14/04/2023
جس طرح آپ چند دن میں اس بری لت کے عادی نہیں بنے اور نہ ہی اس بری لت سے ہونے والا نقصان چند دن میں ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔
اسی طرح اس لت سے باہر آنے کے لیے بھی چند دن کی محنت کافی نہیں اور نہ ہی چند دن میں ریکوری ہو جائے گی۔ ۔۔۔۔
ایسا کوئی بٹن نہیں جسے دباتے ہی کامیابی مل جائے ۔۔۔۔۔
لیکن ایک بات یقینی ہے کہ اگر آپ ایک ایک درجہ آگے بڑھتے رہے تو ایک نہ ایک دن کامیابی آپ کا مقدر ضرور بنے گی۔
بس مستقل محنت اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا ؛ شرط ہے۔
اللہ ہم سب کو توبۃ النصوح نصیب فرمائے۔ آمین