27/10/2025
پِنک اکتوبر ۔
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا مہینہ 2025
چھاتی کے سرطان کے خلاف جدوجہد ایک مربوط اور اجتماعی حکمتِ عملی کا تقاضا کرتی ہے۔
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی گلوبل بریسٹ کینسر انیشی ایٹو (GBCI) کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ جس کا مقصد سال 2040 تک 25 لاکھ (2.5 million) قیمتی جانیں بچانا ہے۔ یہ عالمی روڈمیپ چھاتی کے سرطان سے اموات میں کمی کے لیے تین اہم ستونوں پر مبنی ہے، جنہیں 60-60-80 اہداف کہا جاتا ہے:
ستون 1: 60 فیصد سے زائد کیسز کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص
ستون 2: تشخیص کے عمل کو 60 دنوں کے اندر مکمل کرنا
ستون 3: مریضوں میں 80 فیصد علاج کی تکمیل یقینی بنانا
آگاہ رہیں!
خود کو بااختیار بنائیں!
وقت پر تشخیص ! زندگی کی ضمانت!