
26/08/2025
اشوکا ایک مشہور و معروف ادویاتی پودا ہے جو پاکستان اور بھارت میں بکثرت پایا جاتا ہے اور اس دوا کا مدر ٹنکچر اس کی چھال سے بنایا جاتا ہے۔
اشوکا ایامِ ماہواری کے مختلف عوارض اور رحم (uterus) کی بیماریوں کے علاج اور ان میں افاقہ کے لیے قدیم زمانوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔
آیورویدک معالجین و حکماء حضرات اسے رحم کی طاقت بڑھانے والی دوا (Uterine tonic) قرار دیتے ہیں۔ بقول ان کے جو رحم (uterus)، رحم کی پرانی بیماریوں کے باعث کمزور ہوچکا ہو اشوکا اسے صحت و قوت عطا کرتی ہے۔
👈 طویل و شدید قبض، کبھی کبھار سر درد اور چکر آنا، جو رحم کی خرابیوں کے ساتھ وابستہ ہوں، اس دوا کی نمایاں علامات میں شمار کیے جاتے ہیں۔
👈 حیض کا نہ آنا (Amenorrhea) یا ماہواری کے بہت کم آنے کی حالت، جس میں ناقابلِ برداشت درد اور پیشاب کے دوران جلن ہو، ایسے میں اشوکا نہایت مؤثر ہے۔ تکالیفِ حیض (Dysmenorrhea) میں اس کی افادیت کسی سے ڈھکی چھپی نہی۔
👈 ماہواری مقدار میں کم ہو، شدید سر درد کے ساتھ پیٹ کے نچلے حصے درد، کمر اور رانوں میں شدید درد، حیض کے دوران مروڑ۔
👈 ماہواری کا اخراج کم، زرد مائل، پتلا اور پانی جیسا، بعض اوقات اس میں بدبو، یا سیاہی مائل اور ہلکا جَما ہوا اور تکلیف دہ۔
👈 ماہواری کا دیر سے آنا سے اور کم مقدار میں ہونا۔
👈 ماہواری کے رُک جانے کی وجہ سے سر درد۔
👈 سن بلوغت پر حیض کا نہ آنا، جس کے ساتھ سر درد، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، ہسٹیریا، بھوک کی کمی اور قبض کی شکایت ہو۔
👈 ماہواری سے پہلے بیضہ دانیوں (Ovaries) میں درد، پیلوک ایریا میں بوجھ و درد، کمر کے نچلے حصے میں درد، جو کہ خون کے جاری ہونے اور کھل کر ہونے سے بہتر ہوجائے۔
👈 زیادہ خون آنا (Menorrhagia)، جو کی رحم کے فائبرائیڈ کے باعث ہو۔
👈 لیکوریا (Leucorrhea) کے علاج میں اس کی تاثیر ناقابلِ تردید ہے اور بالخصوص خون آلود لیکوریا، خواہ وہ دائمی ہو یا عارضی، پر یہ حیرت انگیز اور دیرپا شفا بخش اثر ڈالتا ہے، جو بسا اوقات معجزہ معلوم ہوتا ہے۔ یہ اُن خواتین کی کمزوری اور جسمانی دُبلی پتلی حالت کو بھی دور کرتی ہے جو طویل رحم کی بیماریوں یا ان کے اسباب کے باعث پیدا ہو۔
بروقت تشخیص اور موثر علاج کے لیے رابطہ کیجیے۔
چوہان ہومیوپیتھک کلینک
0302-4103166