26/02/2021
ہمارے ملک میں بیماریوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صحت کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ علاج اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ غریب اور درمیانہ طبقے کے بس میں نہیں رہا۔ ہسپتالوں میں جو حالات ہیں وہ کسی طرح بھی قابل رشک نہیں ہیں۔ اسی صورت میں صحت کے مسئلے کا صحیح اور مکمل حل صرف یہ ہے کہ لوگوں میں شعورِ صحت پیدا کیا جائے اور ان کو صحیح طرز ِ زندگی اختیار کرنے پر راغب کیا جائے تاکہ بیماریاں کم سے کم ہوں اور دوا و علاج کی ضرورت پیش نہ آئے۔ نیز علاج میں بھی فطری طریقوں اور نباتی دواؤں کا زیادہ اپنایا جائے۔