Yasin Shakir

Yasin Shakir Business Coach, Trainer, NLP Note: We keep our customers's ease and secrecy at the top. We try to solve the problems or help solve the problems at our earliest.

السلام علیکم ورحمتہ الللہ وبرکاتہ رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو الللہ رب العالمین ہم سب کو اپنا پسندیدہ بندوں میں شامل ہ...
18/02/2026

السلام علیکم ورحمتہ الللہ وبرکاتہ
رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو
الللہ رب العالمین ہم سب کو اپنا پسندیدہ بندوں میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اپنا اور دوسروں کا بھر پور احساس کیجیے ، خوراک ، روٹین، لائف سٹائل ، ڈسپلن اور رویے پر دھیان دیں ۔
رمضان المبارک ایک محدود پیکج ہے بعد کے پچھتاوے کی بجائے آج سے ہی فائدے حاصل کرنا شروع کریں ۔
ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
الللہ کریم آپ اور آپ کی فیملی کے لیے رحمت و برکت کے اسباب پیدا فرمائیں ۔ آمین

سوشل میڈیا سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ؟ موبائل اور سوشل میڈیا " دو دھاری" تلوار ہے۔ ہمیں اور ہمارے بچوں کو سب سے بڑا خطرہ م...
14/02/2026

سوشل میڈیا سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ؟
موبائل اور سوشل میڈیا " دو دھاری" تلوار ہے۔
ہمیں اور ہمارے بچوں کو سب سے بڑا خطرہ موبائل اور سوشل میڈیا ہے۔
وقت ،پیسہ اور نسل ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو کتاب پڑھیں اور بچوں کو کتاب کا عادی بنائیں ۔

موبائل اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچنے کے ساتھ ساتھ لرننگ اور ڈیویلپمنٹ بھی ہوگی ۔

اگر آپ یا آپ کے بچے بزنس، لرننگ اور ضروری رابطے کے علاوہ موبائل یا سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو یاد رکھیں جلد بڑے خوفناک نتائج کے لیے تیار رہیں۔

اس لیے آپ کو اپنی ترجیحات طے کرنی پڑیں گی ۔ ہم نے کتاب کو ہر گھر تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ سفر شروع کیا ہے۔ اپنے گھر میں لائبریری بنائیں گے تو بچے کی لرننگ اور گرومنگ ہو گی۔
اس عید پر جوتی کپڑوں کے ساتھ کتابوں کا سیٹ بھی خریدیں ۔ اور یقینی بنائیں کہ سارا گھر مل کر ان کتابوں کو پڑھے اور عمل کرے۔

رمضان المبارک ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھائیں اور ابھی آرڈر کریں ۔
Order 0306-2659381








کیا آپ اپنے جذباتی فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ؟جزبات پر قابو پالیں سمجھ لیں آپ نے خود کو فتح کر لیا اور جس نے خود کو فت...
13/02/2026

کیا آپ اپنے جذباتی فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہیں ؟
جزبات پر قابو پالیں سمجھ لیں آپ نے خود کو فتح کر لیا اور جس نے خود کو فتح کر لیا وہ دنیا کو بھی اپنا بنا لے گا ۔
یاد رکھیں! جزبات اچھے غلام لیکن بڑے ظالم آقا ثابت ہوئے ہیں ۔ اس لیے اپنے جذبات کو اپنا غلام بنا کر جاب، بزنس ،کیرئیر اور ریلیشن شپ میں کامیابی ، خوشحالی اور سکون چاہتے تو ابھی " جز بات پر قابو کیسے پائیں ؟" کورس کی ریکارڈنگ حاصل کریں ۔
0300-0372774



کشمیر: جنت ارضی لیکن نفرتوں کی نذر ہوتی وادی کشمیر کو صدیوں سے *“جنتِ ارضی”* کہا جاتا ہے۔ برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیاں، بہ...
05/02/2026

کشمیر: جنت ارضی لیکن نفرتوں کی نذر ہوتی وادی

کشمیر کو صدیوں سے *“جنتِ ارضی”* کہا جاتا ہے۔ برف پوش پہاڑ، سرسبز وادیاں، بہتے دریا، جھیلیں اور فطری حسن نے اسے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں ممتاز مقام عطا کیا۔ مگر افسوس کہ یہی جنت نظیر وادی طویل عرصے سے نفرتوں، تنازعات اور سیاسی کشمکش کی لپیٹ میں ہے۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کے لیے اس کے تاریخی اور سیاسی پس منظر پر نظر ڈالنا ناگزیر ہے۔

تاریخی پس منظر

کشمیر کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے۔ قدیم دور میں یہ علم، تہذیب اور روحانیت کا مرکز رہا۔ بدھ مت، ہندو مت اور بعد ازاں اسلام نے اس خطے کی تہذیبی شناخت کو تشکیل دیا۔ چودھویں صدی میں اسلام کے فروغ کے بعد کشمیر میں رواداری، صوفیانہ اقدار اور بین المذاہب ہم آہنگی نے جنم لیا، جسے *کشمیریت* (Kashmiriyat) کہا جاتا ہے۔

1846ء میں *معاہدہ امرتسر* کے تحت کشمیر کو ڈوگرہ حکمران گلاب سنگھ کے ہاتھ فروخت کیا گیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب کشمیری عوام کو پہلی مرتبہ اپنی مرضی کے بغیر ایک حکمران کے ماتحت کر دیا گیا۔ ڈوگرہ دور میں مسلمانوں پر سیاسی، معاشی اور سماجی جبر بڑھتا گیا، جس نے آزادی کی تحریک کو جنم دیا۔

تقسیم ہند اور مسئلہ کشمیر

1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے وقت ریاست جموں و کشمیر ایک خودمختار ریاست تھی، جسے پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق یا خودمختاری کا اختیار دیا گیا۔ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باوجود مہاراجہ ہری سنگھ نے تاخیر سے فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں بغاوت، قبائلی حملے اور پھر بھارت کے ساتھ متنازع الحاق ہوا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کی قراردادیں منظور کیں، مگر یہ وعدہ آج تک پورا نہ ہو سکا۔ یوں کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع بن گیا، جس نے جنوبی ایشیا کے امن کو مسلسل خطرے میں رکھا۔

سیاسی تنازع اور عسکریت

وقت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں سیاسی بے چینی نے شدت اختیار کی۔ 1989ء کے بعد مسلح جدوجہد کا آغاز ہوا، جس کے جواب میں وادی میں بھاری فوجی موجودگی قائم کی گئی۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں، کرفیو، پیلٹ گنز اور اظہارِ رائے پر پابندیوں نے کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کیا۔

2019ء میں بھارت کی جانب سے *آرٹیکل 370* اور *35-A* کے خاتمے نے مسئلے کو ایک نئے اور نازک مرحلے میں داخل کر دیا۔ اس اقدام سے نہ صرف کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوئی بلکہ مقامی آبادی میں عدم تحفظ اور بے اعتمادی میں بھی اضافہ ہوا۔

نفرتوں کی نذر ہوتی جنت

بدقسمتی سے سیاسی مفادات، طاقت کی سیاست اور علاقائی بالادستی کی خواہش نے کشمیر کے حسن کو خون آلود کر دیا۔ وہ وادی جو محبت، امن اور روحانیت کی علامت تھی، آج خوف، نفرت اور عدم استحکام کی تصویر بن چکی ہے۔ نسل در نسل کشمیری بچے بندوقوں، کرفیو اور پابندیوں کے سائے میں پل رہے ہیں۔

حاصل کلام
اگر انسانیت اور انصاف کے تقاضوں کو مقدم رکھیں تو آنکھیں بند کر کے بھی آپ یقین کر سکتے ہیں کہ
کشمیر کا مسئلہ صرف سرحدی تنازع نہیں بلکہ انسانیت، انصاف اور حقِ خودارادیت کا سوال ہے۔ جب تک کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام نہیں کیا جاتا، یہ جنت نظیر وادی نفرتوں کی آگ میں جلتی رہے گی۔ پائیدار امن کا واحد راستہ مکالمہ، انصاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا منصفانہ حل ہے، تاکہ کشمیر ایک بار پھر نفرتوں کے بجائے محبتوں کی وادی بن سکے۔ اور اس سے نا صرف کشمیر ی عوام امن سے رہیں گے بلکہ بھارتی عوام کو بھی سکون ملے گا اور پاکستان کو خوشی ، سکون ترقی ملے گی ۔








شبِ برات (15 شعبان) ایک بابرکت رات ہے جس میں اللہ  تعالیٰ کی خاص رحمت، مغفرت اور توجہ بندوں کی طرف بہت ہی خاص ہوتی ہے۔شب...
03/02/2026

شبِ برات (15 شعبان) ایک بابرکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، مغفرت اور توجہ بندوں کی طرف بہت ہی خاص ہوتی ہے۔

شبِ برات کی برکات

اللہ تعالیٰ بے شمار گناہگاروں کی مغفرتفرماتا ہے
دعائیں قبول ہونے کی امید زیادہ ہوتی ہے
آئندہ سال کے بعض فیصلے (رزق، زندگی، حالات) اللہ کے علم و حکمت سے ظاہر ہوتے ہیں
دل کی اصلاح، توبہ اور روحانی تازگی کا بہترین موقع
اللہ کی رحمت عام دنوں کی نسبت زیادہ نازل ہوتی ہے

شبِ برات کی مسنون و عام دعائیں

استغفار
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ

مغفرت کی دعا
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاعْفُ عَنَّا

حفاظت کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا
دنیا و آخرت کی بھلائی
رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّفِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً

اس رات نماز، توبہ، درود شریف، قرآن کی تلاوت اور دل سے مانگی گئی دعا بہترین عمل ہیں۔


شب برأت کی روشنی میں  1️⃣ توبہ کا حکم اے ایمان والو! سب اللہ سے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔➡ شبِ برات توبہ و رجوع الی الل...
03/02/2026

شب برأت کی روشنی میں

1️⃣ توبہ کا حکم

اے ایمان والو! سب اللہ سے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔

➡ شبِ برات توبہ و رجوع الی اللّٰہ کا خاص موقع ہے۔

2️⃣ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہونے کا حکم

➡ اس رات اللّٰہ کی رحمت بہت زیادہ وسیع ہوتی ہے اس لیے ناامیدی سے منع کیا گیا ہے

3️⃣ راتوں میں عبادت کی فضیلت

➡ نیک بندے رات کو عبادت کرتے ہیں، شبِ برات اسی سلسلے کی ایک بابرکت رات ہے۔

🕋 احادیثِ نبوی ﷺ (شبِ برأت کے بارے میں)

1️⃣ اللہ کی خاص تجلی اور مغفرت

**حضرت عائشہؓ سے روایت ہے:**

نبی ﷺ نے فرمایا
**اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں رات آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے۔**
📚 (ترمذی، ابنِ ماجہ)

2️⃣ کن لوگوں کی مغفرت نہیں ہوتی

نبی ﷺ نے فرمایا

**اللہ تعالیٰ اس رات سب کی مغفرت فرما دیتا ہے سوائے مشرک اور کینہ رکھنے والے کے۔**
📚 (مسند احمد)

➡ دل کی صفائی اور دوسروں کو معافی اس رات بہت ضروری ہے

* اس رات (آتش بازی، شور، اور دوسرے غیر شرعی طریقے ثواب کی بجائے گناہ کا باعث بنتے ہیں ۔

* عبادت انفرادی ہو یا اجتماعی، سادہ اور اخلاص کے ساتھ ہی ہونی چاہیے
اس لیے آج رات پہلے والے اعمال پر توبہ، معافی اور آئندہ کے لیے سوچ اور اعمال میں تبدیلی کا وعدہ اور ارادہ کریں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی معاف کر دیں۔

دعاؤں کے طلبگار
لائف چینجرز کلب پاکستان



360 Degree Growth Formula by Yasin ShakirWe all want success & growth but only some know the true meanings of success & ...
03/02/2026

360 Degree Growth Formula by Yasin Shakir

We all want success & growth but only some know the true meanings of success & growth and only a few achieve 360 degree level of growth & success .

Have you ever thought why most of us are not satisfied even having what is needed? Yes or no it doesnt matter as we still dont find the clue.
I tell you the truth my dear. We are growing on uni-dimentional growth pattern. But, the beauty of life lies in the overall growth.

There are 3 levels of growth & success. What we aim comes within these 3 levels.
1. Personal Development ( Productive Human Being )
2. Professional Development ( Productive Professional )
3. Financial Development ( Contributive Citizen )

There are 6 major areas to that can help you achieve these 3 levels.
1. Personality Development
2.Professional Grooming
3. Leadership Skills
4.Career Growth
5. Financial Management
6. Healthy Life Style

If you are really interested in transforming your life on a 360 degree, join our 6 Health Club Level 2 Yearly Mentorship Plan.
You can start with 1 course even.
For registration with a 60% discount contact:
0300-0372774
03064251172










وژن اور لیڈرشپ کمپنی/ بزنس بنیادی طور پر نیوٹرل ہوتے ہیں ان میں جان وژنری لیڈرز ڈالتے ہیں ۔ کوچنگ اور ٹریننگ کے دوران مج...
26/01/2026

وژن اور لیڈرشپ
کمپنی/ بزنس بنیادی طور پر نیوٹرل ہوتے ہیں ان میں جان وژنری لیڈرز ڈالتے ہیں ۔
کوچنگ اور ٹریننگ کے دوران مجھے تجربہ ہوا کہ بزنسز / کمپنیز مرتی بھی ہیں اور زندہ بھی ہوتی ہیں ۔ بزنس تباہ ہو گیا تو سمجھ لیں بزنس مر گیا اور اگر ٹھپ بزنس چل پڑے تو سمجھ لیں کہ بزنس میں جان آگئی ہو جیسے ۔
میرا یہ بھی تجربہ ہے کہ لیڈرز ہی کی وجہ سے بزنس مرتے اور جیتے ہیں ۔ مطلب یہ کہ بزنس کی کامیابی اور ناکامی کے زمہ دار بزنسز کمپنیز میں موجود سٹیک ہولڈرز ہی ہوتے ہیں ۔
جنوری کے شروع میں مجھے ایک کال موصول ہوئی مختصر تعارف کے بعد صاحب نے بتایا کہ ہم " فیصلہ کر کے ہیں کہ ہماری ٹیم اور ڈسٹری بیوٹرز کی ٹریننگ آپ کروائیں گے".
یہ پر اعتماد شخصیت نثار احمد چیمہ صاحب کی ہے جو کہ بزنس میں ماسٹرز ڈگری کے ساتھ 4 کمپنیز کو ڈائریکٹر کے طور لیڈ کر رہے ہیں ۔
Employees Wellbeing in Pakistan
انکا شاندار وژن ہے ان کے اس شاندار وژن نے مجھے بہت اپیل کیا ۔
نعیم الللہ چیمہ صاحب اور نثار احمد چیمہ صاحب مل کر اپنی ٹیم اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے اچھی خاصی انویسٹمنٹ کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انکی کمپنیز بھی بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں ۔
جب لیڈرشپ کا وژن کلئیر ہو تا ہے تو ٹیم کی ڈائریکشن اور محنت چار چاند لگا دیتی ہے ۔
اس لیے اگر آپ بھی بزنس مین ہیں تو اپنا وژن کلئیر کریں یہ آپ کو پر اعتماد شخصیت ، ٹیم کو مضبوط اور بزنس کو بلندیوں تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔




کمپنی/بزنس گروتھ کا رازکسی بھی بزنس یا کمپنی کی گروتھ کا انحصار اس بزنس/کمپنی کے سٹیک ہولڈرز یعنی مالکان، سی ای اوز ، ڈا...
24/01/2026

کمپنی/بزنس گروتھ کا راز
کسی بھی بزنس یا کمپنی کی گروتھ کا انحصار اس بزنس/کمپنی کے سٹیک ہولڈرز یعنی مالکان، سی ای اوز ، ڈائریکٹرز اور منیجرز کے مائنڈ سیٹ پر منحصر ہوتی ہے ۔
اسکا مطلب یہ ہوا جیسے لیڈرز ویسی کمپنی کی گروتھ ۔
دنیا بھر میں ریسرچ ڈیٹا اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ لیڈرز ہی اصل میں کمپنی /بزنس کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں اور اسی طرح انکی کی وجہ سے بڑے سے بڑا بزنس بھی دنوں میں برباد ہو جاتا ہے ۔
بروز جمعہ 16 جنوری 2026 میں اسلام آباد میں
Team & Distributors Axon Pharma Islamabad
کے ساتھ ایک انتہائی اہم موضوع
Own Your Discipline Own Your Results
پر ٹریننگ سیشن کے لیے موجود تھا۔
Naeem Ullah Cheema CEO Pharm Aid Group Pharmaceuticals
سے میری پہلی ملاقات تھی ۔
یقین کیجئے چیمہ صاحب لاء آف اٹریکشن کی بہترین مثال ہیں۔ سیلف ہیلپ ،پرسنل ڈیویلپمنٹ ، پروفیشنل گرومنگ ،فنانشل مینجمنٹ ، ٹیم مینجمنٹ اور بزنس گروتھ پر تقریباً 100 سے زائد انٹرنیشنل بکس کا مطالعہ ، کئی ممالک کا سفر اور نامور ٹرینرز سے ٹریننگ اور کوچنگ سیشنز بھی لے چکے ہیں۔
یہ تعارف بتانے کا ایک خاص مقصد ہے ۔ میرا مشاہدہ ہے کہ جب لیڈرز سیکھنے کی جستجو رکھتے ہیں تو ورکرز آٹومیٹک سیکھنا شروع کر دیتے ہیں ۔ اور جب لرننگ کمپنی کلچر بن جائے تو پھر ایگزون فارما کی طرح کمپنیز ترقی ضرور کرتی ہیں ۔
نعیم الللہ چیمہ صاحب کی لرننگ کے باوجود لرننگ کی جستجو نے مجھے بہت متاثر کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ انکے ساتھ وابستہ انکی ٹیم اور ڈسٹری بیوٹرز سب ہی سیکھنے کو اہمیت دیتے ہیں ۔ تقریباً 5 گھنٹے پر مشتمل سیشن میں تمام ایگزیکٹوز ، ٹیم ممبرز اور ڈسٹری بیوٹرز سب یکسوئی
اور ایکٹو پارٹی سی پیشن کے سیشن کو چار چاند لگا دئیے ۔
کوئی بھی بزنس یا کمپنی اپنے ورکرز کے لیے جو سب سے بہترین تحفہ دے سکتے وہ ورکرز کی لرننگ اور ڈیویلپمنٹ ہے کیونکہ سیلری تو ہر ماہ ختم ہو جاتی ہے لیکن لرننگ بڑھتی رہتی ہے اور پھر یہ ہیگروتھ کا ذریعہ بنتی ہے ۔
میری خواہش ہے کہ تم بزنس/کمپنی اونرز اسی طرح لرننگ اور ڈیویلپمنٹ کو گول بنا لیں تو جلد ہی پاکستان کی اکانومی نا صرف سٹیبل ہو جائے گی بلکہ ترقی کے ریکارڈ بنا دے گی انشاء الللہ

اگلی پوسٹ میں نثار احمد چیمہ صاحب کی وژنری اور مثالی لیڈرشپ کا تذکرہ کریں گے ۔









A book that can change your life.A must read book for you & your family.
22/01/2026

A book that can change your life.
A must read book for you & your family.




22/01/2026

A book that can change your life.


Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Shakir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Yasin Shakir:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram