Dr Saira Riaz

Dr Saira Riaz Dr Saira Riaz
Consultant obstetrician and Gynaecologist. M.B.B.S FCPS(OBGYN) MRCOG 1(UK) RMP.

03/08/2025

A photo of a doctor asleep on a chair is viral . He's been suspended, Branded negligent. The media wants blood

But no one's asking what kind of system breaks a doctor so badly that he falls asleep mid shift, mid suffering and mid service?

This isn't laziness It's "burnout in its final form" a body that gave beyond its limits after working 24 to 36 hours continuously in a toxic system that calls this inhumane labour as "Norm"

When doctors die by su***de, there's no outrage No suspension. Just silence. Hardly any media reports as a doctor life is insignificant for TRP.

This isn't his failure. This is a sign of a system that devours its healers and then blame them for bleeding.

🥼 🏥 🩺

۔ 12سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامی...
02/08/2025

۔ 12سال کی محنت سے اسکول کے نمبر حاصل کرو، ایف ایس سی میں ٹاپ کرو، پھر لاکھوں کے ساتھ
MDCAT کی دوڑ میں شامل ہو جاؤ۔ کامیاب ہو بھی جاؤ تو خوش مت ہو... ابھی تو صرف پہلا دروازہ کھلا ہے۔

پھر پانچ سال، جنہیں دنیا کی سب سے حسین عمر کہا جاتا ہے، تم ایم بی بی ایس کی کتابوں میں دفن کر دیتے ہو۔ نہ نیند پوری، نہ کھانا وقت پر۔ امتحان، وارڈ، وائوا، فیل ہونے کا خوف، کسی دن کا سکون نہیں۔
پھر ہاؤس جاب – دن رات کی تمیز ختم۔ نیند، ذاتی زندگی، صحت… سب قربان۔ عید، بقرعید، شب برات، سب ہسپتال میں گزارو۔
پھر پارٹ ون – ایک اور جنگ۔ پھر 4-5 سال کی طویل ٹریننگ، جہاں تمہاری زندگی دوسروں کے لیے وقف ہو جاتی ہے، اور بدلے میں ملتی ہے صرف “مزید محنت کرو” کی آواز۔
پھر وہ دن آتا ہے جب تم نوکری کے اہل ہو جاتے ہو… اور تمہیں اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تو وہ ملک ہے جہاں ڈاکٹر ہونا جرم ہے۔

لوگ تمہیں دیکھ کر کہتے ہیں: "ڈاکٹر تو قصائی ہوتے ہیں"، "کمیشن کھاتے ہیں"، "ہمیں مہنگی دوا لکھ دی"، "ہمیں لفٹ نہیں کرائی"...
نہ تمہارے 25 سال کی قربانی کو کوئی جانتا ہے، نہ تمہارے انفیکشن exposure، نہ تمہاری رات کی ڈیوٹی کے بعد کی آنکھوں کے سوجے حلقے۔

قصور؟
بس اتنا کہ تم نے ایک عزت دار، خدمت والا پیشہ چنا۔ے۔
یہاں علم کو عزت نہیں، جہالت کو داد ملتی ہے۔
یہ وہ ملک ہے جہاں قابل افراد کو مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر پردیس کی راہ لیں۔

یہ صدی واقعی اہل علم کے لیے تنہائی، خاموشی اور بےقدری کی صدی ہے۔
اور ایک دن یہ ملک اپنے ہی بہترین دماغوں کو کھو دے گا… ہمیشہ کے لیے۔💔💔

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا مگر وہ کھانے کی نہیں  غیرت دکھانے کی دعوت تھی ...
20/07/2025

ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا مگر وہ کھانے کی نہیں غیرت دکھانے کی دعوت تھی دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے وہاں 19غیرت مند بلوچ مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے

شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے صرف گولی مارنے کی اجازت ہے جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک, اس کی خاموشی میں وہ شور تھا جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں

پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔

پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں

صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔

اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا
اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی

ایک اور بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں

💔💔

زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں

مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں

30/05/2025
06/05/2025

May Allah keep everyone safe. We shall overcome together....

12/03/2025

Educate your girls and help them grow ..
A skill in hand is a way to lead with respect and grace....

01/03/2025
Let's work together for awareness and prevention of HIVPrevention of parent to child transmission of HIV training sessio...
28/02/2025

Let's work together for awareness and prevention of HIV
Prevention of parent to child transmission of HIV training sessions...

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Saira Riaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Saira Riaz:

Share

Category