
14/09/2025
سرویکل کینسر خواتین میں بہت خاموشی اور تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے۔ دنیا کی سب ترقی یافتہ ممالک میں نوجوان بچیوں کو اس کی ویکسین لگا کر اس سے محفوظ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پھر پچیس سال کی عمر کے بعد ان کا ہر تین سال بعد طبی معائنہ کر کے چیک کیا جاتا ہے کہ ویکسین کے باوجود اس کینسر والے سیلز کی کوئی نشونما تو نہیں ہو رہی۔ قانونی طور پہ سب لڑکیوں پہ پہ لازمی کیا جاتا ہے کہ وہ یہ ویکسین لگوائیں۔
دیر سے سہی لیکن اب بالآخر پاکستان میں بھی اس کینسر کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اب خدارا اس ویکسین میں سازشیں تلاش کرنے کے بجائے اس کو لازمی لگوائیے گا۔ یہ آپ کی بچیوں کی زندگی بچانے کا موجب بن سکتی ہے۔ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے، ان کے پاس ہمارے جیسے کمزور معاشی ملک کو تباہ کرنے کےی سازش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اس لیے جو سہولت مل رہی ہے، جو آسانی مل رہی ہے، اسے لے لیجیے۔ اسے مشکوک بنا کر اپنے لیے مشکلات مت پیدا کیجیے۔
اپنی بچیوں کو کینسر سے بچانے والی یہ ویکسین لازمی لگوائیے۔