کی وجہ سے جلد کو بھوری رنگت دینے والے خلیوں یعنی میلانین میں کمی آ جاتی ہے.
یاد رکھیں یہ کیلشیم کی کمی ھرگز نہیں ہے ۔

03/04/2023

پاکستان میں ماوں کی کچھ غلط فہمیاں:

1- ہر رونے میں پیناڈول دینا کے کوٸ تو تکلیف ہو گی .
2- بمشکل 3 ماہ کے بچے کو سیریلیک، گلوکو بسکٹ، کسٹرڈ وغیرہ دینا۔
3- دانتوں میں بائیو 21 دینا۔ یہ بہت راحت بخش ہے۔ لیکن ایف ڈی اے نے منظوری نہیں دی۔ یہ دانتوں کی اینکیلوسس کا سبب بن سکتا ہے۔ (آپ اس اصطلاح کو گوگل کر سکتے ہیں)
4- شیر خوار بچوں کے جسم کے بالوں کو ختم کرنے کے لیے آٹے کا گولا قسم کی چیز رگڑنا۔
5- بچے کا سر بنانے کے عمل کے لیے پلیٹ کو سر کے نیچے رکھنا۔ فلیٹ ہیڈ سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔
6- 1 سال کی عمر سے پہلے شہد دینا بچے میں گوگل بوٹولزم کروا سکتا ہے۔ گوگل پر سرچ کریں آپ کو پوائنٹ مل جائے گا۔
7- ایک سے پہلے گائے کا دودھ دینا۔ گائے کے دودھ کی ساخت اور اس کا بچے کے گردے پر اثر ہے۔ اور اس کی وجہ سے آئرن کی کمی کے بارے میں پڑھنا نہ بھولیں کیونکہ اس دودھ میں آئرن نہیں ہوتا
8- ضرورت سے زیادہ چینی اور نمک ایک سال سے پہلے ۔
9- چھ ماہ سے پہلے پانی دینا۔ جیسا کہ مدر فیڈ کے معاملے میں اس کی ضرورت نہیں ہے۔
10- کاجل/سورما لگانا۔ آنکھوں میں انفیکشن، آنسو کی نالی میں رکاوٹ اور آنکھوں کے دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

11- فینرگن یا دیگر سکون آور ادویات دینا۔
13- ماں کا یہ تصور کبھی بھی بچے کی خوراک کافی نہیں ہے۔ 'پیٹ نہیں بھرتا'
14- دو سال کی عمر کے بعد ضرورت سے زیادہ دودھ دینا ۔
15- بچے کو ہونٹوں/گال پر بوسہ دینا
16- بچے کی نشوونما کا دوسرے بچوں سے موازنہ کرنا۔
17- واکر کا استعمال۔ آپ اس کے نتائج پر تحقیق کر سکتے ہیں۔
18- اوور لیئرنگ جو بچے کو زیادہ گرم کرنے اور پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

19- وٹامن ڈی سپلیمنٹ کو خاطرناک سمجھنا۔ خصوصی دودھ پلانے والے بچے میں اس کی اہمیت کے بارے میں تحقیق کریں۔

28/12/2022

🟥 چھوٹےبچوں میں نزلہ زکام اور سانس کی انفیکشن کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے میں رطوبتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے چھوٹے بچے ڈسٹرب رہتے ہیں۔ بعض اوقات اسکی وجہ سے ناک بند ہو جاتا ہے اور بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچے چونکہ اپنے ناک کی صفائی خود نہیں کر سکتے تو اس صورت میں مائوں کو بچوں کے ناک کی صفائی کا طریقہ آنا چاہیے۔ اس سےناک کی اندرونی رطوبتیں باہر نکل آتی ہیں، بچے کو سانس لینے میں آسانی محسوس ہوتی ہے، اور بچہ کمفرٹیبل ہو جاتا ہے۔
🟥 چھوٹے بچوں کی بند ناک کھولنے کے لیے ان اقدامات پر عمل کریں۔ اس مقصد کیلئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ ہر اچھی فارمیسی پر دستیاب ہوتی ہیں۔
1). Saline Nasal Drops
2). Bulb Syringe/Bulb Sucker
دو طرح کے بلب سرنج\بلب سکر ملتے ہیں۔
Diposable and Reusable
(اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی لے سکتے ہیں)۔
👈 بچے کو اپنی گود یا بیڈ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا سر اور سینہ تھوڑا اونچا رہے۔
Saline Nasal Drops 👈
کے 2 یا 3 قطرے ایک نتھنے میں ڈالیں اور چند سیکنڈ انتظار کریں تاکہ قطرے ناک میں چلے جائیں۔
👈 بلب سرنج کو پیچھے سے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا باہر نکل جائے۔ (بچے سے تھوڑا پیچھے رکھ کر)
پھر بلب سرنج کی ٹپ اسی دبائی ہوئی حالت میں بچے کے ناک کی اس سائیڈ میں داخل کریں جس میں قطرے ڈالے ہیں۔ اب بلب سرنج کو آہستہ سے چھوڑیں، اس سے سکشن پریشر بنے گا جو بچے کی ناک سے رطوبت اور زکام کھینچ لے گا۔
👈 بلب سرنج کو دوبارہ پیچھے سے دبا کر سنک یا کپ میں اس کے مواد کو نکال دیں۔
👈 ناک کی دوسری سائیڈ کی بھی اسی طرح صفائی کر لیں۔
👈 بچے کی کنڈیشن کے مطابق یہ عمل دن میں 1-3 بار کر سکتے ہیں۔ اور کچھ دن تک جاری رکھ سکتے ہیں۔
🟥 اگر آپ کا بچہ بےچین ہے تو دوسرے فرد سے مدد لیں، جو کہ بچے کے سر اور ہاتھوں کو پکڑنے میں مدد کرے گا۔
نتھنوں کو صاف کرنے کے لیے گرم واش کلاتھ یا کاٹن سویب کا استعمال کریں۔
🟥 اس کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات جاری رکھیں۔
کاپیڈ

🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥🚥

25/10/2022

*فلو کی ویکیسن اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے محفوظ اور موثر طریقہ ہے*

موسمی فلو یا انفلوئنزا فلو ایک خطرناک سانس کا انفیکشن ہے جو آسانی سے دوسروں تک پھیل جاتا ہے۔موسمی فلو جسے پہلے سوائن فلو بھی کہا جاتا تھا ایک قابل علاج مرض ہے اس کا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے آلودہ ذرات کے ذریعے پھیلتا ہے۔ مؤثر احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے اس مرض کی علامات بخار، کھانسی، سردرد، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، گلا خراب ہونا، ناک کے بہنے سے ظاہر ہوتی ہے۔ سانس میں دشواری، سینے میں درد، الٹیاں اور دست اس مرض کی پیچیدہ علامات میں شامل ہیں
چند سال پہلے جنوبی پنجاب میں موسمی فلو کی وبا پھیلی تھی بروقت حفاظتی ویکسین نہ لگنے سے بہت سارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی اس فلو سے متاثر ھوئے تھے، اس سال ھم سب کو چاہئے کہ
جتنی جلدی ممکن ہو اپنے فلو کے ٹیکے لگوائیں۔
موسمی فلو سے بچاو کی ویکسین ھر سال لگوانی چاھئے اس وقت بازار میں یہ ویکسین اچھے ویکسین سینٹرز پر دستیاب ہے
فلو کی یہ ویکیسن اپنے اور دوسروں کے تحفظ کے لیے محفوظ اور موثر طریقہ ہے۔
نئے وائرس سے آپ کی حفاظت کے لیے ہر سال ٹیکے کی تازہ کاری کی جاتی ہے۔
6 مہینے یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ہر سال فلو کا ٹیکہ لگوانا چاہیے
اگر کسی بھی شخص کو موسمی فلوکی علامات ظاھر ھوں تو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے کھانسنے اور چھینکتے وقت رومال یا ٹشو پیپر سے ڈھانپ لینا، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ استعمال کے فوراً بعد ماسک یا ٹشو پیپر کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگالیں اور اپنے ہاتھ کو ہروقت صاف رکھیں۔ اس طرح اس مرض کے پھیلا ؤ کو روکا جاسکتا ہے۔ اگر مرض پچیدہ صورت حال اختیار کر جائے تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں۔
انفلوئنزا صحت مند لوگوں کو بھی شدید بیمار کر سکتا ہے۔ یہ نمونیا جیسے صحت کے
مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
انفلوئنزا دل کی بیماری، دمہ اور ذیابیطس جیسے موجودہ صحت سے متعلق عوارض
کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
حاملہ خواتین
5 سال سے کم عمر کے بچے خاص طور پر2 سال سے کم عمر کے بچے اور 65 سال کے یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ پہلی فرصت میں حفاظتی ویکیسن لگوائیں

24/09/2022

Flu vaccine is available now.

Address

Besides HBL Bank, Punjab Society. Ghazi Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 19:00 - 22:00
Tuesday 19:00 - 22:00
Wednesday 19:00 - 22:00
Thursday 19:00 - 22:00
Friday 19:00 - 22:00
Saturday 19:00 - 22:00

Telephone

+923036561002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alnoor Poly Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Alnoor Poly Clinic:

Share