Qurat ul Ain Hassan - Clinical Psychologist

Qurat ul Ain Hassan - Clinical Psychologist Ms. QURAT aims striving to serve the humanity, reduce the distress and improve the psychological wel

Same world, same problems, different mindset, different results.
13/08/2025

Same world, same problems, different mindset, different results.

Visuals That Will Make You Think.
05/03/2025

Visuals That Will Make You Think.

27/01/2025

Principles of self-respect !!!

1. ان لوگوں کو تلاش کرنا چھوڑ دیں جو آپ کو تلاش نہیں کر رہے۔ اپنی توانائی اور توجہ کی قدر کریں۔
2. منت سماجت بند کریں۔ اپنی عزت نفس اور وقار کو قائم رکھیں۔
3. صرف وہی بات کریں جو ضروری ہو۔
بلاوجہ وضاحت یا زیادہ بات سے پرہیز کریں۔
4. بدتمیزی کا فوراً جواب دیں۔ اسے نظرانداز نہ کریں؛ عزت کے ساتھ اور مضبوطی سے سامنا کریں۔
5. دوسروں کی سخاوت کا زیادہ فائدہ نہ اٹھائیں۔
لین دین میں توازن رکھیں۔
6. ان لوگوں کے پاس کم جائیں جو آپ کے پاس نہیں آتے۔ تعلقات میں دوسروں کے رویے کے مطابق برتاؤ کریں۔
7. اپنے آپ پر سرمایہ کاری کریں۔ اپنی خوشی اور ترقی کو ترجیح دیں۔
8. چغلی اور غیبت سے بچیں۔ مثبت سوچیں اور اپنی شخصیت کی تعمیر پر توجہ دیں۔
9. بولنے سے پہلے سوچیں۔ آپ کے الفاظ دوسروں کے سامنے آپ کی پہچان بناتے ہیں۔
10. ہمیشہ اچھے دکھائی دیں۔ اعتماد کے ساتھ اپنا لباس اور انداز پیش کریں۔
11. اپنے مقاصد پر کام کریں۔ کامیابیاں آپ کی خود کی عزت میں اضافہ کرتی ہیں۔
12. اپنے وقت کی عزت کریں۔ اسے قیمتی سمجھیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھیں۔
13. بدتمیز تعلقات سے دور ہو جائیں۔ خود کو اتنا اہم سمجھیں کہ زہریلے ماحول سے نکل سکیں۔
14. اپنے اوپر خرچ کریں۔ دوسروں کو دکھائیں کہ خود کی دیکھ بھال آپ کے لیے اہم ہے۔
15. کم دستیاب رہیں۔ اپنی موجودگی کو قیمتی بنائیں۔
16. دوسروں کو خود سے زیادہ دیں۔
سخاوت آپ کی شخصیت کو مزید قابل احترام بناتی ہے۔

If you don't move now, it will only get heavier.Take that step, and you will see everything change.
07/01/2025

If you don't move now, it will only get heavier.

Take that step, and you will see everything change.

یہ کوئی عام تصویر نہیں...بظاہر عام سی نظر آنے والی نیشنل جیوگرافک کی اِس تصویر نے ”سال کی بہترین تصویر“ کا ایوارڈ جیتا ھ...
02/01/2025

یہ کوئی عام تصویر نہیں...

بظاہر عام سی نظر آنے والی نیشنل جیوگرافک کی اِس تصویر نے ”سال کی بہترین تصویر“ کا ایوارڈ جیتا ھے.
کیوں ؟؟

تصویر کو زوم اِن کرکے دیکھیں، وجہ خُود سمجھ میں آجائے گی.

زندگی کے روز مرہ کے معاملات میں بھی ہمیں بارہا ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ھے، ہم دیکھ کُچھ اور رہے ہوتے ہیں، نظر کُچھ اور آرہا ہوتا ھے.

ہر منظر کا ایک پسِ منظر ہوتا ھے، ضروری نہیں وہ جیسا نظر آرہا ہوتا ھے حقیقت میں بھی ویسا ہی ہو.
ظاہری منظر اور پسِ منظر ایک دُوسرے سے یکسر مُختلف اور مُتضاد ہوسکتے ہیں اور اکثر ہوتے بھی ہیں.

سچ کی کھوج کے مُسافر ہر چیز کو، ہر منظر کو ” زوم اِن“ کرکے دیکھتے ہیں.

چیزوں کو ”زوم اِن“ کرکے دیکھنے کی عادت ڈالیں، اصل سچ کو دونوں بانہیں کھولے بھرپور مُسکراہٹ کے ساتھ اپنا استقبال کرتے ہوئے پائیں گے.

10 Things That Could Change Your Life.
30/12/2024

10 Things That Could Change Your Life.

Powerful 5M's.
06/12/2024

Powerful 5M's.

Don't let regret overshadow your path—start today, and make the most of every opportunity. 🌱 It's never too late to take...
16/11/2024

Don't let regret overshadow your path—start today, and make the most of every opportunity. 🌱
It's never too late to take that first step !!!

Silent Words & Quotes 🥀❤
19/10/2024

Silent Words & Quotes 🥀❤

15/08/2024

دماغی کارکردگی میں اضافہ کے لیے یہ ورزشیں کریں !!!

یہ بات کئی بار تحقیق سے ثابت کی جاچکی ہے کہ دماغ کو جتنا زیادہ فعال رکھا جائے اتنا ہی زیادہ اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر دماغ کو کم استعمال کیا جائے تو آہستہ آہستہ اس کی کارکردگی کم ہونے لگتی ہے اور ہماری ذہانت میں فرق آنے لگتا ہے۔

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ کئی دماغی بیماریوں جیسے ڈیمینشیا، الزائمر اور خرابی یادداشت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوائل عمری ہی سے دماغی مشقیں اپنا کر ان بیماریوں سے کسی حد تک حفاظت ممکن ہے۔

دراصل دماغ ایک ہی چیزوں اور ایک ہی معمول سے ’بور‘ ہوجاتا ہے لہٰذا اس کی ’کام میں دلچسپی‘ بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے نئی نئی چیزوں سے روشناس کروایا جائے۔

ماہرین دماغ کو فعال اور سرگرم رکھنے کے لیے کچھ ورزشیں بتاتے ہیں جو آپ بغیر کسی محنت کے دن کے کسی بھی حصہ میں کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ ورزشیں کیا ہیں۔

*دماغی حساب*
جب بھی پیسوں یا اعداد و شمار کا حساب کرنا ہو تو کاغذ قلم یا کیلکولیٹر کے بجائے زبانی حل کریں۔ اس سے آپ کا دماغ فعال ہوگا۔

*نئی زبان سیکھیں*
نئی زبان سیکھنا دماغ کے لیے بہترین ورزش ہے۔ نئے نئے الفاظ، ان کے مطلب اور تلفظ سننا، بولنا اور سمجھنا آپ کے دماغ کی سستی کو دور کردے گا اور آپ اپنی ذہانت میں اضافہ محسوس کریں گے۔

*غیر بالادست ہاتھ کا استعمال*
اگر آپ سیدھا ہاتھ استعمال کرنے کے عادی تو اپنے الٹے، اور الٹا ہاتھ استعمال کرنے کے عادی ہیں تو دن میں کچھ کام سیدھے ہاتھ سے ضرور نمٹائیں۔ یہ جسمانی طور پر مشکل کام ہوسکتا ہے مگر دماغ کے لیے یہ ایک بہترین مشق ہے۔

ہم جو ہاتھ استعمال کرتے ہیں ہمارے دماغ کا وہی حصہ زیادہ فعال ہوتا ہے۔ دوسری طرف کے حصہ کو فعال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس طرف کے ہاتھ کو حرکت دی جائے۔ ماہرین اس کے لیے بہترین ورزش غیر بالا دست ہاتھ سے دانت برش کرنا بتاتے ہیں۔

*مختلف طریقہ سے مطالعہ*
جب بھی مطالعہ کریں مختلف طریقے اپنائیں۔ کبھی باآواز بلند، کبھی ہلکی آواز میں پڑھیں۔ کبھی صرف دل میں پڑھیں۔ کبھی کسی دوست سے کہیں کہ وہ آپ کو پڑھ کر سنائے۔

*خوشبویات سونگھیں*
خوشبو سونگھنا بھی دماغی خلیات کو فعال کرتا ہے۔ اپنے بستر کے قریب کوئی خوشبو رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد اسے سونگھیں۔ اسی طرح اپنے بیگ میں، آفس کی ڈیسک پر بھی خوشبویات رکھیں اور دن بھر مختلف کاموں کے دوران اسے سونگھتے رہیں۔

*صبح کی روٹین بدلیں*
صبح کی ایک ہی روٹین کو لمبے عرصہ تک چلانے کے بجائے تھوڑ ے تھوڑے دن بعد اس میں کچھ تبدیلی لائیں۔

مثلاً کسی دن ناشتہ کرنے کے بعد تیار ہوں، کسی دن چائے کی جگہ کافی کا استعمال کریں، کسی دن صبح خبریں دیکھنے کے بجائے کوئی ٹی وی شو (سرسری سا) دیکھ لیں۔ یہ سارے کام آپ کے دماغ کو سرگرم کرکے اسے فعال کریں گے۔

*کھانے کے لیے جگہ کی تبدیلی*
ہر روز ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانے کے بجائے جگہ تبدیل کریں۔ ڈائننگ ٹیبل پر کرسی بھی تبدیل کریں۔

کسی دن اگر آپ کھانے کے قریب بیٹھے ہیں اور ہر چیز آپ کی دسترس میں ہے تو کسی دن کھانے سے دور بیٹھیں۔ کھانے کی اشیا، نمک، چینی وغیرہ لینے میں دقت آپ کے دماغ کو چست کردے گی۔

*نئی چیزیں دیکھیں*
سفر کے دوران گاڑی کے شیشہ بند رکھنے کے بجائے کھلے رکھیں اور باہر ہونے والے کاموں، آوازوں اور خوشبوؤں کا تجربہ کریں۔

*سپر مارکیٹ میں جائیں*
سپر مارکیٹ میں بے شمار ورائٹی موجود ہوتی ہے۔ جب بھی سپر مارکیٹ جائیں کسی شیلف کے قریب رک کر اوپر سے نیچے تک دیکھیں۔ آپ ایک ہی شے کو مختلف ڈبوں اور پیکنگ میں بند دیکھیں گے۔ اس میں جو چیز آپ کے لیے اجنبی ہو اسے اٹھائیں اور اس کے اجزا پڑھیں۔

یہ کچھ نیا سیکھنے جیسا ہوگا اور آپ کی دماغی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

*کچھ نیا کھائیں*
اپنی ذائقہ کی حس کو فعال کریں اور نئی نئی چیزیں کھانے یا چکھنے کی عادت ڈالیں۔ ہمیشہ روٹین کے کھانے کھانا دماغ کو سست کردیتا ہے
0321 4312353

...  زندگی گزارنے کے کچھ اہم ترین اصول  ...01: کسی بھی انسان کی عادت نہ ڈالیں..!02: یہاں کوئی بھی آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں ...
07/08/2024

... زندگی گزارنے کے کچھ اہم ترین اصول ...

01: کسی بھی انسان کی عادت نہ ڈالیں..!

02: یہاں کوئی بھی آپ کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والا..!

03: آج جو آپ کا دوست ہے وہ کل آپ کا دشمن بن جائے گا..!

04: آپ کے راز وہ گولیاں ہیں جو اگر آپ دوسروں کو دیں گے تو ایک دن وہ ان گولیوں کو پستول میں بھر کر آپ پر چلا دیں گے، اور آپ کو مار ڈالیں گے..!

05: صرف تین چیزیں ایسی ہیں جن پر آپ ہمیشہ بھروسہ کر سکتے ہیں اور یہ آپ کو مایوس نہیں کریں گی; آپ کی جیب، آپ کی صحت اور سب سے بڑھ کر آپ کا خدا..!

06: اپنی ضروریات ہمیشہ دوسروں سے خفیہ رکھیں..!

07: آپ سے مسکرا کر بات کرنے والا ہر شخص آپ سے محبت نہیں کرتا..!

08: ہر وہ شخص جو آپ سے کہتا ہے؛ "ڈئیر، پیارے، عزیز"، آپ سے سچی محبت نہیں کرتا (ٹی. وی. اینکرز روزانہ ہمیں "پیارے سامعین" کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور ہم میں سے کسی کو بھی نہیں جانتے، نہ ہم سے محبت کرتے ہیں..!)

09: اپنی کئیر کریں، اپنے ذہن اور دل کو اپنی خوشی کا ذریعہ بنائیں، آپ کو کبھی افسوس نہیں ہوگا..!

10: تھوڑے دیوانے بن کر زندگی سے لطف اندوز ہوں کیونکہ عقلمند لوگ جلدی مر جاتے ہیں..!

11: اپنے چھوٹے چھوٹے مشاغل اور شوق پایہ تکمیل تک پہنچائیں، چاہے وہ دوسروں کو معمولی ہی لگیں..!
12: اپنے لیے کبھی بھی سہارا تلاش نہ کریں..!

13: آپ دوسروں کے ساتھ ہمدرد اور مہربان ہیں تو کبھی بھی یہ مت سوچیں کہ بدلے میں دنیا بھی آپ کے ساتھ حسن سلوک کرے گی..!

14: ایک دن آپ کو احساس ہوگا کہ آپ اپنے سوچ سے سے زیادہ پریشان رہتے تھے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے ہر اس چیز کا بہترین بندوبست کر دیا ہے اور وہ چیزیں آپ کو دیں، جن کی آپ نے کبھی امید اور خواہش بھی نہ کی تھی..!

کیا آپ  ذہنی دباؤ کی وجہ سے پریشان ہیں ؟تو ہم ہر وقت آپ کی خدمت میں موجود ہیں جو کہ آپ کے مسائل سن کر آپ کے لئے صحیح راس...
23/06/2024

کیا آپ ذہنی دباؤ کی وجہ سے پریشان ہیں ؟
تو ہم ہر وقت آپ کی خدمت میں موجود ہیں جو کہ آپ کے مسائل سن کر آپ کے لئے صحیح راستے کا تعین کرتے ہیں کیونکہ دماغی صحت ہی اصل صحت ہے۔

ابھی ہم سے رابطہ کریں اور اپنا اپوائنٹمنٹ بک کریں۔

0321 4312353 for Online sessions & appointments of Private (One to One) sessions.
20 years experienced clinical psychologist for curement of or other Psychological Disturbance issues in & .


Address

Baloch Hospital
Lahore
54000

Telephone

+923214312353

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qurat ul Ain Hassan - Clinical Psychologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qurat ul Ain Hassan - Clinical Psychologist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram