
30/08/2025
اپنے دل کی پہلی آواز سنیں؟؟؟؟
وجہ؟؟؟؟
یادرکھیں آپ کا دماغ آپ کی عادات، آپ کے ماضی کے حالات و واقعات کا مجموعہ ہوتا ہے۔۔آپ کے دماغ میں جو بھی سوچ آتی ہے وہ اس ڈیٹا کہ بنیاد پر آتی ہے جو پہلے سے دماغ میں فیڈ ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کو بچپن میں فیملی کی طرف سے یا دوستوں کی طرف سے احساس کمتری میں ڈالا گیا کسی بھی وجہ سے تو وہ ڈیٹا آپ کے مائنڈ میں فیڈ ہوجائے گا اور آپ کا اعتقاد بن جائے گا۔۔ لہذا آپ اپنے آپ کو کمتر سمجھنا شروع کر دیں گے اور یہ احساس آپ کہ روح کو لگاتار گھائل کرتا جائے گا۔۔
اب اگر آپ کو کسی نے خوبصورت ہونے کا احساس دلایا بھی تو آپ ذہن میں پہلے سے فیڈ شدہ ڈیٹا کی وجہ سے آپ یقین نہیں کریں گے اور نا خود سے پیار کریں گے اور نا ہی کسی دوسرے کو اپنے آپ سے پیار کرنے دیں گے۔۔جو بھی آپ سے محبت کرے گا آپ کو اس سے چڑ محسوس ہوگی اور کچھ لوگوں کو تواذیت بھی ہوتی ہے اور اگر ان کا کوئ خیال رکھتا بھی ہے تو انہیں بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے، احسان محسوس ہونے لگتا ہے اور وہ اس کا بدلہ چکانے میں لگے رہتے ہیں۔۔اس وجہ سے ہرخلوص لوگوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رشتہ گنوا دیتے ہیں ۔۔۔
لہذا ہمیشہ دل سے سوچیں،، آپ کا دل آپ کو بہترین دوست ہے،، وہ ہمیشہ آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ آپ بہت پیارے ہو اورپیار کے قابل ہو 🙂
دل کی خواہش پر چلنے والے ہمیشہ پرسکون رہتے ہیں جب کہ دماغ آپ کو الجھنوں میں اور کیوں اور کیسے میں ڈالے رکھتا ہے کوئ خواہش پیدا ہو بھی دل میں تو دماغ پچھلے حالات و واقعات کی بنیاد پر آپ کو مایوس کئے رکھتا ہے اور یہی بتاتا رہتا ہے کہ تم اس خواہش کے قابل ہی نہیں۔۔۔۔آئندہ جب بھی دل میں کوئ خواہش جاگے اور دماغ اس کو ناممکن بنا کر سامنے رکھے تو دماغ کو شٹ اپ کال دیں اور اسے بتائیں کہ ماضی گزر چکا اور حال اور مستقبل بالکل الگ ہیں۔۔
خود کی پہچان یہی ہے کہ اپنے دماغ اور اپنے دل کے فیصلوں میں فرق کرنا سیکھیں۔۔
اپنے سجن اور دشمن میں فرق کرنا سیکھیں۔اللہ اللہ اللہ