
30/09/2022
خود کو ڈینگی مچھر سے بچائیں
ڈینگی کیا ہے؟
ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مادہ ڈینگی مچھر
( Aedes albopictus) اور (Aedes aegypti) کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔اس مچھر کی خصوصیات یہ ہیں کہ اس کے جسم پر سیا اور سفید رنگ کی دھاریاں پائی جاتی ہیں۔
ڈینگی مچھر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر:
فریج کی ٹرے باقاعدگی سے صاف کریں۔
پانی کے برتن کو ڈھانپ کر رکھیں۔
روم کولر استعمال میں نہ ہوں تو پانی نکال دیں۔
روشندان کھڑکی اور دروازوں پر جالی لگائیں۔
مچھر بھگاؤ لوشن استعمال کریں۔
پوری آستین والی قمیض پہنیں۔
مچھر بھگانے کے لیےکوائل،میٹ یا اسپرے استعمال کریں۔
جانور اور پرندوں کے برتن صاف رکھیں۔
نلکے/ ٹوٹی لیک ہو تو مرمت کروائیں۔
ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔
کوڑا کرکٹ کو فوراً تلف کریں۔
ڈینگی بخار کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے اور فی الحال اس کے لیے ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے لہذا صرف بروقت احتیاط سے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ڈینگی مچھر چکن گونیا اور زیکا وائرس کا باعث بھی بنتا ہے۔