Abdul Majeed Khaan Welfare

Abdul Majeed Khaan Welfare ہماری تنظیم کامقصد خدمت خلق ہے.جوہمارےبھاٸی یا بہنیں اس خیرکےکام میں شَریک ہوناچاہتے ہیں رابطہ کریں!!

06/06/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه اللہ کے فضل اور کرم سے آج مورخہ نو ذوالحج جمعہ کے دن لاہور
سگیاں روڈ پے عبدالمجید خاں ویلفیر کی طرف سے پانی کی شبیل لگائی گئی جس میں مسافروں اور منڈی کے لوگوں کو
ٹھنڈا اور میٹھا پانی پلایا گیا
جس کا کریڈٹ ویلفیر کی ساری ٹیم کو جاتا جنہوں نے آگے بڑھ کے اس خیر کے کام میں حصہ لیا اور لوگوں کی دعائیں اکٹھی کی۔
شبیل کی کچھ جھلکیاں پیش نظر ہے

19/04/2025
09/04/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه عبدالمجید خاں ویلفیر اپنے مقصد کی طرف رواں ہے جس میں ایک اور اقدام تربیتی نشست کے حوالے سے أٹھایا گیا جس کا مطلب دین اسلام کی بنیاد پر معاشرے کی اصلاح کرنا ہے جو سکولوں ؛ کالجوں ؛ آکیڈمیذ اور مختلف اداروں میں سرانجام دی جا رہی ہیں )) پہلی نشست کا آغاز رجب کے مہینے میں الرفع اکیڈمی شاہدرہ لاہور سے کیا گیا )) نشست کا پہلہ حصہ پیش نظر ہے۔۔۔۔۔

08/06/2024

ہم روزانہ اپنی مصروفیات میں لگے ہوئے ہیں کیا کبھی ہم نے سوچا ہے اچھائی کے لیے کسی کی مدد کی ہو یا یہ سوچا ہو کہ کتنے لوگ بے روز گار ہیں کتنے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ان لوگوں کو صرف آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے آپ کے وقت کی ضرورت ہے ہم صرف اپنے معاملات سے شروع کرتے ہیں اور اپنی ضروریات تک محدود رکھتے ہیں اپنے مسئلے سے نکل کر اپنے مسئلے میں ہی گھرے ہوئے ہیں اپنی سوچ اپنے تک اب محدود رہ گئی ہے ۔۔یہاں ایک بات اور ہے اگر کوئی اچھا مشورہ دے دے یا اچھی بات کی تلقین کر دے لوگ غلط نظریات نکال لیتےہیں۔۔ یارا کب تک ہم اپنے مفاد کے لیے جیتے رہیں گے آخر کب تک گھٹ گھٹ کے جیتے رہیں گے اگر دنیا میں ہم لوگ آئے ہیں تو اس کا کوئی مقصد بھی ہے بنا مقصد کے کوئی بھی نیں آیا۔۔بس اسی مقصد کو ہم نوجوانوں نے اجاگر کرنا ہے اور مل کر ایک ساتھ ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے اللہ پاک ہمیں ایسی طاقت عطا کرے گا جس کا ہم لوگ گمان بھی نیں کر سکتے۔۔فرماتے ہیں حق کے راستے پہ چلو اللہ پاک تمہارے لیے سب راستے کھول دے گا۔۔اللہ پاک ہمیں بہتر رہنمائی عطا فرمائے اور ہماری مشکلات آسان کرے آمین 💞
ثاقب بھروانہ✍️

29/10/2023

عبدُالمجید خاں ویلفیٸر کی کمپین دوسرے شہروں میں جاری ہے جس کی سربراہی خود جنابِ صدر کر رہے ہیں آج بھی جنابِ صدر نے چند دوستوں کو ویلفیٸر کے مقاصد سے آگاہ کیا اور عبدُالمجید خاں ویلفیٸر میں شامل ہونے کی دعوت دی.دوستوں نےشامل ہونے کے ساتھ ساتھ ویلفیٸر کی سلامتی اور اسے آگے مزید اپنے دوست احباب تک پہچانے کی ذمہ داری بھی اُٹھاٸی.

26/05/2023

اللہ کے فضل سے عبدالمجید خاں ویلفیٸر اپنے نیکی کے راستے کی طرف گامزن ہے اور اِسی نیکی کو بڑھاتے ہوٸے لاہور کے بعد ہمارا اگلا قدم ساہیوال میں اپنے مقاصد کو پروان چرھانا ہے اس حوالے سے ساہیوال میں ویلفیٸر کی کیمپین جاری ہے جلد ہی ساہیوال میں بھی ان شاء اللہ ویلفیٸر کی بنیاد رکھی جاۓ گی جو ساتھی ساہیوال یا گردونواح سے ہماری تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں
جزاک اللہ

20/02/2023

عبدالمجید خاں ویلفٸیر کے زیر انتظام بیٹھک کا اہتمام کیا گیا جس میں معزز اساتذہ اور احباب نے شرکت کی بیٹھک میں خون کی فراہمی مظلوم کی مدد اور فنڈ ریزنگ کر کے مستحق لوگوں تک راشن پہچانے پر بات کی گٸی بیٹھک میں جناب صدر نے اپنے نیک مقصد سب کے سامنے پیش کیے اور ہمارے اساتذہ نے بھی دل سے نیک تمناٶں کا اظہار اپنے اپنے الفاظ میں کیا ہم تمام اساتذہ کا اور جو احباب تشریف لاۓ اُن کے دل سے مشکُور ہیں مزید ویڈیو میں آپ سب کے خیالات سماعت فرماٸیں اور اگر سوشل میڈیا سے دوست بزرگ یا ہماری بہنیں شامل ہونا چاہتی ہیں تو ہماری ویلفیٸر سے رابطہ کریں
جزاک اللہ❤️✨

Address

Begam Kott Shahdra Town Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Majeed Khaan Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Abdul Majeed Khaan Welfare:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram