Dr.Umer Kamran

Dr.Umer Kamran I invite you to explore my page, where I facilitate clinical scenario discussions and present cases

ڈائیکلوفیناک سوڈیم ایک طاقتور NSAID دوا ہے، جو درد، (Diclofenac)سوزش اور سوجن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ وقتی آر...
04/01/2026

ڈائیکلوفیناک سوڈیم ایک طاقتور NSAID دوا ہے، جو درد، (Diclofenac)سوزش اور سوجن کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ یہ وقتی آرام کے لیے مفید ہے، مگر اسے عام درد کش سمجھ کر لاپرواہی سے استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
یہ دوا عموماً درجِ ذیل حالات میں دی جاتی ہے:
• پٹھوں اور جوڑوں کا درد
• گٹھیا
• کمر درد
• آپریشن کے بعد کا درد
• اچانک چوٹ لگنے کی صورت میں
لیکن مسئلہ یہاں سے شروع ہوتا ہے۔
ڈائیکلوفیناک جسم میں پروسٹاگلینڈنز کو روکتی ہے، جو درد اور سوزش پیدا کرتے ہیں۔ یہی پروسٹاگلینڈنز معدے، گردوں اور دل کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔ ان کو بے احتیاطی سے روکنا سنگین نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔
اہم نقصانات جنہیں اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے:
• معدے کی جلن، السر اور خون بہنا
• گردوں کو نقصان، خاص طور پر پانی کی کمی میں
• بلڈ پریشر کا بڑھ جانا
• طویل استعمال سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ
یہ بات واضح ہونی چاہیے:
👉 ڈائیکلوفیناک کا انجیکشن گولی سے زیادہ محفوظ نہیں ہوتا۔
بلکہ انجیکشن سے پھوڑے، انفیکشن اور اعصابی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ وقتی آرام حفاظت کی ضمانت نہیں۔
کن افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے یا اس دوا سے پرہیز کرنا چاہیے؟
• بزرگ افراد
• گردوں کے مریض
• معدے کے السر والے مریض
• دل کے مریض
• بے قابو بلڈ پریشر کے مریض
بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے روزانہ ڈائیکلوفیناک لینا — چاہے خود سے ہو یا کسی عطائی کے کہنے پر — سیدھا نقصان دہ عمل ہے۔
محفوظ استعمال کے اصول:
• کم سے کم مؤثر خوراک
• کم سے کم مدت کے لیے
• انجیکشن کے بجائے گولی کو ترجیح
• ضرورت ہو تو معدے کی حفاظت کی دوا ساتھ
یاد رکھیں:
درد بیماری نہیں، علامت ہوتا ہے۔
درد کو دبانا آسان ہے، مگر اس کی قیمت اکثر گردے، معدہ یا دل ادا کرتے ہیں۔
دوا علم کے ساتھ استعمال کریں، عادت کے طور پر نہیں۔

04/01/2026
All of these quacks should be punished. Adequate action should be taken against these ruthless creatures. See how shamel...
04/01/2026

All of these quacks should be punished. Adequate action should be taken against these ruthless creatures. See how shamelessly he is advocating quackery.
Dear all, please stop visiting these so called quacks. Instead go to a government hospital. Remember every doctor is willing to help you out. No one is there to kill you. Instead every doctor takes oath to heal and help.
Regards,

یہ تمام عطائیوں کو سزا ملنی چاہیے۔ ان بے رحم مخلوقات کے خلاف سخت اور مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔ دیکھیں کس بے شرمی سے یہ عطائیت کی وکالت کر رہا ہے۔
تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ان نام نہاد عطائیوں کے پاس جانا بند کر دیں۔ اس کے بجائے کسی سرکاری ہسپتال کا رخ کریں۔ یاد رکھیں، ہر ڈاکٹر آپ کی مدد کے لیے تیار ہوتا ہے۔ کوئی بھی آپ کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں ہوتا۔ ہر ڈاکٹر شفا دینے اور مدد کرنے کا حلف اٹھاتا ہے۔
والسلام




🌿 "NSAIDs – فائدہ بھی، نقصان بھی!" 💊(Brufen, Ponstan, Disprin, Voltaren, etc.)پاکستان میں اکثر لوگ درد یا بخار کے لیے Br...
12/10/2025

🌿 "NSAIDs – فائدہ بھی، نقصان بھی!" 💊
(Brufen, Ponstan, Disprin, Voltaren, etc.)

پاکستان میں اکثر لوگ درد یا بخار کے لیے Brufen یا Ponstan روزمرہ کی دوا سمجھ کر استعمال کرتے ہیں — چاہے گھٹنوں کا درد ہو، دانت کا درد، یا ہلکا سا بخار۔
لیکن یہ بات اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے کہ NSAIDs (Non-Steroidal Anti-Inflammatory Drugs) جسم کے دو بڑے دشمن بھی بن سکتے ہیں👇

🔥 1. معدے (Stomach) پر اثر – PUD یعنی Peptic Ulcer Disease
یہ دوائیں معدے کی دیوار کی حفاظت کرنے والے enzymes کو روکتی ہیں، جس کی وجہ سے تیزاب زیادہ بنتا ہے اور ulcers (زخم) بن سکتے ہیں۔
⚠️ نتیجہ:

معدے میں جلن، درد یا بوجھ

خون آنا (کالا پاخانہ یا قے میں خون)

کبھی کبھار life-threatening bleeding!

خاص طور پر خطرہ زیادہ ہوتا ہے اگر:
☕ خالی پیٹ دوا لی جائے
🍺 ساتھ سگریٹ یا چائے زیادہ ہو
💊 دوا روزانہ لی جائے

❤️ 2. بلڈ پریشر (Hypertension) پر اثر
NSAIDs گردوں پر اثر ڈال کر پانی اور نمک جسم میں روک لیتی ہیں → نتیجتاً بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔
خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے BP یا دل کی دوا لے رہے ہوں (مثلاً Losartan، Amlodipine، Valsartan وغیرہ)، ان میں یہ دوائیں دواؤں کا اثر کم کر دیتی ہیں۔

⚠️ نتیجہ:

BP اچانک بڑھ جانا

دل کا بوجھ بڑھنا

گردوں کی کارکردگی متاثر ہونا

💡 کیا کریں؟
✅ ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے دوا لیں
✅ خالی پیٹ دوا نہ لیں
✅ اگر BP یا معدے کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر کو ضرور بتائیں
✅ Long-term pain کے لیے safer options (Paracetamol یا مخصوص COX-2 inhibitors) ڈاکٹر سے discuss کریں

🩺 یاد رکھیں:
"درد کم کرنے والی دوا کبھی کبھی دل اور معدے کے لیے دردِ سر بن جاتی ہے۔"

اپنا خیال رکھیں، خود علاجی سے بچیں 🙏

Dr. Umer Kamran

Avoid self medication. Always refer to an MBBS doctor for treatment.

💊 پین کلرز کی حقیقت – کتنا زیادہ، کتنا خطرناک؟پاکستان میں یہ عام رواج ہے: سر درد؟ کمر درد؟ جوڑوں کا درد؟ → ایک پیناڈول ی...
06/09/2025

💊 پین کلرز کی حقیقت – کتنا زیادہ، کتنا خطرناک؟

پاکستان میں یہ عام رواج ہے: سر درد؟ کمر درد؟ جوڑوں کا درد؟ → ایک پیناڈول یا بروفن کھالو!
لیکن یاد رکھیں: درد کی گولیوں کا زیادہ استعمال آپ کے گردے، معدے اور جگر کو خاموشی سے نقصان پہنچاتا ہے۔

⚠️ زیادہ استعمال کے نقصانات:

معدے کے السر اور خون آنا

گردوں کا فیل ہونا

جگر کو نقصان (خاص طور پر پیراسیٹامول کے ساتھ)

دل کے مسائل کا خطرہ بڑھنا

👉 سنہری اصول:

روزانہ بنا مشورہ ڈاکٹر کے مت کھائیں۔

ہمیشہ کھانے کے بعد لیں تاکہ معدہ محفوظ رہے۔

ہمیشہ درد کی اصل وجہ تلاش کریں، صرف گولیوں پر نہ ٹکیں۔

صحت وقتی آرام سے زیادہ قیمتی ہے۔ اگلی بار سوچ سمجھ کر گولی لیں

Unsupervised medication shouldn't be appreciated at all.

Dear All,How can I report this to the relevant authorities? Apparently this guy is selling MBBS licences (fake ones).
04/09/2025

Dear All,
How can I report this to the relevant authorities?
Apparently this guy is selling MBBS licences (fake ones).

سنگین نقصانات — ثبوت کے ساتھ1) اسٹیرائڈ کی ملاوٹ (Prednisolone/Dexamethasone):کئی “ہربل/حکیمی” دواؤں میں خفیہ طور پر اسٹ...
28/08/2025

سنگین نقصانات — ثبوت کے ساتھ

1) اسٹیرائڈ کی ملاوٹ (Prednisolone/Dexamethasone):
کئی “ہربل/حکیمی” دواؤں میں خفیہ طور پر اسٹیرائڈ ملے ہوئے پائے گئے—مریض کو وقتی “واہ واہ” اور اندر سے تباہی: شوگر ہائی، بلڈ پریشر، ہڈیوں کی کمزوری/فریکچر، انفیکشنز، ایڈرینل سپریشن، چہرہ چاند سا (Cushingoid) وغیرہ۔ پاکستان ملٹری میڈیکل جرنل میں ایسی ملاوٹ رپورٹ ہوئی، جبکہ تازہ تجزیاتی مطالعوں میں بھی اسٹیرائڈ کی آلودگی سامنے آئی۔

2) بھاری دھاتیں (Lead, Mercury, Arsenic, Cadmium):
ان “دواؤں” میں سیسے/پارہ/آرسینک/کیڈمیم کی خطرناک مقداریں بار بار ملی ہیں—نتیجہ: گردوں اور جگر کی ناکامی، نیورولوجیکل نقصانات، خون کی کمی، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ۔ بین الاقوامی جریدوں اور ہیلتھ اتھارٹیز کی رپورٹس موجود ہیں۔

3) اصل دنیا کے کیسز (Case Reports & Alerts):
– سیسے سے زہرخورانی (lead poisoning) کے مریض آیوَر ویدک/روایتی ادویات لینے کے بعد ہسپتال پہنچے—CDC کی سیریز، JAMA/کینیڈین و آسٹریلین ہیلتھ الرٹس سب موجود۔ ڈائلیسس اور لمبا علاج اکثر انجام بنتا ہے۔

4) پاکستان سے شواہد:
برینڈڈ پاکستانی ہربل مصنوعات میں بھاری دھاتیں حد سے کہیں اوپر پائی گئیں—خاص طور پر Lead اور Cadmium—جو گردوں/پھیپھڑوں کی ناکامی تک لے جا سکتے ہیں۔

میرے کمنٹ کے بعد اکثر حکیم مجھ پر بولنے لگ گئے کہ یہ کُشتہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔عام عوام کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ کُشت...
28/08/2025

میرے کمنٹ کے بعد اکثر حکیم مجھ پر بولنے لگ گئے کہ یہ کُشتہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔
عام عوام کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ کُشتہ آپ کے گردوں کو تباہ و برباد کر دے گا۔

ڈائلیسس یونٹ میں اکثر مریض یہ کُشتہ کھا کر آتے ہیں، اور پھر آخر میں ڈاکٹرز ہی ان کی مینجمنٹ کرتے ہیں۔

عام لوگوں سے گزارش ہے کہ اصل علاج کی طرف آئیں۔
ایویڈینس بیسڈ میڈیسن، جو دنیا مانتی ہے اور جس پر ریسرچ ہوتی ہے، اُسے استعمال کریں۔
اور ہمیشہ ایک مستند MBBS ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔

ورنہ آپ بھی کسی دن گردوں کے وارڈ میں پڑے ہوں گے۔

💊 Metformin کب لینی چاہیے؟Metformin شوگر (ذیابطیس ٹائپ 2) کے مریضوں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا ہے۔👉 اسے ہمیشہ ...
25/08/2025

💊 Metformin کب لینی چاہیے؟

Metformin شوگر (ذیابطیس ٹائپ 2) کے مریضوں کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا ہے۔

👉 اسے ہمیشہ کھانے کے بعد لینا چاہیے۔
کیوں؟ تاکہ پیٹ کی خرابی، متلی یا اسہال کے چانسز کم ہو جائیں۔

👉 ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دن میں ایک بار یا دو بار لی جا سکتی ہے۔
عام طور پر ناشتہ کے بعد یا رات کے کھانے کے بعد دی جاتی ہے۔

⚠️ یاد رکھیں:

خالی پیٹ مت کھائیں ورنہ معدہ خراب ہو سکتا ہے۔

کبھی بھی خود سے خوراک (dose) کم یا زیادہ مت کریں۔

Metformin صرف گولی نہیں، ایک لائف اسٹائل پیکج ہے—ساتھ میں صحت مند غذا اور روزانہ کی تھوڑی سی ورزش ضروری ہے۔

👨‍⚕️ ہمیشہ دوا لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

23/08/2025

🩺 علاج کس سے کروائیں؟

علاج ہمیشہ ایک مستند MBBS ڈاکٹر سے کروائیں۔
فارمیسی والے کے پاس جا کر خود سے دوائی لینا نقصان دہ ہے، فائدہ نہیں دیتا۔

میں نے کئی مریض دیکھے ہیں جو بغیر نگرانی کے دوائیاں استعمال کرتے ہیں اور بعد میں ان کے نقصانات برداشت کرتے ہیں۔

⚠️ مثال کے طور پر:

NSAIDs (pain killers) بلڈ پریشر کو بڑھا دیتی ہیں۔

Risek (Omeprazole) لوگ ایسے کھاتے ہیں جیسے ٹافی ہو۔ لیکن اس کا لمبے عرصے تک استعمال معدے، گردوں اور ہڈیوں کے لیے خطرناک ہے۔

👨‍⚕️ یاد رکھیں:
صرف MBBS ڈاکٹر ہی مستند ڈگری رکھتا ہے اور بیماری کو صحیح طریقے سے سمجھ کر علاج کر سکتا ہے۔
مارکیٹ میں جعلی اور نام نہاد "ڈاکٹرز" لوگوں کو دھوکہ دے کر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

👉 اپنی صحت کے ساتھ مذاق مت کریں۔ علاج ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے کروائیں

23/08/2025

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Umer Kamran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Umer Kamran:

Share

Category