Marriage Proposal

Marriage Proposal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Marriage Proposal, Marriage Therapist, Zainab Tower Model Town Link Road Lahore, Lahore.
(1)

پردیسی خاوند کی بیوی🌿 ہمیشہ روزانہ رابطے کا ذریعہ برقرار رکھیں، جیسے انٹرنیٹ یا فون۔ اب تو سوشل میڈیا کی وجہ سے رابطہ کر...
02/02/2025

پردیسی خاوند کی بیوی
🌿 ہمیشہ روزانہ رابطے کا ذریعہ برقرار رکھیں، جیسے
انٹرنیٹ یا فون۔ اب تو سوشل میڈیا کی وجہ سے رابطہ کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔

🌿 اس کی اجازت کے بغیر باہر نہ جائیں اور ہمیشہ باہر جانے سے پہلے اس کا جواب انتظار کریں تاکہ وہ محسوس کرے کہ آپ اس کی غیر موجودگی کا احترام کرتی ہیں۔

🌿 اس کے سونے اور کام کے اوقات کو جان لیں اور ہمیشہ ان اوقات میں اس سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی موجودگی محسوس کرے۔

🌿 بہت زیادہ مطالبے نہ کریں یہ کہہ کر کہ وہ کچھ بھی لا سکتا ہے۔ اس کے سفر کا مقصد ایک مخصوص مدت ہونا چاہیے اور اپنی زندگی کو ہمیشہ کے لیے جدائی میں نہ بدلیں۔ اسے یہ احساس نہ دلائیں کہ وہ کچھ خاص چیزیں حاصل کیے بغیر واپس نہیں آ سکتا۔ قناعت پسند اور راضی رہیں تاکہ اللہ آپ سے راضی رہے۔

🌿 ہمیشہ ان موضوعات سے آگاہ رہیں جن کے بارے میں وہ آپ سے پوچھ سکتا ہے، جیسے اس کے گھر والوں کی خبریں۔ بلکہ آپ خود ہی اسے تمام تفصیلات بتائیں جیسے کہ وہ آپ کے ساتھ رہ رہا ہو۔

🌿 اسے ہر وقت اپنے اور اس کے گھر والوں کے درمیان ہونے والے ہر اختلاف کے بارے میں نہ بتائیں۔ سمجھیں کہ ایک مرد جو بیرون ملک ہوتا ہے اس کے پاس پہلے ہی بہت سے مسائل ہوتے ہیں، وہ مزید شکایات اور پریشانیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر بات کرنا ضروری ہو تو کبھی کبھار کریں اور ہمیشہ مثبت رہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ جب وہ کام کے تھکاوٹ سے آرام کرے تو آپ سے بات کرے۔

🌿 اگر آپ کو سفر کرنے اور اس کے ساتھ رہنے کا موقع ملے تو ضرور قبول کریں۔ ایک ایماندار مرد اکیلے نہیں رہ سکتا، اس لیے اس کی زندگی کی ہر چیز کا خیال رکھیں۔ طویل عرصے تک بغیر رابطے کے نہ رہیں تاکہ آپ کو بعد میں کوئی ایسی چیز کا سامنا نہ کرنا پڑے جو آپ کو پریشان کر دے۔

🌿 ہمیشہ اپنی اور اپنے بچوں کی تصویریں بھیجیں اور کسی بھی تقریب میں شرکت کر کے اسے بتائیں۔

🌿 ہمیشہ اس کے لیے دعا کریں، خاص طور پر اس کی غیر موجودگی میں۔ ہر بات چیت کا اختتام اس کے لیے دعا کے ساتھ کریں اور اس کی محنت کی قدر کریں جو وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے کر رہا ہے۔ اپنے بچوں کی تعلیم اور دیکھ بھال کا خیال رکھیں تاکہ اس کی محنت ضائع نہ ہو۔

جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے:حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا🔴جمعہ کا ...
17/01/2025

جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے:

حضرت ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

🔴جمعہ کا دن تمام دنوں کا سردار ہے اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔ یہ دن عید الفطر اور عید الاضحی کے دن سے بھی افضل ہے۔ اس دن کی پانچ خصوصیات ہیں۔

🔴اللہ نے اس دن آدم کو پیدا کیا۔

🔴اسی دن آدم کو زمین پر اتارا۔

اسی دن آدم کی وفات ہوئی۔
🔴اس دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اگر بندہ اللہ سے کچھ مانگے تو اللہ اسے عطا فرماتا ہے، بشرطیکہ وہ حرام نہ ہو۔

🔴قیامت بھی جمعہ کے دن آئے گی۔

"(مسند احمد: 15548، سنن ابن ماجہ: 1084)"

👈 وہ نیک بیوی ہے ۔۔۔ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بچوں ہی کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا جس سے بچے خوف زدہ ہوکر رونے لگ گئ...
17/01/2025

👈 وہ نیک بیوی ہے ۔۔۔
ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بچوں ہی کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا جس سے بچے خوف زدہ ہوکر رونے لگ گئے۔ بچوں کا یہ حال دیکھ کر ماں رنجیدہ ہوگئی، جیسے ہی اس کے شوہر نے اس کے چہرے پر مارا تو روتے ہوئے کہنے لگی میں بچوں کی وجہ سے رورہی ہوں۔
اور پھر اچانک کہا۔۔۔
میں جا کر کے تیری شکایت کروں گی...
شوہر: تجھے کس نے کہ دیا میں تجھے باہر جانے کی اجازت دوں گا۔۔۔
بیوی: کیا تیرا خیال ہے تو نے دروازے اور کھڑکیوں سمیت سارے رابطے کے دروازے بند کردیے ہیں؟.. اسی لئے تو مجھے شکایت کرنے سے روک لےگا۔۔
شوہر: انتہائی تعجب کے ساتھ پھر تم کیا کروگی؟...
بیوی: میں رابطہ کروں گی۔۔
شوہر: تیرے سارے موبائل میرے پاس ہیں اب جو تو چاہے کر۔۔
جیسے ہی بیوی حمام کی طرف لپکی، شوہر نے سمجھا شاید یہ حمام کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کرے گی، اسی لیے شوہر بھاگ کر کے جلدی سے حمام کے باہر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوکر انتظار کرنے لگا، جب شورہر نے دیکھا کہ یہ عورت نکلنے کی بالکل کوشش نہیں کررہی ہے تو وہ واپس اندر آیا اور اور حمام کے دروازے کے پاس آکر کھڑا اس کے نکلنے کا انتظار کرنے لگا۔
جب وہ حمام سے باہر نکلی تو چہرہ وضو کے پانی سے تر تھا اور لبوں پر بہت ہی پیاری سی مسکراہٹ سجارکھی تھی۔
بیوی نے کہا: میں تیری صرف اس سے شکایت کروں گی جس کے نام کی تو قسم اٹھاتا ہے اس سے مجھے تیری بند کھڑکیاں تیرے مقفل دروازے اور موبائلوں کی ضبطگی سمیت کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی، اور اس کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ہیں۔
شوہر نے اپنا رخ بدلا اور کرسی پر بیٹھ کر خاموشی کے ساتھ گہری سوچ میں ڈوب گیا۔۔
اندر جاکر بیوی نے نماز اداکی اور خوب لمبا سجدہ کیا، شوہر بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا۔
جب وہ نماز سے فارغ ہوکر بارگاہِ ایزدی میں دعا کے لئے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو شوہر اس کی طرف لپکا اور ہاتھوں کو پکڑ لیا۔
اور کہا کہ سجدے میں میرے لیے کی گئی بددعائیں کافی نہیں ہیں؟؟
عورت نے پرسوز لہجے میں کہا کہ تیرا خیال ہے کے میں اس سب کے بعد بھی جو تونے میرے ساتھ کیا ہے، اتنی جلدی اپنے ہاتھ نیچے کرلوں گی؟!
شوہر: بخدا! ۔۔
یہ سب مجھ سے غصہ میں ہوا ہے میں نے قصداً نہیں کیا ۔۔
بیوی: اسی لئے میں تیرے لئے تھوڑی دعا پر اکتفا نہیں کرسکتی۔ بددعائیں تو میں نے شیطان کے لئے کررہی تھی جس نے تجھے غصہ دلایا، میں اتنی احمق نہیں ہوں کہ اپنے شوہر اور شریکِ حیات کے لئے بددعا کروں۔۔۔
یہ سن کر شوہر کی آنکھوں سے آنسوؤں کی دھار لگ گئی اور اسنے بیوی کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہوئے کہا: میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں کبھی بھی آپ کو برائی کے ارادے سے ٹچ تک نہیں کرونگا۔۔
یہ ہی وہ نیک بیوی ہے جس کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول نے خیر خواہی کی تاکید کی تھی۔۔
تم ان کے بن کر رہو وہ تمہاری بن کر رہیں گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی نیک بیویاں عطا فرمائے۔
یہ واقعہ المرأۃ الصالحہ نامی پیج سے ترجمہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں نکاح کی تقریب کا ایک دلچسپ واقعہحق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سوناسسر اپنے ...
15/01/2025

کوئٹہ میں نکاح کی تقریب کا ایک دلچسپ واقعہ

حق مہر کے 5 سے 8 لاکھ مقرر کرنے کی بات ہو رہی ہے اور ساتھ 5 تولے سونا

سسر اپنے داماد کو ساتھ والی کرسی پر بلاتا ہے۔ سرگوشی میں پوچھتا ہے، بیٹا آپ کتنا مہر آسانی سے دے سکتے ہیں۔ داماد کہتا ہے آپ لوگ جو مقرر کریں منظور ہے لیکن میں اگر زیادہ کوشش کروں تو دو لاکھ دے سکتا ہوں۔ سسر نکاح خواں کو کہتا ہے مہر ایک لاکھ ہو گا

جب سسر نے سونے کے متعلق پوچھا تو داماد نے کہا میں دو تولے بنا چکا ہوں تین اور بنا لوں گا۔ سسر نے سب کو مخاطب کر کے کہا کہ سونا دو تولے ہو گا

سب عزیز و اقارب ناراض ہوئے کہ اتنے کم مہر اور سونے پر آپ نے کیوں بات ختم کی
سسر نے کہا “آج اگر میں اس شخص کو جو بھی ڈیمانڈ کروں تو مجبوراً یہ پورا کرے گا۔ لیکن بعد میں یہ میری بیٹی کو جو پوری روٹی دے گا اس کو آدھی کر دے گا۔ وجہ یہ ہے کہ لوگوں سے قرضے لے کر یہ ڈیمانڈ پوری کر رہا گا

میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی بعد میں آرام اور خوشی سے رہے

اس شادی کے 15 سال ہو گئے۔ وہ داماد اپنی بیوی کا خیال رکھتا تھا اور سسر کی خود سے زیادہ عزت کرتا تھا۔ یہ کوئٹہ کا واقعہ ہے

07/01/2025
تعلقات بھی ایک نعمت ہیں، جن کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس دنیا کا سب سے حسین تعلق میاں بیوی کا ہے، جو پیدائشی نہیں...
30/12/2024

تعلقات بھی ایک نعمت ہیں، جن کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس دنیا کا سب سے حسین تعلق میاں بیوی کا ہے، جو پیدائشی نہیں ہوتا، بلکہ باقی تمام رشتوں کے برعکس، یہ تعلق بلوغت کے بعد قائم ہوتا ہے۔ انسان چاہے کتنے ہی رشتوں میں بندھا ہو، پھر بھی ایک خاص رشتہ کا شدت سے خواہاں رہتا ہے، اور وہ بہترین شریکِ حیات کا رشتہ ہے۔

#نکاح

تمام مومنین کو جمعہ مبارک! ہم خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ اے پروردگار! ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جس پر تُو راضی ہو، اور ...
27/12/2024

تمام مومنین کو جمعہ مبارک!

ہم خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ اے پروردگار! ہمیں ایسی زندگی عطا فرما جس پر تُو راضی ہو، اور ہمیں ایمان کی حالت میں موت نصیب فرما۔
اے اللہ! جمعہ کے صدقے تمام مظلومینِ عالم کی مدد فرما اور اپنے آخری نمائندہ، امام مہدیؑ کے ذریعے حق کو غالب کر دے۔ تمام منافقین، ظالموں اور باطل قوتوں کو نیست و نابود فرما۔
آمین یا رب العالمین!

نکاح ایک مقدس اور خوبصورت بندھن ہے، جس میں ایک مرد اور عورت ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے شریکِ حیات بن جاتے ہیں، اور ایک دو...
25/12/2024

نکاح ایک مقدس اور خوبصورت بندھن ہے، جس میں ایک مرد اور عورت ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے شریکِ حیات بن جاتے ہیں، اور ایک دوسرے کا لباس کہلاتے ہیں۔ یہ بندھن نہ صرف دو دلوں کو جوڑتا ہے بلکہ ان کی زندگی کو سکون، عزت اور محبت کی بنیادوں پر استوار کرتا ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے میں نکاح جیسی پاکیزہ سنت کو نظر انداز کرکے لوگ زنا، فحاشی اور غیر شرعی تعلقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ان بے راہ رویوں نے ہمارے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا اور سکون کو ناپید کر دیا ہے۔

اگر ایک مرد اور عورت واقعی خوشحال، عزت دار اور پرامن زندگی کے خواہاں ہیں، تو انہیں نکاح کے اس بابرکت رشتے کو اپنانا چاہیے۔ یہی عمل نہ صرف ان کی انفرادی زندگی سنوار سکتا ہے بلکہ پورے معاشرے میں امن، اخلاق اور پاکیزگی کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

Address

Zainab Tower Model Town Link Road Lahore
Lahore
54700

Telephone

+923491174578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marriage Proposal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share