27/04/2026
بکری چوری کی کوشش ناکام، مالک کے تعاقب پر چور اپنا موٹرسائیکل اور بکری چھوڑ کر فرار
منڈی احمد آباد ،، نامعلوم موٹرسائیکل سوار چور بکری چوری کرکے لے جا رہے تھے کہ اچانک مالک کو اس کا علم ہو گیا۔ مالک نے فوراً اپنی موٹرسائیکل پر ان کا پیچھا شروع کر دیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔
رورل ہیلتھ سنٹر کلہر کلاں روڈ کے قریب تعاقب تیز ہونے پر چور گھبرا گئے اور بکری سمیت اپنی موٹرسائیکل سڑک پر چھوڑ کر قریبی فصلوں میں فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد بکری اور موٹرسائیکل موقع سے برآمد کر لی گئی ،،،،
゚viralシfypシ゚