
27/06/2025
نیوز الرٹ
آرتھوپیڈک یونٹ 2 جناح ہسپتال لاہور کی طرف سے ڈاکٹر پیشنٹ ریلیشنشپ کے حوالے سے تربیتی سیشن کا اہتمام۔
معروف سائیکیٹرسٹ پروفیسر سعد بشیر نے انٹریکٹیو سیشن کے ذریعے ڈاکٹرز کی ٹریننگ کروائی۔
آسٹریلیا کے معروف سائیکیٹریسٹ ڈاکٹر نوید شیخ نے آن لائن سیشن سے ڈاکٹرز کو انٹرنیشنل پروٹوکول سے آگاہی دی۔
اس سیمینار کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کو بہتر بنانا تھا۔
مریض کی ذہنی حالت کو سمجھنا اور صورتحال کو سنبھالنا ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد مریضوں کا علاج بہتر بنانا اور سرکاری ہسپتالوں میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں سے بچنا ہے۔
ہیڈ آف آرتھوپیڈک یونٹ 2 پروفیسر ظفر اقبال نے مععزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
معروف سپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی سیشن ڈاکٹرز کی ذہنی صحت کے لئیے انتہائی اہم ہیں اور اسکا ڈائیریکٹ فائدہ غریب مریضوں کو ہو گا۔