Therapy Zone

Therapy Zone Online + Offline smart treatment,,
psychosomatic ,psychosexual, ethical, marital revival zone . plx come to whtsapp

0334 4019300

شادی شدہ کنوارہ پارٹ 2شادی شدہ کنوارے وہ ہیں جو اپنی غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے یا پھر اپنی انا کے پیچھے اپنے دل اور جذبات...
25/09/2025

شادی شدہ کنوارہ پارٹ 2

شادی شدہ کنوارے وہ ہیں جو اپنی غیر ذمہ داریوں کی وجہ سے یا پھر اپنی انا کے پیچھے اپنے دل اور جذبات کی بات باقاعدہ زبان سے بیگم کے ساتھ نہیں کرتے کیونکہ ایموشنل بانڈنگ نہیں ھے ،، آپس کی لڑائیاں دلوں میں آگ لگاتی ہیں جب تک بات کلیئر نہ ھو آگ موجود رہتی ھے اوپر اوپر سے ٹھیک رھتے ہیں اندر سے سڑے پرے ھوتے ہیں اور مرد 99 پرسنٹ بات کلیئر نہیں کرتے انا میں رھتے ہیں حکومت کی جگہ خود کو رکھ کڑاکے رھتے ہیں نہیں تو نا سہی تو نہیں اور سہی جبکہ 60 پرسنٹ خواتین بھی بات کلیئر نہیں کرتیں شرم میں رہتی ہیں ایموشنل دوور ھوتی ہیں اس لئے ازدواجی معاملات نہ ھونے کے برابر یا پھر unsatisfied رھتے ہیں ۔ اگر مرد کمزور تو خاتون شادی شدہ کنواری اگر عورت کا ازدواجی معاملات میں انٹرسٹ نہیں تو مرد شادی شدہ کنوارہ

پھر یہ شادی شدہ کنوارے ٹھرکی پن سے ترقی کر کے زانی پن میں خوشی ڈھونڈنے نکل پرتے ہیں مگر گھر والی سے بات سیٹل کرنے میں بے عزتی محسوس کرتے ہیں یا سیاپا سمجھتے ہیں مگر خواتین یا تو خلع لیتی ہیں یا پھر کچھ تعداد مرد کی جنسی کمزوری یا پھر شوہر باہر کے ملک میں ہیں اسکی وجہ سے زانی بن جاتی ہیں لیکن شوہر کو کچھ نہیں کہیں گیں بے حیا کم ظرف عورتیں بلکہ خود کو بیمار اور ایمان خراب کر لیں گیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کچھ بیگمات کی تعداد جذبات میں رل جاتی ھے مگر صبر کرتی ھے جذبات مار مار کر ڈپریشن کا شکار ھو جاتی ہیں پینک آٹیک برداشت کرتی ہیں لیکن خود کو گناہ سے بچاتی ہیں کیونکہ انہیں موت کا دن یاد ھوتا ھے الحمدللہ ۔

یہ سب غیر اخلاقی روے انسان کو اندر سے دکھی کھوکھلا اور کمزور کرتے ہیں چاھے انسان اس وقت سمجھ نہ پائے وقتی طور پر بھٹک جائے مگر حقیقت یہی ھے جہاں بناوٹ یا پھر بغاوت وہاں سے ابدی خوشی ختم ،،

کیوں نہ ہم اپنے اخلاق کو دوبارہ زندہ کریں کیونکہ میں سچ مچ مسکرانا چاھتا ھوں ۔ 🫩🥹




Clinician Sania Khaleeq
0334-4019300

21/09/2025


   fans
21/09/2025

fans

                   fans
19/09/2025

fans

خود غرضی ہر انسان میں خود غرضی کا ہلکا پھلکا لیول موجود ھوتا ھے اگر وہ بھی نہ ھو تو کوئی اپنے لئے اچھے کھانے پینے کپڑوں ...
19/09/2025

خود غرضی

ہر انسان میں خود غرضی کا ہلکا پھلکا لیول موجود ھوتا ھے اگر وہ بھی نہ ھو تو کوئی اپنے لئے اچھے کھانے پینے کپڑوں پیسے بینک بیلنس اپنے سکون اور انٹرٹینمنٹ کے لوازمات کا بھی انتظام نہ کرے اتنی سی خود غرضی اچھی ھوتی ھے مگر اس سے زیادہ کی خود غرضی ایک ذہنی بیماری کی نشاندہی کرتی ھے وہ بیماری آپکی بچپن سے ملنے والی محرومی یا پھر بے تحاشا محبت پیمپرنگ ،، ذہنی جسمانی ٹارچر ،، والدین کی آپس کی لڑائیاں جو بچوں کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیتی ہیں یہ سب بچپن کے کیڑے ایک مرد یا پھر ایک خاتون کو ذہنی طور پر غیر مستقل مزاج بناتے ہیں وہ Narcissist بن جاتے ہیں جسے عام لفظوں میں خود پسندی اور خود غرضی بھی کہتے ہیں ،، یہ خود غرضی اس لیول کی ھے جس لیول پر انسان ہر کسی پہ شک کرتا ھے جسکی بنیاد پر وہ سب کو اپنے خلاف سمجھتا ھے جب سب کیلئے ایسی سوچ بنتی ھے تو وہ کسی پر اعتماد بھروسہ کر ہی نہیں پاتا اپنا ھو یا غیر وہ سب کو ایک ہی عینک سے دیکھتا ھے اور اسکی عینک اسکے بچپن کی خرابیوں کا گند اور ٹراما سمیٹے بیٹھی ھوتی ھے اس شک اور منفی سوچ کے ساتھ جو اس شخص کو خود غرض بناتی ھے انسان کی عقل سمجھ کم کام کرتی ھے ،،کیونکہ خود غرضی عقل شعور کی کمی پیدا کرتی ھے جب عقل شعور کی کمی رہتی ھے تو اس انسان میں چیٹنگ ،، بد زبانی ،، بد اخلاقی ،، زوروں پر ملتی ھے جسکی وجہ وہ دوسروں کو بتاتا ھے یہ سب غیر اخلاقی کیڑے اس انسان میں جذب ھو جاتے ھیں اور لوگ کہتے ہیں یہ NARCISSIST ھے یا پھر خود غرض ھے یا پھر خود پسندی پر معمور ھے جبکہ یہ ایک " ٹراما " کا رزلٹ ھے ،،، اپنے پیاروں کے ٹراما کو ہیل کیجئے تاکہ وہ بھی ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکیں ایک ذہنی بیمار انسان سے ہم نفرت کرنے لگتے ہیں جبکہ اسے علاج کی ضرورت ھوتی ھے جاگیں کیونکہ آپکو جاگنے کی ضرورت ھے ۔






Clinician Sania Khaleeq
Appointment: 0334-4019300

کپلز کاونسلنگ میاں بیوی کے بیچ میں چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا دونوں کو مجبور کرتا ھے کہ وہ اپنے لائف پارٹنر سے کسی ...
16/09/2025

کپلز کاونسلنگ

میاں بیوی کے بیچ میں چھوٹی موٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا دونوں کو مجبور کرتا ھے کہ وہ اپنے لائف پارٹنر سے کسی طریقے سے بدلہ لیں کیونکہ اس نے ہمیں بے عزت کیا اب ہماری باری ھے ہم یہ والی بات نہ مان کر بدلہ لیں گے انٹرکورس کرنے کا موقع نہ دینا یا بنیادی چیزوں پہ تنگ کرنا بچوں کو والد یا والدہ کے خلاف غلط فیڈنگ کرنا ،، یہ سب حربے ایک فیملی کے تباہ ھونے کیلئے کافی ہیں ،،

اپنے مسلوں سے نکلنے کیلئے اگر ہم کسی تیسرے کو بیچ میں شامل کریں تو یقینا وہ دونوں کو سنتا ھے اور مسلے حل ھو جاتے ہیں کیونکہ ایک پارٹی خود کو درست سمجھتی ھے اور دوسری پارٹی بھی خود ہی کو درست سمجھتی ھے مگر حقیقت یہ ھوتی ھے کہ دونوں پارٹنر درست ھوتے ہیں مگر اپنی سوچ کو ایک دوسرے تک پہنچانے کا طریقہ غلط ھوتا ھے تو تیسرا ممبر جو یقینا ایک کنسلٹنٹ ہی ھوتا ھے وہ دونوں کی خرابیاں بھی جج کرتا ھے اور دونوں کی اچھی باتیں بھی پوائنٹ آوٹ کر کے پھر دونوں پارٹیز کو گائیڈ کرتا ھے جس سے سالوں کا مسلہ دو تین دن میں ختم ھو جاتا ھے ،،،،، کوشش کیجئے لڑ لڑ کے اپنے دماغ کی دہی مت بنائیں بلکہ کسی کنسلٹنٹ کو اپنا سٹک پروبلم بتائیں تاکہ سولوشن نکالا جائے جسکے قابل آپ آج نہیں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Clinician Sania Khaleeq
Appointment :: 0334-4019300




جسمانی تعلق میں مضبوطی کپلز کیلئے صرف اور صرف جسمانی تعلق  ہی محبت اور اچھی زندگی  کی بنیاد نہیں بنتا بلکہ ایک دوسرے کی ...
16/09/2025

جسمانی تعلق میں مضبوطی

کپلز کیلئے صرف اور صرف جسمانی تعلق ہی محبت اور اچھی زندگی کی بنیاد نہیں بنتا بلکہ ایک دوسرے کی سوچوں کو بھی ایک دوسرے تک جسمانی تعلق پیدا کرنے سے پہلے پہنچنا چاھئیے جب آپکی سوچیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے قابل ھو جاتی ہیں تب نہ تو بیگم جسمانی تعلق سے بیزار نظر آئے گی اور نہ ہی مرد بد زبانی پر اترے گے جہاں میاں بیوی کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ملتا ھے یعنی وہ اپنے فیصلوں کو دوسرے پارٹنر سے شیئر کرنے کے بغیر اسے لاگو کرنے پر اٹک جاتے ہیں وہاں سے لڑائیاں شروع ھوتی ہیں جو بیڈ روم لائف کو ختم کر دیتی ھے کیونکہ لڑنے والی سوچیں ایک دوسرے کیلئے رومینس کم ہی محسوس کرتی ھے اس میں جنون اور شدت باقی نہیں رہتا ،، اس لئے آپس میں زیادہ سے زیادہ بات چیت کیجئے تاکہ جسمانی تعلق مضبوط بن سکے۔

Clinician Sania Khaleeq
Appointment:03344019300


اپنے رشتے 🫂اپنے رشتے وہی ھوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ چلنے والی آزمائش میں پورے اتریں 100 فیصد نا ہی سہی مگر 90 فیصد مخ...
11/09/2025

اپنے رشتے 🫂

اپنے رشتے وہی ھوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ چلنے والی آزمائش میں پورے اتریں 100 فیصد نا ہی سہی مگر 90 فیصد مخلص تو ضرور ھونے چاھئیے تب ہی اپنے تو اپنے کہلائے جانے کے قابل ھوتے ہیں جبکہ کئ بار اپنے ہی اپنوں کی بربادی بیماری ٹراما اور زیادتی کا باعث بنتے ہیں کئ بار خون کے رشتے کسی بھی لحاظ سے آپکے لئے موثر ثابت نہیں ھوتے اور کئ بار رشتے ہی رشتوں سے اپنی خوشیاں چھپائے پھرتے ہیں کہ کہیں حسد نہ کھا جائے کہیں مصیبت گلے نہ پر جائے گھر کا ماحول خراب نہ ھو جائے ،، وغیرہ وغیرہ

اپنے صرف اپنے ٹیگ ھو جانے سے اپنے ھو نہیں جاتے ،، اپنے ھونے کا مطلب ھے جو اللہ پاک نے آپکو رشتے دئیے ہیں وہ آپکا دایاں ہاتھ ھے دایاں ہاتھ یعنی پانچ انگلیاں ساتھ ساتھ چھوٹی بڑی سوچ تو ہر کسی میں پائی جاتی ھے کوئی مسلہ نہیں لڑائی جھگڑا بھی ہر رشتے میں چھوٹا موٹا ھو ہی جاتا ھے پھر کیا ھوا مگر پانچ انگلیاں جہاں ایک دوسرے کو جذباتی ، فائینینشلی سپورٹ کرتیں کیئر کرتیں ہیں وہیں پہ دائیں ہاتھ کی خوبصورتی اور طاقت بھی چھپی ھے اگر ایک انگلی کو کاٹ دیا جائے تو کیا ہاتھ کی وہ پہلی سی طاقت مضبوطی یا خوبصورتی باقی بچتی ھے ؟؟🤔 نہیں بچتی ،، اس لئے اپنے لوگ جب زخم دیتے ہیں تو مکمل فیملی گروپ کی وہ ویلیو نہیں رہتی جو پہلے تھی دل کے زخم کبھی ہیل نہیں ھوتے بلکہ رشتوں کو ایک دوسرے کیلئے محتاط بنا دیتے ہیں دل میں نفرت بھر جاتی ھے اور جس رشتے کے ساتھ محتاط رہنا پڑے بھلا وہ بھی کوئی "اپنا "ھوتا ھے ،، "
اپنے" تو وہ ھوتے ہیں جو سوال اور جواز ڈھونڈے بغیر ہر صورت میں ہمارے جذبات کو سمجھ سکیں اگر کچھ ناگوار گزرا بھی ھے تو آمنے سامنے کھل کر بات کریں ہر ہر پوائنٹ کو ڈسکس کریں تاکہ جس سائڈ سے بے ادبی ، غلط فہمی اور زیادتی ھوئی ھے دل سے قبول کر کے دوبارہ فیملی ویلیوز کو اپ ڈیٹ کیا جائے جو رشتے جو اپنے ہماری خوشی میں خوش اور تکلیف میں ساتھ دیں اور ہم بھی انکا ساتھ اسی طرح بھرپور انداز میں دیں تب اپنے حقیقت میں اپنے کہلائے جانے کے مستحق ھوتے ہیں ورنہ رشتے کیا صرف دوسروں کو دکھانے کیلئے اپنی عزت بنانے کیلئے رعب قائم رکھنے کیلئے ھوتے ہیں دیکھیں یہ ہمارا بھائی ھے 🧍‍♂️بہن ھے بچے ہیں 👩‍👦 بیگم ھے 🧑‍🍼 ہبی ھے 👨‍💼 والدین ہیں 👨‍👩‍👦 کیا انکی سائڈ سے اپنوں کیلئے حقوق العباد کوئی ویلیو نہیں رکھتے ؟؟؟؟

سمجھ لیجئے اپنوں کا پتا ہی آزمائش پر چلتا ھے ورنہ غیروں کو غیر کہنا پھر انسانیت سے زیادتی ھے ۔




Clinician Sania Khaleeq
Appointment: 03344019300

رومینس سے اکتاہٹ اپنے لائف پارٹنر سے اتنا مت لڑیں بحث کریں منہ ماری کریں بد اخلاقی دکھائیں کہ رومینس کو دل ہی نہ چاھے نہ...
09/09/2025

رومینس سے اکتاہٹ

اپنے لائف پارٹنر سے اتنا مت لڑیں بحث کریں منہ ماری کریں بد اخلاقی دکھائیں کہ رومینس کو دل ہی نہ چاھے نہ میل پارٹنر کا اور نہ ہی فیمیل پارٹنر کا کیونکہ جن سے ہر وقت منہ ماری چل رہی ھوتی ھے وہاں دل سے رومینس نہیں کیا جاتا رومینس اسی سے ھوتا ھے جس سے شدید محبت ھو ورنہ رومینس مشکل ھے ایسے ایک دوسرے سے اکتائے ھوئے رشتے اور تعلق میں صرف مختصر فزیکل انٹیمیسی ہی پوری کی جاتی ھے اور منہ دوسری طرف کر کے سو لیا جاتا ھے کیونکہ جہاں حد سے زیادہ بد زبانی بد اخلاقی دیکھی جائے ذہنی ٹارچر کیا جائے چاہے وہ ہبی کی سائیڈ سے ھو یا بیگم کی سائیڈ سے وہاں سے محبت جیسی رحمت دل سے ختم ھو جاتی ھے باقی صرف فزیکل ضرورت بچتی ھے اسی لئے کچھ میل رومینس کیلئے باہر عورتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور فزیکل انٹیمیسی اپنی وائف کے ساتھ وجہ یہی ھے ذہن میں رومینس کی لذت دوسری لڑکی کی طرف سے اور فزیکلی شوہر اپنی مسز کے ساتھ جو آج معاشرے کا بگاڑ بن چکا ھے یہی سوچ انسان کے رزق کو فنا کرنے والی ھے ،،، اس لئے اپنی مسز اور اپنے ہبی کو ذہنی ٹارچر مت کیجئے کہ بعد میں رومینس کرنے کی نیت ہی وفات پا جائے ۔ ہر کسی کو فزیکل satisfaction کی ضرورت ھوتی ھے اگر لائف پارٹنر سے ذہنی ہم آہنگی نہیں ھے تو پھر برداشت کریں اور خاموش رہنا سیکھ لیں جھگڑا ہی ختم اگر خاموش رہنا برداشت نہیں ھے تو لائف پارٹنر بدل لیں ورنہ ایسا ٹاکسک ماحول بچوں کیلئے شدید ڈپریشن کا باعث ھوتا ھے یعنی پوری فیملی ٹاکسک اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے خائف ھو چکے ہیں تو بچوں کی خاطر دونوں کو خاموش رہنا پڑے گا ورنہ آپکی نسل بیمار ھوتی جائے گی تو کیا فائدہ ایسے رشتے کا جہاں نہ فزیکل سکون نہ ذہنی لذت اور بچے بھی بیمار شہری بن رھے ہیں ،،،
فیصلہ کیجئے اپنا اپنے بچوں کا حال خراب مت کیجئے ۔




Clinician Sania Khaleeq Appointment:: 0334-4019300

Address

Lahore
05450

Opening Hours

Monday 12:00 - 22:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Therapy Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram