Hakeem Masood Ayyaz

Hakeem Masood Ayyaz AL SHIFA SHAHI UNANI DAWAKHANA has been serving humanity for the past 50 years.

10/09/2022
05/12/2020
05/12/2020

ہمارے پیغام میں جس کو اولیت حاصل ہے وہ طب مشرق کا فروغ اور اس کی ترویج کے ساتھ ساتھ جزبہ خدمت انسانی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ خدمت انسانی کے جذبہ سے سرشار ہمارے ادارے کے ماہرین طب اس مسیحائی پیشے کو عبادت سمجھ کر شبانہ روز خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس نیک نیتی اور خلوص کا ثمر خداوند کریم نے اس صورت میں عطا کیا کہ ہمارے مطب پر آنے والے نوے فیصد مایوس مریض صحت اور تندرستی کی زندگی گزار رہے ہیں اور دور حاضر کے تمام حکما حضرات سے بھی ہماری یہی گزارش ہے کہ وہ اس پیشہ کو پیغمبری پیشہ سمجھ کر جزبہ انسانی کے تحت نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لیےکام کریں۔

05/12/2020

عورت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اس کا پھول کی طرح مرجھانا یقینا کسی موذی مرض میں مبتلاہونا ظاہر کرتا ہے اس کائنات کا حسن اور رونقیں عورت کے دم سے ہی ہیں عورت ماں بھی ہے بیٹی اور بہن بھی ہے عورت بزرگی کے دور میں قدم رکھتی ہے تو اس کا احترام مزید بڑھ جاتا ہے ۔ غرض یہ کہ انسان کا خالق رب کائنات ہے اور تخلیق کار عورت ہی ہےایک عورت اگر صحت مند ہو تو زندگی کا نظام درست رہے گا اور اگر عورت جسمانی طور پر کسی مرض کا شکار ہو گئی تو خاندان کا نظام رک جائے گا ایک سروے کے مطابق قریبا پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غریب ہونے کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا سکتی اور بیماری سے موت کا شکار بن جاتی ہے عورتوں کی بیماری سلگتی ہوئی رسی کی طرح اسے راکھ میں تبدیل کردیتی ہے یا یوں کہیےکہ اسکے جسم کو بیماریاں دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہےجسم کا ڈھانچا تو باقی رہتا ہے لیکن کھوکھلا ہوجاتا ہےان بیماریوں میں خاص کر لیکوریا یعنی سیلان الرحم، بندش حیض، بانجھ پن، اٹھرا اور اندرونی امراض شامل ہیں جب مندرجہ بالا بیماریوں یا ان میں سے کسی ایک کا بھی حملہ ہوجائے تو عورت کی صحت تباہ ہو جاتی ہے اور زندگی ایک سزا بن جاتی ہے. ہم ہر نسوانی بیماری کا الگ نسخہ نہیں دیتے بلکہ ہربل شہزادی کورس کی صورت میں جس عورت کو جو بیماری ہوگی یہ نسخہ تیربہدف ثابت ہوگا اس کورس کے صرف پندرہ دن کے استعمال سے عورت کی نسوانیت پر کشش ہو جاتی ہے زندگی کی بہاریں لوٹ آتی ہیں رنگ برنگے پھول کھل جاتے ہیں اور زندگی کی مہک گھر کے آنگن میں بکھر جاتی ہے ۔ ہربل شہزادی کورس عورتوں کی اہم اندرونی اور بیرونی بیماریوں ہر جادو کی طرح اثر کرتا ہے اس کے استعمال سے جسم میں چستی آجاتی ہے چہرے کی چھائیاں غائب ہوجاتی ہے اندرونی سوزش ختم ہو جاتی ہے ایام خاص میں باقاعدگی آجاتی ہے اور اندرونی طور پر سکڑا ہوا جسم پھول کی طرح کھل جاتا ہے اور زندگی مہکنے لگتی ہے یہ کورس جسم کے اندرونی مخصوص حصوں میں خاص جراثیم پیدا کرتا ہے اور کمزورجراثیم کو طاقتور بناتا ہے اسطرح سے اولاد صالح کی امید خدا کے فضل سے سو رج کی روشنی کی طرح گھر کے آنگن میں بکھر جاتی ہے۔

05/12/2020

شوگرہماری زندگی کالازمی حصہ ہے۔ جب ہم خوراک کھانا شروع کرتے ہیں تو ہمارے منہ میں موجود انزائمز (خوراک ہضم کرنے والے اجزاء)اسے گلوکوز میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیتے ہیں اور لبلبہ اس عمل کو مکمل کرتا ہے۔ یہ گلوکوز دماغ کو توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہوتا ہے۔ لبلبہ یہ کارکردگی اپنے اندر پیدا ہونے والی ایک رطوبت جسے انسولین کہتے ہیں کے ذریعے سرانجام دیتا ہے، تاہم اگر لبلبہ اپنا کام کرنا بند کر دے یا انسولین کم مقدار میں بننا شروع ہوجاۓ تو شکر توانائی میں تبدیل ہوکر جسم کے خلیوں تک پہنچنے کے بجاۓ خون کے خلیوں میں شامل ہونے لگتی ہے۔ خون میں شکر کی موجودگی ایک حد تک ضروری ہے لیکن جب یہ نارمل حد سے تجاوز کر جاۓ تو پھر صحت اور جسمانی اعضاء کے لۓ خطرہ بن جاتی ہے اور جس شخص میں یہ نارمل حد سے تجاوز کر جاۓ تو اسے ذیابیطس کا مریض کہتے ہیں۔ شوگر کی دو اقسام ہیں ذیابیطس شکری اور ذیابیطس غیر شکری، ذیابیطس شکری میں پیشاب زیادہ آتا ہے اور پیشاب میں شکر خارج ہوتی ہے، رنگ شربتی اور میٹھا ہوتا ہے، مریض دن بدن کمزور ہوتا جاتا ہے اور اسمیں زیادہ تر دماغی محنت کرنے والے افراد مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیابیطس غیر شکری میں بھی پیشاب زیادہ آتا ہے ، پیاس زیادہ لگتی ہے، رنگ پانی کی طرح صاف اور ذائقہ نہیں ہوتا اور یہ زیادہ تر گردوں کے مرض یا آتشک کی وجہ ہوتا ہے۔ اس مرض کی دیگر اہم وجوہات میں غیر متوازن غزائیں، ورزش سے اجتناب، میٹھی اغزیہ کا کثرت سے استعمال، تفکرات، ضعف جگر اور لبلبے کا سکڑنا وغیرہ اہم ہیں۔ اس مرض میں مبتلا شخص سستی، لاغری اور تھکن محسوس کرتا ہے، مزاج میں چڑچڑاپن اور بیزاری آجاتی ہے، بدن کی جلد ڈھیلی اور رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے، اکثر مریضوں میں ٹانگوں میں بےچینی کے سبب رات بھر نیند نہیں آتی، مرد حضرات میں مردانہ کمزوری اور خواتین میں حیض کی مختلف بیماریاں ہوکر بانجھ پن کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ ہمارے ادارے کا تیار کردہ ہربل شوگر کورس طب قدیم اور جدید تحقیق کا حسین امتزاج ہے، علامات، وجوہات اور انسانی مزاج کو مدنظر رکھ کر یہ کورس تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کورس نہ صرف شوگر کو مکمل طور پر کنٹرول کرتا ہے بلکہ لبلبے کے افعال کو بھی قدرتی طور پر بہتر بناکر اس موذی مرض سے چھٹکارہ دلاتا ہے اور قوت مدافعت کو بہتر بناکر شوگر سے لاحق دیگر امراض کو بھی ختم کرتا ہے

05/12/2020

‎میں نے جب دنیا طب میں بطور معالج قدم رکھا تو انسانی صحت پر خرابئ معدہ کے اثرات کا نقشہ میرے ذہن میں کمپیوٹر کی طرح ریکارڈ ہوتا چلا گیا۔ ویسے تو ہزاروں سال سے طب یونانی میں نسخہ جات بنتے چلے آ رہے ہیں مگر ان کی افادیت اس قدر تھی کہ جب تک مریض انکو استعمال کرتا رہا ان سے فائدہ اٹھاتا رہا جب انسان علاج چھوڑتا پھر پرانی حالت پر آجاتا اور پہلے سے زیادہ ابتر حالت ہو جاتی۔ معدہ کے امراض کے لۓ میں نے اپنے پروفیسر حضرات اور دوسرے تحجربہ کار طبی معالجین سےتبادلہءخیالات شب و روز کی محنت اور جدید یونانی طبی تحقیق سے آزمودہ یونانی نسخہ جات کی مقدار کو مختلف اندازوتحجربات سے ماپتا رہا اور زمینی معدنیات اور جڑی بوٹیوں کے خالص مرکبات سے ایسا کورس تیار کرنے میں کامیاب ہوا جو بدہضمی، قے، متلی، اسہال، مروڑ، سینے کی جلن، کھٹی ڈکاریں، خون کی کمی، دائمی قبض، معدہ میں ریاح، گیس، کولہوں اور پیٹ پر چربی کا بڑھ جانا، جسم کا سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن جانا، معدہ کا السر، آنتوں میں گانٹھ پڑ جانا، ناف پڑنا، منہ سے بدبو آنا، منہ کا کڑوا ہونا، پیٹ میں پانی پڑجانا جیسے امراض معدہ کیلۓ بےحد مفید ثابت ہوا۔ اس کورس کو تیار کرنے میں مجھے دس سال کا عرصہ لگا تب جا کر یہ کامیاب نسخہ تیار ہوا۔ اس کامیاب کورس کی تیاری پر میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں اور تا زندگی رہونگا۔ میرے اس حیرت انگیز کورس کا نام ہربل باغ و بہار کورس ہے۔ میں دعوی تو نہیں کر سکتا تاہم میرا مشورہ ہے ان لوگوں کو اوپر بیان کردہ کسی بھی امراض معدہ میں مبتلا ہیں کہ ہربل باغ و بہار کورس استعمال کریں انشااللہ اس کورس کے استعمال سے مندرجہ بالا تمام بیماریوں کا نہ صرف خاتمہ ہو گا بلکہ آپ کی زندگی بھی خوشگوار ہو جاۓ گی نئی امنگ پیدا ہوگی اور چند دنوں میں ہی دوست احباب اس تبدیلی کا راز ضرور پوچھیں گے، بس یاد رکھیں کہ صحت مند جسم ہی صحت مند سوچ کو جنم دیتا ہے

05/12/2020
05/12/2020

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923004202715

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Masood Ayyaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share