The Cliniks Healthcare

The Cliniks Healthcare The Cliniks Healthcare Hospital is 10 bedded multy-speciality territory care hospital situate near M

ہم میڈیکل اسٹور جاتے ہیں، پیناڈول یا پونسٹان کی ایک سٹرپ مانگتے ہیں، پچاس روپے پکڑاتے ہیں اور واپس لوٹ آتے ہیں۔ بس، بات ...
26/01/2026

ہم میڈیکل اسٹور جاتے ہیں، پیناڈول یا پونسٹان کی ایک سٹرپ مانگتے ہیں، پچاس روپے پکڑاتے ہیں اور واپس لوٹ آتے ہیں۔ بس، بات ختم۔

مگر اگلی بار جب آپ میڈیکل اسٹور جائیں تو ذرا دو تین منٹ ٹھہر جائیے۔
چاروں طرف نگاہ دوڑائیے۔
شیلفوں پر سجی ہزاروں دوائیں، ہر ایک کسی نہ کسی بیماری کی نمائندہ۔
دل سے سوال کیجیے کہ ساڑھے پانچ فٹ کا یہ انسان…
اور اس کے لیے بنائی گئی یہ پوری دکان، بلکہ دکانیں نہیں، دنیا بھر کے اسپتال اور دوائیاں — آخر کیوں؟

کتنی قسم اور نسل کی ہزاروں بیماریاں ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا ہوا ہے۔
ہمیں کبھی پیناڈول اور پونسٹان سے آگے سوچنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔
نہ مہنگے ٹیسٹ، نہ لمبی دوائیاں، نہ اسپتالوں کے چکر۔

یہ کوئی معمولی بات نہیں۔
یہ اللہ کی خاص رحمت، اس کا کرم اور اس کی بے پایاں حفاظت ہے۔

میں دعوے سے کہتا ہوں،
اگر آپ اس لمحے رک کر سوچ لیں،
تو آپ کا دل خود بخود سجدۂ شکر میں جھک جائے گا۔
اور زبان سے بے اختیار نکلے
یا اللہ! تیرا شکر ہے… بے حساب شکر ہے۔
اللہ ہم سب کو تمام بیماریوں سے دور رکھے اور اللہ تعالیٰ تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائیں۔آمین

نرس اب صرف ڈیوٹی دینے والی نہیں رہیں نرس اب شعور، علم، مہارت اور قیادت کی علامت بن چکیں  ہیں۔یاد رکھیں!نرس بہت جلد ہیلتھ...
25/01/2026

نرس اب صرف ڈیوٹی دینے والی نہیں رہیں
نرس اب شعور، علم، مہارت اور قیادت کی علامت بن چکیں ہیں۔

یاد رکھیں!
نرس بہت جلد ہیلتھ سسٹم کو بدلنے والے ہیں۔

کیونکہ نرس:
✔ مریض کے سب سے قریب ہوتے ہیں
✔ بیماری کو سب سے پہلے پہچانتے ہیں
✔ علاج کے نتائج کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں
✔ کمیونٹی میں صحت کی اصل محافظ ہے

دنیا بھر میں نرس پریکٹیشنرز کلینک چلا رہے ہیں، فیصلے کر رہے ہیں، اور ہیلتھ کیئر لیڈ کر رہے ہیں… اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی نرسز سسٹم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

یہ تبدیلی آواز سے نہیں،
علم، قابلیت اور اتحاد سے آئے گی۔

وقت آ گیا ہے کہ نرس اپنی طاقت پہچانے۔
کیونکہ آنے والا دور نرسنگ لیڈرشپ کا ہے۔

نرس بہت جلد سسٹم کو بدلنے والے ہیں۔ 💪

🚭 پھیپھڑوں کی تباہی کی ایک خوفناک حقیقت 🚭ایک خاموش دشمن — ایک “کش” جو آہستہ آہستہ زندگی کی سانسیں چھین لیتا ہےیہ کہانی ہ...
01/01/2026

🚭 پھیپھڑوں کی تباہی کی ایک خوفناک حقیقت 🚭
ایک خاموش دشمن — ایک “کش” جو آہستہ آہستہ زندگی کی سانسیں چھین لیتا ہے
یہ کہانی ہے لی رے کنگ کی، ایک عام نوجوان کی، جس نے 14 سال کی عمر میں محض شوق اور فیشن کے طور پر ویپنگ شروع کی۔ ابتدا میں یہ صرف چند کش تھے، دوستوں کے ساتھ مزے کے لیے، مگر یہی چند کش آہستہ آہستہ ایک خطرناک لت میں بدل گئے۔
وقت گزرتا گیا، اور 17 سال کی عمر تک لی رے کنگ ہفتے میں چار ویپس استعمال کرنے لگا۔ اسے اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اپنے جسم کے اندر ایک خاموش تباہی کو دعوت دے رہا ہے۔
ایک رات اچانک سب کچھ بدل گیا۔
شدید سینے کا درد، سانس لینے میں شدید دشواری، اور گھبراہٹ…
فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کا بایاں پھیپھڑا پھٹ چکا ہے۔
ابتدائی علاج کے بعد کچھ بہتری آئی، مگر مسئلہ ختم نہ ہوا۔ بار بار تکلیف لوٹتی رہی، سانس کا مسئلہ بڑھتا گیا، اور بالآخر ڈاکٹروں نے ایک خوفناک فیصلہ سنایا:
⚠️ ایمرجنسی سرجری کے بغیر اس کی جان بچانا ممکن نہیں تھا۔
سرجری کے دوران پھیپھڑے کا وہ حصہ جو مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا تھا، کاٹ کر نکال دیا گیا۔
ایک نوجوان، جو زندگی کے خواب دیکھ رہا تھا، اب آدھے پھیپھڑے کے ساتھ جینے پر مجبور ہو گیا — صرف ویپنگ کی وجہ سے۔
ماہرین صحت کے مطابق: ❌ ویپنگ پھیپھڑوں کو کمزور کرتی ہے
❌ پھیپھڑوں کے ٹشوز کو تباہ کر دیتی ہے
❌ اچانک سانس بند ہونے، پھیپھڑا پھٹنے اور مستقل نقصان کا سبب بن سکتی ہے
یہ کوئی فیشن نہیں…
یہ کوئی محفوظ متبادل نہیں…
یہ کیمیکلز کا زہر ہے جو خاموشی سے جسم کو کھا جاتا ہے۔
📢 آج فیصلہ کریں، کل بہت دیر ہو سکتی ہے













Happy New year 🎊 2026
01/01/2026

Happy New year 🎊 2026

نہیں ہرگز نہیں۔۔۔اشرافیہ ہمارے دشمن نہیں بھائی ہم اپنے دشمن خود ہیں۔۔۔ اپنی تباہیوں میں میرا ہاتھ بہت ھے۔ جب ظالم پہلا ظ...
07/12/2025

نہیں ہرگز نہیں۔۔۔اشرافیہ ہمارے دشمن نہیں بھائی ہم اپنے دشمن خود ہیں۔۔۔ اپنی تباہیوں میں میرا ہاتھ بہت ھے۔
جب ظالم پہلا ظلم کرتا ھے اور مظلوم خاموش رھتا ھے تو پھر وہ ظلم کی مقدار بڑھا دیتا ھے۔۔ پھر دوسرا ظلم اس کےبعد تیسرا اور پھر ظلم پر ظلم۔اور ایسا ایک لا متناھی سلسلہ چل پڑتا ھے۔ ظلم بڑی عجیب شے ہے جسے یہ کرنے کی عادت پڑ جاۓ تو وہ بے حس ہو جاتا ھے اور جسے یہ سہنے کی عادت پڑ جاۓ تو وہ بھی بے حس ہو جاتا ھے۔۔ اور ہم ان کے ظلم سہہ سہہ کر مردہ ہو چکے ہیں۔۔ مردے کبھی بول نہیں سکتے مردوں کے کوئی حقوق نہیں ہوتے مردوں کا وسائل پر حق نہیں ہوتا۔ مردے بولتے نہیں۔۔

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپیل,لال دین ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے عام پیغام,محترم اہل وطن، السلام علیکم!ہمارا ملک ایک با...
28/08/2025

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپیل,

لال دین ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے عام پیغام,

محترم اہل وطن، السلام علیکم!

ہمارا ملک ایک بار پھر قدرتی آفت — شدید سیلاب — کی لپیٹ میں ہے۔ سینکڑوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، بچے بھوکے ہیں، مائیں پریشان، بزرگ بے سہارا، اور زندگیاں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑی ہیں۔

لال دین فاونڈیشن ، جو ہمیشہ فلاحی خدمات میں پیش پیش رہا ہے، اس مشکل وقت میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ ہم آپ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ان دکھی انسانوں کے لیے آگے بڑھیں، اپنے حصے کا دیا جلائیں، اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ اکیلے نہیں۔

ہمیں درج ذیل امدادی اشیاء کی فوری ضرورت ہے:

خشک راشن (آٹا، چاول، دالیں، چینی، تیل، چائے وغیرہ)

پینے کا صاف پانی

کپڑے (صاف اور قابل استعمال)

بستر، کمبل، چادریں

ادویات اور فرسٹ ایڈ کا سامان

بچوں اور خواتین کی بنیادی ضروریات

نقد تعاون (رسید کے ساتھ قبول کیا جائے گا)

امدادی سامان جمع کروانے کی جگہ:
The cliniks healthcare hospital 62 rewaz garden lahore

آپ کی تھوڑی سی مدد، کسی کی پوری زندگی بدل سکتی ہے۔
آئیے، انسانیت کے ناطے، اپنے بھائیوں اور بہنوں کی تکلیف کو بانٹیں۔

لال دین ویلفیر فاونڈیشن — آپ کے ساتھ، ہر قدم پر!

روٹی سالن تو ملتا ہے لیکن اس میں سے پروٹین نہیں ملتیاسی لئے تھک جاتے ہو اور بیمار ہو جاتے ہو اور بال گرنے لگتے ہیں۔ بچپن...
23/08/2025

روٹی سالن تو ملتا ہے لیکن اس میں سے پروٹین نہیں ملتی
اسی لئے تھک جاتے ہو اور بیمار ہو جاتے ہو اور بال گرنے لگتے ہیں۔
بچپن سے مجھے کہتے تھے اوہو بچہ بہت کمزور ہے۔
کھانا زیادہ کھاؤ۔
تھوڑا بڑا ہوا زیادہ کھانا شروع کیا تو فیٹ بڑھ گیا۔
بال گر رہے ہیں تو شیمپو بدل دو۔
دنیا بھر کے شیمپو لگا لئے پر بال گرنا نہیں رکے
موڈ خراب ہے چلو آئس کریم کھا لیتا ہوں
ایک فینسی کافی پی لیتا ہوں۔
کبھی کسی نے نہیں سمجھایا تھا کہ کھانے میں پروٹین کتنا ہے وہ دیکھو۔
کیوں کہ کہنے والوں کو بھی پروٹین کا پتہ نہیں تھا۔
پروٹین کا کام صرف باڈی بلڈنگ کے لئے نہیں۔
بلکہ ہر ماں باپ
ہر بچہ
ہر طالب علم
ہر استاد
یا ہر چلتے پھرتے انسان کے لئے ضروری ترین چیز ہے۔
بال بہتر پروٹین سے
سکن پروٹین سے
ہارمونز پروٹین۔
امیون سسٹم پروٹین
اور جب یہ سب خراب ہونے لگتا ہے تو الزام آتا ہے سٹریس پر یا موسم پر۔
جبکہ اصل مسئلہ پیٹ میں کیا کیا ڈال رہے ہو وہ دیکھو
انڈے
دالیں
چکن
لوبیہ اور چنے
بیف اور مچھلی
ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھا سکتا ہے۔
بس مقدار پوری کرنی ہو گی۔
زیادہ نہیں تو جتنے کے چنے باہر سے کھاتے ہو اتنے گھر میں بنا کے کھاؤ۔
اسی کلو کے ہو تو اسی گرام پروٹین لینا شروع کر دو
جہاں آلو گوبھی بنانے لگے ہو وہاں ہر پلیٹ میں ایک انڈہ بھی شامل کر دو۔
جہاں مہینے کا پانچ کلو گھی یا ککنگ آئل لگ رہا ہے وہیں اسے ایک کلو تک لے آو۔
جہاں ممکن ہے آئل سے دوری اور پروٹین سے دوستی بڑھائیں
اور ہاں۔ پلیٹ کے سائز کا خاص خیال رکھیں۔
نیچے پلیٹ میں سو گرام ابلے چاول اور ڈیڈھ سو گرام ابلے آلو ہیں۔ ساتھ میں چکن اور ایک کھیرا۔
یہ ایک بیلنس پلیٹ میرا لنچ تھا۔

17/08/2025

میں میأں ناصر محمود۔
صدر لال دین ویلفیر فانڈیشن رجسٹرڈ،
خیبرپختونخوا میں آنے والے حالیہ سیلاب پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ وقت ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے نہایت کڑا امتحان ہے جن کے گھر، روزگار اور زندگیاں اس قدرتی آفت سے متاثر ہوئی ہیں
ایسے مشکل وقت میں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم صرف ہمدردی کے الفاظ تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کے ساتھ عملی تعاون کریں۔ چاہے یہ تعاون مالی ہو، جسمانی ہو یا اخلاقی ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہے
لال دین ویلفیر فانڈیشن رجسٹرڈ کا مشن انسانی خدمت اور یکجہتی ہے، اور آج یہ مشن ہم سب سے عملی اقدام کا تقاضا کرتا ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر دعا بھی کریں اور عمل بھی، تاکہ متاثرہ خاندان جلد اپنے گھروں اور معمولاتِ زندگی کی طرف لوٹ سکیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔
خلوص کے ساتھ،
میأں ناصر محمود۔
صدر لال دین ویلفیر فانڈیشن رجسٹرڈ۔
Lal din welfare foundation,
23 rewaz garden lahore
03434404800
03244949059
Copied

28/07/2025
نجات کمپلیکیس لاہور۔مرکز علاج منشیات و نفسیات !! جلدی کیجئے علاج میں کہیں ڈیر نہ ہو جائے۔صحت مند زندگی کا خواب ممکن ہے ن...
30/06/2025

نجات کمپلیکیس لاہور۔

مرکز علاج منشیات و نفسیات !!
جلدی کیجئے علاج میں کہیں ڈیر نہ ہو جائے۔
صحت مند زندگی کا خواب ممکن ہے نجات کمپلیکیس کے ساتھ کیونکہ ہم فراہم کرتے ہیں علاج کی تمام سہولیات نہایت پرسکون ماحول میں۔ آج ہی خوشحال زندگی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں۔ ابھی رابطہ کیجیۓ:

Powered by Lal Din Ldwf Lal din welfare foundation & IHRM

Nijjat addiction control n rehab Center.

For High Quality Detox & Drug Addiction Recovery.

𝐒𝐜𝐡𝐞𝐝𝐮𝐥𝐞 𝐚𝐧 𝐚𝐩𝐩𝐨𝐢𝐧𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐭𝐨𝐝𝐚𝐲:Call 04237206486 /
WhatApp: 03254410326
𝐋𝐨𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧:House # 296 Rewaz Garden Lahore.

لال دین ویلفیئر فاؤنڈیشن اورأنٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے تعاون سے دی کلینکس ہیلتھ کیئر ہسپتال 62 ریواذ گارڈن لاہور میں...
28/06/2025

لال دین ویلفیئر فاؤنڈیشن اور
أنٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ کے تعاون سے دی کلینکس ہیلتھ کیئر ہسپتال 62 ریواذ گارڈن لاہور میں بروز اتوار 29 جون کو دن 12 سے 4 بجے تک فری أئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جاے گا جس میںں مریضوں کا مفت علاج شوگر بلڈ پریشر فری چیک کیا جاے گا۔ اور مستحق مریضوں کو مفت اودیات بھی دی جایں گئ۔ براے مہربانی صدقہ جاریا سمجھ کر شیر کر یں۔ جزاك الله
Lal Din Ldwf


دل یا گردے فیل ہونے کی نشانیاں :-جب دل یا گردے خراب یا کمزور ہونے لگے تو جسم سے پانی باہر نہیں نکلتا جس کی وجہ سے سانس ل...
29/05/2025

دل یا گردے فیل ہونے کی نشانیاں :-
جب دل یا گردے خراب یا کمزور ہونے لگے تو جسم سے پانی باہر نہیں نکلتا جس کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ( تیز چلتے وقت یا سیڑھیاں چڑھتے وقت ) ، پاوں میں سوجن اور بلڈپریشر بڑھ جاتا ہے ۔

Address

62-Riwaz Garden, Sanda Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Cliniks Healthcare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Cliniks Healthcare:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram