Naseem Javed's Clinic

Naseem Javed's Clinic Hypospadias Surgery, Extrophy Epispadias Complex repair, Pediatric Reconstructive Uro-surgery My name is Naseem Javed.

I graduated in 2006, did my Urology post graduation in 2016. Got certification in Pediatric Urology in 2017. Currently I am a consultant Pediatric Urologist at Ammar Medical Complex 8 Jail Road, Main Gulberg V Lahore. I am here to answer the parents' queries about their lovable and special kids with urogenital birth defects. In addition, I adopt bodybuilding as a hobby and can provide authentic scientific information about this activity.

31/07/2025
جہاد اسلام میں ایک جامع اور ہمہ پہلو جدوجہد ہے، جو انسان کی اپنی ذات کی اصلاح سے شروع ہو کر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز ...
09/05/2025

جہاد اسلام میں ایک جامع اور ہمہ پہلو جدوجہد ہے، جو انسان کی اپنی ذات کی اصلاح سے شروع ہو کر ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے تک جاتی ہے۔ قرآن پاک میں ارشاد ہے: "وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ" (سورۃ الحج 22:78) یعنی "اللہ کی راہ میں ویسا جہاد کرو جیسا کرنے کا حق ہے"۔ اولیاء اور مفسرین کے نزدیک اس کا پہلا مرحلہ جہاد بالنفس ہے، یعنی اپنی خواہشات، سستی اور کمزوریوں کے خلاف مسلسل جدوجہد۔ اس کے بعد معاشرتی برائیوں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا آتا ہے۔

اصل جہاد صرف ہتھیار اٹھانے کا نام نہیں، بلکہ ہر لمحہ اپنی جسمانی صحت، ذہنی طاقت، اور مہارت کو بہتر بنانے کی کوشش بھی جہاد ہے۔ ہم جب اپنے آپ کو مضبوط کرتے ہیں، دوسروں کی مدد کرتے ہیں، اپنی توانائی دوسروں میں تقسیم کرتے ہیں، یا کسی کو ظلم سے بچانے کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، تو ہم دراصل جہاد کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ مسلسل محنت، ایثار، اور خیر خواہی کی راہ ہے۔

بدقسمتی سے، کچھ انتہا پسند گروہوں نے اس عظیم تصور کو تنگ نظری اور تشدد سے جوڑ دیا ہے، جس سے خود دیگر مسلمان بھی اختلاف رکھتے ہیں۔ ان فکری اختلافات کو ہمیں باادب، علمی مکالمے کے ذریعے حل کرنا ہوگا تاکہ جہاد کا اصل اور روشن چہرہ—یعنی امن، اصلاح، عدل، اور خدمتِ خلق—دوبارہ سامنے آ سکے۔


We treat your beloved and precious kids with the utmost love and care they deserve.
30/07/2024

We treat your beloved and precious kids with the utmost love and care they deserve.

18/02/2024

زخم کی صفائی کا طریقہ:

پہلے زخم پہ پایوڈین لگائیں

پھر پانچ منٹ انتظار کریں

ہاتھ اور کپڑے اچھی طرح دھلے ہوئے اور صاف ہونے چاہئیں

پھر نارمل سیلائن کی ڈرپ کے کنکشن والے حصے میں ایک باریک سوراخ کر کے پانی کی دھار سے زخم کی دھلائی کریں۔

اس دوران اگر زخم کے نیچے یا سائڈ پر سوزش محسوس ہو تو اس میں ممکنہ ریشہ یا گندہ جما ہوا مواد / خون موجود ہو سکتا ہے ۔ اسے سائیڈوں سے دبا کے نکال دیں تقریباً ایسے ہی جسے چہرے سے اکثر کیل مہاسوں کو نکالا جاتا ہے ۔ مگر زیادہ درد یا شش وپنج میں مبتلا ہونے کی صورت میں رک جائیں ۔ مجھ سے رابطے میں رہیں یا میرے پاس تشریف لے آئیں ۔

اگر کسے وجہ سے نارمل سیلائن کی ڈرپ نہ مل سکے تو نیم گرم پانی میں نمک اور ڈیٹول ڈال کے اس میں زخم کو پانچ سات منٹ ڈوبا رہنے دیں یا وہ پانی 20 سی سی کی سرنج میں بار بار لیکر ، دھار کے پریشر سے زخم کی دھلائی کرتے رہیں ۔

ڈیٹول سے بعض اوقات الرجی ہو سکتی ہے اس کا ایک بہتر متبادل اگر دستیاب ہو سکے تو بہت اچھی بات ہے ۔ پوٹاشیم پرمنگنیٹ ، عرف عام میں لال دوائی یا **پنکی** جو کسی پنسار کی دکان سے با آسانی دستیاب ہو سکتی ہے ، اس کی ایک چٹکی ایک بالٹی پانی میں ڈالیں کہ پانی ہلکا گلابی مائل ہو جائے ۔ پھر اس پانی کو نہانے ، یا طہارت ، یا زخم دھونے کے لئے استعمال کریں ۔ (آنکھوں کو بچا کر)

پھر بھی کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو میسج کر کے پوچھ سکتے ہیں ۔ میسج بالکل متعلقہ اور نہایت مختصر ہونا چاہیے ورنہ میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے جواب نہیں دے سکوں گا ۔ بہتر یہی ہے کہ کسی لوکل ڈسپنسر یا نرس کو یہ میسج پڑھوا کے ساری بات سمجھ لیں اور اس پر بھی کنفیوژن کی صورت میں مجھ سے رابطہ فرمائیں ۔ اللّٰہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین

Address

Model Town Link Road
Lahore

Telephone

+923008662892

Website

https://naseemjaved.wixsite.com/owais

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naseem Javed's Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Naseem Javed's Clinic:

Share

Category