Dr Muhammad Usman Shakoor

Dr Muhammad Usman Shakoor

17/09/2024
‏اس لڑکے نے کچھ سال پہلے ایک ماں بیٹی کو فلوریڈا میں گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا تھا۔ اسے جج نے جرم  ثابت ہونے پر چوبیس سال...
22/08/2024

‏اس لڑکے نے کچھ سال پہلے ایک ماں بیٹی کو فلوریڈا میں گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا تھا۔ اسے جج نے جرم ثابت ہونے پر چوبیس سال کی سزا سنائی۔ اس وقت اسکی عمر اٹھارہ سال تھی۔ یہ اپنے باپ کی دی ہوئی مسٹینگ 100 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلا رہا تھا جب اس نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا تھا۔

جب اسکو سزا سنائی گئی تو اسکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ وہ منظر وائرل ہوا۔ اسکے حق میں کیمپین چلنا شروع ہوگئی۔ خواتین تو اسکی خوبصورت نیلی آنکھوں پر مر مٹیں۔ کچھ لوگوں نے اسے بہت کم عمر گردانا۔ مطالبہ یہ تھا کہ اسے سزا نہ سنائی جائی۔ امریکی معاشرے کے مزاج کے عین مطابق لاتعداد سازشی کہانیاں بھر گھڑ لی گئیں کہ یہ لڑکا تو اصل قصوروار تھا ہی نہیں اور وغیرہ وغیرہ۔

اس کے حق میں چلنے والی کیمپین اس قدر زوردار تھی کہ ایک دفعہ دنیا حیران رہ گئی کہ سپیڈ لمٹ سے دوگنی رفتار پر جاتے ہوئے کسی کو کچل دینے والے شخص کے لیے ایسی ہمدردی؟ لیکن امریکہ کا نظام انصاف لولا لنگڑا کانا گنجا نہیں تھا۔ یہ اب 2044 میں اپنی سزا مکمل کرکے رہا ہوگا۔

پاکستان میں جس عورت نے باپ بیٹی کو مارا ہے اس پر اس کیمرون ہیرن کہانی یاد آگئی۔پہلی منافقت ہمارے معاشرے کی اگر تو کچلنے والا کوئی بس ڈرائیور ، رکشہ ڈرائیور ہوتا تو کراچی کے مزاج میں عین ممکن تھا اسکی بس یا رکشے کو اس ڈرائیور سمیت آگ لگا دی جاتی۔ اب لینڈ کروزر کو آگ لگانے کی جرات کسی کو نہ تھی۔

دوسری منافقت کہ جیسے ہی یہ ایکسڈنٹ ہوا اور اسکی خبر پھیلی ہر کسی کو یقین تھا کہ اس عورت کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ وہ عورت بھی ایسی مکار نکلی کہ فورا وہاں ہی ڈرنک ہونے یا ذہنی مریض ہونے کا تماشا شروع کردیا۔

تیسری منافقت اس طبقے کی نظر آئی جو اس خاتون کے دفاع میں اتر آیا ہے۔ یہ ایلیٹ طبقہ وہی ہے جو خواتین ، مزدور ، غریب کے حقوق پر کسی امریکن سپانسرڈ کانفرنس میں بڑے طمطراق سے شرکت فرماتا ہے۔

چوتھی منافقت اب ہم عدالتی نظام کی دیکھیں گے کہ اس عورت پر تیز رفتاری ، شراب پی کر گاڑی چلانے تک کا مقدمہ درج نہ ہوگا اور سب کچھ کسی کارپٹ کے نیچے دھکیل دیا جائے گا۔

پانچویں منافقت ہم سب دکھائیں گے اور ایسے ہی کسی اگلے سانحے کا انتظار کریں گے اور اس پر دو دو سطریں لکھ کر یا لائک ری پوسٹ کرکے خاموش ہوجائیں گے۔

19/06/2024

گوشت کو ٹھنڈا کرتے کرتے 200 یونٹ کراس نہ کر بیٹھنا۔
گوشت تو ٹھنڈا ہو جائیگا لیکن آپ اگلے چھ ماہ گرم رہیں گے۔
فری بیٹھا تھا سوچا بتا دوں 😴😴

NobodyRahat Fateh Ali khan exists.
28/01/2024

Nobody
Rahat Fateh Ali khan exists.

28/01/2024

ترک کہاوت ہے کہ!!

آپ تمام پھولوں کو کاٹ تو سکتے ہیں لیکن بہار کو آنے سے نہیں روک سکتے!!

01/01/2023

فیسبک کے تمام فیک اکاؤنٹس کو سالگرہ مبارک 😴😴

Address

Lahore

Telephone

+923154065067

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammad Usman Shakoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category