Mental Health and counseling

Mental Health and counseling feel free to share your psychological,emotional and personal issues. Here your issues will be resolved through different therapeutic techniques.

May is Mental Health Awareness Month! This is a great opportunity to:- Raise awareness about mental health- Reduce stigm...
19/05/2024

May is Mental Health Awareness Month! This is a great opportunity to:

- Raise awareness about mental health
- Reduce stigma around mental illness
- Encourage people to seek help
- Support mental health research and resources

Some ways to observe Mental Health Awareness Month include:

- Sharing your own mental health story or struggles
- Wearing green, the color for mental health awareness
- Participating in local events or walks for mental health
- Donating to mental health organizations
- Educating yourself and others about mental health

Remember, mental health matters! Let's work together to create a supportive and inclusive environment for everyone.

Let's prioritize mental health and well-being!

مئی دماغی صحت سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے! یہ ایک بہترین موقع ہے:

- ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔
- ذہنی بیماری کے گرد بدنما داغ کو کم کریں۔
- لوگوں کو مدد طلب کرنے کی ترغیب دیں۔
- ذہنی صحت کی تحقیق اور وسائل کی حمایت کریں۔

دماغی صحت سے متعلق آگاہی کے مہینے کا مشاہدہ کرنے کے کچھ طریقوں میں شامل ہیں:

- اپنی ذہنی صحت کی کہانی یا جدوجہد کا اشتراک کرنا
- سبز رنگ پہننا، دماغی صحت سے متعلق آگاہی کا رنگ
- ذہنی صحت کے لیے مقامی تقریبات یا چہل قدمی میں شرکت کرنا
- ذہنی صحت کی تنظیموں کو عطیہ کرنا
- اپنے آپ کو اور دوسروں کو ذہنی صحت کے بارے میں تعلیم دینا

یاد رکھیں، دماغی صحت اہم ہے! آئیے سب کے لیے ایک معاون اور جامع ماحول بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

آئیے ذہنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دی

World Autism Day 2023: Autism is a lifelong neurological condition that manifests during early childhood, irrespective o...
02/04/2023

World Autism Day 2023: Autism is a lifelong neurological condition that manifests during early childhood, irrespective of gender, race or socio-economic status, as per United Nations.EVERY year, April 02 is observed as World Autism Day across the globe. It is observed to spread awareness about autism as a disorder and to also support those who are suffering from it.
عالمی یوم آٹزم 2023: آٹزم ایک عمر بھر کی اعصابی حالت ہے جو ابتدائی بچپن میں ظاہر ہوتی ہے، قطع نظر جنس، نسل یا سماجی و اقتصادی حیثیت، اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال، 02 اپریل کو دنیا بھر میں عالمی یوم آٹزم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ مشاہدہ کیا جاتا ہے کہ آٹزم کو ایک عارضے کے طور پر آگاہ کیا جائے اور ان لوگوں کی مدد کی جائے جو اس میں مبتلا ہیں۔

04/01/2023
19/12/2022

السلام علیکم یہ میری پہلی تحریر ہے امید ہے کہ آپ کو اچھی لگے گی اور یہ حقیقت پر مبنی ہے بس واقعات میں تھوڑی بہت ردوبدل کی گئی ہے تاکہ اردو ادب کے معیار پر پورا اتر سکے
آج ہسپتال جاتے وقت ایک بچہ اپنے والدین کے ساتھ رکشے میں سرگودھا روڈ سے گزرتے ہوئے پل کے نیچے واقع ریلوے اسٹیشن کو بڑی حیرت سے دیکھ رہا تھا۔ جب اس کی نظر دور سے آتی ٹرین پر پڑی توایک انوکھی سی چمک اس بچے کی آنکھوں میں مجھے نظر آئی یہ بچہ دیکھنے میں انتہائی سادہ پنجابی بولنے والا بچہ تھا تو آنکھوں میں چمک اور حیرانی لئے ٹرین کو دیکھتے ہوئے کہنے لگا
" ابو آے کی اے"
پتر اے ریل گڈی اے
ابو تسی ایس گڈی تےچوٹا لیااے
آہو پتر
تے امی نے
نئ پتراونے نئ لیا
ابو میں لیا آے
نہیں پتر تو وی نہیں لیا
ابووووو میں وی ریل گڈی تے چوٹا لینا اے ، تو منیوں تے امی نوں وی ریل گڈی تے چوٹا لےکے دیےنہ
اچھا پتر ہون جدوں لور ( لاہور)گںۓ ریل گڈی تے جاواں گے
سچی ابو
ابووووو تو کناچنگا اے
اس منظر نے میری توجہ اپنی جانب کھینچ" لی" وہ خوشی ،وہ تاثرات، چمک اور حیرانی میں لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں اس منظر کو دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں ایک بات آئی
" ہم انسان بھی کتنی عجیب ہے نا خوش رہنے کے لئے وجہ ڈھونڈتے ہیں خوش رہنے کی تو کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے بچپن میں ہماری خوشی کا معیار اور ہوتا ہے اور بڑے ہو کے یہ معیار بدل جاتا ہے فرق بس اتنا ہے کہ ہم نے اپنے خوشی کے معیار کو بدل دیا ہے حقیقی خوشی کی بجائے دکھاوے کی خوشیوں کے پیچھے اندھا دھند بھاگنا شروع کر دیا ہے اب وہ ہم میں سے لاکھوں لوگ گاڑیوں جہازوں میں سفر کرتے ہیں لیکن اس خوشی کو محسوس نہیں کرتے جو خوشی اس بچے نے ریل گاڑی کو دیکھ کے اس میں سفر کرنے میں ڈھونڈ لی ہے
لہذا ہمیں چاہیے اپنے اردگرد چھوٹی چھوٹی خوشیاں تلاش کریں اور خوش رہنا سیکھیں آپنے خوشیوں کے معیار کو بدلے زندگی کے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو کھل کر جیۓاور دو سروں کو بھی خوش رکھے اور اپنی خوشیوں میں شامل کریں
ازقلم
معا ںٔزہ راجپو ت

20/06/2022

کُمہار مَٹّی سے کُچھ بنا رہا تھا، کہ اُس کی بیوی نے پاس آ کر پُوچھا، کیا کر رہے ہو؟
👈کمہار بولا حُقَّہ (چِلَم) بنا رہا ہُوں، آج کل بہت بِک رہی ہے، کمائی اچھی ہو جائے گی.
👈بیوی نے جواب دیا کہ زِندگی کا مقصد صِرف کمائی کا ذریعہ ہی تَو نہیں، کُچھ اور بھی ہے، تُم میری مانو،
👈آج صُراحی (گھڑا) بناؤ، گرمی ہے، وہ بھی خُوب بِکے گی، مگر! ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بُجھانے کے کام بھی آئے گی
👈کمہار نے کُچھ سوچا، اور مَٹّی کو نئے رُوپ میں ڈھالنا شروع کیا، تَو اچانک مَٹّی نے پُوچھا، یہ کیا کر رہے ہو، میرا رُوپ بدل دیا، کیوں؟
👈کمہار نے جواب دیا، میری سوچ بدل گئی ہے، پہلے تُمہارے پَیٹ میں آگ بھر رہا تھا، اب پانی بھرے گا، اور مَخلُوقِ خُدا نفع حاصل کرے گی.
👈مٹی بولی، تُمہاری تَو صِرف سوچ بدلی ہے، میری تَو زِندگی بدل گئی ھے، مَیں تکلیف سے نِکل کر آسانی میں آگئی ہوں، *👈آپ سوچ بدلئے زِندگی خُود بَخُود بدل جائے گی•* مٹی کے بندے

03/04/2022

دوسرا پارہ
اس پارے میں،
1۔تحویل قبلہ
2۔آیت بر اور ابوابِ بر
3۔ قصاص کا حکم
4-روزے کی فرضیت
5-حج کا ذکر
6۔ قتال کی فرضیت
7۔ طلاق کے مسائل
8۔قصۂ طاعون
9۔قصۂ طالوت

1۔تحویل قبلہ:
ہجرت مدینہ کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس قبلہ رہا ، آپ ﷺ کی چاہت تھی کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو، اللہ تعالیٰ نے آرزو پوری کی اور قبلہ تبدیل ہوگیا۔

2۔آیتِ بر اور ابوابِ بر:
لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ ۔۔۔۔ (البقرۃ:۱۷۷) یہ آیتِ بر کہلاتی ہے، اس میں تمام احکامات عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق اجمالی طور پر مذکور ہیں، آگے ابواب البر میں تفصیلی طور پر ہیں:
۱۔صفا مروہ کی سعی ۲۔مردار، خون، خنزیرکا گوشت اور جو غیر اللہ تعالیٰ کے نامزد ہو ان کی حرمت ۳۔قصاص ۴۔وصیت ۵۔روزے ۶۔اعتکاف ۷۔حرام کمائی ۸۔قمری تاریخ ۹۔جہاد ۱۰۔حج ۱۱۔انفاق فی سبیل اللہ تعالیٰ ۱۲۔ہجرت ۱۳۔شراب اور جوا ۱۴۔مشرکین سے نکاح ۱۵۔حیض میں ج**ع ۱۶۔ایلاء ۱۷۔طلاق ۱۸۔عدت ۱۹۔رضاعت ۲۰۔مہر ۲۱۔حلالہ ۲۲۔معطلقہ سے پیغامِ نکاح۔

3-قصاص کا حکم
ا ے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے لیے قتل کے مقدموں میں قصاص کا حکم لکھ دیا گیا ہے -----------﴿۱۷۸﴾
4۔روزے کی فرضیت
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم پر روزے فرض کر دیے گئے، جس طرح تم سے پہلے انبیا کے پیروؤں پر فرض کیے گئے تھے اس سے توقع ہے کہ تم میں تقویٰ کی صفت پیدا ہوگی ﴿۱۸۳﴾
5۔حج کا ذکر
اللہ کی خوشنودی کے لیے جب حج اور عمرے کی نیت کرو، تو اُسے پورا کرو --------- ﴿۱۹۶﴾﴿۱۹۷﴾
6۔قتال کی فرضیت
تم پر لڑنا فرض کیا گیا ہے ------------﴿۲۱۶﴾
7۔طلاق کے مسائل
جو لوگ اپنی عورتوں سے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھے ہیں--------﴿۲۲۶﴾﴿۲۲۷﴾﴿۲۲۸﴾
8۔قصۂ طاعون:
کچھ لوگوں پر طاعون کی بیماری آئی، وہ موت کے خوف سے دوسرے شہر چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے (دو فرشتوں کو بھیج کر) انھیں موت دی (تاکہ انسانوں کو پتا چل جائے کہ کوئی موت سے بھاگ نہیں سکتا) کچھ عرصے بعد اللہ نے (ایک نبی کے دعا مانگنے پر) انھیں دوبارہ زندگی دے دی۔
9۔قصۂ طالوت:
طالوت کے لشکر نے جالوت کے لشکر کو باوجود کم ہونے کے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شکست دے دی۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mental Health and counseling posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram