
13/10/2023
جو شخص مال خرچ کرنے کی استطاعت رکھتا ہے اس پر مال خرچ کرنا واجب ہے اور جو زخمیوں کے علاج کی سکت رکھتا ہے اس پر زخمیوں کا علاج لازم ہے اور جو تحریر لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا میڈیا پر اپنا موقف پیش کر سکتا ہے یہی اس کے ذمہ ہے فرض ہے۔ جو شخص بھی کسی بھی کام کی صلاحیت و اسطاعت رکھتا ہے تو اس فریضے سے اپنی صلاحیت و استطاعت کو (اہل غزہ) کے حق میں استعمال کر کے ہی بری الذمہ ہو سکتا ہے ۔