Dr Usman Naeem's Liver and Endoscopy clinic

Dr Usman Naeem's Liver and Endoscopy clinic Spreading awareness about gut and liver health.

ہاضمے اور جگر کی صحت کے بارے میں آگاہی کے لیے وقف

28/10/2025

ہیپا ٹائیٹس سی پازیٹِو آ جائے تو فوری ان باتوں پہ عمل کریں
گھبرانا نہیں اس کا آسان علاج اس ویڈیو میں؟

28/10/2025

پیٹ کو صحیح رکھنا ہے تو ذہن کو سکون دینا پڑے گا۔ یہی راز ہے اچھی صحت کا۔

28/10/2025

ہو سکتا ہے یا کچھ لوگوں کو فائدہ دے۔ اس لئے دوبارہ شیئر کر رہے ہیں۔

Gastritis ایک عام بیماری ہے جس میں معدے کی جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے۔اس کی علامات میں جلن، متلی، درد اور بھوک میں کمی شام...
27/10/2025

Gastritis

ایک عام بیماری ہے جس میں معدے کی جھلی میں سوزش ہو جاتی
ہے۔
اس کی علامات میں جلن، متلی، درد اور بھوک میں کمی شامل ہیں۔
اکثر وجہ تیزابیت، درد کی دواؤں کا زیادہ استعمال یا بے قاعدہ کھانے پینے کی عادت ہوتی ہے۔
وقت پر تشخیص اور پرہیز سے یہ مرض مکمل طور پر قابو میں آ سکتا ہے۔ 🌿

26/10/2025

یہ میرا حصہ ہے… لوگوں تک صحیح آگاہی پہنچانے کا۔
اگر ایک دل بدل جائے، ایک زندگی بچ جائے — تو یہی سب سے بڑی کامیابی ہے ❤

26/10/2025

طرز زندگی کی تبدیلی آپ کو پیٹ کے بہت سے مسائل سے نجات دلانے میں کس طرح مدد کرے گی۔ ذرا دیکھیں.

� فائٹو کیمیکلز — قدرت کا چھپا ہوا جادو!فائٹو کیمیکلز وہ قدرتی اجزاء ہیں جو سبزیوں، پھلوں، چائے اور مصالحوں میں پائے جات...
25/10/2025

� فائٹو کیمیکلز — قدرت کا چھپا ہوا جادو!
فائٹو کیمیکلز وہ قدرتی اجزاء ہیں جو سبزیوں، پھلوں، چائے اور مصالحوں میں پائے جاتے ہیں — اور یہی ہماری جوانی اور صحت کے اصل محافظ ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق، یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلامیٹری اثرات کے ذریعے خلیوں کو بڑھاپے کے نقصان سے بچاتے ہیں، جگر، دل اور آنتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہیں تو جتنا رنگ برنگا کھانا آپ کھائیں گے — جیسے ٹماٹر، ہلدی، پالک، بیریز — اتنا ہی آپ کا جسم اندر سے تروتازہ اور جوان رہے گا۔ 🍎🥦 یہ دوا نہیں، مگر قدرت کی طرف سے ایک مضبوط حفاظتی ڈھال ضرور ہے

کیا اینڈو سکوپی کے بغیر مریض میں خون کو روکنا ممکن تھا؟WHO کے مطابق، جگر کے مریضوں میں ہونے والی خون کی الٹی سےہر سال تق...
25/10/2025

کیا اینڈو سکوپی کے بغیر مریض میں خون کو روکنا ممکن تھا؟

WHO کے مطابق، جگر کے مریضوں میں ہونے والی خون کی الٹی سے
ہر سال تقریباً 2 لاکھ اموات ہوتی ہیں —
اور ان میں سے زیادہ تر ایسی جگہوں پر،
جہاں endoscopic facility میسر نہیں ہوتی۔

تحقیق کے مطابق، اگر فوری endoscopic treatment نہ ہو،
تو پہلی بار خون آنے والے % 50-40 مریض جان سے جا سکتے ہیں۔
(Reference: Garcia-Tsao G et al., Hepatology 2017;65:310–335.)

Endoscopic Band Ligation کیا ہے؟
یہ ایک سادہ مگر lifesaving عمل ہے۔
اس میں endoscope کے ذریعے خون بہانے والی رگ پر ربڑ بینڈ باندھا جاتا ہے،
جس سے فوراً خون رک جاتا ہے اور نئی رگیں بھی محفوظ رہتی ہیں۔

⏱️ پورا عمل عموماً 10-15 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔
💤 مریض کو ہلکی بے ہوشی دی جاتی ہے، تکلیف نہ ہونے کے برابر۔

🚫 حقیقت بمقابلہ غلط فہمی:

❌ “Endoscopy نقصان کرتی ہے”
✅ حقیقت: جدید endoscopy محفوظ ترین طریقہ ہے،
دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں مریضوں کی جان بچاتی ہے۔

❌ “اس سے جگر خراب ہو جاتا ہے”
✅ حقیقت: جگر کے مریضوں میں تو یہ زندگی بچانے والی مداخلت ہے،
اگر نہ کی جائے تو خون بہنا جان لیوا ہو سکتا ہے۔

(اس پوسٹ کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔)

24/10/2025

جگر کی خرابی کی آٹھ نشانیاں!
یہ علامات ہوں تو آپ کا جگر ٹھیک کام نہیں کر رہا

🌿 پیٹ پھولا ہوا رہتا ہے؟ گیس اور بھاری پن معمولی نہیں!اگر آپ کو کھانے کے بعد پیٹ پھولنے، ڈکاروں یا بھاری پن کا احساس رہت...
23/10/2025

🌿 پیٹ پھولا ہوا رہتا ہے؟ گیس اور بھاری پن معمولی نہیں!

اگر آپ کو کھانے کے بعد پیٹ پھولنے، ڈکاروں یا بھاری پن کا احساس رہتا ہے
تو یہ صرف گیس نہیں، بلکہ آنتوں کی کمزور حرکات، خراب غذا اور ہاضمے کی بے ترتیبی کی نشانی ہے۔

✅ کھانے کے دوران پانی نہ پئیں، بلکہ ۳۰ منٹ بعد پئیں۔
✅ چائے، کولڈ ڈرنکس اور فاسٹ فوڈ کم کریں۔
✅ کھانا اچھی طرح چبا کر کھائیں، جلدی میں نگلنے سے گیس بڑھتی ہے۔
✅ دہی، لسی، اچار یا گھر کا دہی روز شامل کریں (پروبایوٹک فوڈز)۔
✅ رات دیر سے کھانا چھوڑ دیں، سونے سے کم از کم ۲ گھنٹے پہلے کھا لیں۔
✅ ہفتے میں کم از کم پانچ دن ۲۰ منٹ واک کریں 🚶‍♂️

گندم، چنے، چاول یا دودھ سے پھولاؤ بڑھتا ہے تو وقتی طور پر بند کریں۔

قبض بیماری نہیں، مگر یہ کئی بیماریوں کی ماں ہے —بواسیر، آنتوں کی سوزش، حتیٰ کہ جگر پر دباؤ بھی بڑھاتی ہے۔اپنے جسم کو ہلک...
22/10/2025

قبض بیماری نہیں، مگر یہ کئی بیماریوں کی ماں ہے —
بواسیر، آنتوں کی سوزش، حتیٰ کہ جگر پر دباؤ بھی بڑھاتی ہے۔

اپنے جسم کو ہلکا رکھیں

لیکن کیسے .... میں آپ کو بتا سکتا ہوں۔

دہی یا اسپغول کا چھلکا
صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں چند قطرے لیموں کے
روزانہ ۲۰–۳۰ منٹ چہل قدمی
روز کھانے میں دالیں، سبزیاں اور پھل (چھلکے سمیت سیب، امرود) شامل کریں
صبح کا وقت باتھ روم کے لیے مقرر کریں — روز ایک ہی وقت پر جائیں
زیادہ چائے، فاسٹ فوڈ اور اینٹی ڈپریسنٹ یا آئرن کی دوائیں ❌💥❌

08/06/2025

Address

Lahore
54600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Usman Naeem's Liver and Endoscopy clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Usman Naeem's Liver and Endoscopy clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram