
10/10/2024
دنیا بھر میں آج نفسیاتی صحت کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کام کرنے کی جگہ یعنی "ورک پلیس" سے جڑی نفسیاتی صحت کو موضوع بنایا گیا ہے۔
ہمارے پیشے اور کام کاج کا ہماری نفسیاتی صحت پر بڑا مثبت اثر ہوتا ہے جس کی بدولت ہمیں آمدنی کے ساتھ ساتھ ایک شناخت اور زندگی گزارنے کا مقصد ملتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارے کام کرنے جگہ ہمارے لئے بہت تلخ تجربات کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے اگر وہاں ہم پر کام کا بے انتہا بوجھ ڈالا جائے، ہماری آمدنی سے زیادہ ہم سے کام لیا جائے، ہمیں کسی کی جانب سے ہراسانی یا تعاصب کا سامنا ہو، ہمارے ساتھ نا انصافی کی جائے، ہمارے کام یا ایمانداری کی قدر نہ کی جائے یا پھر ہمیں ایک منفی اور گھٹن زدہ ماحول میں کام کرنا پڑے۔
اس سال دنیا بھر میں اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے کہ ہمارے کام کاج کرنے کے ماحول کا ہماری نفسیاتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہم کس طرح اپنے کام کاج کے ماحول کو بہتر اور مثبت بنا کر اپنی نفسیاتی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔