Herbal & Hijama Clinic

Herbal & Hijama Clinic Official page of Dr. Faiza (Hijama Therapist) is now being managed by her dedicated Social Media Team.

🚨 Limited Seats – Enroll Now! Unlock the power of Hijama (Cupping Therapy) with  5-day certification course at Superior ...
14/08/2025

🚨 Limited Seats – Enroll Now!
Unlock the power of Hijama (Cupping Therapy) with 5-day certification course at Superior University.
Learn Sunnah-based healing, scientific techniques, and hands-on skills to start your professional journey in natural therapy.

📍 Venue: Superior University – Lahore
📅 Date: 18th _22nd August
📜 Certificate Awarded
🔗 Click here to apply: https://tinyurl.com/HijamaClass

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھےافتخار عارف
14/08/2025

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

افتخار عارف

13/08/2025

جب میں نے پہلی مرتبہ حجامہ کے بارے میں سنا تھا تو سچ بتاؤں مجھے بالکل پسند نہیں آ یا تھا کہ بھئی یہ کیسا طریقہ علاج ہے ؟ بلکہ میری بحث ہو گئی تھی جب فوائد بتاتے ہوئے ایک حکیم صاحب نے مجھے کہا کہ یہ سنت ہے اور گندا خون نکالتا ہے ۔تب سے یہ دو جملے میری چڑ بن کر رہ گئے تھے اور حجامہ کے بارے میں میری نا پسندیدگی بڑھتی ہی چلی گئی کہ یا تو اس کا طریقہ کار سمجھاو یا پھر اس کے فوائد کا پرچار مت کریں
یہاں تک کہ حادثاتی طور پہ میں نے بھی یہ کورس کر لیا اور گھر والوں کو ہوا تک نا لگنے دی کیونکہ میاں کو بھی یہ طریقہ علاج بہت نا پسند تھا ۔
خیر جب پڑھنا شروع کیا تو تب مجھے احساس ہوا کہ ایسا کیا ہے اس میں کہ اتنی صدیاں گزرنے کے بعد دوبارہ مقبولیت ملی رہی ہے اس طریقہ علاج کو ؟
پھر تو میں نے اس کے بارے میں سارا انٹرنیٹ چھان مارا اور لگے ہاتھوں ایک غیر ملکی کورس میں بھی خود کو آنرول کروا دیا بس تب مجھے اندازہ ہوا کہ یہ تو ایک پوری سائینس ہے اور ہم بس گندا خون نکالنے کا کہہ کہہ کر سادہ لوح لوگوں کو تو بیوقوف بنا سکتے ہیں مگر پڑھا لکھا طبقہ آپ سے اس کا میکنزم پوچھتا ہے ۔
وہ جاننا چاہتا ہے کہ کپ تو آپ چند جگہوں پہ لگا رہے ہیں مگر میرے جوڑوں کا درد کیسے ٹھیک کرے گا یہ ؟
میں نے بہت سے لوگوں سے حجامہ کے بارے میں پوچھا تو پتہ چلا کہ اس کا علم بہت کم لوگوں کو ہے کہ اصل میں یہ کیا طریقہ علاج ہے اور کس طریقے سے کام کرتا ہے
پھر میں نے یہ طے کر لیا کہ میں کم از کم اپنے مریضوں کو ضرور آ گاہی دوں گی اور اس کو سائینسی بنیادوں پہ سمجھاؤں گی ۔از کے لئے ایک تو جب بھی کوئی مجھے معلومات لینے کے لئے فون۔ کرتا ہے میں اس کو اچھی طرح سمجھاتی ہوں کہ جہاں سے بھی کروانا ہے آپ نے جا کر طبیب سے یہ چند سوالات پوچھنے ہیں اگر تو وہ جواب میں یہ کہے تو مت کروائیں ۔دوسرا اپنے پاس آنے والے مریضوں کو حجامہ کے دوران لیکچر دینا شروع کر دیا کہ جو میں کر رہی ہوں اس سے کیا ہو گا ؟ جسم کس طرح دی ایکٹ کرے گا ۔اس سے مریض کو گھر جاتے جاتے آ دھی سائینس سمجھ ا جاتی ہے اور
مطمئین بھی ہو جاتا ہے ۔حجامہ کو عام لوگوں تک ایک سائینسی انداز میں پیش کرنا اسوقت بہت ضروری ہے کیونکہ جو۔ جوں آ گاہی بڑھ رہی ہے اب صرف مذہب کی بنیاد پہ آپ کسی کو علاج کے لئے مجبور نہیں کر سکتے ۔ا ج مریض جب گھر سے نکلتا ہے تو گوگل پہ ساری بیماری پڑھ کر آتا ہے تو طبیب کو۔ خود کو زمانے سے ہم آ ہنگ کرنا بہت ضروری ہے ۔اجکل حجامہ کی اتنی زیادہ اقسام اچکی ہیں کہ یہ الگ سے ایک فلیڈ بن گیا ہے
اسی لئے سپیرئیر یونیورسٹی نے ایک ماسٹر کلاس شروع کی ہے جو حجامہ کو روایت سے ہٹ کر اس کے سائینسی انداز کو دکھائے گی کیونکہ یہ کورس صرف روایت نہیں پوری کرے گا بلکہ ایک جدید سائینسی اور تحقیق پہ مبنی نظریات شئیر کرے گا جو حجامہ کی مختلف تکنیکوں کو یکجا کر کے طلبہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھائے گا ۔
مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ اس کورس کو پڑھانے کا موقعہ مل رہا ہے جو میری خواہش تھی کہ زیادہ لوگوں کو اس سلسلے میں آ گاہی دے سکوں ۔
اطباء کرام کے لئے خاص طور پہ یہ کورس بہت مفید ہے کیونکہ قانونی طور پہ صرف ایک رجسٹرڈ طبیب ہی حجامہ کا اہل ہے ۔
جو لوگوں حجامہ کو بارے میں بالکل معلومات نہیں رکھنے یا فی الحال اسکے فوائد سے نا آ شنا ہیں ان سے درخواست ہے کہ کسی قابل طبیب سے ایک مرتبہ اس کو کروا کر دیکھیں کہ سچ میں ایک مفید طریقہ علاج ہے جو بنا سائڈ ایفیکٹس کے اپکو صحت عطا کرتاہے۔
بلکہ جو خواتین سرجری نہیں کروانا چاہتیں وہ فیشل حجامہ کے زریعے خود کو عمر کے اثرات سے مخفوظ رکھ سکتی ہی ۔گھر کے بزرگوں کو جسمانی دردوں کے لئے ایک خاص طریقے سے حجامہ کروائیں کہ ان کی دردوں میں کمی آ یے اور وہ اس عمر میں بھی ایکٹیو رہ سکیں ۔
غرض حجامہ کے طریقہ علاج میں کوئی مسلہ نہیں بس ہمارے علم کی کمی نے ہم کو اس کے فوائد سے دور رکھا ۔

"حجامہ ایک قدیم اور مؤثر علاج ہے جو نہ صرف جسمانی درد اور بیماریوں کو دور کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی ...
12/08/2025

"حجامہ ایک قدیم اور مؤثر علاج ہے جو نہ صرف جسمانی درد اور بیماریوں کو دور کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ہے
حجامہ یا کپنگ تھراپی اسوقت پوری دنیا میں ایک بہت مقبول اور مفید طریقہ علاج کے طور پہ مشہور ہو رہا ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے متعلق من گھڑت باتوں کی طرف توجہ دینے کی بجائے جدید سائینسی بنیادوں پہ اس کو سمجھا جائے اور لوگوں کو بھی سمجھایا جائے کہ یہ طریقہ علاج کس طرح جسم میں کام کرتا ہے حجامہ کو جدید انداز سے سمجھنے کے لیے سپیرئیر یونیورسٹی میں ایک کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔شرکت لے خواہشمند لوگ دیے گئے نمبر پہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

🇵🇰 💢پاکستان کو دل کی بیماریوں کی ایمرجنسی کا سامنا* *1 سنگین صورتِ حال*پاکستان میں ہر سال تقریباً 4 لاکھ افراد (ایک دن م...
03/08/2025

🇵🇰 💢پاکستان کو دل کی بیماریوں کی ایمرجنسی کا سامنا*
*1 سنگین صورتِ حال*
پاکستان میں ہر سال تقریباً 4 لاکھ افراد (ایک دن میں 1095 افراد )دل کی بیماریوں سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں جو کہ ملک میں تمام اموات کا 30 فیصد سے زائد ہے
2 نوجوانوں میں بھی خطرہ
اب 30 اور 40 سال کی عمر کے افراد میں بھی شدید کورونری (دل کی شریانوں کی) بیماری عام ہو رہی ہے جو ایک تشویشناک علامت ہے۔
3 وجوہات
ماہرین کے مطابق اس بیماری کی بڑی وجوہات
بیٹھے بیٹھے گزرنے والی زندگی Sedentary lifestyle
ناقص خوراک
تمباکو نوشی
ذیابیطس کا کنٹرول نہ ہونا
دل کی صحت سے لاعلمی
4 صرف علاج نہیں بچاؤ ضروری ہے
پاکستان کارڈیک سوسائٹی (PCS) کے صدر ڈاکٹر راج کمار اور دیگر ماہرین نے زور دیا ہے کہ ہمیں علاج کی بجائے بچاؤ پر توجہ دینی چاہیے
*5 دیہی علاقوں میں سہولیات کی کمی*
شہروں سے باہر اور دیہی علاقوں میں ماہرینِ قلب (cardiologists) کی کمی کی وجہ سے بہت سے مریضوں کی تشخیص میں تاخیر اور علاج تک رسائی محدود ہے۔
7 ماہرین کی تجاویز
چھوٹے شہروں میں باقاعدہ تربیتی پروگرامز
بنیادی سطح پر اسکریننگ کا نظام
کمیونٹی میں شعور بیدار کرنا
ورزش اور واک
کھانے میں احتیاط💥

*  💢**سینئر سٹیزنز ** ان چیزوں کو کم کریں:  1. نمک  2. چینی  3. بلیچ کیا ہوا ریفائنڈ آٹا  4. دودھ سے بنی اشیا  5. پراسیس...
01/08/2025

*

💢**سینئر سٹیزنز **
ان چیزوں کو کم کریں:
1. نمک
2. چینی
3. بلیچ کیا ہوا ریفائنڈ آٹا
4. دودھ سے بنی اشیا
5. پراسیسڈ غذائیں
**ہر روز یہ چیزیں کھائیں:**
1. سبزیاں
2. دالیں
3. پھلیاں
4. خشک میوہ جات
5. کولڈ پریسڈ تیل
6. پھل
**تین چیزیں بھولنے کی کوشش کریں:**
1. اپنی عمر
2. اپنا ماضی
3. اپنی شکایتیں
**چار اہم چیزیں اپنانے کی کوشش کریں:**
1. اپنا خاندان
2. اپنے دوست
3. مثبت سوچ
4. صاف اور خوشگوار گھر
**تین بنیادی چیزیں اپنائیں:**
1. ہمیشہ مسکرائیں
2. اپنی رفتار سے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کریں
3. اپنے وزن کو چیک کریں اور کنٹرول کریں
**چھ ضروری طرز زندگی کے عادات اپنائیں:**
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پیتے رہیں۔
2. تھکن کا انتظار نہ کریں، آرام کریں۔
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، طبی ٹیسٹ کروائیں۔
4. معجزوں کا انتظار نہ کریں، خدا پر بھروسہ رکھیں۔
5. کبھی اپنے آپ پر یقین نہ کھوئیں۔
6. مثبت رہیں اور ہمیشہ بہتر کل کی امید رکھیں۔

💢 پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا ، دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے ، یہ تحریر پڑھیں۔👇میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات،خاص طو...
19/07/2025

💢 پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا ، دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے ، یہ تحریر پڑھیں۔👇
میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات،خاص طور پر کیلف مسلز کو (Calf Muscles) اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے ، کیونکہ یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔
جب ہم چلتے یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں , جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں،
خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔
رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis ) کو روکتی ہے ، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔
روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔
بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔💥

آج مغرب کے بعد حجامہ کروانے کی سنت تاریخ کا آغاز ہوجائے گا...!!حجامہ اسلامی تاریخ کے علاوہ بیماری کی شدت میں کسی بھی دن ...
12/07/2025

آج مغرب کے بعد حجامہ کروانے کی سنت تاریخ کا آغاز ہوجائے گا...!!
حجامہ اسلامی تاریخ کے علاوہ بیماری کی شدت میں کسی بھی دن یا کسی بھی وقت کروایا جا سکتا ہے, وقت اور دن کی کوئی پابندی نہیں ہوتی....!!!

لاہور میں اگر خواتین صاف ستھرے باپردہ ماحول میں حجامہ کروانا چاہیں تو معروف حجامہ تھراپسٹ ڈاکٹر فائزہ سے اولاڈوک پر اپائنٹمنٹ لے سکتی ہیں۔۔۔۔
https://oladoc.com/pakistan/lahore/dr/naturopathic-doctor/faiza-shabbir/3509042

آج مغرب کے بعد حجامہ کروانے کی سنت تاریخ کا آغاز ہوجائے گا...!!حجامہ اسلامی تاریخ کے علاوہ بیماری کی شدت میں کسی بھی دن ...
12/07/2025

آج مغرب کے بعد حجامہ کروانے کی سنت تاریخ کا آغاز ہوجائے گا...!!
حجامہ اسلامی تاریخ کے علاوہ بیماری کی شدت میں کسی بھی دن یا کسی بھی وقت کروایا جا سکتا ہے, وقت اور دن کی کوئی پابندی نہیں ہوتی....!!!

لاہور میں اگر خواتین صاف ستھرے باپردہ ماحول میں حجامہ کروانا چاہیں تو معروف حجامہ تھراپسٹ ڈاکٹر فائزہ سے اولاڈوک پر اپائنٹمنٹ لے سکتی ہیں۔۔۔۔

Dr. Faiza Shabbir is a top Naturopathic Doctor practicing in Online, Video Consultation. You can book an appointment with Dr. Faiza Shabbir through oladoc.com

کیا آ پ بھی زیادہ وزن کو فوری طور پہ کم کرنا چاہتے ہیں ؟ مگر خیال رہے کہ ڈائٹنگ سے  وقتی طور  وزن کم ہوتا ہے ۔اگر آ پ لا...
11/07/2025

کیا آ پ بھی زیادہ وزن کو فوری طور پہ کم کرنا چاہتے ہیں ؟
مگر خیال رہے کہ ڈائٹنگ سے وقتی طور وزن کم ہوتا ہے ۔
اگر آ پ لائف سٹائل چینج سے ہمیشہ کے لئے فٹ اور سمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو موٹاپے کی اصل وجہ کو تلاش کریں اور اس کے مطابق کسی ماہر طبیب کی زیر نگرانی وزن کم کیجیے ۔کیونکہ وزن بڑھنے کی وجہ ایک معالج ہی جان سکتا ہے ۔

https://oladoc.com/pakistan/lahore/dr/naturopathic-doctor/faiza-shabbir/3509042

Address

Gulberg III
Lahore

Telephone

+923266115562

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal & Hijama Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Herbal & Hijama Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram