Tibbi Raaz Tilismi Nuskhay

Tibbi Raaz Tilismi Nuskhay یہ پیج خدمت خلق کے لیے بنایا گیا ہے۔
اس میں میرا ساتھ دے ۔شکریہ

21/11/2023

دافع درد تیل.....
سردیوں کی شدت میں بوڑھوں اور بچوں کو چھاتی کا درد اور جوڑوں کا درد بہت ستاتا ہے ایسی صورت میں یہ تیل گھر پر بنا کررکھیں اور استعمال میں لائیں سردی سے ہونے والے درد چوٹ کے درد گھنٹیا اور موچ میں بے حد مفید ہے
ھوالشافی
لونگ 10گرام دارچینی 10گرام مغزجایفل 10گرام اجوائن دیسی 10گرام کالی مرچ 10گرام سنڈھ 10گرام کلونجی 10گرام سرسوں کا تیل 300ایم ایل
تمام چیزوں کو روغن میں جلا کر کوئلہ کرلیں اور چھان کر محفوظ کرلیں
استعمالات.....
جوڑوں کے درد گھنٹیا چھاتی کے درد کان درد سردرد چوٹ کے درد اور موچ آجانے میں بے حد مفید ہے

16/06/2023

معدہ، جگر، دل کی گرمی کا دیسی علاج
نسخہ الشفاء : سرپھوکہ 250 گرام، گوند کتیرا 20 گرام، کوزہ مصری 50 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر پاریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدارخوراک : صبح‌اور شام خالی پیٹ ایک گرام سے لیکر ایک چھوٹا چمچ چائے والا دودھ یاں دودھ کی لسی کیساتھ پندرہ دن استعمال کریں
فوائد : دل, جگر, معدہ کی گرمی کے لیے بہترین علاج ہے

جمال گوٹہ جےپالمختلف ناممشہور نام جمال گوٹہ طبی حب الملوک -ہندی جمال گوٹہ سنسکرت  جے پال گجراتی نیپالی  مراٹھی جمال گوٹہ...
16/06/2023

جمال گوٹہ جےپال

مختلف نام
مشہور نام جمال گوٹہ طبی حب الملوک -ہندی جمال گوٹہ سنسکرت جے پال گجراتی نیپالی مراٹھی جمال گوٹہ بنگالی جے پال پنجابی جپو لوٹہ تیلگو سینپال کنڈ فارسی بید انجیر خطائی عربی حب السلاطین لاطینی کراٹن ٹگ لیم (croton tiglium) انگریزی پر گیٹو کراٹن (Purgative Croton)

شناخت
جمال گوٹہ کا پودا ہندوستان و پڑوسی دیشو ں میں پیدا ہوتا ہے اس کا جھاڑ لگ بھگ تین گز اونچا ہوتا ہے پتے بڑے چوڑےبینگن کے پتوں کی طرح پھول پیلے سفیدی لئے ہوئے اور پھل انجیر کی طرح بیضوی شکل کے ڈوڈے باہر کی سطح کالی اور اندر سے سفید پھل کے اندر بیج ارنڈ کے بیجوں کی طرح ہوتے ہیں ذائقہ تیز اور بدمزہ ہوتا ہے زبان میں سوزش پیدا کرتا ہے

ماڈرن تحقیقات
بیجوں میں ایک تیل ٹیکلنک امل (Tiglinic Acid) کارٹی نیلک امل (Qurtenyllic Acid) وجے پال تیل (Croton Acid) ہوتا ہے
جے پال تیل کروٹن آلک امل (Crotonolic Acid) جو اس کا خاص کام کرنے والا جزو ہے۔ ٹیگلک امل یا مینتھل کرو ٹینک امل(Tiglic or McihylCroronic Acid) کروٹ نال (Crotonol) جو ریچک نہیں مگر جلد کے لئے جلن پیدا کرنے والا ہے۔ کچھ اڑنے والا تیل جس کی وجہ سے خوشبو ہوتی ہے اور ان کے وسامل ہوتے ہیں

مزاج
گرم خشک درجہ چہارم
افعال
مسہل قوی منفظ( آبلہ انگیز)
استعمال
سودادی و بلغمی امراض مثلا وجع المفاصل ،استسقاء،آتشک جذام اور سکتہ جیسے امراضمیں اسکا مسہل دیا جاتا ہے
روغن جمالگوٹہ درست آور ہے
روغن کا ضماد محرک و مقوی باہ ومحمر ہے

جمال گوٹہ مادہ آ تشک کو خارج کرتا ہے سدو ںکو کھولتا ،استسقاء ،نقرسو کمر کے درد وں میں بلغمی مادے کو نکالتا ہے جمال گوٹہ کے درخت کی جڑ پیٹ کے کیڑوں کو مارتی ہے اور ہاضم ہے

بیرونی استعمال
بیرونی طور پر آبلہ انگیز ہونے کی وجہ سے مجلوقین کے لئے طلاؤں میں شامل کیا جاتا ہے بعض اوقات صرف اسی کاطلاءکرتے ہیں علاوہ ازیں داد گنج برص اور وجع المفاصل جیسے امراض میں بھی اسکا ضمادلگاتے ہیں
یہ آبلہ ڈال کر فاسد رطوبت کو خارِج کردیتا ہے

یاد رکھیں
حب السلاطین ایک تیز سمیدوا ہے لہٰذا اس کو مدبر کرکے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ مقدار کھانے سے پیٹ میں سوزش،مروڑ اور درد ہونے کے علاوہ خونو بلغم آمیز دست آنے لگتے ہیں

علاج
بار بار قے کرانے کے بعد انڈوں کی سفیدی دودھ میں ملا کر یاد ہی یا دہی کی لسی خو ب پلائیں

جمالگوٹہ مدبر کرنے کا طریقہ
مغز جمال گوٹہ کا پتا نہایت زہریلا ہوتا ہے اس کو نکال کر صرف مغز کو گھی یا روغن بادام میں بھون کر باریک پیس لیں
نصف رتی سے ایک رتی تک منقیٰ میں رکھ کر کھلائیں
اسکی زیادہ مقدار زہر کا اثر رکھتی ہے

جمال گوٹہ کی سمیت رفع کرنے اور دستوں کو روکنے کے لیے گوندکتیرا باریک پیس کر دہی میں ملا کھلانا بہت مفید ہے

مقدار خوراک
شدھ جمال گوٹ1/8ہ رتی اور تیل1/4 قطرہ

احتیاط
جمال گوٹہ کے نسخوں کو بچے بوڑھے اور کمزور مریضوں کو ہرگز استعمال نہیں کرانا چاہئے۔علاوہ ازیں حاملہ بواسیر، پیچش و آنتوں کی تکلیف والے مریضوں کو بھی اس کا استعمال نہیں کرانا چاہئے. بچہ پیدا ہونے کے بعد عورت کو استعمال کرانا بھی نقصان دہ ہے

تیل جمال گوٹہ کے زہریلے اثرات
اگر اس کا ایک قطرہ کھالیا جائے تو اس کے استعمال کے تھوڑی دیربعد پیٹ میں مروڑ اور درد ہونے لگتا ہے اور ایک گھنٹہ میں ہی دست آنے شروع ہو جاتے ہیں جو بعد میں جلد جلد پتلے پتلے آنے لگتے ہیں
اگر قدرے زیادہ دیا جائے تو دست خون بوبلغم آمیز آنے لگتے ہیں۔ مریض بہت کمزور ہو جاتا ہے اور بعض اوقات موت کا باعث ہوتا ہے

بذریعہ سٹامک ٹیوب معدہ کو دھویا جائے اور دھنیا خشک باریک پیس کر بقدر1/1/2 گرام، دہی 125گرام اور چینی حسب ضرورت ملا کر پلائیں اور پانچ پانچ منٹ کے وقفہ سے اسی طرح سفوف اور دہی پلاتے رہیں
شروع شروع میں قے ہو جائے تو کچھ پرواہ نہ کریں
چند خوراک دینے سے ہی آرام ہوجاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ کرنے کی ترکیب
جمال گوٹہ کو چھیل کر اندرونی پردہ نکال کر ایک پوٹلی میں باندھ لیں اور چھ کلو دودھ میں آویزاں کرکے جوش دیں
جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو نکال لیں

2- بیج جمال گوٹہ 50گرام لے کر انہیں کپڑے میں پوٹلی باندھیں اور گوبر میں پانی ڈال کر اس میں ڈول جنتر کے ذریعے تین پہر پکائیں پھر نکال کر گرم پانی سے دھو ڈالیں اور اوپر کا چھلکا دور کرکے اس کے اندر کا پتہ بھی نکال کر پھینک دیں اور ان کو پوٹلی میں باندھ کر دو کلو دودھ گائے یا بھینس میں تین پہر تک ڈول جنتر کے ذریعہ پکائیں اور نکال کر پھر گرم پانی میں اچھی طرح مل کر دھو ڈالیں کوئی پتہ اندر رہ گیا ہو تووہ بھی بہہ جائے
بعدازاں اسے کھرل میں لیموں کے رس کے ساتھ تین پہر کھرل کرکے مٹی کے کورے برتن کے اوپر لیپ کر کے دو روز تک تیز دھوپ میں سکھائیں جب بالکل خشک ہو جائے اور اس کا بہت سا چکنا حصہ برتن میں جذب ہو جائے تو برتن سے علیحدہ کرکے کام میں لائیں

3- جمال گوٹہ کے بیجوں کو لے کر ان کے بیرونی چھلکے الگ کر کے بیج میں نکلنے والی میگ کو چاقو کی نوک سے پھاڑلیں
پھاڑ لینے سے کے درمیان میں ایک چھوٹی سی ہرے رنگ کی زبان سی ہوتی ہے اسے الگ پھینک دیں
جب اس زبان کے بغیر جمال گھوٹہ بیج کے مغز کو ایک کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا کر ڈولا ینتر میں گائے کا دودھ ڈال کر ایک پہر تک پکائیں
اس طرح تین بار گائے کے دودھ میں ڈولاینتر کے ذریعے صاف کرلیں جمال گھوٹہ صاف (شدھ )ہوجائے گا

4- جمال گوٹہ مدبر کرنے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ گوبر بھینس کو دوگنے پانی میں ملا کر ایک ہنڈیا میں ڈالیں اور اس میں مغز جمال گوٹہ پوٹلی باندھ کر لٹکا دیں اور نیچے تین گھنٹے کی آگ دیں
اسی طرح دہی میں ڈال کر ایک گھنٹہ تک پکائیں پھر نکال کر مغز کے اندر کا پتا نکال دیں اور مغز کام میں لائیں

جمال گھوٹا پر ایلوپیتھ ڈاکٹروں کی رائے
ڈاکٹر ڈیسائی کے مطابق یہ تیز دست لاتا ہے بڑی مقدار میں یہ زہر ہے
ایک بوند اس کے تیل کی استعمال کرنے سے 15 سے 25 دست یا زیادہ لگ جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے آنتوں میں سوجن ہو جاتی ہے
پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں لیکن اس کا استعمال پیٹ کےکیڑوں کے لئے نہیں کیا جاتا ہے
اگر جمال گوٹہ کے استعمال سے دست زیادہ آنے لگیں تولیموں کا رس فائدہ مند ہوتا ہے

ڈاکٹر کرنل چوپڑہ لکھتے ہیں کہ جمال گوٹہ کا استعمال دماغی امراض میں مفید ہے اور اسے تیل کی صورت میں شہد میں استعمال کرنا چاہیے

جمال گوٹہ کے سائنٹفک طبی مجربات
حب جمال گوٹہ
جمال گوٹہ مدبر( شدھ) کو سات روز لیموں کے رس میں کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنائیں دو سے تین گولی دودھ یا مکھن سے دیں یہ ایک بہترین مسہل(جلاب) ہے

حب قبض کشا
جمال گوٹہ شدھ10گرام
چھلکا آملہ30 گرام
آملہ کو قدرے کوٹ کر کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں اور گری جمال گوٹہ بھی تھوڑی تھوڑی کوٹ کر اسی پیالہ میں آملہ کے اوپر ڈال دیں اور اس پر چھاچھ دو انگل اوپر تک ڈالیں
گرمیوں کے موسم میں24 گھنٹے اور سردیوں میں تین رات دن پڑا رہنے دیں
پھر کھرل کر کے دانہ مونگ کے برابر گرلیاں بنالیں ایک گولی رات کو سوتے وقت دودھ یا پانی سے دیں صبح اٹھتے ہی پاخانہ کھل کرہوجاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ کی گری
بادام کی گری5-5 دانے
منقیٰ( بیج نکال کر)10 دانے
گری پستہ8 دانے
گولے کی گری اور چینی سفید
ہر ایک10-10گرام
ان سب کو پیس کر دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنالیں
ایک گولی رات کو نیم گرم پانی سے دیں چارپانچ دست ہو کر پیٹ صاف ہوجائے گا
اس کے استعمال سے الٹی نہیں ہوتی اور نہ ہی جی متلاتا ہے

جمال گوٹہ شدھ
کتھ سفید
چھوٹی الائچی
ہر ایک15 گرام
کالی مرچ7/1/2 گرام
سب کاسفوف بنالیں اور پانی کی مدد سے مونگ کے دانہ کے برابر گولیاں بنالیں ایک سے دو گولی رات کو تازہ پانی سے استعمال کرائیں
قبض دور ہو جائے گا

جمال گوٹہ کے سائنٹیفک و آیور ویدک مجربات
اشو کنچکی رس(رس راج سندر)
پارہ شدھ
گندھک شدھ
میٹھا تیلیہ شدھ
ہڑتال شدھ
جمال گوٹہ شدھ
سہاگہ بریاں
کالی مرچ
مگھاں
سونٹھ
ہڑر
بہیڑہ
آملہ
سب برابر وزن تمام ادویات کو رس بھنگرہ میں21 دن تک کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیا ں بنالیں

نوٹ
مندرجہ بالا ادویا ت کورس بھنگرہ میں جتنا زیادہ کھرل کریں گے اتنا ہی زیادہ زرد اثر ہوتا جائے گا جس سے جمال گھوٹہ کے برے اثرات( سوزش جلن قے غشی) کا ازالہ ہوجاتا ہے اور اس کے فائدے ظاہر ہو جاتے ہیں اسے گھوڑا چولی کہتے ہیں

خوراک
ایک سے دو گولی تازہ پانی سے کھانا کھانے1/1/2 کے گھنٹہ بعد دیں
یہ رس بطور مسہل ( جلاب )دیا جاتاہے
اس سے معدہ وانتڑیاں صاف ہوجاتی ہیں
بلغمی امراض کے لئے بھی فائدہ مند ہے

سکھ وریچن وٹی
ریوند عصارہ60 گرام
ہرز جلابا سونٹھ
اجوائن
کشتہ سنکھ
گودا اندرائن (تمہ)
ہر ایک 15گرام
جمال کوٹہ شدھ 6گرام
سب کو تمہ کی جڑ کے کاڑھے کے ساتھ کھرل کرکے دو دورتی کی گولیاں بنائیں

ایک گولی ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے رات کو دیں دائمی قبض کو دور کرتی ہے لیکن دست آور نہیں ہے آنتوں کی خشکی دور کرکے قبض دور کرتی ہے جلاب کا عادی نہیں بناتی صرف پاخانہ کو نرم کرنے میں ہی مدد کرتی ہے اور قبض کی کوئی شکایت نہیں رہتی

کشتہ جات میں جمال گوٹہ کا استعمال
کشتہ چاندی
جمال گوٹہ کے درخت کی کونپلیں سایہ میں سکھالیں پھر 50 گرام کونپل کا سفوف 25گرام لاجونتی بوٹی ملا کر نغدہ بنائیں اور روپیہ( پہلے شدھ کرلیں) درمیان میں رکھ کر 5کلو اپلوں کی آگ دیں کشتہ تیار ہوگا۔شادی سے پہلے یا شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔ ایک چاول بالائی میں دیں

دس گرام پترہ چاندی پر گری جمال گوٹہ 30گرام گھوٹ کر دونوں طرف سے لیپ کریں اور آدھا کلو ڈیلہ کریر کو باریک گھوٹ کر نغدہ بنا کر مضبوط کپڑے پر آدھا حصہ بچھائیں اوپر پترہ رکھ کر باقی آدھا حصہ اوپر دے کر خوب مضبوط پلیٹ دیں پھر اوپر تھوڑ سا کپڑا لپیٹ کر گل حکمت کرکے خشک کریں اور گڑھے میں محفوظ 25 کلو اپلوں کی آگ دیں۔ ایک ہی آگ سے پترہ کشتہ ہوگا مردانہ صحت کے لئے بہت مفید ہے ایک چاول میں ہمراہ بالائی دیں

16/06/2023

نیند کا نہ آنا، بہترین دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء : اسگند 50 گرام، مغز بادام 50 گرام
ترکیب تیاری : دونو ادویہ کو گرینڈر میں پیس لیں
مقدارخوراک : رات سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک چھوٹا چمچ چائے والا ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں اور پاؤں کے تلوں پر سر سوں کے تیل کی مالش کیا کریں
فوائد : میٹھی نیند آیا کرے گی اور دماغ کو طاقت ملے گی

16/06/2023

پیپرمنٹ سیرپ کا، نسخہ
پیپرمنٹ سیرپ کا نسخہ بہت اچھا اور آسان نسخہ ہے، اور بازاری نسخہ سے ہزار درجہ بہتر ہے الٹی، چکر متلی، ہیضہ، پیچش، مروڑ، پیٹ درد، کیلئے بہترین علاج ہے
نسخہ الشفاء : دو 2 کلو پانی میں 2 کلو چینی کا قوام بناہیں، جب ایک دو اُبال آجائے تو 1 گرام ست لیموں ڈالیں جب شربت کا قوام تیار ہو جائے تو آگ سے اتار لیں، نیم گرم رہ جائے تو اس میں 1 گرام ست لوبان ڈال کر حل کریں اس کے بعد سبز رنگ 1 گرام، ڈال دیں اس کے بعد ست اجوائن 1 گرام، ست پودینہ 1 گرام، ست الائچی 1 گرام ڈالیں، آپ کا انتہائی خوش ذائقہ شربت پیپرمنٹ تیار ہے، اور بازاری شربت سے لاکھ درجہ بہتر ہے

مقدار خوراک : ایک سے دو چمچ دن میں دو بار استعمال کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتی ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتی یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کی طلب گار

25/05/2023

خشکی کیا ہے؟

بہت سے لوگوں کیلئے یہ نئی بات ہوگی،میری نظر میں خشکی سردی کی انتہاء کا یاحرارت کی کمی کا نام ہے۔

جیسا کہ سردی کے موسم میں ہرانسان خشکی کا شکار ہوجاتا ہے۔وہ بہت سے تیل اور ویزلین وغیرہ استعمال کرتا ہے لیکن خشکی جان نہیں چھوڑتی

جیسے ہی سردی کی حدت کم ہوتی ہے۔سورج کی حرارت بڑھتی ہے سب لوگوں کی خشکی سے جان چھوٹ جاتی ہے۔

اسی طرح انسانی جسم میں حرارت پیدا کرنے کیلئے جگر ہے۔اگر ہمارا جگر درست کام کرے تو ہمارے جسم میں خشکی پیدانہیں ہوگی ۔

جگر درست افعال سرانجام تب دے گاجب اُس کی غذا اُسے ملے گی۔

اتنا لکھنے کے بعد کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں۔خشکی سے کیا ہوتاہے؟

خشکی سے چیزیں پھٹ جاتی ہیں ،جسم کے اعضا ء میں سکیڑ پیداہوتاہے،خشکی سے اعضاء دبلے ،پتلے ہوتے ہیں،نیند ختم ہوجاتی ہے،

اگر خشکی حدسے بڑھ جائے تو ایسی اعلامات ظاہر ہوجاتی ہیں جن کو بیماریاں کہاجاتاہے۔

مثلاً’’ قبض،انتڑیوں میں خشکی سے سکیڑ پیداہوجاتاہے،خون گاڑھا ہونے کی شکایت ہوتی ہے،معدہ میں (الیسیڈیٹی )تیزابیت رہتی ہے،

کولیسٹرول بڑھ جاتاہے،ٹینشن سوار رہتی ہے،کان بجنا،کان کی خشکی سے ہوتاہے،

ہونٹوں کاپھٹنا،بواسیر،زبان کا پھٹنا،ناخن کا پھٹنا ،ناخن کا بیٹھ جانا،جلد کا پھٹنا،چنبل

،جلد سے چھلکے اترنا،جلد کی خشکی‘‘جگر ٹھنڈا ہوجانے سے اس پر چربی آنی شروع ہوجاتی ہے

کیونکہ جس نے بذات خود چربی کو تحلیل کرناتھا وہ ہی ٹھندا ہوچکاہے اس کی غذا نہ ملنے سے ۔

ڈاکٹر صاحب الٹراساونڈ کے بعد (لیور فیٹی)Liver fattyلکھتے ہیں۔

دماغ میں خشکی بڑھ جانے سے انسان ماضی کی تمام باتیں، لمبی لمبی کہانیاں اور تاریخی واقعات تک سنا دیتاہے

لیکن حال کی چیزیں یاد نہیں رہتی حتیٰ کہ بات کرتے کرتے بھول جاتاہے۔

پھر جلد یاد کرنے سے بھی یاد نہیں آتی بلکہ کافی وقت گزرنے پر پھر کسی اور لمحے وہ بات یاد آجاتی ہے۔ایسا دماغ میں خشکی سے ہوتا ہے۔

خشکی یا حرارت کی کمی سے تیزابیت بڑھ کر جگر اور گردوں کو نقصان دینے لگتی ہے

جس سے جگر اور گردوں میں خشکی ہوجاتی ہے اور وہ سکڑنے لگتے ہیں جس سے جگر اور گردے متاثر ہوتے ہیں

۔جب جگر کی غذا نہ ملنے سے جگر سے صفراوی نمکیات آنتوں پرگرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے توجسم میں زہریلے مادے رکنے شروع ہوجاتے ہیں

اور گردوں میں سکیڑ سے اس کے فضلات خارج نہیں ہوتے کیونکہ گردوں میں لگے فلٹر تیزابیت سے بند ہورہے ہوتے ہیں اور پیشاب گاڑھا سرخ زردی مائل ہوجاتاہے۔

یہی گردوں کا خراب ہونااور ہیپاٹائٹس ہے۔جس سے میری قوم تبا ہورہی ہے۔

یہ ایسی اعلامات ہیں جن کا خشک اثرات رکھنے والی ادویات سے علاج ہوتا نظر نہیں آتا۔

بیان کردہ مسائل کا حل کیاہے؟کسی ماہر طبیب سے اپنی تشخیص کروایں ،جو تشخیص جانتاہو،جو یہ بتاسکتاہو کہ یہ بیماریاں کب ،کہاں ،کیسے ،کیوں اور کس سے پیداہوتی ہیں ۔

غذا کی شکل میں میری معصوم قوم خود بھی ان سے بچ سکتی ہے ۔تشخیص کے بعد اگر تھوڑاغور و فکر سے کام لیں توبہت جلدی ان بیماریوں سے جان چھوٹ سکتی ہے۔

اول تو تشخیص لازمی ہے ۔دوم اُوپر بیان کردہ مسائل کا حل کچھ اس طرح بھی کیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اپنی طبیعت میں ایسی اعلامات محسوس کرتے ہیں تو خشکی کے اثرات پیداکرنے والی غذائیں کم کردیں

جن میں خشک ناریل،ترش دہی،بھنے چنے،بیسنی پکوڑے ،مچھلی ،شامی ،بیگن ،سبز چنے، ٹماٹر، کڑھی،گوبھی ،لوبیہ،باجرہ ،بڑاگوشت،چکن،اوجھڑی،کریلے،میٹھی،پالک کچنار،دال چنا،دال مسور مٹر شامل ہیں۔

اوراپنے غذائی چاٹ میں درجہ ذیل غذائیں شامل کریں

،مربہ ادرک،حلوہ بادام دیسی گھی کا،گندم کا دلیہ دیسی گھے والا،پراٹھا دیسی گھی والا،میٹھے دیسی انڈے،گاجر،گھیا توری،شلجم،سری پائے کا سالن،گوشت بکرا،دیسی مرغ،بٹیر،تیتر،چڑیا،کبوتر،مرغابی کا گوشت،،کلیجی ،دال مونگ،مونگرے،کدو،ٹینڈے،زیتون،دیسی گھی میں پکائیں۔

سلادمیں سبز پودینہ ،پیاز اورسنڈھ،زیرہ،کالی مرچ،ہلدی،گائے کا دود ھ،شہد،پھلوں میں آم شریں،خربوزہ،،امرودپکے ہوئے،انگور میٹھے،پپتا،کھجور وغیرہ

اپنے غذائی چاٹ میں زیادہ شامل کریں تو چند دنوں میں آپ کی صحت بہتر ہوجائے گی ۔

ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ..

23/05/2023

🌹❄🌻قادری منجن🌻❄🌹

👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

لونگ 10 گرام
مرچ سیاہ 10 گرام
مازو 50 گرام
مائیں خورد 50 گرام
کتھہ پھول 50 گرام
نمک خوردنی 50 گرام
سوڈابائی کارب 50 گرام
سک کیکر 50 گرام
نسپال 50 گرام
سمندر جھاگ 50 گرام
پھٹکڑی سفید بریاں 100 گرام
سنگجراحت 250 گرام

ست اجوائن 3 گرام
ست پودینہ 3 گرام

تمام اجزاء باریک کرلیں کپڑچھان کرلیں

صبح و شام
بطورمنجن استعمال کریں

🔴🔵فوائد🔵🔴

دانتوں کا درد داڑھ درد پائیوریا
مسوڑھوں سے خون آنا
دانتوں کا پیلا پن ٹھنڈا گرم لگنا
الغرض مسلسل استعمال سےدانتوں کے تمام مسائل سے نجات دلاکر دانتوں کومضبوط رکھتا ہے.
بنائیں آزمائیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

23/05/2023

▪️ **سانس کی بیماری سے نجات کے لئے زبردست نسخہ*▪️
دمہ دنیا بھر میں پائی جانے والی ایک دائمی بیماری ہے جو پھیپھڑوں میں سانس کی آمدورفت کی نالیوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ دمہ اگرچہ ایک مستقل بیماری ہے جو تمام عمر چلتی ہے ، تا ہم قدرتی نسخوں اورمستند دواؤں کی مدد سے اس کا علاج ممکن ہے۔ دمے کی کیفییت میں دراصل پھیپھڑوں اور تنفسی اعضاء کے خلاف معمولی ردعمل کا نتیجہ ہوتی ہے،جس میں سانس کی نالیاں تنگ ہو کر سانس کی آمدورفت کو دشوار بنا دیتی ہیں۔ ایسی حالت میں مریض سانس لیتے وقت اپنے سینے پر سختی اور دباؤ محسوس کرتا ہے۔ دمہ کے مکمل خاتمے کے لئے زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔
▪️ *ھوالشافی*▪️
پیاز کا رس : ایک چائے کا چمچ
بڑی الائچی : ایک عدد
▪️ *ترکیب اور طریقہ استعمال:*▪️
پیاز کے رس کو توے پر ڈال کر گرم کریں اور الائچی کو چھیل کر اس کے دانے پیا زکے رس میں شامل کریں۔ اب اسے اچھی طر ح بھونیں۔جب پیاز کا رس ختم ہو جائے اور الائچی کے دانے بھون ہو جائیں تو اسے توے سے اتار کر روزانہ صبح نہار منہ کھا لیں۔ اس کے صرف تین دن کے لگاتار استعمال سے ہی سانس کی رکاوٹ کی بیماری میں واضح فرق محسوس کریں گے اور ایک ہفتے کے مسلسل استعمال سے سانس کی بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی۔
*دمہ کی دو اقسام ہیں ایک موروثی ہوتا ہے جو ابتداء بچپن میں ہوتا ہے اور بلوغت تک خودبخود ختم ہو جاتا ہے۔ دوسری قسم کا دمہ کسی بھی قسم کی الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے اور بلوغت میں شروع ہو تا ہے اگر علاج نہ کروایا جائے تو ایک طویل مدت تک باقی رہتا ہے۔*

21/05/2023

چنڈی کیلئے خوردنی دوا

چنڈی کیلئے بیرونی طور پر

*مرھم خاص* (مجرب المجرب)

روغن گاؤ ½کلو
پیاز 3 پاؤ
نیلا تھوتھا 15 ماشہ
افیون 15 ماشہ

ترکیب تیاری : ایک کڑاہی میں روغن ڈالکر ہلکی آنچ پر پکائیں اور پیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے تیل میں ڈال کر جلا لیں.. جب پیاز بالکل جل جائے تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر خرل میں ڈال کر خوب اچھی طرح خرل کر لیں اور نیلا تھوتھا (ہلکا توے پر بریاں کیا ہوا) اور افیون باریک کر کے شامل کر لیں اور مذید کچھ دیر خرل کر لیں..
آپ کی مرھم تیار ہے..
شیشیوں میں محفوظ کر لیں..

*طریقہ استعمال* : صبح شام استعمال کریں

*فوائد* : چنڈی وغیرہ ہاتھ پاؤں میں کہیں بھی ہو انشاءاللہ 10 دن میں بغیر تکلیف ختم ہو جائیں گی.۔

میرا بارہامجرب ہے ۔۔۔۔

18/02/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔18 فروری 2023/دن ہفتہ ۔

آج رات بوہت مبارک اور دعاؤں کی قبولیت کی گھڑیاں ہیں انکو ہرگز ضائع نہیں کرنا ۔
آج رات 9 بج کر 5 منٹ سے لے کر رات 12 بج کر 45 منٹ تک یہ پل ہمارے پاس ہونگے ۔
تو انکو عبادت میں گزاریں ۔اپکی جو بھی دعا ہو و ہ اللّه سے مانگیں ۔انشاللہ ضرور پوری ہوگی ۔
ان 3 گھنٹوں کے دوران اپ یہ سب پڑھیں ۔۔
عبادت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلے دو نفل شکرانے کے ادا کرنے ہیں ۔
اور اللہ کا شکر ادا کرنا ہے کہ اللہ پاک نے آپ کو یہ مبارک گھڑی عطا کی ہے ۔
اس کے بعد گیارہ مرتبہ سورۃ کوثر کی تلاوت کرنی ہے ۔
پھر اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنی ہے ۔
پھر اس کے بعد 11 مرتبہ سورہ قدر کی تلاوت کرنی ہے ۔
اور اس کے بعد ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کرنی ہے ۔۔
سورہ فاتحہ کے بعد پھر گیارہ مرتبہ سورہ قدر کی تلاوت کرنی ہے ۔۔
اس کے بعد پھر تین مرتبہ سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنی ہے ۔
اس کے بعد پھر آپ نے گیارہ مرتبہ سورہ کوثر کی تلاوت کرنی ہے سورہ واقعہ کو بالکل درمیان میں پڑھنا ہے ۔
جب یہ ساری پڑھائی کر لینی ہے ۔۔۔۔۔تو پھر بڑی عقیدت اور محبت سے آپ نے ایک تسبیح درود ابراہیمی ۔۔یا پھر درود تاج کی پڑھنی ہے ۔ان میں سے جو بھی درود پاک آپ کو آتا ہوں اس کی ایک تسبیح آپ نے پڑھنی ہے ۔۔جتنا بھی زیادہ آپ درود پاک پڑھ سکتے ہو تو پڑھتے رہے ۔۔جب آپ کو محسوس ہو کی سرکار ختمی صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر کرم آپ پہ ہو رہی ہے ۔تو اب دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ۔اور جو بھی آپ کی دعا ہے وہ آپ مانگنا شروع کر دیں ۔دل سے اپنی ہر دعا مانگی اور دل سے یقین کر کے دعا مانگے کہ اللہ پاک سن رہا ہے ۔جو دعا بھی آج تک آپ کی ادھوری رہ گئی ہے انشاء اللہ آج کے دن کی صدقے آپ کی ہر دعا قبول ہوگی ۔دعا مانگنے کے بعد آپ نے پھر درود تاج یا درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دینا ہے ۔اور پورے بارہ بجے تک پھر درود پاک پڑھتے رہنا ہے اس دوران کسی سے بات نہیں کرنی خاموشی سے اپنا عمل جاری رکھنا 12 بجکر 45 منٹ جب ہو جائیں ۔12 بج کر بیس منٹ پر پھر دعا مانگنی ہے ۔اور دل کھول کے اپنی ہر دعا مانگنی ہے ۔پھر دعا مانگ کے اپنا عمل ختم کر دیں ۔انشاء اللہ تعالی اس عمل کے صدقے آپ کی زندگی سنور جائے گی ۔اور مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے میرے لئے میری والدہ کے لئے خصوصی دعا کرنی ہے ۔

اللہ حافظ جزاک اللہ

24/12/2022

Address

Khokhar Road
Lahore
54770

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibbi Raaz Tilismi Nuskhay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tibbi Raaz Tilismi Nuskhay:

Share