خاموش قلم

خاموش قلم یہاں خاموشی بھی لکھتی ہے…
اور قلم بھی محسوس کرتا ہے۔
— اطہر

Deakh
31/05/2026

Deakh

ہمیں بچپن سے سکھایا جاتا ہےسچ بولو… انصاف کرو… حق کے لیے کھڑے رہو…کتابوں میں لکھا ہوتا ہےمحنت کامیابی کی کنجی ہےاور ایما...
23/05/2026

ہمیں بچپن سے سکھایا جاتا ہے
سچ بولو… انصاف کرو… حق کے لیے کھڑے رہو…
کتابوں میں لکھا ہوتا ہے
محنت کامیابی کی کنجی ہے
اور ایمانداری انسان کا سب سے بڑا زیور۔
مگر جیسے ہی انسان
تعلیم کی چار دیواری سے نکل کر
عملی زندگی میں قدم رکھتا ہے
تو اُسے بتایا جاتا ہے:
“یہ سب کتابوں کی باتیں ہیں…”
“حقیقت میں ایسے نہیں چلتا…”
“زمانے کے ساتھ چلنا پڑتا ہے…”
پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے
کہ اگر آخر میں ہمیں
اصول توڑنا ہی سکھانا تھا
تو بچپن سے اصول پڑھائے کیوں گئے؟
ہمیں وہ نظام ملا
جو نمبر تو دیتا ہے
مگر شعور نہیں…
ڈگری تو دیتا ہے
مگر حقیقت کے لیے تیار نہیں کرتا۔
تعلیم نے ہمیں خواب دکھائے
مگر معاشرے نے آ کر کہا:
“یہ خواب حقیقت میں نہیں جیتے جاتے…”
یہی وہ تضاد ہے
جو ایک پڑھے لکھے انسان کو
اندر سے توڑ دیتا ہے۔

۔بچپن اور جوانی وہ عمر ہوتی ہے جب انسان کے دل میں خواب جنم لیتے ہیں، کچھ کر دکھانے کی خواہش جاگتی ہے، مگر اکثر اسی وقت س...
27/04/2026

۔بچپن اور جوانی وہ عمر ہوتی ہے جب انسان کے دل میں خواب جنم لیتے ہیں، کچھ کر دکھانے کی خواہش جاگتی ہے، مگر اکثر اسی وقت سب سے پہلی آواز یہ سننے کو ملتی ہے کہ تم یہ نہیں کر سکتے، تم سے یہ نہیں ہوگا، تم پاگل ہو، یہ راستہ تمہارے لیے نہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ تاریخ بناتے ہیں، وہ بھی عام انسان ہی ہوتے ہیں، فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ وہ ان آوازوں کے سامنے جھکتے نہیں۔

زندگی میں جو سفر مشکل ہو، جو راستہ کٹھن ہو، جو حالات تنگ ہوں، انہیں ہر صورت عبور کرنا ہوتا ہے۔ چاہے حکمت عملی سے، چاہے صبر و برداشت سے، چاہے علم و شعور سے، یا پھر بڑے حوصلے اور جرات کے ساتھ۔ ہمیشہ دفاعی پوزیشن میں رہنے کے بجائے حملہ آور سوچ اپنانی چاہیے۔ جو مقصد دل میں ہے، جو خواب آنکھوں میں ہے، سارا فوکس اسی پر رکھنا چاہیے اور اس کے لیے مسلسل محنت کرنی چاہیے۔

یہ ضروری نہیں کہ کامیابی فوراً قدم چومے۔ شکست بھی مقدر میں آ سکتی ہے، ہار بھی نصیب ہو سکتی ہے۔ لیکن اصل شکست وہ نہیں جو انسان کو باہر سے ملے، اصل شکست وہ ہے جسے انسان اندر سے تسلیم کر لے۔ لوگ باتیں کریں گے، طنز کریں گے، اور اکثر یہ باتیں وہ لوگ کریں گے جو سب سے زیادہ قریب ہوں گے۔ کیونکہ جب انسان کم عمر ہوتا ہے تو رشتے دار، احباب اور اردگرد کے لوگ ہر وقت ساتھ ہوتے ہیں اور ہر ایک اپنی رائے دیتا ہے۔

لیکن اگر آپ کا مقصد واقعی اہم ہے، اگر وہ خواب آپ کے دل کے قریب ہے، تو شکست کے بعد دوبارہ کھڑے ہوں۔ پھر کوشش کریں، پھر محنت کریں، بار بار کریں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کامیابی آپ کا مقدر کر دے۔

اور جب کامیابی مل جائے تو کبھی غرور نہ کریں، تکبر نہ کریں، خود کو سب سے بڑا نہ سمجھیں۔ کامیابی منزل نہیں، ایک نیا آغاز ہے۔ نیا راستہ اختیار کریں، نیا ہدف بنائیں، نئی محنت شروع کریں۔ زندگی کا حسن مسلسل آگے بڑھنے میں ہے۔
​ا طـــــہــــر ✍️

تقدیر خاموش ضرور ہوتی ہے، مگر ارادوں والوں سے بات کرتی ہےتقدیر، مواقع، دولت، دوستی—یہ سب زندگی کے ایسے باب ہیں جو بظاہر ...
27/04/2026

تقدیر خاموش ضرور ہوتی ہے، مگر ارادوں والوں سے بات کرتی ہے

تقدیر، مواقع، دولت، دوستی—یہ سب زندگی کے ایسے باب ہیں جو بظاہر اتفاق لگتے ہیں، مگر اکثر ان کے پیچھے ایک خاموش حکمت کام کر رہی ہوتی ہے۔ کبھی انسان دن رات محنت کرتا ہے اور نتیجہ دیر سے ملتا ہے، اور کبھی بغیر زیادہ کوشش کے نعمتیں خود راستہ ڈھونڈ کر آ جاتی ہیں۔ یہی زندگی کا راز ہے کہ ہر چیز صرف محنت سے نہیں، صرف قسمت سے بھی نہیں؛ بلکہ دونوں کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے۔
لیکن ایک حقیقت ہمیشہ قائم رہتی ہے: جب انسان کسی کام کا سچا، پختہ اور خالص ارادہ کر لیتا ہے، تو کائنات اس کے لیے راستے بنانے لگتی ہے۔ وسائل پیدا ہوتے ہیں، اسباب جڑتے ہیں، لوگ ملتے ہیں، مواقع سامنے آتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ایسی مدد فرماتا ہے جس کا انسان نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
ارادہ کمزور ہو تو راستے بھی دھندلے رہتے ہیں، مگر نیت مضبوط ہو تو بند دروازے بھی کھلنے لگتے ہیں۔ اس لیے کامیابی صرف ہاتھوں کی محنت میں نہیں، دل کے یقین میں بھی ہوتی ہے۔
زندگی میں کچھ چیزیں لکھی ہوئی ملتی ہیں، مگر کچھ چیزیں انسان اپنے یقین، دعا اور مسلسل قدموں سے لکھواتا ہے۔ تقدیر خاموش ضرور ہوتی ہے، مگر مضبوط ارادوں والوں سے بات ضرور کرتی ہے

07/04/2026

بدبخت بھول گیا تھا شام ہونے کو ٹھہر جانا
پرندے تو لوٹ جاتے ہیں، مگر میری تنہائیاں ٹھہر جاتی ہیں
اطہر

With BFS by ather – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
07/04/2026

With BFS by ather – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

29/03/2026

میں ٹھہر گیا ہوں اب،
سو تُو ہی بتا… تیری چاہت کی حقیقت کیا ہے؟
جو بھی راہ میں آ کھڑا ہو،
میں اُسے ہٹا دوں گا،
بس تُو میرا ہو جائے—
پھر میں زمانے سے بھی نبرد آزما ہو جاؤں گا۔
تو وہم میں ہے شاید،
اور میں حقیقت کا آدمی ہوں،
میں نے بے راہ روی کے سب دستور دیکھے ہیں،
مگر پھر بھی—
ایک شخص ہے… جو میری کہانی کا مرکز ہے۔
یہ راستہ میں نے خود نہیں چُنا تھا،
مجھے اس طرف موڑا گیا تھا،
میں تو ساز و سامان کا اسیر بھی نہ تھا،
پھر بھی چلا… گرا… سنبھلا…
اور کبھی نہ رکا—
کیونکہ ایک شخص ہے… جو میری کہانی کا مرکز ہے۔
تُو شاید "مرکز" کا مطلب نہ سمجھے،
تو سن—
شام ڈھلے پرندے جب لوٹتے ہیں،
تو بکھرتے نہیں… سمٹتے ہیں،
اور سب کے سب
ایک ہی سمت اُڑتے ہیں—
اپنے مرکز کی طرف۔
میں بھی ہر روز
اپنے بکھرے وجود کو سمیٹ کر
اُسی سمت چل پڑتا ہوں،
کیونکہ ایک شخص ہے… جو میری کہانی کا مرکز ہے۔
میری بات کا حاصل بس اتنا ہے—
کہ تُو ہی وہ مرکز ہے،
جس کے گرد میری پوری دنیا گھومتی ہے،
اگر تُو مل جائے
تو زندگی آسان ہو جائے،
کیونکہ ایک شخص ہے… جو میری کہانی کا مرکز ہے۔
اطہر

28/03/2026

احساس وہ خاموش سی صدا ہے جو دل میں جاگتی ہے،
کسی کے درد کو اپنا سمجھ لینے کا نام ہے،
بغیر کہے بھی جو رشتوں کو جوڑ دے وہ احساس ہے،
یہی وہ روشنی ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے،
اور انسان کو انسان ہونے کا یقین دلاتی ہے۔
اطہر

28/03/2026
17/03/2025

Stay positive

Address

Once Heaven Always In Heaven
Lahore

Telephone

+923219966277

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خاموش قلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to خاموش قلم:

Share