HDr Mian Arif

HDr Mian Arif Hakeem & Homoeopathic Doctor MIAN ARIF ALI
FTJ.NCT
DHMS.RHMP
MSC.PUNJAB UNIVERSITY
BSC.GC UNIVERSITY
This page provides info about homoeo & herbal treatment.

To consult your health problem you may contact with us

کرچی 30 (Kurchi 30C) ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو کرچی کے درخت (Holarrhena antidysenterica) کی چھال سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ خ...
13/09/2025

کرچی 30 (Kurchi 30C) ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو کرچی کے درخت (Holarrhena antidysenterica) کی چھال سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ خاص طور پر آنتوں کے مسائل میں مفید مانی جاتی ہے۔

🔑 اہم استعمالات

دائمی دست – بار بار پتلے اور بدبو دار پاخانے، کبھی کبھار بلغم کے ساتھ۔
خونی پیچش – خون یا بلغم والے پاخانے اور پیٹ یں مروڑ۔
اموبک پیچش – پرانی پیچش جس میں مریض کمزور ہو جائے۔
آئی بی ایس (IBS) – پرانی ڈائریا، پیٹ پھولنا اور درد۔

💊 خوراک (عمومی رہنمائی)

طاقت: 30C
خوراک: 3 سے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں یا 3 سے 4 گولی

Homeopathic Doctor Mian Arif Ali
Follow me know

05/09/2025

بال گرنا
سر کے بال گرتے ہیں، شروع شروع میں کنگھی کرنے سے بال اکھڑ کر کنگھی کے دندوں میں پھنس کر آتے ہیں۔ جب مرض پرانا ہو جائے تو خود بخود گرنے لگتے ہیں۔

گنج پن کی وجوہات
سب سے اولین وجہ ہارمونز کی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے بال جھڑنے لگتے ہیں اور گنج پن شروع ہو جاتا ہے
دوسری وجہ ہارمونز کا توازن میں نہ ہونا ذہنی تناؤ دباؤ کمزور غدود خوراک کی کمی اور غیر متوازن خوراک ہے
تیسری وجہ وراثت بھی ہے
زیادہ خشکی، دماغی کمزوری، خون کی کمی سے بالوں کو پوری غذا مہیا نہ ہونا۔

دوبارہ بال اگانے کے لیے سب سے اہم جسم کو پانی کی وافر مقدار میں ضرورت ہے تاکہ اندورنی جسمانی غذائیت پیدا کر سکے پروٹین غذا کی قلت یا غیر متوازن غذا بھی گنجے پن کا سبب بن سکتی ہیں لہذا اس کے لیے مناسب مقدار میں پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے

⁦♦️⁩بال گرنا، گنجا پن

کمزوری سوکھا پن، مردوں کے بال گرنا سامنے ماتھے سے یا پورے سر سے یا عورتوں کے خواہ دوران حمل یا زچگی کے بعد بال گر رھے ہوں۔ بال پتلے
جس جگہ سے بال گر رھے ھیں۔
1. روغن بیضہ مرغ لگائیں ہلکا ہلکا مساج کریں تاکہ روغن جذب ہو۔
2. آملے لے کر پانی میں 24 گھنٹے کیلئے بھگودیں۔ جب نرم ہو جائیں تو پھر ان کو ہاتھوں سے مل کر گھٹلی نکال دیں اور صرف پانی کام میں لائیں۔ بالوں کو دھوئیں۔
پانی کو گرم نہیں کرنا ورنہ اثر ختم ہو جائے گا۔
بال گرنا بند ہو جائیں گے۔ بال صحت مند مضبوط سلکی چمکدار خوبصورت اور گنجا پن دور کرنے کیلئے لاجواب طریقہ علاج۔

علاوہ ازیں
بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے
* وٹامن بی کمپلیکس کا استعمال بہت ہی مفید ہے۔ غذا کے بعد ایک دو چمچ
* وٹامن سے بھرپور غذائیں کھائیں۔
* زیادہ ریاضت دماغی و جسمانی محنت سے پرہیز کرائیں۔
* خواتین بچوں کو دودھ پلا رہی ہوں تو اچھی خوراک کھائیں۔
مظہر حسین جنجوعہ

🌳مالش
بادام زیتون ناریل اور کسٹرآئل
تمام آئل ایک پیالی میں ملا لیں ایک بڑھے برتن میں پانی گرم رکھیں اور اس میں یہ پیالی رکھ دیں جب تیل گرم ہو جائے تو اس کی مالش کریں اس کو ہفتے میں کم از کم دوبار لازمی مالش کریں رات بھر تیل لگا رہنے دیں صبح نہا لیں

👨‍❤️‍💋‍👨ماسک
شہد لیموں ناریل کا تیل اور انڈے کا آمیزہ بنا کر سر پر 20 منٹ لگائیں اور پھر دھو لیں یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں

👈سکرب
شکر شہد اور ناریل کا تیل کو مکس کر کے آمیزہ بنا لیں شیمپو کرنے کے بعد اسے سر پر 3سے 5منٹ مساج کریں اور پھر سر دھو لیں بعد میں شیمپو نہیں لگائیں
شیمپو ہمیشہ اچھی کمپنی کا ہربل شیمپو استعمال کریں

👈ابھی بال نیم گیلے ہوں تو ناریل کا تیل یا بادام کا تیل لگائیں اس سے بالوں کو غذائیت بھی ملے گی اور نرم بھی رہے گئے

‼️کنگھی
نرم کنگھی یا برش سے سے کریں ہیر برش کا مساج اچھا ہوتا ہے روزانہ 5منٹ سر کا انگلیوں سے یا برش سے مساج کریں اس دوران خون تیز ہوتا ہے اپنے بالوں کو چہرے کے سامنے ڈال کر کنگھی کریں اس سے بال لمبے ہوتے ہیں

🔸وٹامنز
وٹامن اور آئرن کی گولیاں کھائیں یا غذائی اجزاء سے بھرپور غذا لیں
🔸مہندی
مہندی سر سادہ مہندی لگائیں یا سرسوں کے تیل کو پکا کر اس میں مہندی کے پتے شامل کر لیں ٹھنڈا ہونے پر مساج کریں

▪️پیاز یا لہسن
پیاز یا لہسن کا پانی ایک گنٹھہ سر پر لگا کر نہا لیں
شہد اور دارچینی کا آمیزہ لگا کر دو گھنٹے بعد نہا لیں

💧گرتے بالوں کے لیے
کالے زیرے کو انچ پر اس حد تک پکائیں کہ وہ جل کر بھربھرا ہو جائے پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کرکے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں اور بالوں کو اچھی طرح مساج کریں ان شاءاللہ بال گرنا بند ہو جانے گئے

خشک میوہ جات
ان میں اومیگا تھری کے ساتھ اومیگا 6 پایا جاتا ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کا خاص خیال رکھتا ہے۔ایک تحقیق میں لوگوں کو اومیگا تھری ،اومیگا 6، فیٹی ایسڈز اور انٹی آکسیڈینٹس پر مشتمل سپلیمنٹ چھ ماہ تک دیا گیا۔ان افراد میں 90 فیصد لوگوں کے بال گرنا کم ہوئے، 86 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے بالوں کی نشوونما بہترہوئی ہے اور 87 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے بال موٹے ہوئے ہیں۔

پالک
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ آئرن کی کمی ہے اور اس سبزی میں آئرن کے ساتھ وٹامن سی کی وافرمقدار پائی جاتی ہے۔اپنے کھانوں یا سلاد میں پالک ملائیں اور اپنے بال لمبے کرلی

30/08/2025

CRP
دل کے دورے کی پیشگی اطلاع دینے والا نیا بلڈ ٹیسٹ
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صرف کولیسٹرول سے دل کا حال جانا جا سکتا ہے
تو آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ سی آر پی (CRP) نامی بلڈ ٹیسٹ دل کے دورے سے پہلے خبردار کر سکتا ہے

سی آر پی (C-reactive Protein) کیا ہے
یہ ایک خاص پروٹین ہے جو جگر میں اُس وقت بنتی ہے جب جسم میں سوزش ہوتی ہے خاص طور پر وہ سوزش جو خاموشی سے شریانوں کو نقصان پہنچا رہی ہو

📉 CRP کی سطح دل کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
3.0 mg/L یا اس سے زیادہ خطرہ زیادہ
1.0 – 3.0 mg/L = درمیانی خطرہ
1.0 mg/L سے کم = کم خطرہ

یہ ٹیسٹ hs-CRP (High-sensitivity CRP) کے ذریعے کیا جاتا ہےجو بہت باریک سطح پر سوزش کا پتا چلاتا ہے

دل کے دورے کی خاموش علامت
بہت سے لوگ محسوس کیے بغیر خطرناک سطح پر پہنچ جاتے ہیں صرف سی آر پی ٹیسٹ ہی ابتدائی وارننگ دے سکتا ہے

سی آر پی کم کرنے کے قدرتی طریقے

اینٹی انفلیمٹری غذا سرسوں کا تیل زیتون کا تیل دیسی لہسن دیسی ادرک ہری مرچ ہلدی سبز پتوں والی سبزیاں
روزانہ ورزش
وزن قابو میں رکھیں
تمباکو نوشی ترک کریں
ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا لیں جیسے
Cratageus Q
Allium sativa Q
دونوں ادویات کوبرابرمقدارمیی مکس کرکے5سے10 قطرے2گھونٹ پانی میں دن 2 سے 3 دفعہ استعمال کریں
کولیسٹرول نارمل ہونا کافی نہیں سی آر پی چیک کروائیں اور دل کے دشمن کو وقت پر
پہچانیں

  کیا ہیں؟For free consultation call03334474804Dr.Al Haj Mian Arif Aliتعریف: Uterine Fibroids رحم کی دیوار یا اندر موجود...
15/08/2025


کیا ہیں؟
For free consultation call
03334474804
Dr.Al Haj Mian Arif Ali
تعریف: Uterine Fibroids
رحم کی دیوار یا اندر موجود پٹھوں کے ٹشوز میں بننے والی غیر سرطانی (Benign)
گلٹیاں ہیں۔
یہ زیادہ تر 30–50 سال کی خواتین میں ہوتی ہیں، اور ان کا سائز چند ملی میٹر سے کئی سینٹی میٹر تک ہو سکتا ہے۔

بنیادی اقسام
1. Intramural fibroids
رحم کی دیوار کے اندر

2. Submucosal fibroids
رحم کے اندرونی حصے کی جھلی کے نیچے

3. Subserosal fibroids
رحم کے باہر کی سطح پر

علامات (Symptoms)
ہر مریض میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن عام علامات یہ ہیں.

حیض کی خرابی.
زیادہ یا طویل خون بہنا (Menorrhagia)
حیض کے درمیان خون آنا (Metrorrhagia)

درد
پیڑو یا کمر کے نچلے حصے میں بھاری پن یا درد
ماہواری کے دوران شدید درد (Dysmenorrhea)

دباؤ کی علامات

مثانے پر دباؤ
بار بار پیشاب کی حاجت
آنتوں پر دباؤ
قبض

حمل میں مشکلات
بانجھ پن
بار بار اسقاط حمل

دیگر
پیٹ میں گانٹھ یا پھولا ہوا محسوس ہونا
کمزوری اور خون کی کمی (Anemia)

ہومیوپیتھک علاج
ہومیوپیتھک علاج مریض کے مزاج، علامات اور فزیکل
کنڈیشن کے مطابق ہوتا ہے۔
نیچے اہم ادویات کی فہرست ہے۔

Fraxinus Americana Q
رحم بڑا، بھاری اور ڈھیلا محسوس ہو
فائبرائڈ کے ساتھ پانی جیسا خارج ہونا
یوٹیرس کے پٹھوں میں ٹون بحال کر کے بڑھوتری کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔

Trillium Pendulum Q
زیادہ خون بہنا، ساتھ میں کمر اور کولہوں میں درد
خون سرخ اور کلاٹ والا
رحم کی خون کی نالیوں کو سکیڑ کر excessive bleeding کم کرتا ہے۔

Hydrastis Canadensis Q
مسلسل پیلا رس بہنا، کمزوری، ہاضمے کی کمزوری
یوٹیرس کے mucus membrane کی chronic سوزش کم کرتا ہے۔

Thuja Occidentalis Q
رحم میں گلٹیاں، ساتھ میں جلد پر مسے یا جسم میں growths
abnormal cell proliferation کم کرتا ہے۔

Calcarea Carbonica 30C
موٹاپا، زیادہ پسینہ، سردی لگنا، فائبرائڈ کے ساتھ heavy bleeding
calcium metabolism کو regulate کر کے abnormal growth کم کرتا ہے۔

Sepia 200C
رحم بھاری، نیچے کی طرف کھچاؤ، مزاج چڑچڑا، sexual desire کم
pelvic circulation اور ہارمونی توازن بہتر کرتا ہے۔

Lachesis 200C
حیض کے بعد خون جاری رہنا، گرم موسم میں زیادہ علامات
congested pelvic blood flow کو ریلیف دیتا ہے۔

Calcarea Fluor 6X
سخت گلٹیاں یا fibrous tissue growth
connective tissue کو soft اور flexible بنا کر growth کم کرتا ہے۔

Calcarea Phos 6X
خون کی کمی، کمزوری، ہڈیوں کی کمزوری
tissue regeneration میں مدد کرتا ہے۔

Ferrum Phos 6X
anemia، چہرہ پیلا، آسانی سے تھکن
آئرن سپورٹ کر کے خون کی کمی دور کرتا ہے۔

دو کمبینیشن نسخے

نسخہ 1 (Mother Tincture + Bio-chemic)

Fraxinus Americana Q
10 drops in half cup water, 3 times daily

Trillium Pendulum Q
10 drops in half cup water, 3 times daily

Calcarea Fluor 6X
4 tablets, 3 times daily

نسخہ 2 (Potency + Bio-chemic)

Calcarea Carbonica 30C
2 drops or 4 globules once daily (morning)

Sepia 200C
1 dose every Sunday morning

Ferrum Phos 6X
4 tablets, 3 times daily

⚕️ موضوع    Male_Infertility_Management0333 4474804For free consultationDr.Mian Arif      🧬 سپرم کی کمزوری یا کمی کی عام...
14/08/2025

⚕️ موضوع

Male_Infertility_
Management
0333 4474804
For free consultation
Dr.Mian Arif
🧬 سپرم کی کمزوری یا کمی کی عام وجوہات
🥗 ناقص غذا اور وٹامنز کی کمی
😩 جسمانی یا ذہنی تھکن (Chronic Fatigue)
🍷 نشہ آور اشیاء کا زیادہ استعمال
🦠 پرانے انفیکشنز (Prostatitis, Orchitis)
♨️ جسم میں مسلسل سوزش یا گرمی
❌ Hormonal imbalance یا endocrine system کی کمزوری

🧪 سپرم کی کوالٹی بہتر بنانے والی ہومیوپیتھک ادویات

Sabal Serrulata Q
🔬 Prostate اور testicular health کو بہتر کر کے s***m production میں اضافہ کرتی ہے۔
میں بہترین نتائج دیتی ہے۔ Q

Damiana Q
🔬 Sexual glands کو stimulate کر کے stamina اور s***m vitality بڑھاتی ہے۔
💊 Tonic اور aphrodisiac اثر کے ساتھ۔

X-Ray (High Potency)
🔬 Deep acting remedy جو reproductive glands کو فعال کرتی ہے، s***m count بڑھانے میں مددگار۔

Acid Phosphoricum
🔬 ذہنی صدمہ یا chronic illness سے پیدا شدہ s***m weakness اور watery semen میں مؤثر۔

Selenium
🔬 Frequent involuntary losses اور کمزور s***m کے لیے خاص دوا، physical exhaustion کے باوجود sexual desire کی موجودگی۔

China Officinalis
🔬 Repeated seminal loss، خون کی کمی اور physical debility کے بعد s***m health بحال کرنے میں بہترین۔

Tribulus Terrestris (Mother tincture)
🔬 Sexual hormones کو balance کر کے s***m motility اور semen volume میں اضافہ کرتی ہے۔

📈 سپرم کی Quantity بڑھانے کے لیے مجرب Combination
💡 صبح.
Sabal Serrulata Q + Damiana Q (10-10 drops)
💡 شام
Acid Phos 200 ایک خوراک
💡 رات
Selenium 3x دو گولیاں

(یہ نسخہ ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی نگرانی میں استعمال کروائیں)

🧠 Clinical Tip
اگر مریض کے s***m count ...... کم ہوں مگر کوئی واضح بیماری نہ ہو، تو
Diet + Exercise + Sabal Serrulata Q + X-Ray 30
بہترین نتائج۔

📌 نوٹ برائے احتیاط (Disclaimer)
📚 یہ معلومات صرف تعلیم و تربیت کے لیے ہیں۔
🚫 مریض خود سے ادویات استعمال نہ کریں۔
ہمیشہ کسی رجسٹرڈ، تجربہ کار، تعلیم یافتہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
🏥 پہلے مکمل تشخیص کروائیں، پھر علاج کریں۔

SMALL BREASTS  پستان چھوٹےنسوانی حسن میں اضافے کے لئے  CALC PHOS, LECITHIN , IODUM
12/08/2025

SMALL BREASTS
پستان چھوٹے
نسوانی حسن میں اضافے کے لئے
CALC PHOS, LECITHIN , IODUM

ہومیوپیتھک دوائیں مخصوص علامات اور ہر فرد کی جسمانی حالت کی بنیاد پر کام کرتی ہیں۔ نیچے دی گئی فہرست میں ہر علامت کے سات...
09/08/2025

ہومیوپیتھک دوائیں مخصوص علامات اور ہر فرد کی جسمانی حالت کی بنیاد پر کام کرتی ہیں۔ نیچے دی گئی فہرست میں ہر علامت کے ساتھ کچھ ایسی دوائیں بتائی گئی ہیں جو ان علامات کے لیے عام طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
🤕 بار بار سر درد
* Glonoinum 200: دماغ میں خون کی روانی اچانک بڑھنے سے ہونے والے درد میں مفید۔
* Belladonna 200: اچانک تیز دھڑکن کے ساتھ شدید سر درد میں اثر رکھتی ہے۔
* Crataegus Q: دل کے پمپنگ فنکشن کو بہتر بناتا ہے، جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔
* Rauwolfia Q: ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
* Kali Phos 6X: دماغی تھکن اور اعصابی دردوں کو کم کرتا ہے۔
* Mag Phos 6X: پٹھوں میں کھچاؤ سے ہونے والے درد کو آرام دیتا ہے۔
🔥 مسلسل سینے میں جلن
* Robinia 30: تیزابیت اور سینے میں شدید جلن کو کم کرتی ہے۔
* Natrum Phos 6X: معدے کی تیزابیت کو نیوٹرلائز کرتا ہے۔
* Iris Versicolor Q: معدے کی تیزابیت اور بدہضمی میں مفید۔
* Chelidonium Q: جگر کی اصلاح کر کے تیزابیت کو روکتا ہے۔
* Calcarea Phos 6X: نظام ہضم کو مضبوط کرتا ہے۔
⚖️ بغیر کسی وجہ کے وزن میں کمی
* Iodum 30: تیز میٹابولزم اور وزن کے اچانک کم ہونے میں اثر رکھتی ہے۔
* Phosphorus 200: جسمانی کمزوری اور خونی کمی میں مدد دیتی ہے۔
* Alfalfa Q: جسم کو توانائی اور وزن میں بہتری دیتی ہے۔
* Fucus Vesiculosus Q: تھائیرائیڈ کی کارکردگی میں بہتری لا کر وزن کو کنٹرول کرتی ہے۔
* Calcarea Phos 6X: جسم کو خوراک جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔
* Ferrum Phos 6X: آکسیجن کی سپلائی بہتر بنا کر کمزوری کم کرتی ہے۔
😴 ہمیشہ تھکاوٹ محسوس ہونا
* Gelsemium 30: ذہنی و جسمانی سستی کو کم کرتا ہے۔
* China Officinalis 200: خون کی کمی کے بعد کی تھکن میں موثر۔
* Avena Sativa Q: اعصاب کو طاقت دیتا ہے اور نیند بہتر بناتا ہے۔
* Withania Somnifera Q (Ashwagandha): ہارمونی توازن اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
* Kali Phos 6X: نروس سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
* Calcarea Phos 6X: جسمانی توانائی کو بڑھاتا ہے۔
🤢 اچانک پیٹ کا شدید درد
* Bryonia 200: حرکت سے بڑھنے والے پیٹ کے درد میں آرام دیتی ہے۔
* Belladonna 30: اچانک اور شدید درد کے لیے مفید۔
* Colocynthis Q: موڑنے سے آرام آنے والے درد میں مؤثر۔
* Dioscorea Q: پیٹ کے مروڑ اور گیس میں فائدہ مند۔
* Mag Phos 6X: اینٹھن اور درد میں فوری آرام دیتا ہے۔
* Ferrum Phos 6X: سوزش کے ابتدائی مرحلے میں فائدہ دیتا ہے۔
🌀 چکر آنا
* Conium 30: دورانِ خون کی خرابی اور اچانک چکر کے لیے مؤثر۔
* Phosphorus 200: دماغی کمزوری اور نظر کے ساتھ چکر آنے میں مددگار۔
* Gelsemium Q: نروس سسٹم کو آرام دے کر چکر کم کرتا ہے۔
* Abies Nigra Q: نزلہ، ہاضمہ اور چکر کے مسائل میں فائدہ مند۔
* Ferrum Phos 6X: آکسیجن کی مناسب سپلائی برقرار رکھتا ہے۔
* Calcarea Phos 6X: بلڈ سرکولیشن اور دماغی توانائی کو سہارا دیتا ہے۔
🤧 مسلسل کھانسی
* Spongia Tosta 30: خشک، خراش دار کھانسی میں مؤثر۔
* Drosera 30: رات کو بڑھنے والی خونی یا خراش دار کھانسی میں مفید۔
* Justicia Adhatoda Q: بلغمی کھانسی اور سانس کی تنگی میں بہترین۔
* Ipecacuanha Q: کھانسی کے ساتھ متلی اور بلغم میں اثر رکھتی ہے۔
* Kali Mur 6X: بلغمی رکاوٹ کو صاف کرتا ہے۔
* Natrum Sulph 6X: نم ماحول سے ہونے والی کھانسی میں فائدہ مند۔
🦵 جھنجھناہٹ یا بے حسی
* Hypericum 200: نروس ٹشو کی چوٹ یا کمزوری میں مؤثر۔
* Picric Acid 30: اعصابی تھکن اور بے حسی کے ساتھ جلن میں مفید۔
* Gelsemium Q: اعصاب کو آرام دے کر جھنجھناہٹ میں کمی لاتا ہے۔
* Avena Sativa Q: نروس سسٹم کو مضبوط کرتا ہے۔
* Mag Phos 6X: اعصابی تناؤ اور پٹھوں میں کھچاؤ کو کم کرتا ہے۔
* Kali Phos 6X: دماغی تھکن سے ہونے والی جھنجھناہٹ کو دور کرتا ہے۔
🫁 سانس پھولنا
* Antimonium Tart 30: بلغم سے بھرے سینے اور کمزوری کے ساتھ سانس پھولنے میں مفید۔
* Arsenicum Album 200: بے چینی اور دمہ کے ساتھ سانس کی تکلیف میں مؤثر ہے۔
* Aspidos***ma Q: آکسیجن کی کارکردگی بہتر بنا کر سانس کی دشواری کم کرتا ہے۔
* Lobelia Inflata Q: سانس کی تنگی اور نروس علامات میں فائدہ مند۔
* Kali Sulph 6X: پھیپھڑوں کی سوزش اور آکسیجن جذب میں مدد کرتا ہے۔
* Natrum Sulph 6X: دمہ اور گیلے موسم سے متاثرہ سانس کی بیماریوں میں مفید۔
🚽 بار بار پیشاب آنا
* Phosphoric Acid 30: کمزوری اور ذیابیطس کے ساتھ پیشاب کی زیادتی میں مفید۔
* Lycopodium 200: گردوں اور مثانے کی خرابی میں بہترین۔
* Berberis Vulgaris Q: گردے اور مثانے کی صفائی میں معاون۔
* Equisetum Q: بار بار پیشاب اور پیشاب میں جلن کے لیے مفید۔
* Natrum Mur 6X: جسم میں پانی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
* Kali Phos 6X: ذیابیطس کے نروس کمزوری والے مریضوں میں فائدہ مند۔
❤️‍🔥 اچانک سینے میں درد
* Cactus Grandiflorus 200: دل کو نچوڑنے والے درد میں فوری اثر رکھتی ہے۔
* Spigelia 30: دل کے بائیں جانب درد اور تیز دھڑکن میں مؤثر۔
* Crataegus Q: دل کے تمام افعال کو مضبوط بناتا ہے۔
* Digitalis Q: دھڑکن کے مسائل اور دل کی کمزوری میں استعمال ہوتا ہے۔
* Mag Phos 6X: پٹھوں کے سکڑنے سے پیدا ہونے والے درد میں مددگار۔
* Ferrum Phos 6X: دل کی ابتدائی سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔
👁️ دھندلا نظر آنا
* Physostigma 30: بینائی کی کمزوری اور آنکھوں پر دباؤ میں مفید۔
* Ruta 200: آنکھوں کی تھکن اور دھندلی نظر کے لیے مؤثر۔
* Euphrasia Q: آنکھوں کی سوجن اور دھندلا پن میں فائدہ دیتا ہے۔
* Calendula Q: آنکھوں کے زخم یا سوزش کے بعد کے اثرات کے لیے۔
* Calcarea Fluor 6X: آنکھوں کی لچکدار رگوں کی صحت بہتر بناتا ہے۔
* Silicea 6X: آنکھوں کی گہرائی میں جمع شدہ زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
🟣 بغیر کسی وجہ کے زخم یا نیل پڑنا
* Hamamelis 30: خون کے اخراج اور نیل پڑنے میں بہترین۔
* Arnica 200: چوٹ یا اندرونی نقصان سے ہونے والے نیل کے لیے مفید۔
* Hamamelis Q: خون کی پتلی رگوں کو مضبوط کرتا ہے۔
* Calendula Q: زخم کی تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔
* Ferrum Phos 6X: خون کی روانی بہتر بناتا ہے۔
* Calcarea Fluor 6X: جلد اور رگوں کی مضبوطی کو بڑھاتا ہے۔
❄️ ہمیشہ سردی محسوس کرنا
* Calcarea Carbonica 200: تھائیرائیڈ کی سست روی اور جسمانی سردی میں بہترین۔
* Silicea 200: خون کی کمی اور بار بار سردی لگنے میں مؤثر۔
* Fucus Vesiculosus Q: تھائیرائیڈ فنکشن کو بہتر بناتا ہے۔
* Alfalfa Q: جسم کو طاقت دیتا ہے اور سردی سے بچاتا ہے۔
* Ferrum Phos 6X: خون کی کمی کو دور کر کے درجہ حرارت کنٹرول کرتا ہے۔
* Calcarea Phos 6X: جسمانی کمزوری اور سردی کے احساس میں معاون۔
اہم نوٹ: اوپر دی گئی معلومات صرف ہومیوپیتھک دواؤں کے بارے میں عام معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ہومیوپیتھی ایک مکمل طور پر انفرادی علاج کا نظام ہے، اور ہر مریض کے لیے دوا کا انتخاب اس کی مکمل علامات اور حالت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ کسی بھی دوا کو استعمال کرنے سے پہلے کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔ خود سے کوئی بھی دوا استعمال نہ کریں۔

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Shakeel
09/08/2025

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Muhammad Shakeel

EFFECTIVENESS OF HOMOEOPATHIC MOTHER TINCTURES.For Free consultation 0333 4474804ہومیوپیتھی میں مدر ٹنکچرز وہ قدرتی ادوی...
06/08/2025

EFFECTIVENESS OF HOMOEOPATHIC MOTHER TINCTURES.
For Free consultation 0333 4474804
ہومیوپیتھی میں مدر ٹنکچرز وہ قدرتی ادویات ہیں جو پودوں اور جڑی بوٹیوں کے خالص عرق سے تیار ہوتی ہیں۔ یہ بغیر کسی زہریلے اثر کے مخصوص اعضاء پر براہِ راست اور فوری طور پر اثر کرتی ہیں۔ روزمرہ کی پریکٹس میں یہ بہت محفوظ اور مؤثر سمجھی جاتی ہیں۔
دماغ، اعصاب اور نیند کے لیے 🧠
* Passiflora Incarnata: اچھی نیند کے لیے اور دماغی تھکن دور کرنے میں مددگار۔
* Avena Sativa: اعصابی کمزوری اور دماغی تھکن کے لیے مفید ہے۔
* Alfalfa: جسمانی طاقت، بھوک بڑھانے اور جنسی کمزوری میں فائدہ مند۔
* Ginkgo Biloba: یادداشت بہتر بناتا ہے، دماغی دورانِ خون میں بہتری لاتا ہے اور بھولنے کی بیماری میں مددگار ہے۔
* Scutellaria Lateriflora: گھبراہٹ اور نروس ویکنیس کو دور کرتا ہے۔
* Rauwolfia Serpentina: ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی تناؤ میں مؤثر ہے۔
دل اور دورانِ خون کے لیے ❤️
* Crataegus Oxyacantha: دل کی کمزوری اور دورانِ خون کے مسائل میں کام آتا ہے۔
* Cactus Grandiflorus: دل کی گرفت اور دھڑکن کے مسائل میں مفید ہے۔
* Arjuna (Terminalia Arjuna): دل کے عضلات کو مضبوط بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
* Millefolium: ہائی بلڈ پریشر، نکسیر اور خون بہنے کے مسائل میں کارآمد ہے۔
جگر، پتہ اور معدے کے لیے 🧬
* Chelidonium Majus: یرقان اور جگر کی سوجن کے لیے اچھا ہے۔
* Carduus Marianus: فیٹی لیور اور جگر کی مختلف بیماریوں میں مفید ہے۔
* Chionanthus Virginica: پتہ کی سوجن اور جگر کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔
* Gossypium Herbaceum: متلی اور ہارمونز کے توازن کو بہتر بناتا ہے۔
* Urtica Urens: جگر کی صفائی کرتا ہے اور یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے۔
* Artemisia Vulgaris: بدہضمی اور معدے کی گیس میں آرام دیتا ہے۔
گردے اور مثانے کے لیے 🧽
* Berberis Vulgaris: گردے کی پتھری اور پیشاب کی جلن میں مؤثر ہے۔
* Sarsaparilla: مثانے کی جلن اور بار بار پیشاب آنے کے مسئلے میں کام آتا ہے۔
* Syzygium Jambolanum: شوگر (ذیابیطس) کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔
* Urtica Urens: یورک ایسڈ، گٹھیا اور پیشاب کی کمی میں مددگار ہے۔
پھیپھڑوں اور سانس کے لیے 🌬️
* Aspidos***ma Quebracho: دمہ اور جسم میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
* Senega: بلغم کو نکالنے اور پرانی کھانسی میں آرام دیتا ہے۔
* Millefolium: پھیپھڑوں سے خون آنے کے مسئلے میں مفید ہے۔
دانت، کان اور جلد کے لیے 🦷
* Plantago Major: دانت اور کان کے درد کے ساتھ ساتھ جلد کی جلن میں بھی کام آتا ہے۔
* Calendula Officinalis: زخموں کو ٹھیک کرتا ہے، جراثیم کش ہے اور جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
* Arnica Montana: چوٹ، ورم اور نیل پڑنے میں بہت اچھا ہے۔
* Echinacea Angustifolia: خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کی مدافعت بڑھاتا ہے۔
* Urtica Urens: جلدی خارش اور اَرٹیکیریا (Urticaria) میں مددگار ہے۔
خواتین کے مخصوص مسائل کے لیے 🌺
* Sabina: شدید حیض اور رحم کی حساسیت میں مفید ہے۔
* Aletris Farinosa: رحم کی کمزوری اور حمل کی ناتوانی میں مدد کرتا ہے۔
* Ashoka (Saraca Indica): لیکوریا اور ہارمونز کے عدم توازن کو ٹھیک کرتا ہے۔
* Gossypium: حیض کی بے ترتیبی اور حمل کی علامات میں استعمال ہوتا ہے۔
* Alfalfa: بھوک کی کمی اور توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
ضروری نوٹ: یہ تمام مدر ٹنکچرز محفوظ اور مؤثر ہیں، لیکن ان کا استعمال کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ خود سے علاج کرنے سے گریز کریں۔

02/08/2025

موٹے لوگوں میں خواہش ج**ع تو بہت ہو لیکن انتشار بلکل نہ ہو تو
CALCAREA CARB
کلکیریا کارب دوا ہوتی ہے
۔لیکن اگر خواہش ج**ع اور انتشار دونوں نہ ہوں تو
KALI BICHROME
کالی بائیکروم دوا ہوتی ہے۔
ARIF CLINIC 0333 4474804

01/08/2025

روز میرائی نس Rose Marinus
An effective homoeo medicine.
Arif clinic 03334474804
روز میری ایک پودے کی کلیو ں اور پتوں سے بننے والی دوا
اس پودے سے روز میری کا تیل اور ہومیوپیتھک مدَر ٹینگچر بنایا جاتا ہے
آج میں صرف اس دوا کے بالوں کے گرنے پر استعمال بتاؤں گا
یہ دوا گرتے ہوئے بالوں کو روکنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہے
بال چاہے قدرتی طور پر گر رہے ہوں یا کسی بیماری کی وجہ سے گر گئے ہوں کہ سر خالی ہو گیا ہو
اس دوا کی 30 پوٹینسی اندرونی طور پر استعمال کروائیں اور اس دوا کا مدَر ٹینگچر آملہ۔ سرسوں۔ گری۔ سیکاکائی۔ کسی بھی ایک تیل میں ملا کر لگانے کیلئے دیں ان شاء اللہ آپ کو اس دوا سے سو فیصد اچھا رزلٹ ملے گا کیونکہ یہ دوا آرنیکا سے بہتر اور گہرا اثر رکھتی ہے
پوٹینسی۔ 30
8 drops in half cup of water 3 times in a day

POTENCY Q. تیل میں ملانے کیلئے

Address

Shalimar Link Road
Lahore
54000

Telephone

+923426039829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HDr Mian Arif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to HDr Mian Arif:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category