Dr faheem medical tips

Dr faheem medical tips Health Tips & Homeo/Herbal Medication

آپ کو اگر کوئی بیماری ہے تو آج ہی اپنا نسخہ کوریئر کروائیں ۔وٹسایپ 03244999355۔۔احباب نوٹ فرما لیں کہ مشورہ فری نہیں ہے اپنے قیمتی وقت کا خیال رکھیں۔شکریہ

https://youtu.be/6NfHZEnB2kA
13/04/2024

https://youtu.be/6NfHZEnB2kA

How to Treat & Reverse A Fatty Liver | Fatty Liver Best Homeopathic TreatmentNon-Alcoholic Fatty Liver Disease Non-Alcoholic Fatty Liver Disease treatmentsNo...

https://youtu.be/oim5spUuIdM
09/04/2024

https://youtu.be/oim5spUuIdM

lycopodium 200 ke faydelycopodium homeopathicmedicinelycopodium 200lycopodiumlycopodium 30lycopodium 1mlycopodium clavatum 30 chuses in hindilycopodium clava...

Subscribe my Channel "Faheem Clinic" on youtube...
23/02/2024

Subscribe my Channel "Faheem Clinic" on youtube...

25/12/2023

ہریڑ کے کرشمے
آدھا چمچ اور کمال کے فوائد۔
دیسی ادویات‘‘ سے بفضلہ تعالیٰ بیماری جڑ سے اکھڑ جاتی ہے اور مریض کو شفا ملتی ہے۔
یہ ایک قدیم نسخہ ہے اور اس کے فائدے بہت زیادہ ہیں اکثر قدیم حکماء ایسے خاندانی قیمتی نسخہ جات صرف اپنی نسل تک محدود رکھتے تھے‘ کسی اور کو نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے اکثر قیمتی نسخہ جات حکیموں کے مرنے کے ساتھ ہی قبروں میں دفن ہوگئے۔

نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔
👈 ہریڑ زرد جسے ہریڑ بھی کہتے ہیں.
👈 چینی.
ترکیب
ہریڑ سے گٹھلی نکال کر پوست کو دیسی گھی میں بریاں کریں اور خشک کرکے کوٹ پیس کر باریک سفوف بنائیں ۔
پھر دونوں ہرڑ کا سفوف اور چینی ہم وزن لے کر سفوف تیار کرلیں‘ ہرڑ کی اندر والی گٹھلی استعمال نہیں کرنی۔
سفوف ایسا تیار کریں جیسے (پاؤڈر) ہوتا ہے۔
طریقہ استعمال
مقدار خوراک
چھوٹے بچے 5 سال کی عمر سے لے کر 14 سال تک چوتھائی چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔

14 سال کی عمر سے لے کر 40 سال تک آدھا چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔

40 سال سے لے کر آخر تک ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں۔

♦️نوٹ! 5 سال سے نچلی عمر کے بچے یہ سفوف ہرگز استعمال نہ کریں۔

سفوف کے فائدے:
٭نزلہ‘ زکام‘ رعشہ کو ختم کرتا ہے‘ کھانسی اور بلغم کو ختم کرتا ہے۔
٭ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ حافظہ قوی کرتا ہے۔
٭دانتوں کو مضبوط کرتا ہے مسوڑھوں سے خون آنا بند کرتا ہے۔
٭ بطور منجن چینی کے بغیر سفوف استعمال کریں تو دانتوں کو صاف کرتا ہے۔۔
٭گھنٹیا‘ نقرس کے مریضوں کو فائدہ دیتا ہے۔ یعنی ہر قسم کی اعصابی دردوں‘ وجود کے کسی بھی حصہ میں درد ہوتو فائدہ دیتا ہے۔
٭ نظر کو تیز کرتا ہے مسلسل استعمال کرنے سے عینک اتر جاتی ہے۔
٭سردرد کو ختم کرتا ہے۔
٭قبض کو دور کرتا ہے اور اگر جلاب لینا ہوتو چینی کے بغیر ایک سے دو چمچ ہرڑ کا سفوف نیم گرم دودھ یا تازہ پانی سے استعمال کریں۔
٭ مردانہ قوت میں اضافہ کرتا ہے۔
٭ منہ کے اندر چھالوں کو ختم کرتا ہے‘ منہ کے باہر کیل مہاسے چھائیوں دانوں کو ختم کرتا ہے۔ ٭چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
٭لیکوریا‘ جریان و اح**ام‘ بواسیر کیلئے مفید ہے۔ بواسیر کے مریض چینی کے بغیر ہرڑ کا سفوف کا جوشاندہ تیار کرکے رات کو سوتے وقت پاخانہ کی جگہ کو جوشاندہ کے پانی سے استنجا کرکے سوئیں۔ دو ہفتے مسلسل اسی طرح کریں اور یہ سفوف ساتھ ساتھ آدھا یا ایک چمچ عمر کے لحاظ سے کھائیں بے حد مفید ہے۔
٭ گرمیوں میں جسم پر پھوڑے‘ پھنسیاں نکل آتی ہیں اور اکثر لوگوں کو جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکلتے ہیں جن کے اندر پیپ ہوتی ہے جسے سرائیکی زبان میں (پت) کہتے ہیں۔ مسلسل یہ سفوف استعمال کریں گرمیوں میں پت پھوڑے نہیں نکلیں گے۔
٭مصفی خون ہے‘ خون صاف کرتا ہے۔
٭ پیٹ کے درد کیلئے مفید ہے‘ ہچکی کو بند کرتا ہے۔
٭ مثانہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے‘ بار بار پیشاب آنے کو روکتا ہے‘ ہاتھ پائوں اور گھٹنے کی ورم کیلئے مفید ہے۔
٭ ہاتھ پائوں جسم کے کسی حصے میں زخم ہو جائے تو سفوف کو جلاکر مکھن ملا کر ( مرہم) تیار کرلیں رات کو سوتے وقت متاثرہ جگہ پر لگائیں اور صبح نماز کے بعد لگائیں زخم چند دنوں بعد ختم ہو جاتا ہے۔
٭ہاتھ پائوں اور سینے کی جلن‘ معدے کی جلن‘ قے‘ کھٹی ڈکاریں‘ متلی کو روکتا ہے۔

محترم قارئین! یہ چند فوائد آپ کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اس کے مزید فوائد آپ خود ملاحظہ فرمائیں گے۔ حقیقت میں یہ ایک معمولی قیمت کا نسخہ ہے مگر جو مریض بجائے مہنگی ادویات کھا کھا کر پریشان ہوں اور مرض بجائے ختم ہونے کے بڑھتا جارہا ہو وہ اللہ کا نام لے کر اس سفوف کو بلا خوف و خطر استعمال کریں۔
اس کا کوئی نقصان نہیں ہے‘ طریقہ استعمال عمر کے لحاظ سے مضمون کے شروع میں عرض کردیا ہے۔ فائدہ اٹھائیں اور بندہ کے علم و عمل اور خاتمہ ایمان کیلئے ہمیشہ دعاوں میں یاد رکھیں۔
♦️براہ کرم نوٹ کریں:
آپ کی دولت آپ کی صحت سے شروع ہوتی ہے اور آپ کی صحت آپ سے شروع ہوتی ہے!
Subscrube.businesswar

25/12/2023

رات کو سوتے وقت ادرک کا قہوہ پی لیں روزانہ رات کو پی کر سونے سے
* معدے سے ہوا کو خارج کرتا ہے.
ادرک ایک اینٹی ایجن ہے تو *امیون سسٹم ، ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔
ادرک گاڑھے خون کو پتلا کرتا ہے جو کہ دل کے امراض کے لیے بہت مفید ہے۔
یادداشت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
*قہوہ بنانے کا طریقہ*
ادرک کو کدوکش کر لیں.تقریبا 2 چمچ
دیگچی میں چھ کپ پانی ڈالیں ادرک ڈال کر تب تک پکائیں کہ تین کپ رہ جائے
گڑ یا شہد میں سے کچھ بھی استعمال کر سکتے ہیں. ادرک جب پکنے رکھیں قہوے کے لیے تو ساتھ میں ایک بندے کے حساب سے دو لونگ بھی ڈال دیں...... اور جب قہوہ تیار ہو تو لونگ بھی چبا لیں اور، ادرک بھی چبا کر کھا لیں... نتو سونے پر سہاگہ ہوجائے گا!!
لیجئے ادرک کا قہوہ تیار ہے.دن میں ایک بار ضرور پیئیں.Subscribs.businesswar

23/12/2023

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،
( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )

1-: ایگنس کاسٹس عام طور پر درمیانی طاقت میں استعمال کروائی جاتی ہے ۔ لیکن اعصابی کمزوریوں ,کے لئے اس دوا کو اونچی طاقت میں استعمال کروانے سے بہت آچھے نتائج ملتے ہیں ۔ اور معجزہ نما ثابت ہوتی ہے ۔
Agnus castus

2-: ارنیکا دوا چوٹوں میں استعمال ہونے والی دوا ہے ۔ نئی چوٹوں میں چھوٹی طاقت بار بار استعمال کروانے سے اچھے نتائج ملتے ہیں ۔ جبکہ پرانی چوٹوں میں اس دوا کو اونچی طاقت میں استعمال کروائیں بہت اچھا کام کرتی ہے ۔ بلکہ جادو اثر ثابت ہوتی ہے ۔۔۔
Arnica

3-: اگنیشیا دوا کو صبح کے وقت استعمال کروانے سے بہت بہترین نتائج دیتی ہے ۔ شام کے وقت استعمال کروانے سے
مریض رات کو بے چینی محسوس کرے گا ۔۔۔
Ignatia

4-: قبل از وقت بوڑھے ہونے والے ، مایوس ، غمگین ، حافظ کمزور ، اعصاب کمزور ، اگر ان سب علامات کی وجہ کثرت ج**ع ، یا منی کا کثرت سے ضائع ہونا اح**ام ، یا جریان کی وجہ سے تو بھی ( ایگنس کاسٹس) ہائی پوٹینسی میں استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔۔
Agnus castus

23/12/2023

جسمانی کمزوری,دماغی کمزوری کے لیے بےحد مفید..!
گھر پر بنائیں اور صحت پائیں..!

ھوالشافی: تِل ایک کلو‘ مونگ پھلی گری ایک پاؤ‘ چنے صاف ایک پاؤ‘ بادام گری ایک پاؤ‘آدھا پاؤ یا حسب ذائقہ شکر‘ 200 گرام خالص دیسی گھی۔

ترکیب:
تلوں کو بھون لیں‘ مونگ پھلی‘ چنے‘ بادام‘ شکر اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔ ان سب چیزوں کو گرینڈر میں گرینڈ کرلیں۔ گرائنڈ کرنے کے بعد آخر میں دیسی گھی ملا کر مکس کریں۔

لیجئے طاقت کا خزانہ تیار ہے۔
صبح و شام ایک چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
سارا موسم سرما استعمال کریں نظر تیز ہوگی‘ جتنا مرضی کام کرلیں تھکاوٹ کا بالکل بھی احساس نہ ہوگا۔
جسم مضبوط ہوگا۔ برسوں پرانی بھولی باتیں دوبارہ یاد آجائیں گی یادداشت تیز ہوجائے گی۔
جن کا بستر پر پیشاب نکل جاتا ہو ،یا راتوں کو اٹھ اٹھ کر پیشاب کرتے ہوں، ان کیلئے اس سے بہتر دوا نہیں ہے اور سب سے بڑھ کر جتنی مرضی سردی ہو آپ کو محسوس نہ ہوگی۔
Subscribe.Businesswar

23/12/2023

سر کے ان حصوں میں درد کا کیا مطلب ہوتا ہے ؟

سر میں درد ہونے کی صورت میں گولی کھا کر اس سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں لیکن کچھ سر درد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو نہایت سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں . ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب قریشی کا کہنا ہے کہ سر میں ہونے والے کچھ درد جو تصویر میں بتائے گئے ہیں کو سنجیدگی سے لیں اور فوری طور پر گولی کھانے کی بجائے دیگر چیزوں کو بھی چیک کریں .

ان کا کہنا ہے کہ سر درد کی چار اقسام ایسی ہیں جو ہمارے جسم کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں اور ان کا علاج دوائی سے کرنے کی بجائے کچھ قدرتی طریقے اپنائیں.

سائی نس سر درد:
سائی نس ایک ایسا مرض ہوتا ہے جس میں بلغم کی وجہ سے ناک بند ہوجاتی ہے اور ساتھ سر پر دباﺅ پڑتا ہے.اگر انفیکشن کی وجہ سے سائی نس تیز ہوجائے تو ہماری گالوں پر دباﺅ بڑھ جائے گا،آنکھ اور ماتھے میں درد ہوگا اور ساتھ بخار بھی تیز ہوجائے گا.ایسی صورت میں بہت زیادہ پانی پئیں اور کوشش کریں کہ نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے، پانی کے ساتھ وٹامن سی والی غذاﺅں کا استعمال کریں.ادرک ملا گرم سوپ بھی آپ کو بہت سکون دے گا. مالٹا، سبز چائے،لیموں اور امرود کا استعمال کریں.اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انفیکشن کم ہوگی اور آپ کے درد میں کمی آئے گی.

ذہنی تناﺅ سے درد:
یہ ایک بہت ہی عام پایا جائے والا درد ہے جس میں سر،گردن اور کنپٹیوں پر دباﺅ کی وجہ سے درد رہتا ہے.اس درد کی وجہ سے آنکھوں کے نیچے درد کے ساتھ قے بھی ہوجاتی ہے.ذہنی تناﺅ کی وجہ سے سر اور گردن میں درد رہنے لگتی ہے .ایسی صورت میں آپ کو چاہیے ادرک والی چائے میں منٹ کے تیل کے چند قطرے ملائیں اور پی لیں.آپ چاہیں تو منٹ آئل کے چند قطرے ماتھے پر لگالیں،اس سے آپ کو کافی سکون ملے گا.

کلسٹر سر درد:
یہ درد زیادہ تر خواتین میں ایک آنکھ کے اوپر ہوتا ہے.یہ یکدم ہوتا ہے جس میں آنکھ کے اوپر شدید درد ہوتا ہے اور ساتھ ہی ناک بند ہوجاتا ہے یا ناک بہنے لگتا ہے.ایسی کریم جس میں capsaicin cayenneپایا جاتا ہے کو ناک کے پاس اور درد والی جگہ لگانے سے کافی ریلیف ملے گا.

میگرین(آدھے سر کا درد):
آدھے سر کے درد کو میگرین کہا جاتا ہے اور یہ 25 سے 55سال کے درمیان کے افراد میں ہوسکتا ہے.یہ عام سر درد سے بہت زیادہ خطرناک ہوتا ہے جس کی وجہ نیورو مسائل بتائی جاتی ہے.ایک تہائی افراد میں یہ درد وقفے سے سر کے آدھے حصے میں ہوتی ہے.اس کے علاوہ جی متلانا،قے آنا، روشنی کی چبھن اور دیگر تکالیف بھی ہوتی ہیں.اس درد کا شکار ہونے والے کئی افراد کو وٹامن بی 12، میگنیشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے کافی سکون ملتا ہے.
Subscribe.Businesswar

29/11/2023

*برائےمستورات لیکوریا*

*خواتین کا دشمن مرض لیکوریا خاص کورس مکمل ایک ماہ کھائیں اور اپنی جوانی کو پھر سے نئے سرے سے شروع کریں*
*جو خواتین لیکوریا کی دواٸیاں کھا کھا کر تنگ ھو چکی ھیں ایک بار ھمارا اسپیشل لیکوریا کورس ضرور استعمال کرے بفضل خدا شفا ھوگی ان شاء اللہ لیکوریا سے جتنی بیماریاں پیدا ھوں گئی سب کے لیے ایک ھی دوا لکھ کر بتا رھا ھوں جو لیکوریا کا دشمن ثابت ھوئی ھے*
*ایسے دوا بہت کم طبیب بتاتے ھیں لیکن میں آج سب خواتین کے خدمت میں ایک دوا پیش کر رھا ھوں چائے وہ نوجوان لڑکی ھو یا شادی شدہ سب کے لیے ایک ہی نسخہ دے رھا ھوں بنائیں اور یآد رکھے گئے*

گل سپاری ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تولہ
گل پستہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تولہ
گوند ڈھاک ۔۔۔۔۔ ایک تولہ
اندر جو شرین ۔۔۔۔ دو تولہ
اسگندر ناگوری ۔۔۔۔ دو تولہ
کشتہ قلعی ۔۔۔۔۔۔ دو ماشہ
کشتہ مرجان ۔۔۔۔۔۔ تین ماشہ
کشتہ عقیق ۔۔۔۔۔۔ 2 ماشہ
کوزہ مصری ۔۔۔۔۔۔۔ آٹھ تولہ
لیکوریا کی ہومیو پیتھک علاج کے لیئے رابطہ کریں۔۔
Subscribe .Faheem Clinic

29/11/2023

پتھری گردہ مثانہ
( کیلشیم کی پتھر یاں)
یہ پتھریاں دونوں گردوں میں پیدا ہوتی ہیں اور خارج بھی ہوتی رہتی ہیں ۔انہیں اعصابی پتھریاں یا کیلشیم کی پتھریاں کہتے ہیں
مزاج ان کا سرد تر ہوتا ہے
کھٹی چیزیں، کھٹی لسی ،لیموں ،اچار ،دہی، ان سے یہ پتھر یاں ختم ہو جاتی ہیں
علاج:
کوڈی زرد۔ چار عدد
لیموں کا پانی آدھا کلو

لیموں کے پانی میں کوڈیاں ملا کر تین چار دن تک بوتل کا ڈکن کھولے اور ایسے پڑا رہنے دیں ۔یہ کوڈیاں اس میں حل ہو جائے گی۔جب حل ہوجائیں تو اس پانی کی شکنجوی بنا کر دن میں تین دفعہ بھی استعمال کریں۔
ایک ہفتے میں پتھری ختم ہو جائیں گی اور دوبارہ نہیں بنے گی

بائیں گردے کی پتھری

یہ صفراوی پتھریاں ہوتی ہیں. گرمی اور خشکی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں. ان میں لازم ہے کہ گردوں پر سوزش بھی ہوتی ہے ۔
علاج:
سر پھوکا 50گرام
خربوزے کے بیج 50 گرام
کاسنی 50 گرام
بکھڑا 50 گرام
دار کلتھی 50گرام
تمام اجزا کو باریک کر لیں ایک بڑا چمچ پانی میں ڈال کر اسے ابال لیں۔دو پیالی پانی ڈالیں ایک چمچ سفوف ڈالیں جب یہ پک کر ایک پیالی رہ جائے۔اسے صبح خالی پیٹ استعمال کریں
15دن تک استعمال کریں انشاءاللہ دوبارہ یہ پتھر یا نہیں بنے گی
دائیں گردے کی پتھری

اسے یورک ایسڈ کی پتھری یا سوداوی پتھری یا تیزابی پتری کہتے ہیں
یہ زیادہ تر فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں ہوتی ہیں ان کا رنگ کالا ہوتا ہے ممکن ہے کہ پیشاب سے خون بھی آتا ہو۔
اگر نہیں آتا تو اس کا مطلب ہے کہ پتھریاں زیادہ بڑی ہوئی نہیں ہے ۔
اس میں دو نسخے بنانے پڑیں گے
پہلا:
اجواین دیسی 10 گرام
سرخ رائی دس گرام
تیز پات دس گرام
گندھک آملہ سار 30 گرام

دوسرا:
سونڈ 50 گرام
نوشادر ٹھیکری 30گرام
کالی مرچ بارہ گرام
سنامکی 80 گرام
دونوں کے الگ الگ پسوا لیں۔
اور دونوں کا آدھا آدھا چمچ صبح دوپہر شام کھانے کے 1 گھنٹہ بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔20 سے 25 دن تک استعمال کریں انشاءاللہ دوبارہ پتھریاں نہیں بنیں گی۔۔
Homeopathic medicine.
Barbers vol.Q 2 se 3 month use krin to bhi sab faiday mil jain ge..
Subscribe.Faheem Clinic

29/11/2023

اکسیر جگر خاص
ہر قسم کے یرقان کیلیے مفید۔
فیٹی لیور کیلئے گارنٹی شدہ نسخہ
جگر کی سوزش ختم کرتا ہے
جگر کی صفائ کرتا یے
ہاتھ پاؤں کی جلن دور کرتا ہے خون کی کمی پوری ہوتی یے
لیکوریا اور اندرونی انفیکشن کم کرتا ہے
معدہ جگر مثانہ کی گرمی دور کرتا ہے
گھبراہٹ، سستی دور کرتا ہے، بھوک لگاتا ہے جس سے صحت بہتر ہوتی ہے
معدہ اور انتوں کو قوت دیتا ہے
نظام انہضام بہتر کرتا ہے
گرمی کی وجہ سے پیشاب کے قطروں کا نکلنا، چہرے کی پیلاہٹ اور عورتوں کے رحم کے مسائل دور کرتا ہے۔
خون صاف کرتا ہے الرجی کیلیے مفید ہے۔
شوگر بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کیلیے آزمودہ نسخہ ہے۔
پوست ہلیلہ کابلی 50 گرام
پوست بہیڑہ 50 گرام
آملہ 50 گرام
کشتہ فولاد 150 گرام
ان سب اجزاء کو دو کلو دہی میں مکس کر کے کسی سایہ دار جگہ پر رکھ دیں۔ جب سارا پانی خشک ہو جائے تو درج زیل ادویہ کے ساتھ مکس کر لیں
سنامکی 20 گرام
ست پودینہ 10 گرام
فلفل دراز 10 گرام
جوکھار 30 گرام
قلمی شورہ 20 گرام
زنجبیل 30 گرام
نوشادر 20 گرام
گلمنڈی 50 گرام
پنیر 50 گرام
دھمانسہ 100 گرام
اجوائن دیسی 50 گرام
کشنیز خشک 50 گرام
نمک مولی 50 گرام
تخم کرنجوہ50 گرام
اچھی طرح کھرل کر لیں۔
چاول، گوشت، فاسٹ فوڈز اور کھٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں
دہی، لسی، گنے کا جوس ، مالٹا، اور گاجر کا جوس زیادہ پیئں۔
Subscribe.Faheem Clinic

29/11/2023

کیا آپ اعصابی کمزوری کو جانتے ھیں
اعصابی کمزوری شب و روز ہر شخص میں بڑھتی جارھی ھے جسم میں مختلف کمزوریاں اور درد جنم لے رہے ہیں
وجوھات:- زائد محنت ،دماغی صدمہ، چوٹ، تنگ دست ماحول، خدا کا شکر کرنے میں کمی، مستقل ذھنی کام، ڈپریشن، غصہ، بے روزگاری، کوئی حادثہ پیش آنا،دواؤں کا غلط یا زائد استعمال، ذھنی انتشاری، خلفشاری، الجھن، خوف، وھم، عبادت سے دوری اور ورد وظائف کی کثرت جو رجعت کا سبب ہے اور خوش نہ رہنا شامل ھے۔
علامات :- جسمانی دردیں ،ھاتھ پاؤں سن رہنا، وھم، غصہ، چڑچڑاپن،جنسی کمزوری و عدم دلچسپی ،نیند میں خرابی، دنیاوی عدم دلچسپی، نظر کی کمزوری، کسی قسم کا خوف پایا جانا، گیس، بھوک میں کمی،یاداشت میں کمی، پیاس میں کمی، سوچتے رھنا کی عادت، کمزوری، بیمار محسوس کرنا، خوشی میں دلچسپی نہ رہنا، زیادہ خواب دیکھنا، محنت اور کام سے دل چرانا، ھر وقت نزلہ رہنا یا بخار محسوس کرنا، مستقل تھکن اور ضد بحث بے یقینی کیفیت اعمال
غذا مددگار :- شہد، کھجور، بادام، دیسی گھی، خشک میوہ جات، مچھلی، انڈہ، دودھ، گاجر، چقندر، پالک،سوجی کا حلوہ، نشاستہ، بالائی، مکھن اور ورزشیں ھیں۔
علاج :- ہرحال میں خوش رھیں، سوچنا چھوڑدیں، ذھنی سکون حاصل کرنے کیلئے _میڈیٹیشن اور قرا ن كی تلا وت کریں۔

ھوالشافی


بادام 50 گرام، سونف 50 گرام، مصری 50 گرام، چاروں مغز 50 گرام پاؤڈر کرکے صبح شام 1 چمچ دودھ کے ھمراہ استعمال کریںدعا ون كی طالب
طبیبہ مہ ناز قمر ما ہر غذا ییت..
Subscribe.Faheem Clinic

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 11:00 - 16:00
Tuesday 11:00 - 16:00
Wednesday 11:00 - 16:00
Thursday 11:00 - 16:00
Friday 10:00 - 12:00
Saturday 11:00 - 17:00

Telephone

+923244999355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr faheem medical tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr faheem medical tips:

Share