Lahore General Hospital

Lahore General Hospital Lahore General Hospital, Lahore over an area of (256 Kanals) situated on Ferozepur Road Ismail Nagar, Lahore, Punjab, 54000, Pakistan

https://youtu.be/yE-FJ0c3IPQ
27/03/2022

https://youtu.be/yE-FJ0c3IPQ

ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں کیوں مبتلا ہیں۔...

28/10/2021

Statistics of Dengue Epidemic (Oct 28, 2021):
New dengue patients admitted during last 24 hours:
(From 08:00 AM yesterday till 08:00 AM today)
Suspected Patients 33
Probable Cases 7
Confirm cases 14

Admitted Dengue Patients:
Suspected Patients 60
Probable Cases 27
Confirm cases 67

Bed allocation for Dengue:
Allocated: 166
Filled: 154
Vacant: 12

Today We received this young unknown patient in Surgical Emergency Department of Lahore General Hospital.He was brought ...
06/08/2021

Today We received this young unknown patient in Surgical Emergency Department of Lahore General Hospital.

He was brought by Rescue 1122 and currently, we don't know his name and about his family.

Patient is clear from General Surgery and now being shifted to Neurosurgical Emergency Department 3 as he had multiple neurosurgical issues including aerocele, diffuse axonal injury Left temporal contusion and ICH.

Patient's GCS is 3T/15. His condition is very critical.

Please Viral this post to help them connect with us in LGH Emergency.

P.s: Contact in Neuro Surgery Emergency Department for further details.

18/06/2021
حکومتی نااہلی کے باعث لاہور شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریض بے یارو مددگار...ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اس وباء سے ن...
13/04/2021

حکومتی نااہلی کے باعث لاہور شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریض بے یارو مددگار...

ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اس وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جس کا خمیازہ ڈاکٹرز کمیونٹی اور مریض بھگت رہے ہیں..

میو ہسپتال اور سروسز اسپتال میں مزید مریضوں کے داخلے کی جگہ نہ ہونے کے باعث جنرل ہسپتال اور جناح اسپتال میں مریضوں کا رش.

کورونا مریضوں کے ساتھ ساتھ دوسری بیماریوں کے مریض بھی مشکلات کا شکار..

ترجمان وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے پچھلے ایک سال میں ایک بھی ٹھوس اقدام نہیں کیا.
من پسند افراد کو ویکسینیشن اور پروٹوکول مریضوں کے داخلے کے علاوہ، "سب اچھا ہے " کی رپورٹ ہسپتال انتظامیہ کی واحد کارکردگی ہے.

لاہور جنرل ہسپتال میں پہلے ہی بیڈز سے زیادہ مریض داخل ہیں جہاں مزید مریضوں کے لیے جگہ ہی نہیں مگر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال مختلف پروفیسروں کو مجبور کر کے اور زیادہ مریض داخل کرانا چاہتے ہیں.

اس وقت بھی میڈیکل وارڈز میں ایک ایک بیڈ پر 2،2 مریض داخل ہیں، اس کورونا وباء کی سنگینی کی وجہ سے تمام بیماریاں ایک مریض سے دوسرے مریض کو لگ رہی ہیں مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

پچھلے ایک سال سے انیستھیزیا کے ڈاکٹرز جانفشانی سے سیریس مریضوں کا علاج کر رہے ہیں مگر اب انتظامیہ اپنے نمبر بنانے کے لیے ان ڈاکٹرز سے ان کی استطاعت سے زیادہ کام لینے لگی ہے.

پی جی ٹرینیز مجبوراً انتظامیہ کی باتیں ماننے پر مجبور، انکار کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے.

کچھ وارڈز کو نوازنے کیلئے مخصوص وارڈز پر قبضہ کر کے ان کے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی ٹریننگ ایک سال سے متاثر ہو رہی ہے جس کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی.

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال ادارے کے سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں.
پچھلے ایک سال میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور جنرل ہسپتال میں دیکھے گئے، اس دفعہ بھی لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اپنی استطاعت سے کہیں زیادہ مریض دیکھ رہے ہیں مگر پرنسپل صاحب اپنے نمبر بنانے کے چکر میں اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی بجائے اپنے ڈاکٹرز کو پی کےایل آئی اور مختلف ٹریننگ کیلئے جانے پر مجبور کررہے ہیں.

حال ہی میں ھاؤس آفیسرز کا ایک سال ختم ہونے کے باعث تقریباً 300 کے قریب ڈاکٹرز، ہسپتال کی ورک فورس سے مائنس ہوئے ہیں.
اس کے علاوہ 200 ٹریننز اپنی ٹریننگ مکمل کر کے جاچکے ہیں.
30 کے قریب انیستھیزیا کے پی جی آرز اپنی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں مگر ان کے متبادل ایک بھی ڈاکٹر گورنمنٹ کی جانب سے نہیں دیا گیا..

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے یہی رویہ رہا تو بہت جلد ہم سخت اقدامات لینے پر مجبور ہونگے.

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور حالات کی سنگینی کے پیش نظر اس وباء سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور جامع عملی اقدامات لے تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کمیونٹی بھی اچھے طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکے.

منجانب
کابینہ، وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور.

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lahore General Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Lahore General Hospital:

Share

Category