21/02/2024
چیچہ وطنی (بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس 69/12ایل کماند نے شہریوں جرمانے کے ساتھ پرائیویٹ آدمی کے ذریعے زائد رقم وصول کرنا معمول بنا لیا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال اور ایس پٹرولنگ پولیس ملتان سے نوٹس لینے مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی 69/12ایل کماند نے 90موڑ روڈ پر ناکہ لگا کر گھر کھیتوں میں جانے والے موٹر سائیکل سوار کاشت کاروں روک ہیلمٹ نہ پہننے کی مد جرمانہ کرنا معمول بنا لیا ستم ظریفی یہ کہ 200روپے جرمانے کے ساتھ 20روپے اپنے ساتھ رکھے ھوئے پرائیویٹ جاز کیش ھولڈر کے ذریعے وصول کئے جاتے ہیں جب کوئی تکرار کرے یا اس مد میں پوچھے تو اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کا موٹر سائیکل بند کر دیں آپ دور شہر جا کر جاز کیش سے جرمانے آدا کرکے موثر سائیکل لے جائیں مجبور ھو شہری زائد رقم ادا کرتے ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ اہلکاروں کے کھانے پینے کے لئے استعمال ھوتی ھے اگر روازنہ 200چالان ھوں تو 4000روپےشہہریوں سے زائد اکٹھے ھوتے ھیں جبکہ گورنمنٹ ٹیکس کی ادائیگی پر کوئی چارجز نہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ساہیوال اور ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے