20/10/2025
حمل میں وقفے کے لیے کچھ اہم باتیں
اگر آپ اپنے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ چاہتی ہیں اور ہارمونل ادویات اور انجکشن سے بھی بچنا چاہتی ہیں تو کچھ باتوں کو ذہن میں رکھ لیں جس سے آپ کو آسانی ہو سکتی ہے
عورت مہینے کے تیس کے تیس دن حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ایک مہینے میں صرف 24-48 گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جب حمل ہونے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے
اسکو سمجھنے کے لیے گنتی دیکھیں
ایک ماہ کو تین حصوں میں تقسیم کریں
یعنی
1. 1-10
2. (11-20)
3. 21-30
ان تین حصوں میں سے درمیان والی تاریخیں یعنی 11-20 میں حمل ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے۔
نوٹ: یاد رہے کہ یکم تاریخ آپکی ماہواری کا پہلا دن شمار ہوگا اور یہ طریقہ ایسی خواتین کو سوٹ کرے گا جن کا سائکل ریگولر ہو ۔
لہذا اگر ان دنوں میں احتیاط کی جائگی تو قدرتی طریقے سے وقفہ ہوسکے گا
ڈاکٹر آمنہ کاشف
ماہر امراض نسواں بچہ وزچہ